اپنے نیوز روم میں سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ کرنا: تقسیم اور مشغول قارئین سے متعلق ایک ٹپ شیٹ
یہ مضمون ان زبانوں میں بھی دستیاب ہے
اگر آپ یہ پڑھ رہے ہیں تو، امکانات ہیں کہ آپ پہلے ہی اپنے قارئین کی اہمیت کو سمجھ رہے ہیں۔ مجھے شاید آپ کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ کے قارئین کون ہیں، وہ کس طرح آن لائن جاتے ہیں، اور وہ کون سا مواد پسند کرتے ہیں، جاننا کسی بھی تنظیم کی بقا کے لیے ضروری ہے۔ پھر بھی، اگر آپ اپنے پڑھنے والوں اور ناظرین کے بارے میں یہ چیزیں جانتے ہیں تو، سیکھنے اور ان پر غور کرنے کے لیے اور بھی بہت کچھ ہے۔ یہ ان تنظیموں کے لیے ایک رہنما ہے جو آن لائن اپنے قارئین کے بارے میں اپنی تفہیم کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، اور جو اپنے مواد کو کے لیے نئے قارئین تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان سفارشات کو پڑھتے ہوئے، ایک اہم نتیجہ یہ حاصل کیا جا سکتا ہے: کامیابی کے لیے، آپ اپنے کام کو کس طرح تقسیم کرتے ہیں، اس میں بھی اتنی ہی محنت کریں جتنی آپ خود مواد تیار کرنے میں کرتے ہیں۔ آپ ایک ناقابل یقین کہانی لکھ سکتے ہیں، یا ایک گراؤنڈ بریکنگ پروجیکٹ تیار کرسکتے ہیں- لیکن اگر آپ تحمل سے بیٹھ جاتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ قارئین آپ کی سائٹ پرخود آئیں گے تو پھر یہ وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ شور سے بھرے انٹرنیٹ کی تزئین کو توڑنے کے لیے، آپ کو اپنے پڑھنے والوں کے ساتھ طویل مدتی تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ وہ آپ کا نام یاد رکھیں اور واپس آتے رہیں۔
آپ کے قارئین کون ہیں؟ آپ کون سے پلیٹ فارم استعمال کرسکتے ہیں؟
کوئی بھی کام کو کرنے سے پہلے، آپ کو فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ اپنے کام سے کن تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کیا آپ پسماندہ قارئین کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ کیا آپ زیادہ تر جوان یا بڑے لوگوں تک پہنچنا چاہ رہے ہیں؟
جب میں ان تنظیموں سے پوچھتی ہوں کہ وہ کس تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک جواب جو میں اکثر سنتی ہوں یہ ہے: "اوہ، ہم سب تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں! ہم بہت سارے قارئین چاہتے ہیں۔” یقیناً، ہر ایک بہت سارے قارئین چاہتا ہے۔ لیکن اداروں کو حقیقت پسندانہ توقعات طے کرنے کی ضرورت ہے، اور ایک حقیقی تصویر تیار کرنے کی ضرورت ہے کہ ان کے کام کو پڑھنے سے واقعتاً کون فائدہ اٹھائے گا۔
ایک بار جب آپ اپنے قارئین کے بارے میں یہ تفصیلات مرتب کرلیں، تو آپ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ آپ کہاں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ بہت سے پلیٹ فارم ہیں جہاں آپ کے کام کو پوسٹ کیا جاسکتا ہے۔ لیکن آپ ان سب پر نہیں ہوسکتے ہیں، اور نہ ہی اس کا کوئی مطلب ہوگا۔ آپ جو تیار کرتے ہیں اس کے لیے صحیح افراد کا انتخاب کرنا، آپ کے سامعین کون ہیں، اور آپ دنیا کے کس حصے میں کام کرتے ہیں ، کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
