رسائی

ٹیکسٹ سائیز

رنگوں کے اختایارات

مونوکروم مدھم رنگ گہرا

پڑھنے کے ٹولز

علیحدگی پیمائش

وسائل

» گائیڈ

موضوعات

واشنگٹن آپ کے ملک میں کیا کر رہا ہے: دنیا بھر میں امریکی اثر و رسوخ کی تحقیق کے لیے ایک ٹپ شیٹ

امریکہ کی حکومت دنیا کے تقریباً ہر ملک کے ساتھ کسی نہ کسی سطح پر روابط رکھتی ہے۔ اس میں کانگریسی اور صدارتی کارروائیاں، محکمہ انصاف کی مجرمانہ تحقیقات، غیر ملکی امداد، عوامی اور نجی مالی تعاملات، دوسرے ممالک میں انجام پانے والے امریکی وفاقی معاہدوں کے ساتھ ساتھ فروخت اور فراہم کردہ ہتھیاروں کے نظام شامل ہو سکتے ہیں۔ مندرجہ ذیل ٹولز امریکہ سے باہر کے صحافیوں کو یہ سمجھنے میں مدد کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں کہ ان کے ممالک اس مداخلت سے کیسے متاثر ہوتے ہیں۔ یہ تمام سرگرمیاں کسی نہ کسی سطح پر عوامی ڈیٹا بیس سے کوجھی جا سکتی ہیں۔

درج کردہ وسائل میں سے کچھ تک رسائی کے لیے پیسے ادا کرنے ہوں گے لیکن زیادہ تر مفت ہیں۔ بعض اوقات صحافی پوچھتے ہیں کہ کیا ان سائٹس کو دیکھنا قانونی ہے۔ جواب: یہ بالکل جائز ہے۔ ان ویب سائٹس پر کہانیاں بکثرت ہیں، اس لیے جائیں اور ان کا استعمال کریں۔

دنیا بھر میں امریکی اثر و رسوخ کی تحقق کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، یہاں اے پی کی تفتیشی رپورٹر مارتھا مینڈوزا کا جی آئی جے این کے ساتھ  ویبینار دیکھیں۔

سیاست اور پیسہ

امریکی حکومت نے 2021 میں تقریباً 38 بلین ڈالر کی غیر ملکی امداد خرچ کی، ترقیاتی کوششوں کی حمایت اور انسانی امداد فراہم کی۔ امداد سیاسی، اسٹریٹجک یا اقتصادی ہو سکتی ہے، اور فوجی اخراجات سے الگ ہے (ہم نیچے اس پربات کریں گے)۔ زیادہ تر غیر ملکی امداد درحقیقت امریکی (اور غیر ملکی) ٹھیکیداروں کو جاتی ہے جو مختلف منصوبے یا پروگرام چلاتے ہیں۔ کانگریس اور وائٹ ہاؤس کا ان اخراجات پر کافی اثر و رسوخ ہے، لیکن ممالک بھی مخصوص مسائل پر حمایت حاصل کرنے کے لیے امریکا سے لابینگ کرتے ہیں۔ یہ سب ٹریک کیا جا سکتا ہے۔

سوال: امریکی حکومت میرے ملک میں پیسہ کس چیز پر خرچ کر رہی ہے؟

وسیلہ: فارن اسسٹنس۔ یہ ڈیٹا بیس آپ کو ملک اور سال کے لحاظ سے تلاش کرنے دیتا ہے، اور یہاں تک کہ صحافیوں کو اسپریڈشیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ آپ ان معیارات کا استعمال کرتے ہوئے معلومات بھی دیکھ سکتے ہیں

ذمہ داریاں: فنڈز جنہیں کانگریس نے خرچ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تقسیم: فنڈز جو حقیقت میں خرچ کیے گئے ہیں۔

