رسائی

ٹیکسٹ سائیز

رنگوں کے اختایارات

مونوکروم مدھم رنگ گہرا

پڑھنے کے ٹولز

علیحدگی پیمائش

Aftermath of a missile strike on an apartment building in Kyiv. Image: Flickr

رپورٹنگ تجاویز اور ٹولز

روسی ملکیت کے اثاثوں کا سراغ لگانے کے لئے 10 نکات

او سی سی آر پی کے سینئر تفتیش کار ٹام سٹاکس نے روسی اولیگارچوں اور صدر ولادیمیر پوٹن کے قریب ترین سمجھے جانے والے عہدیداروں کی حویلیوں اور سپر یاٹ کا سراغ لگانے کے لیے 10 بہترین طریقوں کا اشتراک کیا۔

ایڈیٹر کا نوٹ: بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے اعلان کیا کہ ان کے دفتر نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ روس-یوکرین جنگ میں ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کرنے کے لیے ایک "معقول بنیاد” موجود ہے۔

پہلے ایک فعال تنازعے میں رپورٹ کرنا مشکل اور جان جھونکوں میں ڈالنے والا کام تھا لیکن اب عوامی طور پر موجود معلومات یا اوپن سورس رپورٹنگ تکنیکوں نے اسے تھوڑا آسان بنا دیا ہے۔ موبائل فونز میں بہت بہتر کیمروں کی بدولت، خود جنگجوؤں کی طرف سے سوشل میڈیا اور آن لائن دیگر سائٹس پر اپ لوڈ کیے جانے والا ڈیجیٹل میڈیا اب بہت بہتر ریزولیوشن کا ہے۔  اس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کی سیٹلائیٹ تصاویر اور ایسے ڈیجیٹل اوزاروں کی دستیابی جن سے آن لائن اپ لوڈ کیے جانے والے ڈیٹا کے بڑے پیمانے پر جانچ پڑتال کی جا سکتی ہے سے رپورٹرز کے پاس فعال جنگی جرائم کی تحقیق کرنے کی زیادہ صلاحیت ہے۔ 

شام میں جنگ اس سب کا پہلا امتحان تھا – یہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر ریکارڈ کی جانے والی جنگ تھی اور آن لائن اسے اصل وقت میں تقریباً لائیو ٹریک کیا گیا تھا۔ یوکرین میں بھی ابھی اسی طرح کی صورتحال ابھر رہی ہے اسی لیے جی آئی جے این مجھے یہ کام دیا کہ اوپن سورس تکنیکوں کو استعمال کر کے جنگی جرائم کی تحقیق کے کی ایک گائیڈ تیار کروں۔ 

میں ایک تحقیقااتی صحافی اور دستاویزی فلم ساز ہوں، جو تنازعات اور جنگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے فیلڈ ورک کے ساتھ اوپن سورس تکنیک کو یکجا کرنے میں مہارت رکھتی ہوں۔  پچھلے چار سالوں میں، میں نے بی بی سی کے لیے کئی ایسی تحقیقات تیار کی ہیں جن میں لیبیا اور شام میں جنگی جرائم کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔  اور میں نے اس میں پی ایچ ڈی بھ مکمل کی ہے کہ کس طرح اوپن سورس انٹیلی جنس تحقیقاتی صحافت کے مستقبل کو بدل رہی ہے۔

یہاں جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے 15 نکات اور تکنیکیں موجود ہیں:

جنگی جرائم کی اقسام سے اپنے آپ کو واقف کریں 

بنیادی طور پر جنگی جرائم جنگ کے قوائد کی کسی قسم کی پامالی ایک جنگی جرم کہلاتا ہے۔ یہ جنگ کے دوران کیے گئے سنگین ترین جرائم ہیں، اور ان پر مقدمہ چلانے کے لیے وقت کی کوئی پابندی نہیں ہے۔