ایک چیز جو میں نے اکثر تنظیموں کو پوچھتے سنا ہے: "کیا ہمیں * نئی ایپ کا نام٭ پر ایک پروفائل بنانا چاہیے؟” اس سے قبل کہ آپ جوش میں آئیں اور 50 مختلف چینلز پر اپنے سوشل اکاؤنٹ بنائیں، اس بارے میں سوچیں: جو پلیٹ فارم لوگ استعمال کرتے ہیں وہ ہمیشہ تبدیل ہوتے رہیں گے، مگر جو مواد آپ شیئر کرتے ہیں وہ ایک ہی رہے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر چمکدار نئی ایپ پیچھا کرنے کے قابل نہیں ہے، جب تک کہ اس بات کا مطلب نہیں بنتا کہ آپ اپنے قارئین کے بارے میں کیا جانتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک مختصر وقت تھا جب سب لوگ سنیپ چیٹ کو مستقبل تصور کرتے تھے، اور فیس بک لائیو کو ہر میڈیا تنظیم نے بلا تفریق اپنایا تھا، لیکن دونوں کا اثر کم ہو گیا ہے۔
اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو یہ نئے پلیٹ فارم نہیں آزمانے چاہیے۔ لیکن آپ کے وقت کا بہتر استعمال یہ ہے کہ آپ پہلے سے استعمال ہونے والے ٹولز کو بہتر بنانے میں زیادہ سے زیادہ توانائی لگائیں – اور یہ کہ آپ کام جانتے ہوں ۔ مثال کے طور پر، لمبے عرصے تک قارئین کی وفاداری کو بنانے کے لیے نیوز لیٹر کی سبسکرپشن بیس ایک نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے سے بہتر ہے۔
یہ سب کہنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ اپنے ملک میں استعمال ہونے والے پلیٹ فارم کی تلاش کریں جو وہ لوگ استعمال کرتے ہوں جن تک آپ پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا میں میڈیا تنظیم کے لیے جو کارآمد ہے وہ سینیگال میں میڈیا تنظیم کے لیے نہیں ہوگا۔ اگر آپ کے قارئین ویتنام میں ہیں اور وہاں کوئی بھی ٹویٹر استعمال نہیں کرتا ہے تو آپ کو ٹویٹر اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ اٹلی میں نوجوانوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اٹلی میں کم عمر افراد فیس بک پر متحرک نہیں ہیں تو، آپ کو فیس بک پر رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ محدود وسائل والی تنظیم ہیں، تو یہ خاص طور پر ضروری ہے۔
ہر ماہ، ہر سال بہت سارے نئے پلیٹ فارم آئیں گے۔ آپ کو اپنے ہدف والے خطے میں ان کی نشوونما – یا عدم ترقی – کو ٹریک کرنے اور اس کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کو مخصوص ممالک میں کسی ایپ میں سائن اپ کرنے والے لوگوں میں کوئی دلچسپی نظر آرہی ہے جس کو آپ ٹارگٹ کر رہے ہیں تو، اس پر گہری نظر رکھنا سمجھ میں آتا ہے۔
نیز، پلیٹ فارم میں یہ نہ دیکھیں کہ وہ کس طرح کا مواد آپ کو پوسٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس کے بجائے، وہ جس قسم کی مواصلات پیش کرتے ہیں اس پر جانچیں۔ میں مندرجہ ذیل طریقے سے یہ کام کرتی ہوں:
1. ایک طرفہ مواصلات
