Image: Shutterstock
تتحقیقاتی صحافت ایک مہنگا عمل ہے۔ شراکت داریاں اور گرانٹس اس کام میں مدد کر سکتے ہیں لیکن ان کے ساتھ کئی شرائط جڑی ہوتی ہیں اور یہ کام کو روک سکتے ہیں۔ کیا کراؤڈ فنڈنگ جس میں سامعین چندہ دیتے ہیں تحقیقات کے لیے ایک متبادل طریقہ ہو سکتا ہے؟
کراؤڈ فنڈنگ تحقیقاتی صحافت میں آمدنی کے ایک اہم ذریعہ ہے جو ایسی کہانیوں کو ممکن بناتی ہے جو ان فنڈز کے بغیر نا سنائی” جا سکیں” تنجا ایٹامورٹو جو کراؤڈ فنڈنگ فار جرنلزم کی مصنفہ اور الینوائے شکاگو یونیورسٹی میں کمیونیکیشن کی اسسٹنٹ پروفیسر کہا کہنا ہے۔”یہ کراؤڈ فنڈڈ کہانیاں اکثر مین اسٹریم میڈیا اور بڑے نیوز رومز کے باہر کی جاتی ہیں جس سے صحافت متنوع پروڈیوسر اور آوازوں کا اضافہ ہوتا ہے۔”
کراؤڈ فنڈنگ کی تحقیقات کے مواقع اور چیلنجوں کو جانچنے کے لیےجی آئی جے این نے اس ماڈل کی راہنمائی کرنے والے تین نیوز رومز کے ساتھ بات کی: آئرلینڈ میں نوٹ ورتھی جو کہ کمیونٹی کی زیر قیادت ایک نیوز روم ہے جہاں قارئین تحقیقاتی تجاویز پیش کرتے ہیں اور فنڈز فراہم کرتے ہیں۔ پرتگالی تحقیقاتی پوڈ کاسٹ فوماکا اور برازیل کی اجینیکا پبلیکا دونوں ممبرشپ ماڈلز پر چلتے ہیں اور کراؤڈ فنڈنگ مہم کے حوالے سے تجربات کر رہے ہیں۔
کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم
نوٹ ورتھی ایک آئرش تحقیقاتی پلیٹ فارم ہے جو ایک قومی اخبار دی جرنل کا حصہ ہے۔ قارئین کی شرکت کے لیے نیوز روم کا نقطہ نظر دو حصوں پر مشتمل ہے: پہلا یہ کی کوئی بھی تحقیق کے لیے کسی موضوع کی پیشکش کر سکتا ہے اور دوسرا یہ کہ قارئین ان میں سے اپنی مرضی کی تحقیق میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔
دونوں حصے نیوز روم کے مشن کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ ایسی کہانیاں سامنے لائیں جو پہلے نہیں بتائی گئی ہیں۔ اس سے مخصوص منصوبوں کو فنڈز ملتے ہیں اور کام جارے رکھا جاتا ہے۔
"پروجیکٹس کی رینج اور جس چیز کی پشت پناہی کی جاتی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ کس چیز کو فنڈ دینا چاہتے ہیں،” ماریا ڈیلانی نوٹیورٹی کی ایڈیٹر نے مزید کہا کہ ٹریولرز، معذور افراد، یا "عام خبروں کی رپورٹنگ کے دائرے سے باہر کے لوگ” جیسی کمیونٹیز کو متاثر کرنے والی کہانیاں تجاویز میں نمایاں ہوتی ہیں۔
تجاویز کو مواد کے انتظام کے لیے بنائے گئے سافت وئیر، ٹریلو کا استعمال کرتے ہوئے ٹریک کیا جاتا ہے اور ادارتی ٹیم ہر دو ہف بعد ملتے ہیں جس میں تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے، تجاویز کی وقت کی حساسیت کا اندازہ لگایا جاتا ہے اور دیکھا جاتا ہے آیا وہ کراؤڈ فنڈنگ کے لیے موزوں ہیں یا نہیں۔