جنیوا کنونشن نے جنگی جرائم کی نئی اقسام کی تعریف کی اور مقدمہ چلانے کے لیے عالمی دائرہ اختیار قائم کیا۔ اس میں بین الاقوامی انسانی قانون کا ایک بڑا حصہ شامل ہے۔  انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) بین الاقوامی انسانی قانون یا مسلح تصادم کے قانون کی تعریف کچھ اس طرح کرتا ہے "قواعد کا ایک مجموعہ ہے جو انسانی وجوہات کی بناء پر، مسلح تصادم کے اثرات کو محدود کرنے کی کوشش کرتا ہے۔  یہ ان لوگوں کی حفاظت کرتا ہے جو تنازعات میں حصہ نہیں لے رہے ہیں یا شامل نہیں ہیں اور جنگ کے ذرائع اور طریقوں کو محدود کرتے ہیں۔”  روم کے آئین کے آرٹیکل 7 اور 8، انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کا بانی معاہدہ، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی ایک بہت تفصیلی فہرست فراہم کرتے ہیں۔

جنگی جرائم کی چار اقسام ہیں: نسل کشی، امن کے خلاف جرائم، جنگ کے رواج کی خلاف ورزی اور انسانیت کے خلاف جرائم۔ 

اوپن سورس انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے جو کلیدی جنگی جرائم  دستاویز کیے جا سکتے ہیں وہ ہیں: عام شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر پر حملے جو فوجی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہو رہے ہیں۔  ہسپتالوں اور سکولوں جیسے محفوظ اداروں پر حملے؛  مخصوص قسم کے حملے جیسے "ڈبل ٹیپ” جو ہنگامی امدادی کارکن، جو کسی بھی حادثے پر پہلے پہنچتے ہیں، انہیں  نشانہ بناتے ہیں۔  مخصوص ممنوعہ ہتھیاروں جیسے کلسٹر گولہ بارود کا استعمال؛  مخالف جنگجوؤں کی لاشوں کی بے حرمتی اور ہتھیار ڈالنے پر حملہ جاری رکھنا؛  شہریوں کی لاشوں کی بے حرمتی؛  جنگ کے وقت جنسی تشدد؛  لوٹ مار، بچوں کا بطور فوجی استعمال؛  اور کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیاروں کا استعمال۔  بعض اہداف کے لیے، تناسب کے اصولوں کا استعمال اس بات کا جائزہ لینے کے لیے کیا جاتا ہے کہ آیا ایسے حملے جنگی جرم ہوسکتے ہیں۔

اپنے ذرائع کو جانیے

سوشل میڈیا تصاویر، خاص طور پر فوجیوں اور فرنٹ لائن پر کام کرنے والے جو ویڈیو اور تصاویر آن لائن اپ لوڈ کرتے ہیں معلومات حاصل کرنے کا ایک بھرپور ذریعہ ہے۔ عام طور پر لوگ فیس بک، ٹیلیگرام، ٹویٹر، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک دیکھتے ہیں لیکن کسی ملک میں استعمال ہونے والاخاص سوشل میڈیا بھی دیکھیں۔ مثال کے طور پر وی کے (پہلے وی کون ٹاکٹے) پر روسی جنگجووں کے پروفائلز پر بہت زیادہ مواد موجود ہے۔ اکثر لڑنے والوں کے گھر والے آن لائن گروپس موجود ہیں یا ٹیلی گرام پر کچھ میلیشیا کے مداحوں کی طرف سے بنائے گئے چینل جو معلومات کا ایک اچھا ذریعہ ہیں۔ ایک اور طریقہ یہ ہے کہ ایک ہی ہینڈل کا استعمال کرتے ہوئے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسے لوگوں کے اکاؤنٹس تلاش کریں جن کی پرائیویسی سیٹنگز کمزور ہیں۔ زیادہ اوقات جنگجووں کو اس بات کا اندازہ نہیں ہوتا کہ انہوں نے جنگ کے جرائم میں حصہ لیا ہے اسی لیے یہ اس طرح کی تصاویر یا ویڈیوز کو چھپانے کی کوشش نہیں کرتے۔ 

بی بی سے کے لیے لبیا میں ایک تحقیق کرتے ہوئے میں نے لبیا کی نیشنل فوج کی طرف سے پکڑے جانے والوں کی لاشوں کی بے حرمتی کے ثبوت جمع کیے، جو انہوں نے اپنی فیس بک پروفائل پر ڈالے تھے اور ٹویٹر سے ایسی ویڈیوز حاصل کیں جہاں انہیں پھانسی دی جا رہی تھی۔ یہ ان ثبوتوں کو پروپیگنڈا کے طور پر اور اپنے آن لائن حامیوں کو تشدد پر اکسانے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ 

