رسائی

ٹیکسٹ سائیز

رنگوں کے اختایارات

مونوکروم مدھم رنگ گہرا

پڑھنے کے ٹولز

علیحدگی پیمائش
Fundraising money growth
Fundraising money growth

Image: Shutterstock

وسائل

» گائیڈ

رپورٹنگ

تحقیقاتی صحافت کے لیے فنڈ ریزنگ کا تعارف

یہ مضمون ان زبانوں میں بھی دستیاب ہے

اپنے صحافتی ادارے کے لیے فنڈنگ تلاش کرنا ایک مشکل ذمہ داری ہو سکتی ہے — خاص طور پر اگر آپ کے ادارے میں فنڈ ریزنگ کا تجربہ رکھنے والا کوئی شخص موجود نہ ہو۔

ایک امکان یہ ہے کہ آپ ایک فنڈ ریزنگ مشیر کو کام پر رکھیں، جو فنڈنگ کہاں سے حاصل کی جا سکتی ہے، کے حوالے سے تجاویز فراہم کر سکتا ہے — یا اضافی فیس کے عوض، آپ کے ادارے کے لیے پرپوزلز لکھ سکتا ہے— لیکن بہت سے میڈیا اداروں کے پاس فنڈ ریزنگ پیشہ ور کو کام پر رکھنے کے لیے اضافی وسائل نہیں ہوتے۔ (آپ کتنی سرمایہ کاری کی توقع کر سکتے ہیں؟ ایک تخمینے کے مطابق، آپ ہر 100000 ڈالر کی ضرورت کے لیے 25000 ڈالر فنڈ ریزنگ کی لاگت کے طور پر خرچ کرنے کی توقع کر سکتے ہیں۔) اکثر یہ کام ایڈیٹوریل عملے کے ذمے آ جاتا ہے جو پہلے ہی اپنے رپورٹنگ منصوبوں میں مصروف ہوتے ہیں۔

یہ عمل تحقیقاتی صحافت سے ملتا جلتا ہے: سب سے پہلے، آپ کو فنڈنگ کے ذرائع کی تحقیق کرنی چاہیے، پھر اپنی کہانی تیار کرنی چاہیے، اور ایک پرکشش کہانی لکھنا چاہیے جو قاری کو آپ کے کام کی اہمیت — اور اس کے لیے فنڈنگ کی ضرورت کو سمجھنے میں مدد دے۔

فنڈنگ کے ذرائع

سارایوو میں منعقد ہونے والے 2024 کے انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آئی) ورلڈ کانگریس میں ایک پینل نے تحقیقاتی صحافت کے ”منافع کے معمے“ کا جائزہ لیا، جس میں ماہرین کو اکٹھا کیا تاکہ آمدنی پیدا کرنے کے مسئلے، ان کی کامیابیوں اور ناکامیوں اور انہوں نے آمدنی اور آزادی کو کیسے متوازن کیا ہے، پر بحث کی جا سکے۔ بہت سے ادارے گرانٹس پر انحصار کرتے ہیں لیکن ان کی ایک بڑھتی ہوئی تعداد اپنے فنڈنگ کے ذرائع کو متنوع بنانے کے لیے نئے طریقے تیار کر رہے ہیں۔

میڈیا تنظیمیں عام طور پر ایسی فاؤنڈیشنز اور سرکاری تنظیموں سے فنڈز حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں جو گرانٹس دیتی ہیں: عام معاونت، رپورٹنگ گرانٹس، یا پروجیکٹ فنڈنگ (ایک مخصوص مقصد حاصل کرنے کے لیے) جسے واپس نہیں کرنا پڑتا۔ یہ فنڈز زیادہ مقدار کے ہو سکتے ہیں؛ تاہم، یاد رکھیں کہ انہیں حاصل کرنے میں مہینوں لگ سکتے ہیں: ابتدائی رابطے سے لے کر، درخواست، تجویز کی پیروی، کمیٹی کے فیصلے تک ایک باضابطہ عمل ہوتا ہے۔ گرانٹ کی مدت کے دوران آپ کو اپنی گرانٹ سے متعلق سرگرمیوں کو ٹریک کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ گرانٹ کی مدت کے اختتام پر فنڈر کو حتمی رپورٹ فراہم کی جا سکے۔

کچھ تنظیمیں ایسے افراد سے بھی تحائف اور عطیات حاصل کرتی ہیں جو ان کی طرح معیاری صحافت کے لیے پرعظم ہوں۔ یہاں فائدہ وقت کا ہے: انفرادی عطیہ دہندگان جب چاہیں عطیہ دے سکتے ہیں۔ لیکن اس طرح کے افراد کی تلاش اور ان سے اس طرح کے روابط قائم کرنا کہ یہ آپ کے کام کو فنڈ کریں خود میں ایک تفتیشی عمل ہے۔ خاص طور پر گرانٹ فنڈرز کے برعکس جن کی ویب سائٹس پر ان کی فنڈنگ کی ترجیحات، رابطے کی معلومات، اور سابقہ گرانٹ وصول کنندگان کی تفصیلات موجود ہوتی ہیں — یا ایسا کرنے کے لیے انہیں حکومتیں پابند کرتی ہیں لیکن ایک افراد کو یہ معلومات عوامی کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ (عطیہ دہندگان کی تلاش کے بارے میں مزید رہنمائی کے لیے، گیلاگر گروپ کی بریجٹ گیلاگر کے ساتھ جی آئی جے سی 23 سیشن دیکھیں۔)