صدر کے بجٹ کی درخواستیں: صدر نے کانگریس سے منظوری کے لیے کہا ہے۔

مختص اور منصوبہ بندی: فنڈز کانگریس نے مختص کیے ہیں، ذمہ داریوں کی طرف پہلا قدم۔

سوال: میرے ملک میں امریکی حکومت کے مخصوص معاہدے کیا ہیں؟

وسیلہ۔ یو ایس اے سپینڈنگ۔ اس سائٹ میں اعلی درجے کی تلاش کی صلاحیتیں شامل ہیں اور رپورٹرز دیگر شرائط کے ساتھ ساتھ ملک اور مالی سال کے حساب سے اخراجات دیکھ سکتے ہیں۔

ویب سائٹ کو نیویگیٹ کرنے کے لیے یہاں جائیں: یو ایس اے سپینڈنگ ←  ایوارڈ سرچ ← ایڈوانسڈ سرچ ← فسکل ایئر ← لوکیشن کنٹری ← ایڈ فلٹر ← سرچ

سوال: میرے ملک میں کون امریکی سیاست پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور کن معاملات پر؟

وسیلہ: ایف اے آر اے۔ فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ (فارا) غیر ملکی پرنسپلز کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے والے افراد کو وقتاً فوقتاً عوامی انکشافات کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔ یہ سائٹ آپ کو ان فائلنگز کو ملک یا مقام کے لحاظ سے براؤز کرنے کی اجازت دیتی ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کون سے ممالک اس میں شامل ہیں اور کون سی لابینگ فرم اور لابیسٹ — جو کبھی کبھی امریکی حکومت کے سابق اہلکار ہوتے ہیں — کی خدمات حاصل کی ہیں۔

ویب سائٹ کو نیویگیٹ کرنے کے لیے اس پر جائیں: ایف اے آر اے ای فائل ← براوز فائلنگز ← ایکٹو ریجسٹریشنز بائے کنٹری اور لوکیشن ریپریزینٹڈ ← کنٹری /  لوکیشن ← ویو ← ویو ڈاکومنٹ

سوال: میرے ملک میں میری حکومت یا کمپنیوں کی جانب سے امریکہ میں کون لابینگ کر رہا ہے اور کن مسائل پر؟

وسیلہ: لابینگ ڈسکلوزر۔ لابینگ ڈسکلوزر ایکٹ امریکہ میں گھریلو لابیسٹ کے لیے معیارات طے کرتا ہے اور اس ڈیٹا بیس میں غیر ملکی اداروں اور ان کے نمائندوں کے لیے رجسٹریشن اور سہ ماہی سرگرمی کی رپورٹس شامل ہیں۔

ویب سائٹ کو نیویگیٹ کرنے کے لیے اس پر جائیں: لابینگ ڈسکلوزر  ← رجسٹریشنز کوارٹرلی ایکٹو رپورٹس رپورٹس ←  فارن اینٹی ٹیز ←  کنٹری ←  سرچ رپورٹس←  ویو۔

سوال: کون سے امریکی قانون سازوں نے سیاسی کاروبار کے سلسلے میں میرے ملک کا دورہ کیا، کیوں اور کب؟

وسائل: کانگریس ڈاٹ جی او وی. یہ سائٹ امریکی حکومت کے ایجنٹوں یا کانگریس کے اراکین کے ملک کے لحاظ سے سرکاری غیر ملکی دوروں کی دستاویز کرتی ہے۔

سائٹ کو نیویگیٹ کرنے کے لیے اس پر جائیں: کانگریس ڈاٹ جی او وی ← سرچ بائے سورس ← کانریشنل ریکارڈ ← "آفیشل فارن ٹریول” اینڈ کنٹری نیم

سوال: کون سے زیر بحث موجودہ امریکی بل میرے ملک کو متاثر کر سکتے ہیں؟

وسائل: کانگریس ڈاٹ جی او وی. اس سائٹ میں تمام زیر التواء امریکی وفاقی قانون سازی شامل ہے اور غیر ملکی صحافیوں کو اجازت دیتی ہے کہ وہ ان مجوزہ قوانین کے متن کو اپنے ملک یا دیگر متعلقہ شرائط کے تذکرے کے لیے تلاش کریں۔

