

Naipanoi Lepapa, an investigative journalist from Kenya, gave tips on surviving as a freelancer, at GIJC23 panel. Image: Wiktoria Graca for GIJN
فری لانسر تحقیقاتی صحافیوں کے لیے ہدایات
یہ مضمون ان زبانوں میں بھی دستیاب ہے
ایسے ایڈیتڑ کو اپنی کہانی کی پچ بھیجنا جن کو آپ نہیں جانتے اور کہانی پر ان کے ساتھ کام کرنے تک فری لانس کام کرنے کے ساتھ کئی سارے مشکلات جڑی ہوتی ہیں۔ خاص طور پر تفتیشی صحافیوں کے لیے۔
گوتھنبرگ، سویڈن میں 13ویں عالمی تحقیقاتی صحافتی کانفرنس (#GIJC23) فری لانس صحافی کے طور پر کام کرنے پر ایک سیشن میں، جرمنی، کینیا اور شام کے آزاد رپورٹرز نے توجہ حاصل کرنے، اور کام حاصل کرنے کے لیے اپنی حکمت عملیوں کا اشتراک کیا۔
پچ کرنے کے ہدایات
جرمن تفتیشی صحافی سائلکے گرونوالڈ میڈیا آؤٹ لیٹس اور تنظیموں کو کہانیاں پیش کرنے کے لیے درج ذیل تجاویز پیش کرتی ہیں:
ایک انسان کو کہانی پچ کریں: طاقت اور ٹیکنالوجی کی تحقیق کرنے والے یورپی پریس پرائز کے فاتح گرہن والڈ نے کہا: "ایڈیٹر کا انتخاب کریں، ان کا پورا نام جانیں۔” "شرمائیں مت، وہ اس کے عادی ہو چکے ہیں… ایک انسان کو کہانی پچ کریں نا کہ ایک غیر متعینہ ایی میل اڈریس کو۔”
جانیں کہ آپ کس کو پچ کر رہے ہیں: اوپر دیے گئے نکتے سے متعلق، آپ کو وہ اشاعت پڑھنی چاہیے جس کے لیے آپ کہانی تیار کر رہے ہیں، ان کے سامعین، ان کی پہنچ، ان کی توجہ، اور ان کا سیاسی نقطہ نظر جانیے، وہ مشورہ دیتی ہیں۔
ایک کہانی پچ کریں، موضوع نہیں: یوکرین میں جنگ ایک موضوع ہے۔ ایک ملٹی بلین ٹیکس چوری کا اسکینڈل – ایک موضوع ہے۔ سوئٹزرلینڈ جانے والے شامی مہاجرین بھی ایک موضوع ہے۔ یہ کہانیاں نہیں ہیں۔ گرہن والڈ کا کہنا ہے کہ کہانیوں کو کرداروں، ترتیبات اور سیاق و سباق کی ضرورت ہوتی ہے۔
اپنی ای میل میں بھیجے مواد کو تریتب دیں: پہلے پیراگراف میں کہانی کو ترتیب دینے کے لیے سیاق و سباق ہونا ضروری ہے جو بتائے کہ یہ کہانی کہاں سے ہے اور کیوں ضروری ہے۔ دوسرے میں ایک نیوزی ہک ہونا چاہئے، اور اس بات کی نشاندہی کرنا چاہئے کہ کہانی بروقت کیوں ہے۔ تیسرے پیراگراف میں زاویہ واضح کرنا چاہیے، یعنی آپ کس کا انٹرویو کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں اور آپ کس چیز پر تحقیق کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ آخر میں، وہ کہتی ہیں، آخری پیراگراف میں ایڈیٹر کو بتائیں کہ آپ اس کہانی کو کرنے کے لیے صحیح شخص کیوں ہیں اور اپنے پورٹ فولیو کا لنک شامل کریں۔
پہلے پچ کریں، ڈرافٹ بعد میں بھیجیں: صرف ایک بار جب آپ کو گرین لائٹ مل جائے تو آپ کو اپنی کہانی کا مسودہ تیار کرنا چاہیے، اور پھر ایڈیٹر کی درخواستوں کے مطابق اسے دوبارہ ترتیب دیں۔
ایک آخری تاریخ بتائیں: ایڈیٹر کو بتائیں کہ آپ ایک مخصوص تاریخ تک جواب کا انتظار کریں گے۔ اس کے بعد، کسی اور کو پچ کریں گے۔