گرانٹ کے مواقع

پچھلے کئی سالوں میں صحافت کے لیے فنڈنگ اور خاص طور پر تحقیقاتی صحافت کی فنڈنگ میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ امریکی فنڈرز جو ایک وقت میں دنیا بھر میں جمہوریت کے ستون کے طور پر صحافت کی حمایت کرتے تھے، انہوں نے اپنے ملک میں میڈیا اداروں پر غیر معمولی حملوں اور مقامی خبروں کے اداروں کے خاتمے کے جواب میں — اپنی فنڈنگ کی حکمت عملی کومقامی خبری میڈیا کو مضبوط کرنے کی طرف موڑ دیا ہے۔ (مئی 2024 میں، میڈیا امپیکٹ فنڈرز نے ایک رپورٹ جاری کی تھی — یہاں ”25 بڑے صحافتی فنڈرز صحافت کو کیسے فنڈ کر رہے ہیں“ — تفصیلات کے ساتھ۔)

نتیجتاً، موجودہ فنڈ ریزنگ کی سفارش یہ ہے کہ مخصوص موضوعات کے لیے وقف فنڈنگ کی تلاش کی جائے — مثال کے طور پر: موسمیاتی تبدیلی، مقامی آبادیاں، جمہوریت اور سول سوسائٹی اور انسانی حقوق۔ ہمارا کام یہ ثابت کرنا ہے کہ تحقیقاتی صحافت ان موضوعات کے بارے میں کمیونیٹیز کو تعلیم دینے کے لیے اور بہتری کے لیے اقتدار میں موجود لوگوں کے احتساب کے لیے ضروری ہے۔

اس کے باوجود ایسے فنڈرز ہیں جو تحقیقاتی صحافیوں کے لیے فیلوشپس اور تربیتی مواقع کی حمایت کرتے ہیں۔ یہاں فنڈنگ کی تلاش شروع کرنے کے لیے کچھ جگہیں بطور نمونہ دکھائی جا رہی ہیں:

💡 پرو ٹِپس

  • کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی طرح کی دوسری تحقیقاتی صحافت کی تنظیموں کو فنڈنگ ملی ہے؟ ایک اچھا امکان ہے کہ آپ بھی انہی فنڈرز سے گرانٹس حاصل کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ ان تنظیموں کے نیوز لیٹرز یا ویب سائٹس سے معلوم کریں کہ کون سے فنڈرز ان کے کام کی حمایت کر رہے ہیں — اور ان فنڈرز کی تحقیق کریں کہ آیا وہ آپ کے کام کی بھی حمایت کر سکتے ہیں یا نہیں۔
  • فائیلیا، الائنس میگزین، اور جرنلزم فنڈ یوروپ جیسی تنظیموں کے نیوز لیٹرز کے لیے سائن اپ کریں جو باقاعدگی سے فنڈنگ کے مواقع، رجحانات، اور عطیہ دہندگان کی ترجیحات کے بارے میں معلومات شیئر کرتے ہیں۔ اس کے لیے ادائیگی کر کے سبسکرپشن حاصل کرنا ضروری نہیں ہے۔

افراد سے عطیات اور تحائف کی تلاش کرنا

جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے جوابدہی صحافت کے لیے آپ کے عزم کو شیئر کرنے والے لوگوں سے تحائف کی تلاش کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ یہ لوگ جلدی فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آیا وہ آپ کی حمایت کرنا چاہتے ہیں اور کس حد تک۔ محدود وسائل والے حامی چھوٹے تحائف کے ساتھ اپنے عزم کا مظاہرہ کر سکتے ہیں اور زیادہ وسائل والے لوگ نمایاں رقم کے بڑے تحائف دینے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ (تاہم، ایک نوٹ؛ فنڈ ریزنگ افیکٹیونیس پروجیکٹ کی تازہ ترین رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ”2023  میں 2020 کے مقابلے میں عطیہ دہندگان کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھی گئی“ 2023 میں 3.4% کم عطیہ دہندگان اور 2.8% کم ڈالرز غیر منافع بخش مقاصد کی حمایت کر رہے تھے۔

عام طور پر، افراد سے تحائف دو طریقوں سے حاصل کیے جاتے ہیں: ڈیجیٹل فنڈ ریزنگ (بعض اوقات کراؤڈ فنڈنگ، یا پیئر-ٹو-پیئر مہم کی شکل میں) اور بڑے تحائف کی تلاش اور درخواست۔