آپ لوگوں کے لیے براڈکاسٹ کر رہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ یہ زیادہ تر ایک طرفہ گفتگو ہے؛ آپ کو جوابات یا شیئرز کی توقع نہیں ہے۔ ان پلیٹ فارمز پر آپ کو اپنے قارئین کو تبصرے یا فیڈ بیک دینے کا اختیار دینا چاہیے، اور آپ کو پھر بھی اپنے سامعین سے اس طرح کی بات کرنی چاہیے جو اوپن محسوس ہو۔ لیکن یہ پلیٹ فارم فوری یا ظاہر ہونے والے جواب کی آپشن نہیں دیتے ہیں۔ اس قسم کی انگیجمنٹ پیش کرنے والی کچھ ایپس یا طریقے یہ ہیں:
ٹیلی گرام: فیڈ بیک کے بغیر بڑی تعداد میں قارئین بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے
واٹس ایپ براڈکاسٹ: محدود مگر حدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے
نیوز لیٹر: فارورڈ کیے جا سکتے ہیں
2. ایک طرفہ گفتگو، لیکن کومنٹس کے ساتھ
آپ اپنے ناظرین کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر اپنے کام کی تشہیرکر رہے ہیں، لیکن فیڈ بیک آپ صرف کومنٹس میں دیکھ سکتے ہیں (اگر تبصرے کی آپشن آن کی گئی ہے)۔ تبصرے آپ کی پوسٹ کردہ چیزوں پر لوگوں کے نظریات کی تشکیل میں مدد کرسکتے ہیں، لہذا جب آپ کو فوری طور پر مشغول ہونے یا جواب دینے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے تو، اس کی نگرانی کرنا اور پڑھنا ضروری ہے۔ کچھ مثالیں یہ ہیں:
انسٹاگرام گرڈ
ویڈیو/ یوٹیوب
لنکڈ ان
3. دو طرفہ گفتگو
آپ آن لائن پوسٹنگ کر رہے ہیں اور فوری انگیجمنٹ کی توقع کر سکتے ہیں۔ ان پلیٹ فارمز پر، باہمی گفتگو کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے، اور آپ سے عام طور پر توقع کی جاتی ہے کہ آپ اپنے سامعین کو بھی تیزی سے جواب دیں گے۔
ٹویٹر
انسٹاگرام لائیو
واٹس ایپ گروپس
میرا عام مشورہ یہ ہے کہ آپ اس بات کا جائزہ لیں کہ آپ کی تنظیم میں گفتگو کی نگرانی کرنے کی صلاحیت ہے یا نہیں۔ مثال کے طور پر، کیا آپ کے پاس سوشل میڈیا ایڈیٹر، یا ناظرین ایڈیٹر کی خدمات حاصل کرنے کے لیے رقم ہے؟ اگر ایسا ہے تو، ان تینوں شعبوں میں موجودگی کی سمجھ آ سکتی ہے، ایک طرفہ نشریات سے لے کر دو طرفہ مکالمات تک ، جیسے ایک فعال ٹویٹر اکاؤنٹ، اور انسٹاگرام پیج جو مانیٹر ہوتا ہو اور جہاں تبصروں کے جوابات دیئے جائیں۔ لیکن اگر آپ کے پاس وسائل اور فنڈز محدود ہیں تو، آپ کی توجہ کا دائرہ ،شاید ایک طرفہ گفتگو پلیٹ فارم جیسے مضبوط نیوز لیٹر، یا ٹیلیگرام چینل، تک محدود ہونا عقل مندی ہے۔
ہر پلیٹ فارم کا ایک مختلف مقصد ہوتا ہے اور اگر اسے صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا جارہا ہے تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کو ٹویٹر کو اس مقصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جس کے لیے وہ بنا ہے: اپنے قارئین کو جواب دینا اور گفتگو میں شامل ہونا۔ آپ کو ٹویٹر کو یکطرفہ گفتگو کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ آر ایس ایس کی فیڈ نہیں ہے اور اسے اس طرح استعمال کرنا آپ کے قارئین کو انگیج کرنے میں زیادہ مدد نہیں دیتا۔
اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے، یہ نہ سوچیں کہ آپ کے قارئین کو سمجھنے کے لیے دو طرفہ گفتگو والا پلیٹ فارم ہی واحد طریقہ ہے۔ آپ اس بات کا بھی بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ اپنے قارئین کو ایک طرفہ گفتگو والے پلیٹ فارم میں کس طرح شامل کررہے ہیں۔ مثال کے طور پر، نیوز لیٹر اب مقبول اشیاء کو ظاہر کرنے کے لیے کلک تھرو ریٹ دیکھنے کا آپشن پیش کرتے ہیں، اور یہ کہ آپ کے خطے میں اسے کہاں کھولا جارہا ہے۔ (اس کے بارے میں میٹرکس کے حصے میں مزید پڑھیں۔)
استعمال کرنے کے لیے کسی پلیٹ فارم کا انتخاب کرتے وقت جس نکتے پر غور کرنا اہم ہے، وہ ہے رسائی۔ مثال کے طور پر، اگر فیس بک آپ کے علاقے میں مقبول ہے لیکن آپ کو سنسرشپ کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا مواد کو تیزی سے بلاک کیا جارہا ہے، تو کیا یہ آپ کے مواد کو عوامی طور پر ظاہر پوسٹس سے ہٹانے اور کسی نیوز لیٹر یا ٹیلیگرام چینل پر توجہ دینے کے قابل ہے؟ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سنسرشپ ختم ہوجائے گی لیکن اگر آپ اپنے سامعین تک اعتماد کے ساتھ پہنچنے کے لیے نئے آپشنز پر غور کرتے ہیں تو اس سے مدد مل سکتی ہے۔
جس طرح دنیا کو کسی حد تک سنسرشپ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہاں اضافی اقدامات جیسے وی پی اینز(ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورکس، جو صارف کی شناخت اور براؤزنگ کی سرگرمی کو ٹریک ہونے سے بچا سکتے ہیں) اور نئے نیٹ ورک کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ متبادل طور پر، اگر سخت سنسرشپ کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ، آپ کی تنظیم گمنام طور پر کام پوسٹ کرنے کی خواہش کر سکتی ہے؛ اگر ایسا ہے تو ، اس پر غور کریں کہ آپ کے ملک میں کون سے پلیٹ فارمز زیادہ سے زیادہ محفوظ طریقے سے ممکنہ حد تک اس کام کو انجام دے سکتے ہیں۔ (ہمیں نوٹ کرنا چاہئے کہ یہ گائیڈ چین کے پلیٹ فارم یا سنسرشپ کے ساتھ اس کے منفرد چیلنجوں پر توجہ نہیں دیتی ہے۔)
رسائی حاصل کرنے کی بات ہو تو ایک اور قابل غور شعبہ قوت خرید ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کم آمدنی والی کمیونٹی تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور ان کو ہائی سپیڈ انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہے، تو پھر ایسے میں ویڈیوز کے ساتھ یوٹیوب چینل قائم کرنے، جسے لوڈ اور بفر ہونے میں عمر لگتی ہے، کے بجائے ہوسکتا ہے کہ ٹیکسٹ میسج زیادہ مناسب ہو، کیونکہ یہ زیادہ قابلِ رسائی ہے۔ ایسی ایپس اور پلیٹ فارم پر غور کریں جو ادائیگی کی پابندی کے ساتھ رسائی کو محدود کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، واجب الادا پابندیوں کی بات کی جائے تو پے وال ایک مسئلہ ہے، لیکن اگر کسی ایپ میں صارفین کو سائن اپ کرتے وقت ادائیگی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تو کیا اس سے آپ کے سامعین تک پہنچنے کے مقصد کا کوئی معنی ہوگا؟
مندرجہ ذیل عام طور پر استعمال ہونے والے سماجی پلیٹ فارمز اور اداروں کی جانب سے استعمال ہونے والے تقسیم کے طریقوں کا ایک رن ڈاون ہے، ساتھ ان کے استعمال سے متعلق مضامین کے لنکس، اور انہیں کہاں سے تلاش کیا جاسکتا ہے۔ یہ سب مفت استعمال کے لیے ہیں جب تک کہ $ کی علامت کے ساتھ دوسری صورت میں بیان نہ کیا جائے۔