اس کے بعد منظور شدہ تجاویز کو نوٹ ورتھی کی سائٹ پر انفرادی مالی اہداف اورایک گراف کے ساتھ درج کیا جاتا ہے جس میں جمع کی گئی رقم اور حمایت کرنے والوں کی تعداد ظاہر ہوتی ہے۔ ٹیم ہر چھ ماہ بعد ان خیالات کی سلیٹ کا جائزہ لیتی ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ ان میں سے کس پر بہتر پیش رفت ہو رہی ہے۔
نوٹ ورتھی کے پاس فی الحال فنڈنگ کے لیے جانوروں کی فلاح و بہبود کی تحقیقات کے لیے کال سے لے کر سکولوں کے قریب فضائی آلودگی سے متعلق پچ تک انسٹھ اسٹوری آئیڈیاز موجود ہیں۔
دو ہزار تئیس میں نوٹ ورتھی نے کمیونٹی کی طرف سے پیش کردہ تجاویز پر مبنی پچیس کہانیاں شائع کیں جن میں قارئین کی اوسط شراکت €35 ( 38 امریکی ڈالر ) تھی۔ دو ہزار انیس کے بعد سے ٹیم نے ستتر تحقیقات شائع کی ہیں جس میں قاری کی حمایت کے تناسب میں پروجیکٹ کی بنیاد پر فرق ہوتا ہے۔ ان میں سے تقریباً دس کے پاس جزوی یا مکمل گرانٹ فنڈنگ تھی جبکہ بقیہ کراؤڈ فنڈنگ یا دی جرنل کی مالی مدد کا مرکب ہے۔
کراؤڈ فنڈڈ تفتیش کی لاگت سیکھنا ایک کا تجربہ رہا ہے۔ ابتدائی تجاویز کو معمولی مالی اہداف تفویض کیے گئے تھے لیکن ٹیم کو جلد ہی احساس ہوا کہ ان پر عمل درآمد کے لیے مزید رقم کی ضرورت ہے۔
ہر منظور شدہ تجویز کے لیے ایک رپورٹر ابتدائی بجٹ کا مسودہ تیار کرے گا جس کی ایک ایڈیٹر دو بار جانچ پڑتال کرے گا ۔ انٹرویو، تحقیق، تحریر، ترمیم، ملٹی میڈیا پروڈکشن، ڈیزائن ورک، قانونی مدد اور میڈیا اورآزادانہ معلومات کی حصول کی درخواست کے لیے وقت اور اخراجات کا تخمینہ لگایا جائے گا۔
ڈیلانی کا کہنا ہے کہ سائیٹ پر کی جانے والی تقریباً تمام تحقیقات کے لیے صحافتی عمل کی قیمت سب سے زیادہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش کا دائرہ کافی محدود ہونا چاہیئے ورنہ خرچہ اور کام کو انجام دینا انتہائی مشکل ہو سکتا ہے۔
نوٹ ورتھی کی ماڈل میں یہ کبھی کبھی دا جرنل کی مالی مدد اور وسائل استمعال کرتے ہیں۔ یہ ان کے عمومی تحقیقاتی فنڈ سے بھی پیسے استعمال کرتے ہیں جس میں قارئین بھی عطیہ کر سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر آئرلینڈ کے کام کی جگہوں اور بھرتی کے عمل میں نسل پرستی کی تحقیقات کا کچھ حصہ کراؤڈ فنڈڈ تھا اور کچھ حصہ جنرل فنڈ سے فنڈ کیا گیا تھا۔ پرا جیکٹ کی ابتدا میں €2,290 (US$2,474) کا ہدف حاصل نہ ہونے کے بعد منصوبے کا دائرہ کار اور مالی ہدف دونوں کو کم کر دیا گیا۔ اس وجہ سے پراجیکٹ کی فنڈنگ €517 (US$558) تک محدود ہو گئی۔ اس لیے جہاں ایک طرف اس سے یہ ہوا کہ رپورٹرز اس موضوع کی جانچ میں اتنا وقت نہیں لگا سکے جتنا وہ چاہ رہے تھے لیکن دوسری طرف ان لوگوں تک وہ کہانیاں پہنچائی گئیں جنہوں نے اس تحقیق کی حمایت کی۔