  • بہت سے لوگوں کے آن لائن منسلک ہونے کی وجہ سے این جی اوز، بشمول میڈیا آؤٹ لیٹس، آن لائن فنڈ ریزنگ مہموںکی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ مثال کے طور پر سوشل میڈیا اور نیوز لیٹر پروموشنزکو ملا کر (اور آپ کی ویب پیج پر ”عطیہ دیں“ کا بٹن) آپ لوگوں کو اپنی تنظیم کو تحائف دینے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔

آن لائن فنڈ ریزنگ کے کچھ شاندار مثالوں کے لیے مزید پڑھیں کہ رومانیہ کی خبری سائٹ ریکارڈر نے ایک انقلابی ویڈیو رپورٹ سے نئی آڈئینس کو کیسے حاصل کیا، اور کیسے ایک ”کافی شاپ“ اپروچ آپ کی تنظیم کے لیے آمدنی کا ماڈل بنا سکتا ہے۔ کچھ آزاد صحافیوں نے سب سٹیک اور یوڈیمی جیسے پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے رکنیت اور ادائیگی شدہ نیوز لیٹرز کی مدد سے خود سے شائع ہونے، فنڈز اکٹھا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

کچھ تنظیموں کو فائدہ ہوا ہے جب ایک سخی حامی (یا ان کے خاندان) نے شاید کسی عزیز کی وفات کے بعد پھولوں کی بجائےان کی یاد میں تحائف کی درخواست کی ہے۔ یہ ایک پیارا اشارہ ہے، لہٰذا آپ خاندان کا شکریہ ادا کریں کہ انہوں نے اس طرح آپ کی تنظیم کے بارے میں سوچا۔ آمدنی کا ایک اور موقع ایک ساتھی کے اعزاز میں آن لائن عطیہ مہم بنانا ہے۔ ایسا ساتھی جس نے کچھ قابل ذکر حاصل کیا ہو: ایک انعام یافتہ کہانی، ایک ایوارڈ یافتہ اعزاز، یا یہاں تک کہ ایک طویل اور نمایاں کیریئر کے بعد ریٹائرمنٹ۔

قطع نظر اس کے کہ نئے قارئین اور عطیہ دہندگان کو آپ کے کام سے کیسے متعارف ہوتے ہیں — اور آپ نے ان کا ای میل ایڈریس حاصل کیا ہے — آپ کو ان کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہیے، اپنی کامیابیوں اور تنظیمی ضروریات کو شیئر کرتے ہوئے انہیں دکھاتے ہوئے کہ ان کے تحفے سے کیا فرق پڑا۔ مقصد: انہیں آپ کے کام میں مصروف اور اس کے حوالے سے پرجوش رکھنا تاکہ وہ وفادار عطیہ دہندگان بنے رہیں، آئیڈیل طور پر وقت گزرنے کے ساتھ اپنے تحائف میں اضافہ کریں۔

  • بڑے تحائف افراد کی طرف سے بڑی رقم کے تحائف ہوتے ہیں (جیسا کہ آپ کی تنظیم سے متعلق ہے: بڑے این جی اوزکے لیے ایک بڑا تحفہ لاکھوں میں ہو سکتا ہے؛ چھوٹی تنظیموں کے لیے ایک بڑا تحفہ کچھ ہزار ہو سکتا ہے)۔ اس قسم کے تحائف عام طور پر ممکنہ نتائج کے بعد حاصل کیے جاتے ہیں — اکثر ایک دوستانہ تعارف کے ساتھ۔ عام طور پر عطیہ دہندگان بڑے تحائف اس لیے دیتے ہیں کیونکہ ان کا تنظیم سے ذاتی تعلق ہوتا ہے (مثلاً، ان کا کالج/یونیورسٹی یا مذہبی مقام) یا جب کوئی ساتھی — دوسرا امیر یا بااثر شخص — انہیں تحفہ دینے کا مشورہ دیتا ہے۔

💡 پرو ٹِپ: کیا آپ کے حامیوں (بورڈ ممبران، پڑوسیوں، عطیہ دہندگان) کے ایسے لوگوں سے روابط ہیں جن کے پاس تحفہ دینے کی نمایاں اہلیت موجود ہے؟ ان سے اپنی تنظیم کا تعارف کروانے میں مدد مانگیں۔

مزید پڑھیں:

فنڈ ریزنگ افیکٹیونیس پروجیکٹ رپورٹ کے 2023 کے ڈیٹا سے بصیرتیں

عطیہ دہندگان کے عطیہ دینے کی 7 وجوہات

عطیات اور فلاح و بہبود میں نسلی تبدیلی

غیر منافع بخش تنظیموں کے لیے 11 ثابت شدہ ڈیجیٹل فنڈ ریزنگ کی حکمت عملیاں اور بہترین طریقے

