رسائی

ٹیکسٹ سائیز

رنگوں کے اختایارات

مونوکروم مدھم رنگ گہرا

پڑھنے کے ٹولز

علیحدگی پیمائش
women fellowships
women fellowships

Chapter 5: Grants & Fellowships

وسائل

» گائیڈ

باب 5: رہنما کیسے ڈھوںڈ سکتے ہیں؟

یہ مضمون ان زبانوں میں بھی دستیاب ہے

رہنما ایسے تجربہ اور علم کے ساتھ آتے ہیں جو آپ کے پروجیکٹ کے ساتھ آگے بڑھنے، منصفانہ تنخواہ پر بات چیت، یا غیر صحت مند کام کے ماحول یا کسی ساتھی کے ساتھ مشکل تعلقات سمیت مسائل کی ایک وسیع رینج میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ صحیح مماثلت تلاش کرنے میں وقت لگ سکتا ہے، لیکن خاص طور پر خواتین صحافیوں کے لیے بہت سے وسائل دستیاب ہیں۔

ڈیجیٹل ویمن لیڈرز خواتین صحافیوں کو 30 منٹ کے لیے ون آن ون مفت کوچنگ سیشن دیتے ہیں۔ اگرچہ فہرست میں شامل زیادہ تر کوچز امریکی میڈیا میں کام کرتی ہیں، لیکن کچھ ایسی بھی ہیں جو دنیا بھر میں مقیم ہیں۔ پھر بھی، کچھ مسائل – جیسے کام کی جگہ پر امتیازی سلوک اور تنخواہ کا فرق – عالمگیر مسائل ہیں۔

امریکہ میں مقیم جرنلزم اینڈ ویمن سمپوزیم میں ممبران کے لیے سال بھر کی رہنمائی کا پروگرام ہے۔ مینٹیز کو ضروریات اور مقام کی بنیاد پر مشیروں کے ساتھ جوڑا جاتا ہے اور وہ اپنا شیڈول اوربات چیت کا طریقہ کار قائم کرتے ہیں۔ یہ پروگرام ایسے موضوعات پر معاونت فراہم کرتا ہے جن میں کیرئیر کی کوچنگ، ریزیوم رائٹنگ، جاب انٹرویوز، مینجمنٹ اور لیڈر شپ، تحریری کوچنگ، اضافہ کا مطالبہ، اور مزید بہت کچھ شامل ہے۔

کولیشن فار ویمن ان جرنلزم میکسیکو، لاطینی امریکہ اور ایشیا میں تجربہ کار خواتین صحافیوں سے رہنمائی پیش کرتا ہے۔

ویمن ان دی نیوز سب صحارا افریقہ، مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا میں خواتین صحافیوں کے لیے گروپ کی رہنمائی اور کوچنگ فراہم کرتی ہے۔

ہمارے مضامین کو تخلیقی العام لائسنس کے تحت مفت، آن لائن یا پرنٹ میں دوبارہ شائع کریں۔

اس آرٹیکل کو دوبارہ شائع کریں


Material from GIJN’s website is generally available for republication under a Creative Commons Attribution-NonCommercial 4.0 International license. Images usually are published under a different license, so we advise you to use alternatives or contact us regarding permission. Here are our full terms for republication. You must credit the author, link to the original story, and name GIJN as the first publisher. For any queries or to send us a courtesy republication note, write to hello@gijn.org.

اگلی کہانی پڑھیں

Anti-government protestors in Dhaka, Bangladesh

بنگلہ دیش میں پولیس تشدد کی دستاویزسازی کے لیے سوشل میڈیا کی کھدائی اور قبرستانوں کا دورہ

"ہماری ترجیح یہ سامنے لانا تھا کہ حکومت کیا چھپا رہی ہے۔” یہ کہنا ہے ضیمہ اسلام کا جنہوں نے بنگلہ دیش میں ہونے والے اہم اور پرتشدد اہتجاج پر رپورٹنگ کی۔