BBC investigates war crimes by Libyan National Guard

Manisha Ganguly was part of a BBC investigative team that used social media to track war crimes in Libya. Image: Screenshot

تصدیق

زیادہ تر آپ کو ایسی ویڈیوز ملیں گیں جو اکیلی شئیر کی جا رہی ہوتی ہیں اور یہ کسی ایک شخص کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نہیں ہوتیں۔ آپ کا پہلا قدم ہے ویڈیو میٹا ڈیٹا ٹول یا ایسا ٹول استعمال کر کہ اس ویڈیو کی تصدیق کریں جو اس کے بارے میں چھپی ہوئی معلومات دیکھاتا ہے کہ یہ ویڈیو جو دیکھانے کا دعویٰ کرتی ہے کیا یہ وہی چیز دکھا رہی ہے۔ کچھ ٹولز جو آپ کی مدد کر سکتے ہیں: ان ویڈ (InVid)، گوگل ریورس امیج سرچ (Google Reverse Image Search)، ٹن آئی (TinEye)، ریو آئی(RevEye)، یانڈکس (Yandex)، بائیڈو(Baidu)، گوگل لینز(Google Lens)، ایکسفٹ ٹول(ExiftTool)، ریڈ فن (Redfin)، ایمنیسٹی ویڈیو ویریفیکیش (Amnesty Video Verification) اور ٹرولی میڈیا (Truly Media)۔ 

ایک بار ویڈیوز کی صداقت قائم ہو جائے تو اگلا قدم اس کے معاون ثبوت ڈھونڈنا ہے۔ اگر اس ویڈیو کی اور کاپیاں آن لائن موجود ہیں جو بہتر کوالٹی کی ہیں تو انہیں ڈاؤن لوڈ کریں کیونکہ ان میں چہروں کی شناخت کرنا زیادو آسان ہو گا۔ اس کے علاوہ مختلف زاویوں سے بنیں اس ایک حادثے کی ویڈیوز بھی ڈھونڈیں کوینکہ پوری کہانی جاننے کے لیے یہ اہم ہے۔ 

ساری معلومات محفوظ کریں

تصدیق کے بعد اگلا قدم اس مواد کو محفوظ کرنا ہے۔ یہ ایک ضروری عمل ہے کیونکہ اس بات کا خطرہ رہتا ہے کہ اسے اپ لوڈ کرنے والا اس مواد کو ہٹا سکتا ہے یا اسے پرائیویٹ کر سکتا ہے۔ کچھ صورتوں میں، جیسے کہ شام اور میانمار میں، فیس بک نے ایسا مواد ہٹایا ہے جو بین الاقوامی مقدمات کے لیے ضروری تھا۔ اسی لیے ان ثبوتوں کو جلد از جلد محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔ 

آرکائیو یا معلومات کو محفوظ کرنے کے لیے جو ٹول میں استعمال کرتی ہوں اس کا نام ہنچلی(Hunchly) ہے۔ یہ خودبخود مواد کو سیو کرتا ہے اور وقت بچاتا ہے۔  آن لائن آرکائیو کے لیے وے بیک مشین (wayback machine) بھی کارامد ہے۔ میں اکثر ایک گوگل سپریڈ شیٹ کے ساتھ کام کرتی ہوں جہاں سارے ضروری لنکس کا لاگ ہوتا ہے، ساتھ ہی اچھی کوالٹی یا ہائے ریزولوشن ویڈیوز کے لیے ایک الگ فولڈر اور ہنچولی جو خودبخود اصل وقت میں مواد کو محفوظ کرتا ہے۔ 

عینی شاہدین سے تصدیق

اس وقت وہاں موجود مقامی لوگوں سے تصدیق اہم ہے لیکن اسے اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے۔ یہ صرف اوپن سورس رپورٹرنگ نہیں ہے، کیونکہ میں ایک ہائی بریڈ طریقہ کار کو ترجیح دیتی ہوں تاکہ غلطی کی کم گنجائش رہے۔ اس سے کبھی نئی معلومات بھی حاصل ہوتی ہے، جیسے کہ عینی شاہدین شاہدین جو تحقیق کو اور مضبوط بنانے کے لیے زیادہ تفصیل فراہم کرتے ہیں۔