اپنا مواد پیش کرنے کے بہت سے مختلف طریقے
جب بات آتی ہے کہ کون سے پلیٹ فارم آپ کی تنظیم کے لیے بہترین ہیں تو، یہاں کوئی واضح صحیح یا غلط جواب نہیں ہے۔ یہ پوری طرح، آپ دنیا میں کہاں ہیں، کس عملے کی آپ کے پاس صلاحیت ہے، اور آپ اپنے قارئین کے بارے میں کیا جانتے ہیں، پر منحصر ہے۔ یاد رکھیں: آپ کو خود کو زیادہ پلیٹ فارمز پر پھیلانے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکمت عملی کے بارے میں سوچیں کہ آپ کے وقت کے لیے کیا فائدہ مند ہے اور کیا نہیں۔
تصور کرتے ہیں کہ آپ کو اندازہ ہے کہ آپ کے قارئین کون ہیں اور کون سے پلیٹ فارم، آپ کی دنیا کے حصے میں، ان تک پہنچنے کے لیے بہتر کام کریں گے۔ اب وہ حصہ آتا ہے جہاں ہم دیکھتے ہیں کہ آپ اپنے کام کا کس طرح اظہار کر سکتے ہیں۔
ہر پلیٹ فارم کچھ مختلف پیش کرتا ہے، جب کہ ہر سائٹ کسی خاص فارمیٹ کے لیے معروف ہوجاتی ہے، ہر کسی کی خصوصیات مختلف ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، انسٹاگرام بصری مواد کیلیے بہترین ہے لیکن یہ آڈیو کلپس کے لیے بھی بہترین ہوسکتا ہے۔ ٹویٹر پر، آپ کو صرف ہیڈلائن اور ایک لنک کو ٹویٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے؛ آپ اسے کہانی سنانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں، مثال کے طور پر، ایک اسٹوری تھریڈ میں 10 ٹویٹس پوسٹ کرکے۔ ٹیلیگرام روزانہ کی اپ ڈیٹس کو نشر کرنے کے لیے بہت اچھا ہے، لیکن یہ ویڈیو امبیڈ کرنے کے لیے بھی اچھا ہے۔
اگرچہ میں آپ کو تخلیقی انداز میں سوچنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ آپ اپنے کام کو کس طرح تقسیم کرتے ہیں، لیکن یہ مقصد نہیں ہے کہ، اگر آپ کے پاس کوئی بڑی تحقیقات ہیں تو، آپ اچانک اسے ٹک ٹاک پر پوسٹ کر دیں۔ ہر کام کے ساتھ، آپ کو ان مختلف طریقوں کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے جن کے ذریعے آپ اس کی آن لائن تشہیر کر سکتے ہیں۔ لوگوں کو اپنی سائٹ پر لانگ فارم آرٹیکل پڑھنے کا اختیار دیں، لیکن یہ بھی غور کریں کہ آپ اس مضمون سے اہم معلومات کیسےنکال سکتے ہیں اور نئے قارئین تک پہنچنے کے لیے اس کو مزید پھیلا سکتے ہیں۔
اصل کہانی کو شائع کرنے کا فیصلہ کرتے وقت آپ مختلف عناصر پر غور کرسکتے ہیں جن میں سے کچھ یہ ہیں:
متن/ ٹیکسٹ: آپ کیسے لمبائی میں ترمیم کرتے ہیں، وضاحت شامل کرتے ہیں اور لہجے کی تشکیل کرتے ہیں اور آپ کے مواد کی "آواز” آپ پر منحصر ہے۔
آڈیو: آڈیو کا مطلب صرف پوڈ کاسٹ نہیں ہے۔ آپ ویبینارز سے آڈیو کلپس نکال سکتے ہیں اور ٹویٹر پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ آپ متن کے ساتھ آڈیو کلپس کو اوور لیپ کرسکتے ہیں اور اسے فیس بک پر گرافک آڈیو والی ویڈیوز میں تبدیل کرسکتے ہیں۔
تصویر: تصاویر، گرافک ڈیزائن، گراف، السٹریشن پر غور کریں – آپ کے قارئین کے اندر ایسے لوگ بھی ہوسکتے ہیں جو بصری پوسٹوں پر بہتر ردعمل دیتے ہوں۔
ویڈیو: چھوٹی دستاویزات؛ مختصر وقت کی وضاحتی ویڈیو.