مقامی خبری ناشرین کے لیے ڈیجیٹل آمدنی کی پلے بک

کراؤڈ فنڈنگ: غیر منافع بخش تنظیموں کے لیے ایک جامع رہنما

پیئر ٹو پیئر فنڈ ریزنگ زیادہ مشغولیت پیدا کرتا ہے، کی 3 وجوہات

پیئر ٹو پیئر فنڈ ریزنگ: ایک مکمل کریش کورس

بڑے تحائف: بڑے عطیات حاصل کرنے کی ایک گائیڈ

جی ایف ایم ڈی میڈیاڈیو فنڈ ریزنگ گائیڈ

فنڈرز کو جاننا

فنڈ ریزنگ کے عمل کو اکثر ڈیٹنگ سے تشبیہ دی جاتی ہے: بہت سے لوگ ایک تعلق کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ اس لیے آپ اور فنڈر کو ایک طویل مدتی تعلق میں داخل ہونے سے پہلے ایک دوسرے کو جاننا چاہیے۔ جب آپ ایک گفتگو کرنے میں کامیاب ہوں تو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے ممکنہ پارٹنر کو سنیں اور ان کے فنڈنگ کے مقاصد اور ترجیحات کے بارے میں سوالات پوچھیں۔ یہ انہیں بتاتا ہے کہ آپ اس بات کی پرواہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے گرانٹ کے ڈالرز سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ایک اور مماثلت ملازمت کے انٹرویو کی ہے: بہت سے امیدوار اس فنڈنگ کے لیے درخواست دے رہے ہیں اور آپ کو انٹرویو لینے والے کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد دینی چاہیے کہ آپ بہترین امیدوار ہیں (اس معاملے میں، فنڈنگ کے لیے)۔ جیسے آپ اس کمپنی کی تحقیق کریں گے جہاں آپ ملازمت کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں، آپ کو اپنی فنڈ ریزنگ فنڈر کی تحقیق سے شروع کرنی چاہیے۔ آپ جاننا چاہتے ہیں:

  • اس وقت وہ کن پروگراموں اور مشنوں کی حمایت میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ یاد رکھیں کہ فنڈرز کی فنڈز دینے کی ترجیحات وقت کے ساتھ تبدیل ہوں گی، ہمارے ارد گرد کی دنیا یا ان کی تنظیموں کے اندر تبدیلیوں کے جواب میں۔ مثال کے طور پر، کرونا وبا کے دوران، یا جب دنیا بھر میں جنگ اور تنازعات پھوٹ پڑے تو بہت سے فنڈرز نے اپنی فنڈز دینے کی ترجیحات کو تبدیل کیا تھا — اور بہت سے لوگ جب قیادت میں تبدیلی کا تجربہ کریں گے تو اپنی گرانٹس کی حکمت عملی کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔
  • ان کی حدود کیا ہیں، اگر کوئی ہیں؟ فنڈرز کے پاس حق ہے کہ وہ اپنی فنڈنگ کو ان پروگراموں اور جغرافیائی علاقوں تک محدود کریں جو وہ منتخب کرتے ہیں۔ کچھ عام فنڈنگ فراہم کریں گے جبکہ دوسرے صرف منصوبوں کو فنڈ کریں گے۔ کچھ ایک خاص ملک یا علاقے میں فنڈ کریں گے جبکہ دوسرے صرف مخصوص علاقوں کو فنڈ کریں گے۔ فنڈنگ میں کامیابی کے کسی بھی موقع کے لیے آپ کے پراجیکٹ کی ان کی رہنما خطوط سے مطابقت ہونی چاہیے۔
  • وہ کس سائز کی گرانٹس یا تحائف دیتے ہیں؟ مثال کے طور پر اگر وہ پانچ ہندسوں کے تحائف دینے کا رجحان رکھتے ہیں تو آپ لاکھوں کی درخواست جمع نہیں کرنا چاہیں گے۔ اس کے برعکس، آپ پانچ ہندسوں کے تحفے کی درخواست نہیں کرنا چاہیں گے اگر ان کے پاس لاکھوں کی صلاحیت ہے!
  • ان کا گرانٹ کا عمل کیا ہے؟ کچھ فنڈرز کی آخری تاریخیں ”رولنگ“ میں ہوتی ہیں، اور دوسرے صرف سال کے کچھ خاص اوقات میں درخواستیں قبول کرتے ہیں۔ بہت سے غیر مطلوبہ تجاویز قبول نہیں کرتے، اس لیے آپ کو تجویز کے مرحلے سے پہلے ایک گفتگو کے ساتھ اپنا تعارف کروانے کی کوشش کرنی ہوگی۔
  • اپنا تعارف کروانے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟ آئیڈیل طور پر، فنڈر کی ویب سائٹ پر پروگرام کے عملے کی فہرست موجود ہوتی ہے۔ آپ ایک ایسے عملے کے رکن سے رابطہ کرنا چاہیں گے جو ایک ایسے پروگرام کے لیے وقف ہو جو آپ کے ساتھ ہم آہنگ ہو، چاہے وہ میڈیا/صحافت میں ہو، یا کسی خاص شعبے میں جس میں آپ کام کر رہے ہیں (مثال کے طور پر، موسمیاتی تبدیلی، کم نمائندگی والی آبادیاں، سول سوسائٹی، وغیرہ)۔ تعارف کا ایک اور بہترین موقع کانفرنسوں میں ہوتا ہے: اگر فنڈر وہاں ہے، تو انہیں ہیلو کہیں، اپنے پراجیکٹ کا ایک بہت مختصر تعارف پیش کریں، اور پوچھیں کہ کیا آپ ان کی رابطہ کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں تاکہ بعد میں ان سے فالو اپ کر سکیں۔

