رسائی

ٹیکسٹ سائیز

رنگوں کے اختایارات

مونوکروم مدھم رنگ گہرا

پڑھنے کے ٹولز

علیحدگی پیمائش

Image: Shutterstock

طریقہ کار نوٹ: میں نے اپنے صارف انٹرفیس کے طور پر انگریزی زبان کی مثالوں کا انتخاب کیا ہے کیونکہ تلاش کے نئے اختیارات اکثر انگریزی میں پہلے ظاہر ہوتے ہیں۔ تاہم، زیادہ تر مثالیں دوسری زبانوں میں کام کریں گی۔ اس کے علاوہ، میں نے اسکرین شاٹس شامل کیے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ جب میں نے تلاشی کی تو یہ مثالیں کیسی نظر آتی تھیں۔ تاہم، یہ نتائج وقت کے ساتھ بدل سکتے ہیں۔

ڈبے کے اندر

شروع میں، لنکڈ ان کا سرچ باکس استعمال کرنا آسان لگتا ہے۔ جب آپ کلیدی لفظ ٹائپ کرتے ہیں، تو آپ کو ایسے لوگ دکھائے جاتے ہیں جن کے پروفائلز میں آپ کا موضوع ہوتا ہے۔ مزید برآں، آپ کو لوگ اور کمپنیاں ملیں گی جو آپ کے موضوع، ملازمین کی جاب پوسٹس، اور مزید چیزوں پر گفتگو کرتے ہیں۔ لنکڈ ان کا الگورتھم اس بات کا تعین کرتا ہے کہ آپ کیا دیکھتے ہیں۔ اس طرح آپ کو پہلا تاثراچھا مل سکتا ہے۔ لیکن اکثر، یہ بہت وسیع ہوتا ہے. آپ سرچ باکس کو غیر جانبدار کیسے بنا سکتے ہیں اور جو بھی فلٹر چاہتے ہیں اسے کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟ ایسا کرنے کا ایک (تھوڑا عجیب) طریقہ ہے:

اپنے کمپیوٹر پر سپیس بار کو دبائیں اور پھر اینٹرکو دبائیں (ریٹرن):

Image: Screenshot, Henk van Ess

آپ کو ایک نئی سکرین کے دیکھائی جائے گی:

Image: Screenshot, Henk van Ess

"تمام فلٹرز” پر کلک کریں اور پھر آپ اپنی تلاش کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ اب آپ تلاش کے جدید اختیارات کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ "لوگ” پر ایک بار پھر کلک کریں اور آپ ڈیفالٹ سکرین سے بھی زیادہ فلٹرز کے ساتھ تمام زمروں کو تیزی سے یکجا کر سکتے ہیں۔

Image: Screenshot, Henk van Ess

فزی (مبہم) سرچ

لنکڈ ان کی مبہم تلاش کی خصوصیت پلیٹ فارم پر متعلقہ معلومات کو تلاش کرنے کے لیے ایک قیمتی ٹول ثابت ہو سکتی ہے، بے شک آپ جس لفظ کی تلاش کر رہے ہیں وہ نہ ملے۔ یہ فیچر صارفین کو مماثل اصطلاحات تلاش کرنے میں مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، چاہے بلکل وہ ہی الفاظ موجود نہ ہوں جن کی وہ تلاش کر رہے ہیں۔

مثال کے طور پر، اگر آپ کسی خاص کمپنی کے بارے میں معلومات تلاش کر رہے ہیں اور آپ کمپنی کا نام غلط لکھتے ہیں، تو لنکڈ ان کی مبہم تلاش کی خصوصیت پھر بھی آپ کو متعلقہ نتائج دکھائے گی جو آپ کی ٹائپ کردہ اصطلاح سے ملتی جلتی ہیں۔ یہ خاص طور پر مفید ہو سکتا ہے جب آپ کسی ایسی کمپنی یا فرد کے بارے میں معلومات تلاش کر رہے ہیں جس کی آن لائن موجودگی اچھی طرح سے قائم نہ ہو یا اگر آپ کو کسی نام یا اصطلاح کے صحیح ہجوں کے بارے میں نہیں معلوم۔

مبہم تلاش کے ذریعے ملنے والی معلومات  لنکڈ ان پروفائل کے مختلف حصوں میں چھپی ہو سکتی ہے، جیسے کہ بارے، تجربہ، تعلیم، سفارشات، یا پروجیکٹس۔ ان حصوں میں تلاش کرکے، آپ کسی کمپنی، فرد، یا موضوع کے بارے میں قیمتی معلومات کو بے نقاب کرسکتے ہیں جو بنیادی تلاش سے فوری طور پر ظاہر نہیں ہوتی ہے۔

