رسائی

ٹیکسٹ سائیز

رنگوں کے اختایارات

مونوکروم مدھم رنگ گہرا

پڑھنے کے ٹولز

علیحدگی پیمائش

وسائل

» گائیڈ

موضوعات

امیدواروں کی تفتیش

یہ مضمون ان زبانوں میں بھی دستیاب ہے

تجربہ کار سیاسی صحافی انتخابی رپورٹنگ میں ایک عام مسئلے کے بارے میں خبردار کرتے ہیں: اکثر رپورٹرز کو لگتا ہے کہ وہ سیاسی شخصیات کی سابقہ سودوں اور تعلقات کے بارے میں سب جناتے ہیں۔  وہ فلپائن، ہندوستان اور برازیل کی طرف اشارہ کرتے ہیں جہاں شہریوں نے اپنے منتخب رہنماؤں کے بارے میں بہت دیر سے پریشان کن حقائق جانے جن کی جانچ انتخابی مہم کے دوران بھی کی جا سکتی تھی۔۔ بطور صحافی ہمیں گہرائی میں جانچ کرنے کی ضرورت ہے۔

اس باب میں ہم امیدواروں کی آن لائن اور انتخابات کی مہم کی مالیاتی تاریخ کا پتہ لگانے کے لیے کچھ موثر ٹولز کا اشتراک کریں گے۔ ان ٹولز میں ان لوگوں سے رابطہ قائم کرنے کی تجاویز شامل ہیں جو ان سیاست دانوں کو ان کی ابتدائی زندگیوں میں جانتے تھے بشمول پوشیدہ اثاثوں اور خطرے کی نشانیاں تلاش کرنے کے وسائل۔ ہم اس مرحلہ وار طریقہ کار کا بھی اشتراک کریں گے جسے ایک سرکردہ صحافی نے برازیل کے صدر جائیر بولسونارو کی تحقیقات کے لیے استعمال کیا تھا۔

امیدواروں کی تفتیش میں اثاثوں کی تلاش، مفادات کے تصادم، مجرمانہ روابط، ماضی کے دعوے، خاندانی کاروباری نیٹ ورکس، غیر ملکی رابطوں، اور ذاتی تاریخ کے بہت سے دوسرے نکات شامل ہیں جو ان کی مہمات میں غیر اعلانیہ طور پر موجود ہیں۔

سیاسی پس منظر جاننے کی کامیاب کوششوں میں تخلیقی ہونا اہم ہے۔ 2016 میں سربیا کے آزاد آؤٹ لیٹ اور جی آئی جے این کے رکن کرک نے سیاست دانوں اور ان کے خاندان کے افراد کے اثاثوں کا ایک جامع ڈیٹا بیس تیار کیا اور اگر ان پر کوئی پولیس کیا بنا ہو تو اس کا بھی پتہ لگایا۔ ٹیم نے خام ڈیٹا کے لیے متعدد ڈیٹا بیسز کی تحقیق کی اور پھر جائیداد کی تشخیص کے ماہرین کی خدمات حاصل کیں تاکہ ان کے نتائج کا اندازہ لگانے کے ساتھ سیاق و سباق کے ساتھ اسے پیش کیا جا سکے۔

2012 میں، پاکستانی صحافی عمر چیمہ نے الیکشن کمیشن کے ڈیٹاسیٹس کے ذریعے سیاست دانوں کے قومی ٹیکس نمبر حاصل کیے اور ایک وِسل بلور کے ساتھ کام کرتے ہوئے پتہ چلایا کہ کابینہ کے 34 وزراء اور تمام پاکستانی قانون سازوں میں سے دو تہائی سے زیادہ نے سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع ہی نہیں کروائے تھے۔ یہ کہانی پاکستان کے انتخابات میں مالی شفافیت میں ڈرامائی تبدیلی کا باعث بنی۔ اب سیاست دانوں کو اپنے ٹیکس کی معلومات عوامی ڈائریکٹری میں جمع کروانی ہوتی ہیں جسے سول سوسائٹی  کے گروپس اور رپورٹرز حاصل کر سکتے ہیں۔