ان سوالات کے جوابات جاننے کا سب سے سیدھا طریقہ فنڈر کی ویب سائٹ پر جانا اور وہاں ان کی ترجیحات، حدود، گرانٹ کا عمل اور رابطے کی معلومات کے بارے میں تفصیل سے جاننا ہے۔ (بہت سے اپنی گرانٹ کی مقدار وہاں نہیں لکھتے، اس لیے نیچے دیے گئے وسائل سے اضافی تحقیق کرنے کی ضرورت ہوگی)

اگرچہ ایسی سبسکرپشن پر مبنی خدمات ہیں جو آپ کو یہ جوابات تلاش کرنے میں مدد کر سکتی ہیں، وہ اکثر مہنگی ہوتی ہیں۔ ہم ان مفت وسائل کی سفارش کرتے ہیں:

  • کینڈیڈ کی گائیڈ سٹار سروس آپ سے مفت رجسٹر کرنے کو کہے گی؛ پھر صرف اس فنڈر کا نام درج کریں جس کی آپ تحقیق کرنا چاہتے ہیں۔
  • 990 فائنڈر تمام امریکی گرانٹ دینے والوں کے ٹیکس ریٹرن فراہم کرتا ہے جس میں ان کی دی گئی گرانٹس کی فہرست شامل ہوتی ہے: کس کو، اور کتنی۔
  • فنڈز فار این جی اوز آپ کو فنڈنگ کی ترجیح کے مطابق فنڈرز ڈھونڈنے کی اجازت دیتا ہے۔
  • انگلینڈ اور ویلز کے لیے چیریٹی کمیشن ان ممالک میں فنڈرز کا ڈیٹا بیس پیش کرتا ہے۔
  • برطانیہ میں ہی، غیر منافع بخش 360 گیونگ گرانٹ کا ڈیٹا اور دیگر وسائل شیئر کرتا ہے۔

💡 پرو ٹِپ: فنڈرز کسی تنظیم یا کہانی کا ”وژن“ سننا پسند کرتے ہیں: آپ کہاں جا رہے ہیں اور آپ کیا فرق پیداکرنا چاہتے ہیں۔ اکثر، وژن کو شیئر کرنے کے لیے بہترین شخص آپ کا اعلیٰ مینیجر یا ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہوتا ہے۔ ان سے ذاتی طور پر رابطے بنانے کو کہیں — شاید کانفرنسوں میں ان سے ملنا، یا جب ان شہروں کا دورہ کر رہے ہوں جہاں فنڈرز موجود ہیں۔

اپنی پیشکش کو بہتر بنانا

اپنی فنڈ ریزنگ کی پیشکش کو ایک خبر کے طور پر سوچیں۔ ایک بار جب آپ اپنی آڈئینس کو جاننے اور یہ جاننے کے لیے تحقیق کر چکے ہوں کہ وہ کیوں دلچسپی رکھ سکتے ہیں، تو آپ کو اپنی معلومات کو اس طرح جمع اور پیش کریں جو آپ کے پرپوزل کو اسی فنڈنگ کی تلاش میں موجود بہت سے دوسروں کے درمیان مسابقتی بناتا ہے۔ یہاں اس عمل کا ایک شاندار روڈ میپ ہے، LearnGrantWriting.org سے۔

How to Write a Grant Proposal step-by-step guide

Image: Screenshot, LearnGrantWriting.org

لکھنے سے پہلے

سب سے پہلے، اپنے اہم سوالات کے جوابات دینے کی تیاری کریں:

  •  آپ کون ہیں؟ آپ کا متعلقہ تجربہ اور مہارت کیا ہے؟
  •  کیا یہ پروجیکٹ/کہانی کسی کے ساتھ تعاون میں کی جائے گی؟ یہ کیوں اہم ہے؟ ان کی مہارت کیا ہے؟
  •  آپ کی آڈئینس کون ہے؟ آپ کہاں کام کرتے ہیں، اور کتنے لوگ آپ کی کہانی پڑھیں گے یا آپ کے کام سے فائدہ اٹھائیں گے؟
  •  وہ مسئلہ کیا ہے جسے آپ حل کرنا چاہتے ہیں؟ ابھی کیوں؟
  •  آپ کے پروجیکٹ/تنظیم کے لیے سیاق و سباق/ماحول کیا ہے؟
  •  آپ اپنے کام کے نتیجے میں کیا تبدیلی چاہتے ہیں؟
  •  آپ اپنے نتائج کیسے حاصل کریں گے؟ آپ انہیں کیسے ناپیں گے؟
  •  (گرانٹ کی درخواست سے متعلقہ کوئی اور مخصوص چیز؛ ہر درخواست مختلف ہوتی ہے)