ڈیلانی فنڈرز کے ساتھ باقاعدہ بات چیت کی سفارش کرتی ہیں جس میں پیش رفت یا ہدف کی رقم کی اپ ڈیٹس سے لے کر کہانی کے طویل مدتی اثرات جیسے پالیسی یا قانون سازی میں تبدیلی چاہے یہ برسوں بعد آئے شامل ہیں۔
وہ کہتی ہیں جب کراؤڈ فنڈنگ کام نہیں کرتی تو شفافیت بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ اگر جائزہ لینے کے بعد ایک تجویز کو منسوخ کر دیا جاتا ہے کیونکہ کہانی متعلقہ نہیں رہی ہے تو حامی رقم واپس حاصل کر سکتے ہیں یا اپنی فنڈنگ کسی دوسرے پروجیکٹ یا نیوز روم کے ذریعے قائم کردہ عمومی تحقیقاتی فنڈ میں منتقل کر سکتے ہیں۔ "یہ اہم ہے کہ لوگوں کو یہ احساس ہو کہ ہم ان کے پیسے ہمیشہ کے لیے نہیں رکھیں گے،” ڈیلانی کہتی ہیں۔
وقت کا شمار اہم ہے
برازیل کی اجینیکا پبلیکا نے 2011 سے اپنے نیوز روم کو سپورٹ کرنے کے لیے کراؤڈ فنڈنگ کا استعمال کیا ہے اور ماضی میں رکنیت حاصل کرنے والے حامیوں کو وٹ کرنے کا موقع فراہم کیا تھا کہ نیوز روم کو کن خبروں کا تعاقب کرنا چاہیے۔
لیکن حال ہی میں نیوز روم مخصوص تحقیقات کے لیے کراؤڈ فنڈنگ کا تجربہ کر رہا ہے جس میں ملک کے متنازعہ سابق صدر، جیر بولسونارو اور ان کی حکومت کی طرف سے روکے گئے دستاویزات اور معلومات میں گہری تحقیقات شامل ہے۔
انجینیکا رپبلیکا اور برازیل کے دیگر نیوز رومز کے صحافیوں نے برسوں سے ایسی دستاویزات اور معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی جو حکومت کی طرف سے کیے جانے والے ممکنہ جرائم اور زیادتیوں کو ظاہر کر سکتے تھے لیکن ان کی معلومات کی درخواستوں کو زیادہ تر مسترد کر دیا گیا تھا۔
بولسنارو کے دفتر چھوڑنے کے بعد وہ نہیں جانتے تھے کہ انہیں کیا ملے گا۔ منتخب کیے نئے صدر لوئیز لولا ڈی سلوا نے عوام سے وعدہ تو کیا تھا کہ وہ بولسنارو حکومت کا کچا چٹھا کھولیں گے اور عوام کا مطالبہ بھی یہی تھا کہ حکومت کے کاموں میں زیادہ شفافیت اپنائی جائے، اسی لیے وہ پراعتماد تھے کہ انہیں کچھ اضافی معلومات تو حاصل ہو گی۔
”ہم نہیں جانتے تھے کہ حتمی کہانیاں کیا ہوں گی کیونکہ ہم نہیں جانتے تھے کہ دستاویزات میں کیا کہا گیا ہے لیکن ایک وسیع موضوع تھا: بولسونارو کیا چھپا رہے تھے؟” اجینیکا پبلیکا کی سامعین ایڈیٹر جیولیا افیون نے مزید وضاحت کی۔