لیکن 2018 میں نیو یارک ٹائمز کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کاروبار میں ٹیکس گھپلوں کی تحقیق، جو اب تک کی شاید سب سے وسیع سیاسی تحقیق ہے، کچھ ایسے دستاویزات پر مبنی تھی جو پہلے نظر انداز کیے گئے۔ یہ تھی ایک وفاقی عدالت کی سماعت میں جمع کی گئی اثاثوں کی تفصیلات۔ لیکن اس کہانی کی کامیابی ایک ایسی مہارت پر مبنی تھی جو انتخابات کی تحقیق کرتے ہر صحافی کے لیے ضروری ہے: ایسے لوگوں کو بات کرنے پر قائل کرنا جو صحافیوں اور میڈیا سے کتراتے ہوں۔

ایک تخلیقی چال جسے تفتیشی رپورٹر رس بوئیٹنر نے ٹرمپ پراجیکٹ کے لیے استعمال کیا یہ تھی: اجنبیوں کی دروازے پر اپنے بازو کے نیچے ایک موٹی نظر آنے والی فائل کے ساتھ پہنچ جاتے جسے دیکھ کر رہائشیوں کو لگتا تھا کہ انہیں سارے حقائق معلوم ہیں اور وہ ان سے بات کرتے ہوئے پریشان نہیں ہوتے تھے۔ برازیلی صحافی جولیانا ڈیل پیوا کا حربہ یہ ہے کہ نامعلوم ذرائع کر دروازے پر ہاتھ سے لکھے گئے چھوٹے چھوٹے نوٹس چھوڑے جائیں۔ نوٹ پر لکھا ہو کہ آپ ان سے کوئی راز نہیں اگلوانا چاہ رہے بلکہ صرگ ان کی رائے جاننا چاہتے ہیں۔ (ذیل میں اس پر مزید۔)

کئی ماہرین نے امیدواروں کے بارے میں ان تاریخی حقائق جن کے بارے میں وہ نہیں چاہتے کہ ووٹر جانیں کو منظر عام پر لانے کے لیے تکنیکوں اور اوزاروں پر تعاون کیا ہے۔

امیدواروں کے ماضی کے بارے میں تحقیق کے لئے آن لائن اوزار

ٹویٹ بیور استعمال کریں: ٹویٹ بیور ٹول کے ذریعے کسی بھی شخصیت کی ہزاروں ٹویٹس کو تلاش کے قابل سی ایس وی یا ایکسل فائل کے طور پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ آپ امیدوار کے رابطوں کی فہرست ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اس سروس کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ  اسی اکاؤنٹ کے پیروکاروں کو تلاش کر کے ان میں تعلق بھی تلاش کر سکتے ہیں۔ آپ کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے اس سروس میں سائن اپ کرنا ہو گا۔

واٹس مائی نیم کو آزمائیں: ٹویٹر یا انسٹاگرام سے امیدوار کا سوشل میڈیا ہینڈل کاپی کریں اور اسے واٹس مائی نیم ایپ میں پیسٹ کریں۔ یہ اس ہینڈل کو تقریباً 600 مختلف آن لائن سروسز میں تلاش کرے گا بشمول عوامی خدمت سے غیر متعلق سائٹسزاور متعامل گیم پورٹلز جیسی مخصوص سائٹس۔ پرو پبلیکا کے کریگ سلورمین خبردار کرتے ہیں کہ اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے اضافی رپورٹنگ کی ضرورت ہے کہ اکاونٹ اب بھی اسی شخص یا امیدوار کے زیرِ استعمال ہے۔ وہ نوٹ کرتے ہیں کہ یہ سیاست سے بالا پس منظر اور ممکنہ طور پر رابطے تلاش کرنے کے لیے بہت مفید ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر: مالڈووا کے ایک سابق صدر کا نجی صارف نام ” کریملینوویثی” جی آئی جے این کے رکن نیوز روم رائز مولڈووا کی اس تحقیقات میں کلیدی ثابت ہوا جس نے روس کی حکومت کی طرف سے انتخابی مداخلت کا انکشاف کیا۔

