ہمارے لیے لکھیں
گلوبل انویسٹیگیٹو نیٹورک (جی آئی جے این) دنیا بھر میں تحقیقاتی صحافت کے عمل سے متعلق مضامین شائع کرتا ہے۔ ہم ہمیشہ سے تحقیقاتی صحافت میں انکشاف انگیز کھوج لگانے والے لکھاریوں کی تلاش میں رہے ہیں۔ خواہ، وہ صحافت کے عملی کام سے متعلق گُر سکھانے والے ہوں، نئے کارآمد طریقے کار کو بروئے کار لارہے ہوں، کیس اسٹڈیز ہوں یا جدتوں اور نئے ماڈلوں کے بارے میں ہو۔
ہمارے معاونین کو تحقیقاتی صحافت اور اس سے متعلقہ دوسرے شعبوں میں مہارت حاصل ہے۔ ان میں صحافی، ماہرین تعلیم وتدریس، میڈیا ٹرینر اور جی آئی جے این کے رکن گروپوں کے ارکان شامل ہیں۔ ہماری تحریریں بالعموم 500 سے 1500 الفاظ پر مشتمل ہوتی ہیں۔ہم مسابقانہ معاوضہ ادا کرتے ہیں، اور یہ مہارت اور تجربے پر منحصر ہے۔
دنیا بھر کے 100 سے زیادہ ممالک سے تعلق رکھنے والے قارئیں روزانہ ہماری ویب سائٹ کو ملاحظہ کرتے ہیں۔ لہذا ہم آپ کے کام کے لیے مشغول، عالمی سامعین کا وعدہ کرتے ہیں۔ ہمارامشن دنیا بھر میں معیاری تحقیقاتی صحافت کو مضبوط بنانا اور فروغ دینا ہے۔ ہماری اشاعتی پالیسی میں اس معاملہ کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔
ہمارے پسندیدہ موضوعات
ہمیں ایسی کیس اسٹڈیز مرغوب ہیں جن کی مدد سے دنیا بھر میں ہمارے پھیلے ہوئے قارئین کو تحقیقاتی صحافت اور اس کے طریقے کار کی بہترانداز میں تفہیم حاصل ہوسکے۔ ان قارئین میں عام صحافی، تحقیقاتی صحافی، صحافت کے طلبہ، سول سوسائٹی اور غیر منافع بخش تنظیموں سے وابستہ افراد شامل ہیں جو جمہوریت، اظہاررائے کی آزادی اور بدعنوانی کے سدباب کے لیے کام کررہے ہیں۔ ہم تحقیقاتی صحافت سے وابستہ گروپوں اور بعض اوقات ان لوگوں کے خاکے بھی شائع کرتے ہیں جن کی بدولت ہمیں یہ جاننے کا موقع ملتا ہے کہ دنیا بھر میں اسکینڈلوں کو منظرعام پر لانے والے کیسے سچائی اورحقیقت کا کھوج لگا رہے ہیں اور اس عمل میں زندہ رہ رہے ہیں۔ ہمیں ڈیٹا جرنلزم اور ڈیٹا تصویرکشی ،کارآمد ٹولز،تیکنیکوں اور پائیداری سے متعلق ایشوز میں بھی دلچسپی ہے۔ نیز ایک پُرکشش اور جاذب نظر ڈیجیٹل اسٹوری کیسے تخلیق کی جاسکتی ہےاورایک اچھا بیانیہ کیسے ترتیب دیا جاسکتا ہے۔
ہمارے پسندیدہ موضوع تحقیقات کے بنیادی لوازم، آن لائ تلاش کاری کے استعمال، رقم اور فیصلہ سازی کے باہمی تعلق کی چھان بین، طاقتور اداروں کے پس منظر اور پیچیدہ ریکارڈ کو سمجھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ جدّت پسندی کو اختیار کرکے دلچسپ اسٹوریوں پر کام کرنے والے تحقیقاتی صحافی سے دلچسپ انداز میں سوال وجواب کی بہت پذیرائی ہوسکتی ہے۔ ملٹی میڈیا کا جدّت پسندی اور دانش مندی سے استعمال ،آن لائن ڈیزائن ،باہمی تعامل اور خفیہ (انڈرکور) رپورٹنگ کے دلدادہ ناظرین وقارئین تو ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔ افریقا ، ایشیا ، امریکا، یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور اس سے ماورا دنیا بھر میں صحافت کی جنگ لڑنے والے ہمارے ساتھیوں کی اسٹوریز کو بالخصوص دلچسپی کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ہم تحقیقاتی رپورٹنگ کو کس طرح سمجھنے ہیں تو اس کے لیے اس موضوع پر ہماری اسٹوری اور اس کی ویڈیو دیکھیے۔
کیا آپ ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں؟
کہانی کا مختصر خلاصہ (پچ) بھیجیے۔ اس میں کارآمد سُرخی،اسٹوری کا موضوع کیا ہے؟ آپ کس سے اس موضوع پر بات کریں گے اور آپ ہی اس کو کیوں لکھ رہے ہیں؟ اس کے ساتھ اپنے حالیہ کام کے نمونوں کے لنکس اور اپنا ذاتی کوائف نامہ یا سی وی ہماری مینجنگ ایڈیٹر تانیا پامپالون کو ان کے ای میل ایڈریس پر بھیجیے: tanya.pampalone@gijn.org.