افیون کا کہنا ہے کہ اس غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے جن لوگوں نے ان کی مالی حمایت کی تھی انہیں یہ بتانا مشکل تھا کہ ان کہ پیسوں سے کن مخصوص کہانیوں پر کا ہو گا لیکن اس معملے میں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑا کیونکہ کی جانے والی تحقیق نے سامعین کے تجسس اور احتساب پر ہونے والی روز مرہ کی گفتگو کا فائدہ اٹھایا۔
”ہم دو چیزوں کے درمیان ایک تقطیع تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے کہ لوگ کیا پڑھنا چاہتے ہیں اور ہم کس چیز پر کام کرنا چاہتے ہیں،” وہ کہتی ہیں۔ "لوگ جو کہہ رہے ہیں اسے سننا شاید یہ سمجھنے کا بہترین طریقہ ہے کہ ان کو کیا متحرک کرے گا۔”
نیوز روم نے اپنی کراؤڈ فنڈنگ مہم بولسونارو کی صدارت کے آخری مہینے دسمبر 2022 میں شروع کی۔
پانچ رپورٹرز تحقیقات کے لیے وقف تھے لیکن کراؤڈ فنڈنگ مہم اور تحقیقات کی مسلسل کامیابی کے لیے پورے نیوز روم کی شمولیت اہم تھی۔
کراؤڈ فنڈنگ اقدام کو فروغ دینے والی ایک سوشل میڈیا مہم میں ایک انسٹاگرام لائیو کیا گیا جس میں حامیوں سے پوچھا گیا کہ وہ کیا جاننا چاہتے ہیں جب کہ دوسری طرف ٹیم کو نے ایک مشہور گانے پر اپنی آداکاری دکھائی اور ویڈیو میں انہیں گانے پر تالیاں بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اجینیکا پبلیکا کا ممبرشپ ماڈل قائم ہے اور وہ نئے اراکین کے لیے باقاعدگی سے مہم چلاتے ہیں لیک یہ کراؤڈفنڈر مہم ان کی اب تک کی سب سے کامیاب فنڈ ریزنگ مہم تھی۔ اسے 2000 سے زیادہ یک مشت عطیات ملے جس کا اوسط عطیہ ریئل23 (US$4.66) تھا اور آؤٹ لیٹ کو اراکین کی تعداد کو 500 سے 2000 تک بڑھانے میں مدد ملی۔
کراؤڈ فنڈنگ جنوری 2023 کے وسط میں بند کر دی گئی جب تحقیقات کی ابتدائی کہانیاں شائع کی جا رہی تھیں جس میں کووڈ 19 کی بحرانی میٹنگوں کے پہلے 233 غیر جاری کیے گئے منٹس کی اطلاع دی گئی تھی جس میں یہ تفصیلات بھی شامل تھیں کہ 2020 میں باوجود ڈبلیو ایچ او کی طرف سے کورونا وائرس کے خلاف دوائی کی افادیت کی کمی کے بارے میں انتباہ کے کلوروکوئین کی پیداوار بڑھانے کا حکم کس نے دیا ۔ افیون کا کہنا ہے کہ ٹیم کے لیے کراؤڈ فنڈنگ بند ہونے سے پہلے کچھ کہانیاں شائع کرنا ضروری تھا کیونکہ حمایت کرنے والے اکثر مہم کے "آخری مراحل” میں زیادہ عطیہ دیتے ہیں۔
تب سے پبلیکا نے برازیل کے کاروباری رہنما پر لگے جنسی استحصال کے الزامات کی تحقیقات کرنے والی پوڈ کاسٹ سیریز کے لیے کراؤڈ فنڈنگ کا بھی استعمال کیا ہے۔