جب اپنے کام کو تقسیم کرنے کے بارے میں متاثر کرنے والے طریقوں کی تلاش میں ہوں تو صرف دوسرے میڈیا گروپس کی طرف مت دیکھیں۔ خیراتی اداروں سے لے کر نجی کمپنیوں تک، تمام صنعتوں میں تخلیقی طریقوں سے معلومات، کہانیاں اور خبروں کو مؤثر طریقے سے بانٹنے کے لیے متاثر کرنے والا مواد موجود ہے۔
اپنے کام کے اثرات کو ناپنے کے لئے میٹرکس کا استعمال کیسے کریں
تجزیات کی پیمائش آپ کے ناظرین کو بہتر طور پر سمجھنے کا ایک مفید اور اہم طریقہ ہے۔ پھر بھی، اگر آپ کچھ اہداف مقرر نہیں کرتے ہیں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ لہذا اس سے پہلے کہ آپ اپنے کام کو دیکھنے، پسند کرنے یا اس پر تبصرہ کرنے والے لوگوں کی تعداد کی پیمائش کے لیے ٹولز کا استعمال کریں، آپ کو یہ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ کی تنظیم کے لیے کامیابی کیا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ ایک چھوٹی تنظیم ہیں تو، کیا آپ کا مقصد ہر مہینے ویب سائٹ کے وزٹرز کی مخصوص تعداد تک پہنچنا ہے، یا 3000 نئے نیوز لیٹر صارفین حاصل کرنا ہے؟ اگر آپ بڑی کمپنی ہیں تو کیا آپ اپنی سائٹ پر بار بار آںے والے قارئین چاہتے ہیں، یا فالوورز کی تعداد مقرر کرنا بہتر ہے؟ کسی بھی دو کمپنیوں کے پاس کامیابی کا یکساں نظریہ نہیں ہوگا ، لہذا یہ قابل غور ہے کہ یہ آپ کے لیے کیا ہے۔
ٹریفک کے بارے میں ایک نوٹ: جب بات ویب سائٹ تجزیات (analytics) کی ہو تو، آپ کے قارئین کے بارے میں تھوڑا بہتر انداز میں سمجھنے کے بہت سارے دوسرے طریقے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ قارئین ایک صفحے پر کتنا وقت گزارتے ہیں، جس سے یہ معلوم ہوسکتا ہے کہ آیا مواد پڑھنے والے اس کے ساتھ گہرائی میں مشغول تھے (یا نہیں) ۔ اگرچہ آپ کی سائٹ پر زیادہ ٹریفک کا حصول بہت اچھا ہوسکتا ہے، یہ لازمی طور پر اثر انداز ہونے، یا مشغول سامعین کے برابر نہیں ہوتا ہے۔ قارئین کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے اور بھی بہت کچھ کرنا ہوتا ہے تاکہ وہ واپس آتے رہیں، تاکہ ان کے لیے آپ کی تنظیم کا نام ان کے ذہن میں معلومات حاصل کرنے کا ایک قابل اعتماد ذریعہ ہو۔ (اہم پیمائشوں پر مزید گہرائی سے دیکھنے کے لئے پڑھیں،Beyond Metrics: A Beginners Guide to Metrics that Matter.)