ویب سائٹ کو نیویگیٹ کرنے کے لیے اس پر جائیں: کانگریس ڈاٹ جی او وی ← سرچ کنٹری ← چیک لیجسلیشن۔

سوال: امریکی حکومت میرے ملک میں کس کام کی منصوبہ بندی کر رہی ہے؟

وسیلہ: ایس اے ایم ڈاٹ جی او وی۔اس آسان ڈیٹا بیس میں ملک کے تمام سرکاری معاہدے شامل ہیں اور آپ کو فیڈرل پروکیورمنٹ ڈیٹا سسٹم سے معلومات تلاش کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

ویب سائٹ کو نیویگیٹ کرنے کے لیے جائیں: ایس اے ایم ڈاٹ جی او وی ← سرچ ← کنٹری۔

سوال: میرے ملک میں کام کرنے والے امریکی حکام اور ان کی شریک حیات (جیسے سفیر یا یو ایس ایڈ کے ڈائریکٹرز) کے مالی اثاثے کیا ہیں؟

وسیلہ: آفس آف گورنمنٹ ایتھکس۔ اس ڈیٹا بیس میں اخلاقی دستاویزات، مالیاتی انکشاف کی رپورٹس (او جی ای فارم 201)، صدارتی تقرری اور نامزدگی کے ریکارڈ، اور ملک کی بنیاد پر مزید بہت کچھ شامل ہے۔

ویب سائٹ کو نیویگیٹ کرنے کے لیے اس پر جائیں: آفس آف گورنمنٹ ایتھکس ← ایکسیسس ایتھکس ڈاکومنٹ ← ویو انڈیوجیئول  ڈسکلوزر←(بینر پر کلک کریں)← ٹائیٹل ← کنٹری۔

سوال: امریکہ برآمدات پر کیا پابندیاں اور شرائط لگا رہا ہے؟

وسیلہ: کنسولیڈیٹڈ اسکریننگ لسٹ۔ یہ سرکاری سرچ انجن یو ایس انٹرنیشنل ٹریڈ ایڈمنسٹریشن کا حصہ ہے اور آپ کئی سرکاری کابینہ ایجنسیوں میں نام، ملک اور ماخذ کے ذریعے سرچ کر سکتے ہیں۔

امیگریشن

امریکہ کی جنوبی ریاست ایریزونا میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار۔ رپورٹرز مختلف ڈیٹا بیس کو تلاش کر سکتے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ان کے غیر ملکی شہریوں کو امیگریشن کی حراست میں رکھا گیا ہے۔ تصویر: شٹر اسٹاک

امریکہ میں داخل ہونے والے تقریباً ہر شخص کو کسی نہ کسی طرح کا ویزا حاصل کرنا ہوتا ہے، چاہے وہ مختصر مدت کے سیاحتی قیام، کام یا تعلیمی مواقع، یا شہریت کے حصول کے لیے ہو۔ تاہم، امریکی امیگریشن کا نظام مبہم ہے اور اس کا احاطہ کرنے والے وفاقی قوانین پرانے ہیں۔ وفاقی امیگریشن سسٹم کی اپنی عدالتیں اور حراستی نظام بھی امریکی فوجداری انصاف کے نظام سے بالکل الگ ہے۔ امریکہ کے ہر سٹیٹ کے لیے مخصوص اصول و ضوابط ہیں، اور وہ کافی حد تک مختلف ہو سکتے ہیں۔ امریکہ میں تارکین وطن یا غیر ملکی زائرین کی حیثیت کی چھان بین بہت قابل حصول ہے، یہاں تک کہ اگر کوئی صحافی خود امریکہ آ کر جانچ کرنے سے قاصر ہو۔ مدد کرنے کے لیے یہاں کچھ ٹولز ہیں۔