"ممکن” اور "امکان” جیسے الفاظ سے پرہیز کریں: ایڈیٹر کے سامنے کہانی پیش کرتے وقت آپ کو اس بارے میں بالکل واضح ہونا چاہیے کہ آپ کیا جانتے ہیں اور کیا نہیں جانتے۔ وہ کہتی ہیں کہانی کو زیادہ بڑہا چڑہا کر یا حقیقت سے کم دیکھانت کی ضرورت نہیں ہے۔ جو معلومات آپ کے پاس ہے اسے ایمانداری سے بیان کریں۔
اہم ذرائع اور دستاویزات کی نشاندہی کریں: لیکن صرف اس بات کا اندازہ دیں کہ آپ کس سے بات کریں گے۔ انہیں قابل شناخت نہ بنائیں، گرہن والڈ مشورہ دیتی ہیں، کم از کم اس وقت نہیں جب آپ پچ کر رہے ہوں۔
ہجے، حقائق، گرامر اور لہجے پر غور کریں: یاد رکھیں کہ آپ کی پچ ایڈیٹرز کو آپ کی تحریر اور درستگی کی ایک پیش کش بھی ہے، شروع کرنے سے پہلے خود کو ناکام ہونے کے لیے تیار نہ کریں۔
کسی کو پچ پڑھنے کے لیے کہیں: ایک ہم خیال ساتھی تلاش کریں جو آپ کے کام کو سمجھ سکے، بلکہ کوئی ایسا شخص بھی جو آپ کو مختلف نقطہ نظر دے سکے، تاکہ آپ کی بات کو پڑھ سکے۔ اگر آپ زیادہ لکھائی کا کام کرتے ہیں تو کسی ویڈیو یا فوٹو صحافی سے کہیں کہ اسے پڑھے۔
اس کی پیروی کرنے کے قابل بنیں: ایسی کہانی مت بنائیں جو آپ لکھ نہیں سکیں گے۔
یونین کے ممبر بنیں: صحافیوں کی یونین میں شامل ہونے سے آپ کو صنعت کے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Sylke Grühnwald addressing the Freelancing Survival Tips panel at GIJC23 in Gothenburg, Sweden. Image: Wiktoria Gruca for GIJN
اپنے آپ کو فروغ دیں اور تعاون کریں۔
"جب کوئی مجھ سے پوچھتا ہے کہ میں ایک فری لانسر کے طور پر کیسے زندہ رہوں گا… میں انہیں اپنا ٹویٹر ہینڈل بھیجتی ہوں اور وہ میرا لنکڈ ان دیکھتے ہیں،” کینیا سے تعلق رکھنے والی ایک تفتیشی صحافی، نیپانوئی لیپاپا نے کہا۔ "اس طرح میں خود کو فروغ دیتی ہوں۔”
لیپاپا کا سوشل میڈیا اور ویب سائٹ ان کی دلچسپیاں، وہ موضوعات جن پر یہ رپورٹ کرتی ہیں، اور ان کی کامیابیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ وہ خود کو ایک صحافی کے ساتھ ساتھ ایک ، برانڈ بھی تصور کرتی ہیں، اور ایک برانڈ کے طور پر، انہوں نے اپنے آپ کو باقی سب سے الگ ظاہر کرنا ہے۔
لیکن اپنے آپ کو فروغ دینے کے علاوہ، لیپاپا دوسرے صحافیوں کے کام کو فروغ دینے اور ان سے آپ کے کام کو فروغ دینے کی سفارش کرنے کے لیے بھی کہتی ہیں، اور وہ ہمیشہ کینیا اور بیرون ملک دوسرے صحافیوں کے ساتھ تعاون کرنے کی تلاش میں رہتی ہیں۔
ان کے لیے تعاون کیوں اہم ہے؟ وہ کہتی ہیں کہ یہ اعلیٰ معیار کی صحافت کو فروغ دیتا ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ان کا کام وسیع تر سامعین تک پہنچے — خاص طور پر اگر یہ سرحد پار تعاون ہو — اور اکثر اس کا مطلب یہ ہے کہ رپورٹرز وسائل کا اشتراک کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اگر تحقیقات کو بڑے پیمانے پر شائع کیا جاتا ہے اور اس میں بہت سے نام ہوتے ہیں، تو وہ کہتی ہیں، رپورٹرز عام طور پر زیادہ محفوظ ہوتے ہیں اور قانونی حملوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