اگر آپ کے پاس ٹولز اور فنڈز ہیں جو میٹرکس کے تجزیے کی اجازت دیتے ہیں تو، یہ بہترین ہے! لیکن اس میں پیسے خرچ ہوتے ہیں اور اگر آپ نہیں کرنا چاہتے تو، مدد کرنے کے لیے دوسرے بہت سارے ٹولز موجود ہیں۔ بہت سارے مفت ہیں، اور بہت سارے غیر منافع بخش تنظیموں کے لیے ڈسکاؤنٹ پیش کرتے ہیں، جبکہ دوسروں کے محدود خدمات کے ساتھ مفت ورژن ہیں۔ چند آپشنز یہ ہیں:
ٹول |
یہ کیا کرتا ہے/ نوٹ |
قیمت؟ |
بفر ایک ایسا ٹول ہے جس کو سوشل نیٹ ورکس کے اکاؤنٹس کو منظم کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، کسی صارف کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ، انسٹاگرام اسٹوریز ، پن ٹرسٹ ، اور لنکڈ ان پر پوسٹس شیڈیول کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے نتائج کا تجزیہ کرنے اور کمیونٹی کے ساتھ انگیج کرنے کے ذرائع فراہم کر کے۔ |
ہاں، مگر وہ غیر منافع بخش تنظیموں کو ڈسکاؤنٹ آفر کرتے ہیں |
|
ایک ٹول جو آپ کو اپنے انسٹاگرام اور سوشل میڈیا پوسٹس کی منصوبہ بندی ، شیڈیول ، اشاعت اور نتائج کی پیمائش کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ |
ہاں |
|
اسپراؤٹ سوشل ایک سوشل میڈیا مینجمنٹ اور آپٹی مائزیشن کا پلیٹ فارم ہے۔ یہ آپ کو سوشل میڈیا کی اشاعت ، تجزیات ، اور آپ کے سبھی سوشل پروفائلز میں انگیجمنٹ کا ایک مرکز فراہم کرتا ہے |
ہاں |
|
میل چمپ آپ کو اپنی کارکردگی کا تجزیہ کرنے ، اپنے قارئین کے بارے میں مزید جاننے ، اور اپنی مارکیٹنگ کو بہتر بنانے کے لئے مختلف ٹولز کی پیش کش کرتا ہے ، اور اس میں A / B ٹیسٹنگ شامل ہے جو آپ کو ایک ویب پیج یا ایپ کے دو ورژن کا آپس میں ایک دوسرے کے خلاف موازنہ کرنے کی اجازت دیتی ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کون بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ |
ہاں، مگر کچھ سروسز مفت ہیں |
|
Twitter analytics |
ٹویٹر اپنی تجزیاتی خدمات پیش کرتا ہے ، لیکن صرف ایک ماہ کی مدت کے لئے۔ |
نہیں |
جب آپ کوئی پیج چلاتے ہیں تو فیس بک اپنے مفت تجزیاتی اوزار پیش کرتا ہے۔ |
نہیں |
|
گوگل تجزیات وسیع پیمانے پر انسائٹس پیش کرتے ہیں۔ (آزمائیں Google Analytics for Beginners) |
نہیں |
|
چارٹ بیٹ ایک اور ریئل ٹائم اینالیٹکس ٹول ہے ، جو سامعین کی انگیجمنٹ کو بہتر بنانے ، ادارتی فیصلوں سے آگاہ کرنے اور قارئین کی تعداد میں اضافے کے لئے انسائٹس پیش کرتا ہے۔ |
ہاں |
|
بز سومو ایک آن لائن ٹول ہے جو کسی بھی صارف کو یہ جاننے کی اجازت دیتا ہے کہ موضوع کے لحاظ سے یا کسی ویب سائٹ پر کون سا مواد مشہور ہے۔ |
ہاں، مگر کچھ سروسز مفت ہیں |
ٹویٹس کی رسائ کا حساب لگانے سے یہ دیکھنے تک کہ آپ کے پڑھنے والے دنیا میں کہاں سے آرہے ہیں، یہ ٹولز نہ صرف آپ کی اپنی سائٹ کے میٹرکس کی پیمائش کرنے کے مختلف طریقے پیش کرتے ہیں، بلکہ وہ یہ بھی منظرعام پر لا سکتے ہیں کہ کون سا مواد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مقبول ہوا ہے۔