سوال: میرے ملک کے کتنے لوگ اس وقت امریکہ میں امیگریشن حراست میں ہیں، اور انہیں کہاں رکھا جا رہا ہے؟

وسیلہ: ٹرانزیکشنل ریکارڈز ایکسیس کلیئرنگ ہاؤس (ٹی آر اے سی)۔ سائراکیوز یونیورسٹی کے زیر انتظام اس وسیع ڈیٹا بیس میں شہریت اور ملک کے لحاظ سے حراستوں سے متعلق معلومات کا خزانہ شامل ہے۔

ویب سائٹ کو نیویگیٹ کرنے کے لیے اس پر جائیں: ٹی آر اے سی ← آل امیگریشن ٹولز ← آئی سی ای ڈیٹینرز، لیٹیسٹ ڈیٹا ← پل ڈاون : سیٹیزنشپ ← کنٹری نیم۔

سوال: اس سال امیگریشن عدالتوں کے ذریعے میرے ملک سے کتنے لوگوں کو ملک بدر کرنے یا امریکہ میں رہنے کی اجازت دی گئی ہے؟

وسیلہ: ٹی آر اے سی امیگریشن۔ وسیع تر ڈیٹا بیس کی یہ ذیلی سائٹ (اوپر مذکور) امیگریشن سے متعلقہ مسائل پر توجہ مرکوز کرتی ہے، جس میں امیگریشن عدالت کے فیصلے اور قومیت کے لحاظ سے ملک بدری شامل ہیں۔

ویب سائٹ کو نیویگیٹ کرنے کے لیے اس پر جائیں: ٹی آر اے سی ←  امیگریشن ←  آل امیگریشن ٹولز ←  امیگریشن کورٹ ڈسیژنز ٹول ←  سٹارٹنگ ود: نیشنیلیٹیز ←  کنٹری نیم۔

سوال: میرے ملک کے لوگ کہاں کام کر رہے ہیں؟ میں امریکہ میں ویزا/گرین کارڈز کے بارے میں کیسے جان سکتا ہوں؟

وسیلہ: مائی ویزا جابز۔اس سائٹ پر آپ شہریت والے ملک کے لحاظ سے امریکی ورک ویزا کے ساتھ غیر ملکیوں کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

ویب سائٹ کو نیویگیٹ کرنے کے لیے جائیں: مائی ویزا جابز ← گرین کارڈ ← کنٹری آف سیٹیزن شپ۔

سوال: میرے خیال میں میرے ملک سے کسی کو امریکی امیگریشن نے حراست میں لیا ہے۔ میں انہیں کیسے تلاش کروں؟

وسیلہ: آئی سی ای لوکیٹر۔ یہ سائٹ آپ کو حراست میں لیے گئے تارکین وطن کو ان کے اے-نمبر (ایلین رجسٹریشن نمبر)، پیدائش کا ملک، یا سوانحی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے تلاش کرنے دیتی ہے۔

ملٹری

امریکی محکمہ دفاع (ڈی او ڈی) دنیا بھر میں غیر ملکی فوجیوں کی تربیت اور سپلائی کرتا ہے۔ نیچے دی گئی سائیٹس پر کچھ ریسرچ کے ساتھ، یہ دیکھنا ممکن ہے کہ امریکہ میں کن فوجی یونٹوں نے تربیت حاصل کی، اور خاص طور پر وہ تربیت کیا تھی۔ یہ جاننا بھی ممکن ہے کہ امریکہ سے کون سے ہتھیاروں کے نظام یا جوہری ٹیکنالوجیز کسی دوسرے ملک کو بھیجی گئی ہیں۔

سوال: کیا میرا ملک امریکہ کے ساتھ تجارت میں جدید ٹیکنالوجیز درآمد یا برآمد کرتا ہے؟