نیوز روم نے ایک تجارتی پارٹنر تلاش کرنے کی کوشش کی جو ممکنہ طور پر موضوع کی وجہ سے ناکام رہی لہذا وہ دوبارہ اپنے سامعین کی طرف متوجہ ہوئے۔ درکار بجٹ ریئلز90,000 (US$18,000) تھا جو سامعین کے ساتھ شیئر کیا گیا جس میں اس تجویز کی مہنگی نوعیت پر توجہ دی گئی بشمول رقم کہاں استعمال کی جائے گی اور اس معاملے میں قانونی فنڈ تیار کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
”آپ کسی ایس کہانی کے لیت کراائڈ فنڈنگ نہیں کر سکتے جو آپ نے اگلے مہینے شائع کرنی ہو” افیون کا کہنا ہے۔ "لوگوں سے عطیہ جمع کرنے اور مہم کی منصوبہ بندی کرنے اور اس پر عمل کرنے میں وقت لگتا ہے۔”
افیون کے مطابق دونوں پراجیکٹس نے انہیں براہ راست کال ٹو ایکشن کا فائدہ سکھایا ہے، "جب آپ کے پاس ایک بڑا ادارتی پروجیکٹ ہوتا ہے جو ایک بڑی کراؤڈ فنڈنگ مہم کے اختتام پر ہو تو اس کے کامیاب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ آپ بدلے میں کسی قیمتی چیز کا وعدہ کر رہے ہوتے ہیں۔ "
ٹھوس انعام
پرتگالی تحقیقاتی صحافت کے پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم فوماکا کا مقصد ‘انتہائی شفاف‘ ہونا ہے۔ یہ اپنے اخراجات، بجٹ اور مالیات کے تمام پہلوؤں کو عوامی طور پر شیئر کرتے ہیں اور اپنے ادارتی اور تنظیمی پیداواری عمل اور فیصلہ سازی کو عوامی طور پر مزید کھولنا چاہتے ہیں۔
نیوز روم کا ایک ممبرشپ پروگرام موجود ہے لیکن انہوں نے اپنی حالیہ سیریز ڈیساسو سیگو (حل چل) کے لیے بھی کراؤڈ فنڈنگ کا استعمال کیا جو کہ دماغی صحت اور بیماری کی تحقیقات کرنے والی ایک سیریز ہے جسے نومبر 2022 میں شروع کیا گیا تھا۔
انہوں نے کراؤڈ فنڈنگ مہم کے ساتھ نشریات شروع کیں جو ابھی بھی جاری ہیں۔ جاری تحقیقات کے ساتھ نئی اقساط نشر کرنے سے انہیں نئے سامعین اور ممکنہ اراکین تک پہنچنے میں مدد ملی اور بعض صورتوں میں وہ عطیہ دہندگان میں بھی تبدیل ہوئے۔
کوفاؤنڈر ماریہ المیڈا کا مزید کہنا تھا "چونکہ وہ ایپی سوڈز سن رہے تھے لہذا آسانی سے سمجھ سکتے تھے کہ وہ جو دے رہے ہیں اس کے بدلے میں وہ کیا حاصل کر رہے تھے۔”
فوماکا کی تحقیقات کا موضوع بہت متعلقہ تھا جس سے لائیو سننے والی پارٹیوں میں دلچسپی اور حاضری دونوں بڑھیں۔ المیڈا کا کہنا ہے کہ سیریز میں میڈیا اور سوشل میڈیا کی دلچسپی بھی بھرپور تھی جس سے ممکنہ فنڈرز تک فوماکا کی رسائی کو وسیع کرنے میں مدد ملی۔
المیڈا کا کہنا ہے کہ ایک اور حکمت عملی اس بارے میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹ فراہم کرنا تھی کہ تحقیقات کہاں جا رہی ہیں اور اس کے بارے میں کہ رقم کیسے خرچ کی جا رہی ہے جو ان کے انتہائی شفافیت رکھنے کے وعدے سے منسلک ہے جس سے اراکین کے درمیان اعتماد پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