پھر بھی، جب کہ یہ ٹولز اعداد گن سکتے ہیں، ان کو سمجھنا آپ پر منحصر ہے، اور اس بارے میں گہرائی سے سوچیں کہ وہ آپ کی تنظیم کے وسیع اہداف میں کس طرح فٹ بیٹھتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر کسی ملک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو کسی عنوان کے بارے میں کہانیوں کا دورہ کرتے ہوئے دیکھیں تو، اس سے اس علاقے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی ظاہر ہوسکتی ہے، اور آپ کی تنظیم کے مواد کے حوالے سے رہنمائی میں مدد مل سکتی ہے۔ یا اگر آپ کے پاس مخصوص، کم مقدار میں سامعین ہیں جن تک آپ پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں تو، 1000 ای میل صارفین تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کے لیے ٹولز کے استعمال پر توجہ مرکوز کرنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
آپ کے کردار پر انحصار کرتے ہوئے، ایسے فیس بک گروپس میں شامل ہونا مفید ہوسکتا ہے جو سوشل پلیٹ فارمز میں حالیہ تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ، یہ سوشل میڈیا گروپ مفید ہے۔
آخر میں یاد رکھنے کی باتیں
آخری تین حاصل حصول یہ ہیں۔
1. مواد شائع کرنے کے بعد یہ کہتے ہوئے کسی بھی سوشل میڈیا ایڈیٹر سے رابطہ نہ کریں: "یہ ایک مضبوط کہانی ہے، کیا ہم اس پر مزید لوگوں کی توجہ حاصل کرسکتے ہیں۔” اگر یہ اہم کہانی ہے اور آپ زیادہ سے زیادہ قارئین تک پہنچنا چاہتے ہیں تو آپ کو کام کی اشاعت سے پہلے اپنی سماجی یا سامعین کی ٹیم کے ساتھ گفتگو کرنے کی ضرورت ہے، اور تشہیر اور آؤٹ ریچ کو بعد میں آنے والے خیال کے طور پر سوچنے سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سماجی اور سامعین کی ٹیم جادوئی طور پر قارئین کو نہیں لا سکیں گے۔ انھیں وقت کی ضرورت ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارمز میں فروغ اور اشتراک کو آگے بڑھانے کے طریقوں کے بارے میں حکمت عملی سوچیں۔
2. اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، کسی سماجی یا سامعین کی ٹیم سے مت پوچھیں اگر وہ کچھ وائرل کرسکتے ہیں۔ "وائرل ہونے” کا سارا جوہر یہ ہے کہ یہ غیر متوقع ہے؛ یہ ایسی چیز نہیں ہے جو آپ زبردستی کرسکتے ہیں۔ یقینی طور پر، وائرل مواد کے لیے خصوصیات ہیں جو اسے زیادہ سے زیادہ قابلِ شیئر اور انگیجنگ بنا دیتا ہے۔ لیکن آپ وائرل ہونے کی توقع نہ کریں کہ یہ کوئی ایسی چیزہے جس کا نقشہ بنا سکتے ہیں۔
3. آخر میں، سرخیاں، تھمب نیل تصاویر، اور مضمون کے متن کا اشتراک اہم ہیں۔ اگر آپ اپنے ٹویٹر فیڈ پر 100 مختلف مواد کے ٹکڑوں کو سکرول کررہے ہیں تو اس میں منفرد کیا ہے؟ دیکھنے میں زیادہ انگیجنگ کیا ہے؟ کردار کی حد کی وجہ سے کون سی سرخی کٹ نہیں رہی؟ اس کے بارے میں اور بھی بہت کچھ کہا جاسکتا ہے ، لیکن ، مختصر یہ کہ: آپ یہ کیسے یقینی بنائیں گے کہ آپ کا کام لوگوں کو سکرول کرنے سے روکے گا؟
روزلن وارن جی آئی جے این کی ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ڈائریکٹر ہیں۔ وہ لندن میں مقیم ایک صحافی بھی ہیں ، جو ْ گارڈین ، سی این این ، اور بی بی سی سمیت دیگر اداروں میں فیچرز اور تحقیقاتی رپورٹنگ شائع کرواتی ہیں۔ اس سے قبل وہ بز فیڈ نیوز کی سینئر نیوز رپورٹر تھیں۔