ایک لمحہ لیں: کیا درخواست جمع کروانا معقول ہے؟

اس لالچ میں آنا آسانا ہے کہ ”پیسے کے پیچھے بھاگیں“ اور صرف اس لیے گرانٹ کے لیے درخواست جمع کروائیں کہ فنڈر نے پیسہ دستیاب کر دیا ہے — لیکن کیا ہمیشہ درخواست جمع کروانا معقول ہوتا ہے؟ کچھ معاملات میں، جواب نہیں ہوتا ہے۔ یہاں جی آئی جے سی23 میں مائیکل رینڈل کی فنڈ ریزنگ پر پریزنٹیشن پر مبنی کچھ ‘خطرے کی علامتیں’ دی جا رہی ہیں:

  •  اگر آپ فنڈر کے جغرافیائی فوکس سے باہر کام کرتے ہیں۔
  •  اگر آپ عام آپریٹنگ فنڈز کی تلاش میں ہیں اور فنڈر صرف مخصوص پروجیکٹ سپورٹ پیش کر رہا ہے۔
  •  اگر آپ پروجیکٹ کے شعبے میں مہارت کا مظاہرہ نہیں کر سکتے۔
  •  اگر آپ کے عملے کے پاس ایک اضافی پروجیکٹ لینے کی گنجائش نہیں ہے۔
  •  اگر پروجیکٹ آپ کی تنظیمی فنڈنگ پر بوجھ بن سکتا ہے؛ یعنی اگر اس کے اخراجات آپ کے بجٹ سے زیادہ ہونے لگتے ہیں۔
  •  اگر پروجیکٹ آپ کے تنظیمی مشن کو آگے نہیں بڑھاتا۔

گرانٹ کی درخواست پر کام کرنا

اس پر کافی زور نہیں دیا جا سکتا: یقینی بنائیں کہ آپ درخواست کے سوالات کا جواب دیں۔ اکثر درخواست دہندگان اپنی کہانی اپنے طریقے سے بتانے میں اتنے مصروف ہوتے ہیں کہ وہ درخواست پر موجود سوالات کا مکمل جواب نہیں دیتے۔ فنڈر نے درخواست کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیا ہے کہ پرپوزلز ان کی فنڈنگ کے عین مطابق ہوں۔ ان کے سوالات کا مکمل جواب دینا فنڈر کو دکھاتا ہے کہ آپ سمجھتے ہیں، اور ان کی ترجیحات کو پورا کریں گے۔

”کاپی اور پیسٹ“ کے استعمال کے بارے میں عقلمند رہیں۔ فنڈر کی ترجیحات کے حساب سے ہر درخواست مختلف ہوتی ہے۔ جو آپ نے ایک فنڈر کے لیے لکھا تھا وہ دوسرے کے سوالات کا جواب نہیں دے سکتا۔

اصطلاحات اور مخففات سے بچیں۔ فنڈنگ کے فیصلہ ساز (جنہیں اکثر کمیٹی، جیوری، بورڈ، یا پینل کہا جاتا ہے) آپ کے کام میں استعمال ہونے والی اصطلاحات اور مخففات سے واقف ہو سکتے ہیں یا نہیں بھی ہو سکتے۔ درخواست پڑھنے والوں کو تعلیم دینے کے لیے لکھیں، فرض کریں کہ وہ واقف نہیں ہیں، اور مخففات کو پہلی دفعہ استعمال کرتے ہوئے مکمل لکھ کر الجھن سے بچیں۔

مطلب کی بات کریں۔ بہت سے آن لائن درخواست کے نظام آپ کے لکھے جانے والے الفاظ یا حروف کی تعداد کو محدود کرتے ہیں۔ آپ عام اصطلاحات کی بجائے جو آپ کے پروجیکٹ کے مقصد کو واضح طور پر بیان نہیں کرتیں، دستیاب جگہ میں زیادہ سے زیادہ ڈیٹا، مثالیں، اور تفصیلات فراہم کرنا چاہیں گے۔

اپنا بجٹ چیک کریں۔ کیا یہ اس فارمیٹ کی پیروی کرتا ہے جو درخواست کے لیے ضروری ہے؟ کیا اعداد و شمار صحیح طور پر جمع کیے گئے ہیں؟ آپ نے درخواست میں جو لکھا ہے کیا وہ اس سے مطابقت رکھتے ہیں؟ کیا آپ نے اپنے پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے درکار وقت، عملے اور سامان کو پورا کرنے کے لیے کافی فنڈز کا بجٹ بنایا ہے؟

گرانٹ لکھنے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، دیکھیں:

 اپنی صحافت کو فنڈ کرنے کے لیے گرانٹس حاصل کرنا، ایک گائیڈ جو ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے اور فنڈرز کو اپنی پچ لکھنے کے لیے بہت سے مشورے، چیلنجز اور خطرے کی علامتیں پیش کرتی ہے۔

 لینفیسٹ انسٹی ٹیوٹ کے نیوز فلانتھروپی نیٹ ورک کا ریکارڈ شدہ، خود سے رہنمائی فراہم کرنے والا گرانٹ رائٹنگ کورس جو آپ کو گرانٹ کی تلاش اور لکھنے کے عمل کے ہر مرحلے سے گزارتا ہے۔