مثال کے طور پر، "مزدوروں کی زیادتی میانمار کے جنگلات کی کٹائی”  ٹائپ کریں اور "لوگ” پر کلک کریں۔

Image: Screenshot, Henk van Ess

مندرجہ ذیل نتیجہ حاصل کرنے کے لیے اور مکمل متن کے لیے آپ کو "تجربہ” پر کلک کرنا ہوگا۔

Image: Screenshot, Henk van Ess

یہ دیکھیں، آپ کو ایک ماہر ملا جس نے آپ کے موضوع پر تحقیق کی ہے۔

اگر آپ یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ آیا مکانات کی قیمتوں اور جرائم کے اعدادوشمار کے درمیان کوئی تعلق ہے، لیکن آپ درست تلاش کرنا چاہتے ہیں تو اپنے مطلوبہ الفاظ کو اقتباسات کے درمیان رکھیں۔

وسل بلورز کی تلاش

کسی بھی تنظیم کے سابق ملازمین آپ کو کہاں مل سکتے ہیں جو آپ سے بات کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں گے؟ سرچ باکس میں، ایک سپیس بار دبائیں۔ "تمام فلٹرز” کے تحت، "ماضی کی کمپنیاں” پر کلک کریں۔ کمپنی کا نام لکھیں۔

لنکڈ ان کی مبہم سرچ فیچر متعلقہ معلومات کو تلاش کرنے کے لیے ایک قابل قدر ٹول ہو سکتا ہے، یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ پلیٹ فارم کی منطق بعض اوقات ناقص ہو سکتی ہے۔ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ لنکڈ کمپنی کے اندر لوگوں کی ترقی کو کیسے دیکھتا ہے۔ بعض صورتوں میں، ترقی کی صورت میں لینکڈ ان کو لگتا ہے کہ اس شخص نے کمپنی چھوڑ دی، حالانکہ ملازم نے حقیقت میں کمپنی نہیں چھوڑی ہے۔

اس کے نتیجے میں جو معلومات آپ تلاش کر رہے ہیں اسے ڈھونڈنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس خصوصیت کو استعمال کرکے، آپ اب بھی کسی کمپنی، فرد، یا موضوع کے بارے میں قیمتی معلومات حاصل کر سکتے ہیں، چاہے کچھ نتائج مکمل طور پر درست نہ ہوں۔

اس مشکل کے باوجود، ان جھوٹے نتائج میں کافی ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اصل میں کمپنی چھوڑ دی ہے جو لنکڈ ان کی مبہم تلاش کی خصوصیت کو متعلقہ معلومات کی تلاش کے لیے ایک قیمتی ٹول بناتا ہے۔ اس خصوصیت کو استعمال کرکے، آپ اب بھی کسی کمپنی، فرد، یا موضوع کے بارے میں قیمتی معلومات حاصل کر سکتے ہیں، چاہے کچھ نتائج مکمل طور پر درست نہ ہوں۔

کیا ان لوگوں میں سے کوئی آپ سے بات کرنے کو تیار ہو گا؟ یہاں ایک ٹپ ہے: پہلے کنسلٹنٹس کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔ بہت سے کنسلٹنٹس اب بھی اپنی صنعتوں کا خیال کرتے ہیں، لیکن اب ان کا نقطہ نظر وسیع ہے۔ یہ کنسلٹنٹس عموماً کئی سالوں سے انڈسٹری میں ہیں اور انہوں نے مختلف رجحانات کو آتے اور جاتے دیکھا ہے۔ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ وہ مختلف خیالات کا اظہار رکیں، کیونکہ ان کے پاس صنعت اور اس میں ہونے والی تبدیلیوں کی بہتر تفہیم ہے۔ تو آپ انہیں کیسے تلاش کرتے ہیں؟

"انڈسٹریز” پر جائیں اور فلٹر کے طور پر "مینیجمنٹ کنسلٹنگ” کا انتخاب کریں۔

Image: Screenshot, Henk van Ess

اس تلاش کے ساتھ، آپ کو اقوام متحدہ کے سابق ملازمین ملیں گے جو اب مینجمنٹ کنسلٹنگ میں کام کر رہے ہیں۔