وسیلہ: امریکی سینسز ایڈوانس ٹیکنالوجی پروڈکٹ ڈیٹا۔ امریکی مردم شماری کی یہ ذیلی سائٹ جوہری ٹیکنالوجی سمیت متعدد مخصوص زمروں میں امریکہ کے ساتھ ماہانہ غیر ملکی تجارت — درآمدات اور برآمدات کا احاطہ کرتی ہے۔

سائٹ کو نیویگیٹ کرنے کے لیے اس پر جائیں: امریکی سینسز ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ڈیٹا ← (10) نیوکلیئر ٹیکنالوجی ← سرچ لسٹ فار کنٹری نیم

سوال: میرے ملک نے امریکہ سے کون سی فوجی تربیت اور اثاثے حاصل کیے ہیں؟

وسیلہ: فارن ملٹری ٹریننگ اینڈ ڈی او ڈی انگیجمنٹ آف انٹرسٹ۔ نوٹ: یہ ڈیٹا ڈی او ڈی ویب سائٹ پر صرف چھ سال پیچھے تک جاتا ہے۔

سوال: امریکہ نے میرے ملک کے لئے/ میں فوجی فروخت اور تربیت پر کتنی رقم خرچ کی ہے؟

وسیلہ: ڈی ایس سی اے ہسٹاریکل فیکٹس بک اینڈ فسکل ایئر سیریز۔ ہسٹوریکل سیلز بک (ایچ ایس بی) مالی سال 1950 سے 2021 تک ملک کے لحاظ سے امریکی فوجی فروخت کی فہرست پیش کرتی ہے۔

سوال: امریکہ سے میرے ملک کو بھیجے گئے کچھ مخصوص ہتھیاروں کے نظام اور مدد کیا ہیں؟

وسیلہ: ایکسیس ڈیفینس آرٹیکلز ڈیٹا بیس ٹول۔ اس سائٹ کی معلومات میں وصول کرنے والا ملک، شے یا مواد، ہر ایک کی مقدار، مارکیٹ ویلیو، اور فوجی سازوسامان کی منتقلی (فروخت) کا طریقہ شامل ہے۔

کاروبار

آج کی عالمی تجارت کی دنیا میں، بعض اوقات ایک صحافی امریکی ریکارڈ تلاش کرکے اپنے آبائی ملک میں کسی کمپنی کے بارے میں جان سکتا ہے۔ دنیا بھر میں کام کرنے والی غیر منفعتی تنظیموں کی ٹیکس فائلنگ کو دیکھنا بھی ممکن ہے اگر وہ امریکہ میں مقیم ہیں، بشمول ان کے ایگزیکٹوز کو کتنی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ آخر میں، درآمدات اور برآمدات کا سراغ لگانا آپ کے آبائی ملک، یا ایک گلوبل ساؤتھ ملک میں لیبر کے ساتھ زیادتیوں کی جانچ پڑتال کا آغاز ہے، اور یہ کہ ان طریقوں کو ان مصنوعات سے کیسے جوڑا جاتا ہے جو مغربی شیلفوں پر پائی جاتی ہیں۔

سوال: افسران کون ہیں اور کسی خاص کمپنی کے لیے کیا دستاویزات جمع کرائے گئے ہیں؟

وسیلہ: اوپن کارپوریٹس۔

سوال: کون سی عوامی طور پر تجارت کرنے والی امریکی کارپوریشنز میرے ملک میں سرمایہ کاری یا کام کر رہی ہیں؟

وسائل: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن۔ یہ ڈیٹا بیس آپ کو کمپنی کے نام اور ملک کی بنیاد پر سرکاری فائلنگ اور دیگر معلومات تلاش کرنے دیتا ہے، بشمول ان دستاویزات کا مکمل متن جو چار سال پرانا ہے۔

ویب سائٹ کو نیویگیٹ کرنے کے لیے: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ← سرچ فار کمپنی فائلنگز ← فل ٹیکسٹ پاسٹ فور ایئرز ← کنٹری نیم۔