 کامیاب گرانٹ تجویز کیسے لکھیں، نمونہ گرانٹ تجاویز کے لنکس کے ساتھ۔

 جی آئی جے سی23 پینل بعنوان دی کرافٹ آف پروپوزل رائٹنگ، نیچے یوٹیوب ویڈیو دیکھیں

💡 پرو ٹپ: آن لائن درخواست فارم میں جوابات درج کرنے سے پہلے (جو آپ کے ڈرافٹ کو محفوظ یا شیئر کرنے کا آپشن پیش نہیں کر سکتا) ایک علیحدہ ڈرافٹ دستاویز بنائیں جسے آپ ترمیم کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔

آگے کیا ہو گا؟

ایک بار جب فنڈر کی گرانٹس کمیٹی آپس میں ملاقات کر لیتی ہے اور فنڈنگ دینے کا فیصلہ کر لیتی ہے – اور کتنی مقدار میں – تو آپ کو فنڈر کے عملے سے اطلاع موصول ہوجائے گی۔

اگر آپ کا پرپوزل مسترد ہوتا ہے، تو اسے ذاتی طور پر نہ لیں! فنڈرز کے پاس صرف اتنی ہی فنڈنگ دستیاب ہوتی ہے جو وہ دے سکتے ہیں اور انہیں اس کی تقسیم کے حوالے سے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ درخواستیں کئی وجوہات کی بنا پر مسترد کی جاتی ہیں: شاید وقت درست نہیں ہوتا یا کمیٹی آپ کے مقاصد کو مکمل طور پر نہیں سمجھ سکی یا بجٹ کافی وضاحت سے لکھا ہوا نظر نہیں آتا۔ زیادہ امکان یہ ہے کہ انہیں اپنے پاس موجود فنڈنگ سے زیادہ پرپوزل موصول ہوئے ہوں گے۔

چونکہ فنڈنگ عملے کے پاس محدود وقت ہوتا ہے، فنڈر کا اطلاعی خط/ای میل شاید یہ وضاحت نہ کرسکے کہ آپ کی درخواست کیوں مسترد کی گئی تھی۔ درحقیقت، اطلاع میں یہ بیان کیا جا سکتا ہے کہ فنڈر کے پاس تجاویز پر تبصرہ فراہم کرنے کی استطاعت موجود نہیں ہے۔ پھر بھی ”شکریہ“ کہنے کے لیے جواب دینا مہذب طریقہ ہے۔ آپ مستقبل کی ممکنہ گفتگو کے لیے فاؤنڈیشن کے عملے کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھ سکتے ہیں۔ یہ بالکل مناسب ہے کہ آپ ان سے پوچھیں کہ آپ ان سے اپنی مستقبل کے پرپوزلز کو بہتر بنانے کے لیے کس طرح کام کریں، کے بارے میں گفتگو کر سکتے ہیں یا نہیں۔ وہ نہ کہہ سکتے ہیں، لیکن وہ ہاں بھی کہہ سکتے ہیں!

یاد رکھیں کہ "نہیں” کا مطلب "کبھی نہیں” نہیں ہوتا- اس کا مطلب ہے "ابھی نہیں۔” ہمت نہ ہاریں!

  •  ایک بار جب آپ کے پاس مزید معلومات ہوں – ایک ممکنہ فالو اپ گفتگو سے یا یہ جان کر کہ کس کے پرپوزلز کامیاب ہوئے- آپ اس فنڈر کے ساتھ اگلے فنڈنگ سائیکل کے لیے فوراً ایک نئی گفتگو کا آغاز کر سکتے ہیں۔
  •  صرف اس لیے کہ آپ کا پرپوزل ایک فنڈر کے لیے کامیاب نہیں ہوا اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ کسی دوسرے فنڈر کے لیے مناسب نہیں ہوگا۔ نئے روابط بناتے رہیں اور نئی درخواستیں بھیجتے رہیں۔

اگر آپ کا پرپوزل منظور ہو گیا ہے اور ایوارڈ مل گیا ہے- مبارک ہو! فنڈر اگلے اقدامات کے لیے ہدایات کے ساتھ جواب دے گا۔ وہ عام طور پر آپ سے ایک گرانٹ معاہدے کو دستخط کرکے واپس بھیجنے کا کہیں گے جس میں گرانٹ کی مدت، گرانٹ کی رقم اور رپورٹنگ کی ضروریات کی تصدیق کی گئی ہوگی۔ یہ اہم ہے: فنڈرز یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ نے ان کی فنڈنگ کو معاہدے کے مطابق استعمال کیا ہے۔