وے بیک مشین پرتلاش کریں: وے بیک مشین کے ذریعے امیدواروں کے حذف شدہ یا تبدیل شدہ تاریخی بیانات کو چیک کریں جو کہ روزانہ ایک ارب سے زیادہ یو آر ایلز یا ویب ایڈریسز کو محفوظ کرتی ہے۔ یہاں سروس پر نئی خصوصیات استعمال کرنے کا طریقہ تلاش کریں۔ اس کے علاوہ حذف شدہ سوشل میڈیا پوسٹس اور اکاؤنٹس کو تلاش کرنے کے لیے آرکائیو ڈاٹ از آزمائیں۔

ہو پوسٹڈ واٹ استعمال کریں: یہ ایک بھروسہ مند ٹول ہے جو آپ کو تاریخ اور مطلوبہ شخص کے لحاظ سے پوسٹس اور ویڈیوز تلاش کر کے فیس بک کے ڈیٹا تجزیے کے ٹول کی حدود سے آگے جانے کی اجازت دیتا ہے۔ اس کے تخلیق کار ٹرینر ہینک وان ایس کا کہنا ہے کہ رپورٹر مناسب میڈیم میں لنکس تلاش کرنے کے لیے سائٹ کی تلاش پر بنائے گئے لنک میں لفظ "پوسٹس” کو بھی لفظ "ویڈیوز”  یا "تصاویر” سے بدل سکتے ہیں۔ یہ فیس بک آئی ڈی نمبر بھی تلاش کر سکتا ہے، جسے آپ کسی مخصوص صارف کی پوسٹس اور تصاویر تلاش کرنے کے لیے دوسرے ٹول، گرافس ڈاٹ ٹپس میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

امیدواروں کی نقل و حرکت کا نقشہ بنانے کے لیے انسٹاگرام پوسٹس استعمال کرنے کی کوشش کریں۔ اگر جس سیاسی شخصیت کی آپ تحقیق کر رہے ہیں وہ سوشل میڈیا پر باقاعدگی سے پوسٹ کرتے ہیں اور انہوں نے اپنی موبائل ڈیوائس پر لوکیشن آن رکھی ہے تو آپ ممکنہ طور پر کریپی ایپ کے ذریعے ان کی ماضی کی نقل و حرکت کا نقشہ بنا سکتے ہیں۔ اوپن سورس جغرافیائی محل وقوع کا یہ ٹول گوگل میپس پر ٹویٹر، فلکر اور انسٹاگرام پوسٹس کے اوقات اور مقامات کی منصوبہ بندی کا نقشہ بنا سکتا ہے اور اس کی لوکیشن پنز سے امیدواروں کی نقل و حرکت کی ایک تصویر کھینچی جا سکتی ہے جو شاید وہ ووٹرز کو نہیں دیکھانا چاہتے۔

کنکشن کے لیے گوگل پر تلاش کریں۔ کسی امیدوار یا مہم کے عملے کے رکن اور دوسرے انتخابی اداکاروں کے درمیان تعلق تلاش کرنے کے لیے امیدوار کا نام اقتباسات میں درج کریں، اس کے بعد اراونڈ(17) کی اصطلاح، اس کے بعد دوسرا نام یا اصطلاح درج کریں، اور وہ دستاویزات تلاش کریں جہاں وہ مطلوبہ الفاظ ایک دوسرے کے 17 الفاظ کے اندر ظاہر ہوتے ہیں۔ (کوئی بھی نمبر جسے آپ 10 اور 25 کے درمیان آزمائیں گے وہ کام کر سکتا ہے لیکن یقینی بنائیں کہ ‘اراونڈ’ اور قوسین کے درمیان کوئی جگہ یا سپیس نہیں ہے)۔ امیدوار سے وابستہ لوگوں کے شائع شدہ انٹرویوز تلاش کرنے کے لیے، "انٹرویو” جیسے الفاظ کی بجائے گوگل میں ظاہر ہونے والے فقرے تلاش کریں  جیسے کہ "سمتھ کہتے ہیں”۔