مثلاً، شام میں موجود ترکی کی حمایت یافتہ ایک ملیشیا کے ہاتھوں واحد خاتون کرد سیاستدان کے قتل کی تحقیق میں ہمیں ایک ایسا عینی شاہد ملا جس کو ان کی لاش بلکل قتل کے بعد ملی تھی۔ یہ ہماری کہانی میں کچھ اہم خالی جگہیں بھر سکے۔ 

Eyewitness to Hevrin Khalaf's murder

پہچان

اگر کسی ویڈیو میں ایک خاص جنگجو کو کوئی جرم کرتے دیکھایا گیا ہے تو یہ ضروری ہے کہ اس کی شناخت کی جائے۔ چہروں کی پہچان کرنے والے ٹولز، جیسے کہ پیم ایئز (Pim Eyes)، فائدہ مند ہیں ، لیکن روس یوکرین جنگ کی تحقیق کے لیے فائنڈ کلون (Find Clone) بہتر ہے۔ 

ایک بی بی سی کی تحقیق کے لیے اس ٹول نے ان سب واگنر کرائے کے فوجیوں کی شناخت کی جو لیبیا میں لوگوں کے قتل کر رہے تھے۔ 

دور سے آمد و رفت کو ٹریک کرنا

دور سے افواج کو ٹریک کرنے کے لیے مارین ٹریفک (Marine Traffic)، فلائٹ ریڈار24 (Flight Radar24), اور اے ڈی ایس بی ایکسینج(ADSB Exchange) جیسے ٹولز استعمال کرنے سے ان کا وہاں اپنی موجودگی کو جھٹلانا مشکل ہو جاتا ہے۔ 

مثلاً اگر کوئی فوجی افسر یہ کہے کہ ان کے تیارے نے کسی خاص جگہ پر بم باری نہیں کی تو اس تیارے کے ٹرانسپونڈر کا ڈیٹا اس بیان کو جھٹلا سکتے کے کیونکہ اس کے مطابق جہاز حملے کی وقت اس جگہ پر موجود تھا۔ (نوٹ: جنگی جرائم میں حصہ لیتے ہوئے جہاز کا پائلٹ اس کا ٹرانسپونڈر بند کر سکتا ہے تاکہ ان کے بارے میں پتہ نا لگایا جا سکے). 

خصوصی تجزیہ: فوجی یونٹس

جن کسی تنازعے میں مجرم کیمرا میں دکھائی دے رہے ہیں، تو دو اہم باتوں کا خیال رکھیں، ان کے یونیفارم پر کس قسم کے نشان ہیں اور یہ کون سا اسلحہ استعمال کر رہے ہیں۔ پیچ، دیگر یکساں نشانات، اور گاڑیوں کے نشانات ایک مخصوص فوجی یونٹ کے اندر طرز عمل کا ایک نمونہ قائم کرنے کے لیے مفید ہیں، جو کہ جنگی جرائم کے سلسلے میں کمانڈ کے سلسلے قائم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اگر کسی مخصوص یونٹ کے سپاہی تشدد والی ویڈیوز زیادہ پوسٹ کر رہے ہیں، تو یہ اکثر استثنیٰ کی خصوصی حیثیت کی نشاندہی کرتا ہے۔ فوجی نشان پر ویکی صفحہ اس کام کو کافی آسان بناتا ہے۔

لیبیا کے جنگی جرائم کے بارے میں میری بی بی سی کی تحقیقات کے لیے، الصائقہ بریگیڈ کے پیچ بار بار تشدد ذدہ ویڈیوز میں دکھائی دیتے رہے۔ الصائقہ لیبیا کی قومی فوج کی ایک خصوصی فورس بریگیڈ ہے، جس کی قیادت محمود الورفالی (بریگیڈ میں ایک کمانڈر) کرتے ہیں جو بین الاقوامی فوجداری عدالت کو قتل کے 33 جنگی جرائم اور غیر جنگجوؤں کے قتل کا حکم دینے کے لیے مطلوب تھے۔ جب ان کے وارنٹ منظر عام پر آئے اور انہیں گرفتار نہیں کیا گیا، تو اس سے استثنیٰ کے کلچر کی نشاندہی ہوئی جس کی وجہ سے میں اس کی یونٹ کے جرائم کی تحقیقات کرنے کس فیصلہ کیا۔