طویل عرصے سے چلنے والی یا سست رفتاری سے چلنے والی تحقیقات کے دوران باقاعدہ بات چیت خاص طور پر اہم ہوتی ہے۔ یہ پیش گوئی کرنا مشکل ہے کہ تحقیقات کب مکمل ہوں گی لیکن وہ کہتی ہیں کہ آپ لوگوں کو بتا سکتے ہیں کہ ابھی کس چیز پر کام ہو رہا ہے۔
فوماکا نے حامیوں کے ساتھ اپنی بات چیت بہتر بنانے کے لئے آڈیو انٹرویوز کے ٹکڑوں کو بھی جاری کیا ہے۔ وہ کہتی ہیں "لوگوں کو مصروف رکھنا ضروری ہے اور اس سے انہیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ایک گھنٹہ طویل انٹرویوز کیسا ہو گا۔” سوشل میڈیا، ای میل نیوز لیٹر اور ایک فعال سلیک کمیونٹی سبھی کو حامیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
اس نقطہ نظر کے لیے چیلنجز اس وقت پیدا ہو سکتے ہیں جب تفتیش کے کچھ حصوں کو روکنا پڑتا ہے کیونکہ ان کے ظاہر کرنے سے تفتیش کے مستقبل کو خطرہ ہو گا۔ مثال کے طور پر پرتگال میں پولیس کی بربریت کی جاری تحقیقات سے ابھرتی ہوئی تفصیلات کو قانونی وجوہات یا جب تک مزید رپورٹنگ نہیں ہو جاتی کی بنا پر ہمیشہ اسی وقت میں شیئر نہیں کیا جا سکتا۔
المیڈا کا کہنا ہے کہ مہمات کو کبھی کبھی خود کو محور کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ دماغی صحت کے تحقیقاتی پوڈ کاسٹ کو تیار کرنے میں دو سال لگے لیکن تحقیقات کے اختتام پر نیوز روم نے اپنے کراؤڈ فنڈنگ میسجنگ کو پوڈ کاسٹ کی سپورٹنگ پروڈکشن سے ہٹ کر رپورٹر کے معاہدے کو فنڈ کرنے میں تبدیل کر دیا۔
یہ سمجھتے ہوئے کہ اختتام کے قریب اگر لوگ کراؤڈ فنڈنگ میں شامل نہیں ہوتے تو اس بات کا امکان تھا کہ وہی کال ٹو ایکشن انہیں شامل ہونے ترغیب دے گا۔ انہوں نے اس لئے انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ رپورٹر کے معاہدے کو فنڈ دینے کے لیے مسلسل تعاون کس مساوی تنخواہ کے طریقوں کو جاری رکھنے اور مزید تحقیقاتی صحافت تیار کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
المیڈا کہتی ہیں، ’’ہم یکسر شفاف ہیں اس لیے ہم اپنی ہر ممکن چیز کا اشتراک کرتے ہیں۔ ہماری اپنے سامعین کے ساتھ وابستگی ہے اور یہ تبدیل نہیں ہونے والی ہے۔”
اس تحریر کا اردو ترجمہ لائبہ زینب نے کیا یے اور اسے جی آئی جے این کی اردو ریجنل ایڈیٹر نے ایڈٹ کیا ہے۔
لورا اولیور برطانیہ میں مقیم ایک آزاد صحافی ہیں۔ انہوں نے گارڈین، بی بی سی، یورونیوز اور دیگر کے لیے لکھا ہے۔ وہ تھامسن فاؤنڈیشن اور تھامسن رائٹرز فاؤنڈیشن کے لیے باقاعدہ صحافت کی ٹرینر ہیں اور نیوز رومز کے لیے سامعین کی حکمت عملی کے مشیر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان کا کام یہاں دیکھ سکتے ہیں