سوال: میں امریکہ میں قائم غیر سرکاری تنظیم یا غیر منفعتی تنظیم کے مالی ریکارڈ کو کیسے دیکھ سکتا ہوں، بشمول تنخواہ، عطیات اور اخراجات؟

وسیلہ: کینڈڈ (گائیڈ اسٹار)۔ اس سائٹ کا مفت ورژن آپ کو تنظیم کے نام سے تلاش کرنے اور اس کے آئی آر ایس فارم 990s تک رسائی دیتا ہے، جو عطیہ دہندگان/ گرانٹیز، سرگرمی، اور عملے اور ڈائریکٹرز کے لیے ادائیگی کے بارے میں تفصیلی مالی معلومات فراہم کرتا ہے۔ نوٹ: ان فارمز کے عوامی طور پر دستیاب ہونے میں وقت کا وقفہ ہے، اس لیے حالیہ 990 ڈیٹا کئی سال پرانا ہو سکتا ہے۔

ویب سائٹ کو نیویگیٹ کرنے کے لیے جائیں: گائیڈ اسٹار ← این جی او نیم← فنانشل رپورٹنگ ← فارم 990

سوال: میرے ملک کی کون سی کمپنیاں امریکہ میں برآمد کرتی ہیں — اور وہ کون سی مصنوعات یا سامان فروخت کر رہی ہیں؟

وسیلہ: پنجیوا اور امپورٹ جینیئس۔ ان سائٹیں پر آپ درآمدات (امریکہ) اور برآمدات کے لیے ملک کے ناموں سے تلاش کر سکتے ہیں۔

کاروباری اداروں اور کارپوریشنوں کی تفتیش کے بارے میں مزید نکات اور ٹولز کے لیے کارپوریشنز اور ان کے مالکان کی تلاش کرنے کے لیے جی آئی جے این کی گائیڈ دیکھیں۔

فوجداری انصاف

امریکی عدالتی ریکارڈوں میں دریافت ہونے والی بہت سی کہانیاں ہیں، جو بڑی حد تک کھلی ہیں اور مفت یا تھوڑی قیمت میں دستیاب ہیں۔ دوسرے ممالک کے لوگوں کے مقدمات تلاش کرنا بھی ممکن ہے جن پر امریکہ میں مقدمہ چلایا جاتا ہے۔ اگر غیر ملکی شہری امریکی حراست میں ہیں تو یہ بھی ممکن ہے کہ ای میلز کا تبادلہ کیا جائے یا دورے کا بندوبست کیا جائے۔

سوال: امریکہ میں میرے ملک کے کس شخص کے خلاف وفاقی طور پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے اور کیوں؟

وسائل: یو ایس ڈپارٹمنٹ آف جسٹس۔ ڈی او جے سائٹ پر، زیر بحث ملک کے ذکر کے لیے پریس ریلیز کے ذریعے تلاش کریں۔

سوال: میں انفرادی عدالتی فائلوں کو کیسے دیکھ سکتا ہوں؟

وسائل: پبلک ایکسس ٹو کورٹ الیکڑانک ریکارڈز (پی اے سی ای آر)

پی اے سی ای آر کو نیویگیٹ کرنے کے لیے اس پر جائیں: پی اے سی ای آر ← فائنڈ آ کیس ← نیم ← ڈاکٹ رپورٹ

کورٹ لسنر کو نیویگیٹ کرنے کے لیے جائیں: ری کیپ آرکائیو

سوال: میں امریکہ میں زیر حراست غیر ملکی شہریوں کے انٹرویو کیسے لکھ سکتا ہوں یا ترتیب دے سکتا ہوں؟

وسیلہ: بیورو آف پرزنز انمیٹ لوکیٹر۔ شناخت کے چار طریقوں میں سے کسی ایک کے ذریعے قید شخص کو تلاش کریں (زیادہ تر غیر ملکیوں کے لیے "آئی این ایس نمبر”) یا ان کا پورا نام (عمر، نسل اور جنس اضافی معلومات ہیں)۔ اگر آپ انٹرویو کا ارادہ رکھتے ہیں تو وارڈن سے رابطہ کریں اور ایک نیوز میڈیا فارم بھریں۔