خصوصی تجزیہ: ہتھیار

ہتھیار ایک اور کلیدی عنصر ہیں جن پر نظر رکھنی ہے: کون سے ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں، کہاں اور انہیں کون استعمال کر رہا ہے۔ کچھ گولہ بارود، جیسے کلسٹر گولہ بارود، اقوام متحدہ کے ایک علیحدہ معاہدے کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر ممنوع ہیں۔ وہ چھوٹے گولہ بارود پر مشتمل ہوتے ہیں جو ہوا چھوڑنے پر پھٹ جاتے ہیں جس کا شہریوں پر منفی اثر ہوتا ہے۔ ان کے استعمال کو شام میں ریکارڈ کیا گیا ہے اور کیا ہی میں روس نے BM-21 گراڈ راکٹس جا استعمال بھی کیا ہے۔ اسلحے یا ہتھیاروں کی آمد و رفت کو ٹریک کرنے کے لیے کچھ مفید ڈیٹا بیس ہیں: جینز ڈیٹا بیس (Jane’s Database)، جنیوا یونیورسٹی کی چھوٹے ہتھیاروں کی ڈیٹا بیس ، سپری (SIPRI) اور آرمز ٹریڈ ٹریٹی۔ 

دیگر معاملات میں، مخصوص ہتھیاروں کا استعمال پابندیوں اور ہتھیاروں کی پابندیوں کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ لیبیا میں میرے ساتھیوں اور میں نے بی بی سی کی ایک اور تحقیق میں پایا کہ ایک حملہ جس میں 26 غیر مسلح کیڈٹس مارے گئے تھے وہ دراصل متحدہ عرب امارات کے ذریعے چلائے جانے والے ایک چینی ڈرون کے ذریعے کیا گیا تھا – دو غیرممکنہ اتحادیوں ایک ایسی جنگ میں جس میں انہیں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا اور وہ بھی اقوام متحدہ کے ہتھیاروں کی پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

جنسی تشدد

جنسی تشدد، جیسا کہ عصمت دری، جب جنگ کے وقت جنگجوؤں کے ذریعے مرتکب ہوتا ہے، وہ بھی جنگی جرم ہے۔ اسے اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے، اور اس بات پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہے کہ جنگ کے وقت جنسی تشدد کیا ہوتا ہے، لیکن یہ عام طور پر مرتکب ہونے والے جنگی جرائم میں سے ایک ہے۔

اس کی ایک تازہ مثال ٹگرے جنگ میں ایتھوپیا کی نیشنل ڈیفنس فورس کے سپاہیوں کی طرف سے عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا یا روہنگیا نسل کشی کے دوران برمی فوجیوں کے ہاتھوں روہنگیا مسلمان خواتین کی عصمت دری کرنا ہے۔

تنازعات میں جنسی تشدد کے بارے میں رپورٹنگ کے لیے ایک بہت ہی مددگار ذریعہ ڈارٹ سینٹر یورپ کی طرف سے یہ گائیڈ ہے۔ اس میں جنگ کے وقت کام کرنے کے لیے نکات شامل ہیں اور اس میں خود کی دیکھ بھال اور متاثرین کا انٹرویو لینے اور ان کی تصویر کشی کرنے کے لیے وقف کردہ حصے ہیں۔ اور یہ ریموٹ رپورٹنگ اور زمین پر موجود فکسرز یا ذرائع سے رابطہ کرنے کے بارے میں بھی مشورہ پیش کرتا ہے۔