اس کے باوجود، گرانٹ کی مدت کے دوران حالات تبدیل ہو سکتے ہیں۔ یہ بالکل ممکن ہے کہ ایسی صورتحال پیدا ہو جس میں آپ کو اپنے اصل پرپوزل میں درج شدہ سرگرمیوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت پڑے۔ اپنے فنڈر کے رابطہ کار کو ضرور مطلع کریں کہ آپ تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے گرانٹ معاہدے کے مطابق ایک منصوبے پر غور کر رہے ہیں؛ آپ کا فنڈر رابطہ کار آپ کو بتا سکے گا کہ آیا نئی سرگرمیاں فنڈر کی ہدایات کے تحت اہل ہیں یا نہیں۔

💡  پرو ٹپ: کسی کا شکریہ ادا کرنے کی کوئی حد نہیں ہونی چاہیے! اپنے فنڈر کے روابط کے ساتھ بلا وجہ رابطے میں رہیں۔ وہ قدر کرتے ہیں جب آپ ان سے رابطہ کرتے ہیں جب آپ ان سے کچھ نہیں چاہتے یا ان سے کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ پروجیکٹ کو ممکن بنانے کے لیے دوبارہ ”شکریہ“ کہیں اور ان کے عطیات کے ذریعے اپنے کام کے اثرات کو دکھانے کے لیے انہیں اپنے پروجیکٹ سے متعلق شائع شدہ کہانیوں یا دیگر خبروں کے لنکس بھیجیں۔ جب آپ ایک ہی کانفرنس میں شریک ہوں تو انہیں ہیلو کہیں؛ انہیں تقریبات میں مدعو کریں؛ نئے سال پر مختصر مبارک باد کا پیغام بھیجیں۔ لوگ لوگوں کو دیتے ہیں، اس لیے اپنے تعلقات کو برقرار رکھنامستقبل میں اضافی فنڈنگ کے مواقع تلاش کرنے کی طرف ایک بڑا قدم ہوتاہے۔

جی آئی جے این تازہ ترین معلومات شیئر کرنے کی کوشش کرتا ہے؛ اگر آپ کو نظر آئے کہ کوئی لنک ٹوٹا ہوا ہے یا پرانا ہے، تو ہمیں باتئیں۔


 

Karen Martin, GIJN development directorکیرن مارٹن جی آئی جے این کی ڈائریکٹر آف ڈیولپمنٹ ہیں، جن کے پاس فنڈ ریزنگ کے تجربے کے دونوں پہلوؤں کی عملی معلومات ہیں: ایک گرانٹ دینے والی فاؤنڈیشن کے عملے کے رکن کے طور پر، اور غیر منافع بخش تنظیموں کے لیے 20+ سال تک فنڈ ریزنگ کے عملے کے رکن اور مشیر کے طور پر۔ انہوں نے سیراکیوز یونیورسٹی کے ایس آئی نیوہاؤس اسکول آف پبلک کمیونیکیشنز سے ماسٹرز ڈگری حاصل کی ہے اور ٹیلی ویژن اور پرنٹ نیوز میڈیا دونوں میں کام کیا ہے۔

ہمارے مضامین کو تخلیقی العام لائسنس کے تحت مفت، آن لائن یا پرنٹ میں دوبارہ شائع کریں۔

اس آرٹیکل کو دوبارہ شائع کریں


Material from GIJN’s website is generally available for republication under a Creative Commons Attribution-NonCommercial 4.0 International license. Images usually are published under a different license, so we advise you to use alternatives or contact us regarding permission. Here are our full terms for republication. You must credit the author, link to the original story, and name GIJN as the first publisher. For any queries or to send us a courtesy republication note, write to hello@gijn.org.

اگلی کہانی پڑھیں

بی بی سی اوپن سورس صحافی غزہ سے معلومات کی تحقیق، تجزیہ، اور تصدیق کیسے کرتے ہیں

اسرائیل پر ۷ اکتوبر کو حملے کے بعد بیانیہ یہ بنایا گیا کہ یہ حمل یک دم یا اچانک کیا گیا۔ لیکن جی آئی جے این نت بی بی سی کے کچھ ایسے رپورٹرز سے بات کی جنہوں نے وضاحت کی کہ حماس اس حملے کے تیاری کئی سال سے سب کے سامنے کر رہا تھا

Student journalist, talking notes

تحقیقاتی صحافت کے متعلق طالب علموں کے لیے تجاویز اور وسائل

تحقیاتی صحافت ایک مشکل عمل ہے اور نوجوان طالپ علموں کے لیے جانچنا مشکل ہو سکتا ہے کہ ایک تحقیاتی صحافی کیسے بنا جائے۔ یہاں موجود اساتازہ اور سرکدہ تفتییشی رپورٹرز کی ہدایات ان کی مدد کر سکتی ہیں

GIJC25 Kuala Lumpur, Malaysia, November 21 - 24, 2025

جی آئی جے این نے 2025 میں ہونے والے عالم کانفرنس کے ویب سائٹ لانچ کر دی ہے

14ویں عالمی تحقیقاتی صحافتی کانفرنس (GIJC25) جمعہ، 21 نومبر سے پیر، 24 نومبر، 2025 تک کوالالمپور، ملائیشیا میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس شروع ہونے سے پہلے ایک پری کانفرنس دن 20 نومبر کو ہو گا۔