مفت پریمیم رسائی

کیا آپ اپنے ملک سے کسی کو تلاش کرنا چاہتے ہیں جو اب بیرون ملک مقیم ہے؟ بدقسمتی سے، لنکڈ کے مفت ورژن میں، اس کے لیے صرف ایک فلٹر ہے: مقامات۔ اس سے یہ سوال سب سے پہلے سامنے آتا ہے: کیا ادا شدہ ورژن بہتر ہے، اور اگر ایسا ہے تو مجھے کون سا خریدنا چاہیے؟ اگر آپ کے معاشی حالا اجازت دیں تو ریکروٹر لائٹ کے لیے جائیں۔ ریکروٹر لائٹ بھرتی کرنے والوں کے لیے ہے، لیکن رپورٹرز بھی اسے پسند کریں گے کیونکہ یہ آپ کو تلاش کے جدید امکانات فراہم کرتا ہے جو مفت ورژن یا سب سے زیادہ ادا شدہ ورژن میں نہیں ہیں۔

لنکڈ ان پریمیم اب بھی مفت سے بہتر ہے۔ ذرائع سے براہ راست ڈی ایم کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے اور آپ لامحدود پروفائلز کو براؤز کر سکتے ہیں۔ مفت ورژن کے لیے، آپ کو صحافیوں کے لئے پریمیم پروگرام میں شامل ہونے کی ضرورت ہے۔ وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا آپ ایک حقیقی رپورٹر ہیں، اور اگر ایسا ہے تو، آپ کو ہر سال مفت پریمیم اکاؤنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے 2-3 گھنٹے کا کورس کرنا ہوگا۔

سرچ باکس کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کا پتہ لگانا

آئیے یوکرین میں رہنے والے ہندوستانی شخص کو تلاش کریں۔ تلاش کے خانے میں، ایک جگہ درج کریں، مقامات اور یوکرین پر کلک کریں، اور پھر سکول کے خانے میں ہندوستان یا ہندوستان کے کسی بڑے شہر کا نام ڈالیں۔ اس طرح سے اکثر مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔

Image: Screenshot, Henk van Ess

آپ زبان کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں، امید ہے کہ وہ شخص اس ملک میں رہتا ہے جس میں یہ زبان بولی جاتی ہے۔

Image: Screenshot, Henk van Ess

پوسٹس کی تلاش

کووڈ 19 کا شکار ہوئے فوجیوں کو تلاش کرنا مشکل ہوسکتا ہے، لیکن لنکڈ ان اسے ممکن بناتا ہے۔ فوجی اہلکاروں کی تمام پوسٹس دیکھیں جو کہتے ہیں کہ انہیں کووڈ ہے۔ یہاں ہے کہ آپ اسے کیسے کرتے ہیں۔

"مجھے کووڈ ہوا” ٹائپ کریں اور "پوسٹس” پر کلک کریں۔ "تمام فلٹرز” پر کلک کریں۔ اب "مصنف کی صنعت” پر جائیں اور "ملٹری” شامل کریں۔

Image: Screenshot, Henk van Ess

اسی تکنیک کا استعمال اس بات کا تعین کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے کہ ہندوستانی پارلیمنٹ کے کن ارکان نے گرو راگھویندر بینک پر بات کی، ایک مالیاتی ادارہ جس پر دھوکہ دہی کا الزام ہے۔

"تمام فلٹرز” کے تقریباً آخر میں یہ دیکھنے کا آپشن موجود ہے کہ آیا کمپنی کے کسی ملازم نے اس موضوع پر بات کی ہے جس پر آپ تحقیق کر رہے ہیں۔ آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ٹویٹر سے کسی نے ایلون مسک کے بارے میں کچھ پوسٹ کیا ہے — یہ کریں: "مسک” ٹائپ کریں، "پوسٹس” پر کلک کریں، "تمام فلٹرز” پر کلک کریں اور "مصنف کمپنی” پر جائیں۔ "ٹویٹر” درج کریں۔

"کمپنی کی طرف سے” فلٹر وہ سب کچھ ہے جو لنکڈ ان پر سرکاری کمپنی ٹویٹر پروفائل کے ذریعہ پوسٹ کیا جاتا ہے، اکثر کم دلچسپ۔ "مصنف کمپنی” پر جانا یقینی بنائیں۔