ہسپتالوں، سکولوں اور معروف شہری اہداف کو نوٹ کریں

ہسپتالوں اور سکولوں کو جنگ کے وقت میں خاص تحفظ حاصل ہوتا ہے، جیسا کہ عام شہریوں کو۔ عام شہریوں کو کسی حملے کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے، اور اوپن سورس فوٹیج کا جغرافیائی محل وقوع اس کا تعین کرنے کے لیے ایک مفید ٹول ہو سکتا ہے۔ جغرافیائی محل وقوع کے ٹولز جیسے سینٹینل ہب (Sentinel Hub)، یانڈکس ماپس (Yandex Maps)، گوگل ارتھ (Google Earth)، ایکو سیک (Echosec)، اور ویکی ماپیا (Wikimapia) مقامات کی تصدیق کرنے میں مدد کر سکتے ہیں، اورسن کالک (Suncalc) حملے کے دن کے وقت کا تعین کرنے کے لیے کرونولوکیشن کے لیے ایک مفید ٹول ہے (جب سائے نظر آتے ہیں)۔ اس قسم کی تحقیقات کے لیے کوآرڈینیٹس حاصل کرنے کے لیے لائیو یو ماپ (Liveuamap) سے آغاز کریں،  اس سے پہلے کہ گوگل ارتھ کا استعمال کرتے ہوئے سیٹلائٹ کی تصویر کشی کریں۔ بیلنگ کیٹ کے پاس کچھ مددگار گائیڈز اور جغرافیائی محل وقوع کی بہترین مثالیں ہیں۔

Liveuamap

Image: Screenshot

اس قسم کی تحقیقات کی ایک مثال لیبیا میں تارکین وطن کا حراستی مرکز ہے جس پر بمباری کی گئی۔ سوشل میڈیا کی زمینی فوٹیج اور جغرافیائی محل وقوع سے پتہ چلتا ہے کہ حراستی مرکز اسلحے کے ڈپو کے قریب واقع تھا جس پر دو ماہ قبل حملہ ہوا تھا، جس کی تصدیق نیویارک ٹائمز نے کی تھی۔ تاہم، میں نے بعد میں بی بی سی عربی کے لیے اطلاع دی کہ یہ بمباری ایک غیر ملکی جیٹ طیارے نے کی تھی، جس نے لیبیا پر اقوام متحدہ کی جانب سے ہتھیاروں کی پابندی کی خلاف ورزی کی تھی – جس وجہ سے یہ ایک جنگی جرم تھا۔

ٹائمنگ اہم ہے

طبی عملہ اور ہسپتال، جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے، بین الاقوامی قانون کے ذریعے محفوظ ہیں۔ لہٰذا پہلے جواب دہندگان کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے، جیسا کہ "ڈبل ٹیپ” حملے کے ساتھ، جب ابتدائی بمباری یا چھاپے کے بعد دوسرا حملہ خاص طور پر زخمیوں کی مدد کرنے کی کوشش کرنے والے ریسکیورز کو مارنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ روس پر شام میں دوہری فضائی حملے کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، سب سے نمایاں طور پر 2019 میں ادلب میں ایک سویلین مارکیٹ پر، جس کی میں نے بی بی سی کے لیے تحقیق کی۔

ایک اور کلیدی طرز عمل جس کی تلاش کی جانی چاہئے وہ ہے جب حملہ آور فوج دفاعی افواج کی طرف سے ظاہری ہتھیار ڈالنے کے باوجود ان پر حملہ کرتی رہے۔

مواصلات

زیادہ اوقات، اپنے جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والے اور دستاویز کرنے والے فوجی ایسا اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہ اپنے آپ کو محفوظ مسمجھتے ہیں۔ اس  لیے وہکچھ معاملات میں اپنے طرز عمل کے بارے میں بات چیت آرام سے کر لیتے ہیں۔

جب میں نے لیبیا میں گانفودا قتل عام میں لاشوں کی بے حرمتی کے شواہد اکٹھے کر لیے تو ہماری ٹیم جوابی حق کے طور پر کچھ ایسے جنگجوؤں تک پہنچی جن کی شناخت میں نے ان جرائم کے ارتکاب کے طور پر کی تھی۔ ان میں سے ایک اپنی فتوحات کے بارے میں شیخی بگھار رہا تھا، یہ دعویٰ کر رہا تھا کہ اسے کوئی بھی ہاتھ نہیں لگا سکتا۔