ویب سائٹ کو نیویگیٹ کرنے کے لیے اس پر جائیں: فیڈرل بیورو آف پرزنز ← انمیٹس ← فائنڈ این انمیٹ ← ان سے درخواست برائے ملاقاتیوں کا فارم پُر کرنے کو کہیں۔

خارجہ پالیسی

یہ سائٹیں ان کہانیوں کے لیے ایک بہترین وسیلہ ہیں جو حالیہ سفارتی اور خارجہ پالیسی کی تاریخ اور امریکہ سے تعلق پر ایک نظر ڈالتی ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ یہاں ان کہی کہانیاں ہوں جو دوسرے ممالک سے متعلق ہوں۔

سوال: امریکی محکمہ خارجہ/سی آئی اے کی سرگرمیوں کا ریکارڈ کہاں ہے؟

وسائل: آرکائیول ڈیٹا بیس (اے اے ڈی) تک رسائی۔ نیشنل آرکائیوز کے ریکارڈ 1970 کی دہائی تک دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ، امریکی محکمہ خارجہ کے ورچوئل ریڈنگ روم میں فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ (ایف آئی او اے) کی درخواستوں کی وجہ سے جاری کردہ خارجہ پالیسی کے دستاویزات کا ایک خزانہ شامل ہے۔ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) امریکہ سے تاریخی روابط اور بیرون ملک اس کے طرز عمل کی تحقیق کے لیے ایف آئی او اے ریڈنگ روم کو برقرار رکھتی ہے۔

___________________________________________________________

مارتھا مینڈوزا ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ دو بار پلٹزر انعام یافتہ تفتیشی رپورٹر ہیں۔ وہ فی الحال کیلیفورنیا میں سلیکون ویلی سے بریکنگ نیوز، انٹرپرائز، اور تحقیقاتی کہانیاں لکھتی ہیں۔ وہ ایک ایسی ٹیم کا حصہ تھیں جس نے 2015 میں جنوب مشرقی ایشیا میں ماہی گیری کی صنعت میں جبری مشقت کو بے نقاب کیا، ایک ایسی نمائش جس نے 2,000 غلاموں کو آزاد کرنے میں مدد کی۔

ہمارے مضامین کو تخلیقی العام لائسنس کے تحت مفت، آن لائن یا پرنٹ میں دوبارہ شائع کریں۔

اس آرٹیکل کو دوبارہ شائع کریں


Material from GIJN’s website is generally available for republication under a Creative Commons Attribution-NonCommercial 4.0 International license. Images usually are published under a different license, so we advise you to use alternatives or contact us regarding permission. Here are our full terms for republication. You must credit the author, link to the original story, and name GIJN as the first publisher. For any queries or to send us a courtesy republication note, write to hello@gijn.org.

اگلی کہانی پڑھیں

Rijksmuseum archive comparison Freibrug cathedral

رپورٹنگ تجاویز اور ٹولز طریقہ کار

پرانی تصاویر کی تحقیق کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی اور آن لائن وسائل

پرانی تصویروں کی تحقیق کے لیے نئی ٹیکنالوجی اور آن لائن وسائل استعمال کرنے کے لیے تجاویز اور ٹولز۔ یہ جانیں کے یہ تصاویر کہاں کی ہیں، کب لی گئیں اور کس نی لیں؟

Karachi Sewerage and Water Board corruption investigation, Dawn newspaper

‎کراچی کی واٹر سپلائی چین میں کرپشن اور ’ٹینکر مافیا‘ پر تحقیقات

کراچی کے پانی کی فراہمی کے بحران کی تحقیق کرنت والی ٹیم نے جی آئی جے این کو بتایا کہ انہوں نے یہ کہانی کیسے کی — اور پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں تحقیقاتی صحافت کو کس قسم کی مشکلات کا سامنا ہے