ایک گلوبل سائٹ کا مواد بین الاقوامی اہمیت اور اطلاق کا حامل ہونا چاہیے اور یہ انگریزی زبان میں لکھا جائے۔ اگر کسی اور زبان میں بہت اچھا مواد موجود ہے تو م دس علاقائی ایڈیٹروں میں سے کسی ایک کی مدد سے اس کا ترجمہ کرکے شائع کرتے ہیں۔
اسٹوری آئیڈیاز
نیچے دی گئی شائع شدہ اسٹوریز دیکھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کے ہم کس قسم کی تحریر میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان سے آپ کو ہمارے طرز تحریر کے بارے میں بھی اندازہ ہوسکے گا۔ ان میں سادہ الفاظ اور بتانے کے بجائے دیکھیں کے تحقیق کس طرح ہوئی۔
کارآمد گراورٹولز
یہاں گھر سے رپورٹنگ کرتے ہوئے چھے اوپن سورس ٹولز کو استعمال کرنے پر ایک مضمون دیا ہے۔ ایک اور مضمون سکیورٹی فورسز کے بارے میں کوئی اسٹوری کرتے وقت فورینزک طریق کار کے استعمال سے متعلق ہے۔ ہماری مائی ٹولز سیریز قارئین میں بہت مقبول ہے۔
انھوں نے یہ کیسے کیا؟
جی آئی جے این کی ’انھوں نے یہ کیسے کیا؟‘ سیریز خاص منصوبوں پر توجہ دیتی ہے۔ جیسے یہ تحریریں ہیں:امریکی یونیورسٹیوں سودیشی لوگوں کی زمین سے کیسے نفع کماتی ہیں؟ یا ’ڈی کارسپانڈنٹ‘ نے کیسے دائیں بازو کے گروپوں کو بے نقاب کیا تھا؟ تحقیق کے طریقے، جیسےکہ رپورٹروں نے جنوبی سوڈان میں جاری تنازع کی تحقیقات کے لیے موبائل فون سروے کو کس طرح استعمال کیا تھا۔
کیس اسٹڈیز
ہم کیس اسٹڈیز کو بھی پسند کرتے ہیں۔ ہم نے برطانیہ کی عدالتوں میں او سی سی آر پی کے دفاع سے متعلق تفصیلی رپورٹ کو شائع کیا تھا۔ اس کے علاوہ ہنگری سے تعلق رکھنے والے ایک ممبرگروپ کی مہموں کے لیے کامیاب اجتماعی فنڈنگ سے متعلق اہم نکات پر مشتمل رپورٹ شائع کی تھی۔
پروفائلز ، جدّت پسندی پر مبنی رجحانات اور منصوبے
علاقائی کانفرنسیں اسٹوری آئیڈیا کے لیے ہمیشہ ایک بڑا ذریعہ ثابت ہوئی ہیں۔ علاقائی ایشوز اور مسائل سے متعلق رجحانات عالمی سطح پر اطلاق کے حامل علاقائی یا کسی ملک کے مخصوص منصوبوں میں سے اُبھرتے ہیں۔ جدّت پسند منصوبوں سے متعلق فیچرز اور تحقیقاتی صحافت ہمیشہ سے دلچسپی کے حامل رہے ہیں۔ یہاں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی صحافی کے ذاتی تجربات ومشاہدات بھی موجود ہیں اور یہ تجزیہ بھی بہ طور نمونہ دیا جارہا ہے کہ انگریزی کیسے عالمی خبری بیانیے کا رُخ موڑ رہی ہے۔
رہ نما مضامین کی فہرست
ہم خاص طور پر توسیعی فہرستیں اور راؤنڈ اپ میں دلچسپی رکھتے ہیں، مثال کے طور پر کہانی بیان کرنے کے 10 طریقے۔ حال ہی میں شائع کی گئی ہماری علمی پوڈکاسٹ کی سفارشات، ڈس انفارمیشن کے نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنے کے ٹولز اور کسی جرم کے جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی کی فوٹیج حاصل کرنے کے گُر کو دیکھیں۔
ریسورس سنٹر گائیڈز اور ان کا استعمال
جی آئی جے این سیکڑوں ٹپ شیٹ، رپورٹنگم گائیڈز ، ویڈیوز کے ساتھ ایک مقبول آن لائن ریسورس سینٹر کا نظم کرتا ہے۔ ذرا ملاحظہ تو کیجیے کہ ہم نے کون سا اہم موضوع کور نہیں کیا ہے؟ا گر آپ اس میں مہارت رکھتے ہیں یا اس سے متعلق منفرد تفہیم وآگہی رکھتے ہیں تو اس کے بارے میں ہمیں نکات یا ٹِپ شیٹ لکھ بھیجیے۔