انفارمیشن سیکورٹی

کسی ایسے جنگجو تک پہنچنے سے پہلے جس پر آپ جنگی جرم کا الزام لگا رہے ہیں، یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ شواہد کو محفوظ طریقے سے بیک اپ کیا گیا ہے، اور تفتیش اور مواصلات کے لیے استعمال ہونے والے آلات محفوظ ہیں۔ ڈیجیٹل سیکیورٹی پر بہت سے آن لائن وسائل موجود ہیں، لیکن کلیدی بنیادی باتوں میں پاس ورڈ کا انتظام، دو عنصر کی توثیق، ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس، اور سوشل میڈیا کی تحقیقات کے لیے ڈمی پروفائلز کا استعمال شامل ہے۔ جی آئی جے این کے پاس بہترین طریقوں کی فہرست ہے۔

صدمے کی آگاہی

صدمے سے متعلق آگاہی کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے لیکن یہ جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے کا شاید سب سے اہم حصہ ہے، جس میں اکثر آن لائن انتہائی گرافک امیجری کو طویل گھنٹوں تک چھاننا شامل ہوتا ہے۔ بہترین طریقوں میں باقاعدگی سے وقفہ لینا اور وقت نکالنا، ساتھیوں کے ساتھ اس کام کے اثرات پر کھل کر بات کرنا، اور گرافک قتل کی ویڈیوز کی چھان بین کرتے وقت آڈیو کو بند کرنا شامل ہیں۔ ان خبروں کی تنظیموں کے لیے جن کا عملہ شدید اور پرتشدد مضامین کا سامنا کر رہا ہے، ڈارٹ سینٹر نے ایک تفصیلی، مرحلہ وار طریقہ کار تیار کیا ہے جو تناؤ اور ذہنی پریشانی کو کم کرنے میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس قسم کے کام کرنے سے خطرناک صدمے کے خطرات بہت زیادہ ہیں، اور اپنی ڈاکٹریٹ کی تحقیق میں فیلڈ میں 30 اوپن سورس ماہرین سے انٹرویو کرتے ہوئے، میں نے پایا کہ 90% تفتیش کاروں نے دماغی صحت پر ہونے والے اثرات کی اطلاع دی جو ڈراؤنے خواب، بے خوابی، افسردگی، اضطراب، سماجی انخلا، سنگین مسائل جیسے پوسٹ ٹرومیٹک سٹریس ڈس آرڈر (PTSD) اور خودکشی کی خیلات۔ اس قسم کی تحقیقات کی نگرانی کرنے والے مینیجرز کو ان تفتیش کاروں کی مدد کرنی چاہیے جنہیں خصوصی مدد کی ضرورت ہے اور عملے کو لچک میں تربیت دینا چاہیے، جب کہ فری لانسرز کو خود کو منظم کرنا اور مشاورت یا ذہنی صحت کی مدد تک رسائی کو یقینی بنانا چاہیے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو صحافی اس قسم کی تحقیقات کرتے ہیں وہ عموماً گرافک امیجری کے لیے بہت زیادہ رواداری رکھتے ہیں اور قدرتی طور پر لچکدار ہوتے ہیں، اس لیے انھیں اپنا بہترین کام کرنے کے لیے صرف ایک معاون ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔

___________________________________________________________

Manisha Ganguly profile picمنیشا گنگولی ایک تحقیقاتی صحافی اور دستاویزی فلم ساز ہیں۔ وہ فی الحال بی بی سی ورلڈ سروس کی تحقیقاتی ٹیم کے لیے ڈیجیٹل دستاویزی فلم پروڈیوسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ گنگولی فوربس انڈر 30 میڈیا فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے، اور ان کی دستاویزی فلموں نے بین الاقوامی ایوارڈز جیتے ہیں اور دنیا بھر میں 300 ملین سے زیادہ بار نشر کی گئ ہیں۔

ہمارے مضامین کو تخلیقی العام لائسنس کے تحت مفت، آن لائن یا پرنٹ میں دوبارہ شائع کریں۔

اس آرٹیکل کو دوبارہ شائع کریں


Material from GIJN’s website is generally available for republication under a Creative Commons Attribution-NonCommercial 4.0 International license. Images usually are published under a different license, so we advise you to use alternatives or contact us regarding permission. Here are our full terms for republication. You must credit the author, link to the original story, and name GIJN as the first publisher. For any queries or to send us a courtesy republication note, write to hello@gijn.org.

اگلی کہانی پڑھیں