لیپاپا نے کہا، "جب آپ ان سب کو اکٹھا کرتے ہیں تو آپ کچھ اثر انگیز، کچھ خوبصورت بناتے ہیں۔”
لیکن تعاون کرنا بھی مشکل ہو سکتا ہے، خاص طور پر ان صحافیوں کے لیے جو اکیلے کام کرنے کے عادی ہیں۔ اس کی وجہ سے، لیپاپا ایک فری لانسر کے طور پر تعاون میں چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے درج ذیل سفارشات دیتی ہیں۔
ہر پارٹی کی طرف سے کئے گئے کام کی مقدار کے مطابق مساوی ادائیگی کا مطالبہ کریں۔
- ٹائم لائنز اور ڈیڈ لائن سیٹ کریں۔
- مناسب کریڈٹ حاصل کریں۔
- اپنے لیے آواز اٹھائیں۔
جان لیں کہ اگر تجویز آپ کے مطابق نہیں ہے یا غیر منصفانہ ہے تو اس سے کنارہ کشی کرنا مناصب ہے۔
تنظیمی ذہنیت رکھیں
مائس کیٹ ایک شامی صحافی ہے جو نیدرلینڈ میں مقیم ہے۔ فری لانس کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے وہ میڈیا اداروں میں کام کرتیرہی ہیں۔
دنیا بھر کے فری لانسرز سے بھرے کمرے کے سامنے کیٹ نے کہا، "جب میں ایک فری لانسر بن گئی تو میں واقعی، واقعی پریشان تھی،” انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اس خطرے کو اتنی شدت سے محسوس کیا کہ "کیونکہ میری ایک بیٹی تھی، میں بھی ایک لڑکی ہوں۔ نیدرلینڈز میں پناہ گزین، اور میں اکیلی ماں ہوں۔”
کیٹ خود کو ایک چھوٹے کاروبار کے طور پر یا انفرادی تنظیم کے طور پر تصور کرتی ہیں، اور اپنے طور پر کام کرنے والے فری لانسرز کے لیے درج ذیل تین سفارشات کرتی ہیں۔
- اپنا پروفائل بنائیں۔
- اپنے کام کے متعدد سی وی اور نمونے رکھیں۔
- آگے دیکھیں: تیاری مکمل رکھیں، لوگوں سے جڑیں، اپنے کام کو محنت سے کریں، اور کام کے امکانات بڑھائیں۔
"میں نے سوچا کہ [جاننا] ضروری ہے… میں کہاں مضبوط ہوں؟ میں کہاں کمزور ہوں؟ مجھے کون سی جگہیں تیار کرنے کی ضرورت ہے یا میں اپنا تعارف کیسے کر سکتا ہوں؟ میرا وژن کیا ہے؟” کیٹ نے کہا۔ "اور پھر اس طرح، میں اپنے آپ کو ان کلائنٹس کے لیے بھی بہتر انداز میں متعارف کروا سکتی ہوں جن کے ساتھ میں کام کروں گی۔”
مختلف ملازمتوں کے لیے مختلف پروفائلز کی ضرورت ہوتی ہے، اور وہ مختلف عہدوں اور مواقع کے لیے درخواست دیتے وقت صحافیوں کو ان میں ترمیم کرنے کا مشورہ دیتی ہے۔ کیٹ کے پاس صحافت پر مبنی سی وی ہے، لیکن جب وہ ورکشاپس کے لیے درخواست دے رہی ہے یا پیش کر رہی ہے، تو ایک اور سی وی استعمال کرتی ہے جو ان کے تدریسی تجربے پر زور دیتی ہے۔
وہ کانفرنسوں یا تقریبات میں شرکت کرنے میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی سفارش کرتی ہے جہاں فری لانسرز وہ کام دکھا سکتے ہیں جو وہ کرتے ہیں اور ان لوگوں سے رابطہ کرسکتے ہیں جن کے ساتھ وہ مستقبل میں کام کرنا چاہتے ہیں۔