ڈبے کے باہر

دوسری جگہوں سے لنکڈ ان پر تلاش کرنا

آپ کیسے بتا سکتے ہیں کہ اگر کوئی کمپنی اپنا کام دوسرے ملک میں موجود لوگوآ کو دیتی ہے؟ آئیے ایک ترک کمپنی تلاش کریں جو یوکرینیوں کو ملازمت دیتی ہے۔ معیاری لنکڈ ان تلاش کا اختیار تحقیقاتی صحافت کے لیے ہمیشہ مفید نہیں ہوتا ہے۔ اگر آپ ترک کمپنیوں کو تلاش کرنا چاہتے ہیں جو اپنے آفیشل کمپنی پیجز پر یوکرین کا لفظ استعمال کرتی ہیں تو بہتر ہے کہ گوگل پر جائیں۔ یہاں یہ ہے کہ یہ کیسے ہوتا ہے: کلیدی لفظ "یوکرین” استعمال کریں اور "site:tr.linkedin.com/company” شامل کرکے اسے ترک کمپنیوں تک محدود کریں۔

اور یہ وہی ہے جو ہمیں جواب میں ملا (اکتوبر 2022 تک)۔

"/کمپنی” کے ساتھ آپ گوگل سے صرف کمپنی کے صفحات دکھانے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ "tr” کا مطلب ترک ڈومین نام ہے۔ آپ یہاں کسی بھی ڈومین نام کی ساخت دیکھ سکتے ہیں۔

بینن میں زرعی پروفیسر تلاش کرنے کا فارمولا یہ ہے۔

Image: Screenshot, Henk van Ess

ان فارمولوں کو خود بنانے میں مدد کے لیے، ریکروٹ ایم کو چیک کریں۔

مکمل ناموں کا انکشاف

آپ ہمیشہ کسی شخص کا پورا نام نہیں دیکھ سکتے اگر وہ لنکڈ ان پر آپ کے نیٹ ورک میں نہیں ہے، جیسا کہ یہاں دکھایا گیا ہے۔

ویسے بھی نام تلاش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ پروفائل سے مطلوبہ الفاظ کو گوگل میں اس طرح کاپی کریں:

یہ اکثر آپ کو پورا نام دکھائے گا، حالانکہ لنکڈ ان نے اسے پہلے آپ کو نہیں دکھایا۔


Henk van Essنیدرلینڈ میں پیدا ہونے والے ہینک وان ایس ویب اور اے آئی کی مدد سے اوپن سورس انٹیلی جنس کے بارے میں سکھاتے، بات کرتے اور لکھتے ہیں۔ تجربہ کار مہمان لیکچرر اور ٹرینر انٹرنیٹ ریسرچ ورکشاپس کے لئے پوری دنیا کا سفر کرتے ہیں۔ ان کے پروجیکٹس میں ڈیجیٹل ڈگنگ (اے آئی اور تحقیق)، ویب کی فیکٹ چیکنگ، ہینڈ بک ڈیٹا جرنلزم (مفت ڈاؤن لوڈ)، اور بطور سوشل میڈیا اور ویب ریسرچ اسپیشلسٹ بولنا شامل ہیں۔

ہمارے مضامین کو تخلیقی العام لائسنس کے تحت مفت، آن لائن یا پرنٹ میں دوبارہ شائع کریں۔

اس آرٹیکل کو دوبارہ شائع کریں


Material from GIJN’s website is generally available for republication under a Creative Commons Attribution-NonCommercial 4.0 International license. Images usually are published under a different license, so we advise you to use alternatives or contact us regarding permission. Here are our full terms for republication. You must credit the author, link to the original story, and name GIJN as the first publisher. For any queries or to send us a courtesy republication note, write to hello@gijn.org.

اگلی کہانی پڑھیں

Student journalist, talking notes

تحقیقاتی صحافت کے متعلق طالب علموں کے لیے تجاویز اور وسائل

تحقیاتی صحافت ایک مشکل عمل ہے اور نوجوان طالپ علموں کے لیے جانچنا مشکل ہو سکتا ہے کہ ایک تحقیاتی صحافی کیسے بنا جائے۔ یہاں موجود اساتازہ اور سرکدہ تفتییشی رپورٹرز کی ہدایات ان کی مدد کر سکتی ہیں

GIJC25 Kuala Lumpur, Malaysia, November 21 - 24, 2025

جی آئی جے این نے 2025 میں ہونے والے عالم کانفرنس کے ویب سائٹ لانچ کر دی ہے

14ویں عالمی تحقیقاتی صحافتی کانفرنس (GIJC25) جمعہ، 21 نومبر سے پیر، 24 نومبر، 2025 تک کوالالمپور، ملائیشیا میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس شروع ہونے سے پہلے ایک پری کانفرنس دن 20 نومبر کو ہو گا۔