چہرے کی شناخت کا سافٹ ویئر: یہ جاننے کے لیے کہ ماضی میں یہ امیدوار کن لوگوں سے وابستہ تھے ان کی پرانی تصاویر تلاش کریں۔ زیادہ تر امیدوار اپنے عہدے کے لیے انتخاب لڑنے سے پہلے ایک عوامی زندگی گزارتے ہیں اور ان کی متعدد تصاویر پہلے سے آن لائن موجود ہوتی ہیں۔ آپ غیر ملکی کاروباری افراد یا انتہا پسند گروپوں کے ساتھ ان کی تصاویر کو ڈھونڈ سکتے ہیں۔ چہرے کی شناخت اور طاقتور ٹولز جیسے پائم آئز، یانڈیکس، اور ٹان آئی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ جی آئی جے این کا آرٹیکل یا یہ کہانی پڑھیں، جس میں ٹیلیگرام بوٹس کو ساتھ ملا کر انہیں استعمال کرنے کے کچھ تخلیقی طریقے شامل ہیں۔

مہم کے ذرائع سے رابطے کی تفصیلات تلاش کرنا

امیدواروں کی جانچ پڑتال میں اکثر اجنبیوں سے بات کرنا شامل ہوتا ہے: ایسے لوگوں تک پہنچنا جو امیدواروں کو جانتے ہیں یا ان کو اور ان کے پرانے معاملات سے واقفیت رکھتے ہوں۔ تاہم فون کی کتابیں اب مقدوم ہیں اور پرائیویسی کے خدشات کی وجہ سے پچھلے کچھ سالوں میں ممکنہ ذرائع کے ای میل ایڈریسز کو بڑی حد تک گوگل سرچز سے مٹا دیا گیا ہے۔ رپورٹرز کو یہ تفصیلات حاصل کرنے کے لیے ٹولز کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • ای میل کے ذریعے رابطہ دنیا بھر میں بہت سے اندرونی انتخابی ذرائع کے لیے رابطے کا ترجیحی چینل ہے۔ کروم پلگ ان نیم2ای میل  یا ای میل فارمیٹ جیسی سائٹس کے ذریعے آپ ان لوگوں کے درست ای میل حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ پرو پبلیکا کے سلور مین کے مطابق دو پلگ ان ٹولز جو عام طور پر بھرتی کرنے والے استعمال کرتے ہیں سگنل ہائر اور کانٹیکٹ آوٹ  ہیں۔ یہ ٹولز ذرائع کے رابطے کی ان تفصیلات کو ڈھونڈنے میں کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں جو لنکڈ ان پروفائلز پر ظاہر نہیں ہوتی ہیں۔ لوشا کروم ایکسٹینشن ایک مفت پروگرام ہے جو لنکڈ ان اور ٹویٹر سے رابطے کی وہ معلومات نکال سکتا ہے جو بظاہر ان اکاونٹس پر موجود نہیں ہیں اور رپورٹرز کو جانچ پڑتال کے تحت کسی بھی تنظیم کے سابق ملازمین تک پہنچنے میں مدد کر سکتا ہے۔
  • کسی ویب سائٹ سے ای میلز کو نکالنے کے لیے ہنٹر کا استعمال کریں، چاہے وہ کسی سیاسی پارٹی کی ویب سائٹ ہو یا کوئی کمپنی جس کا مالک وہ امیدوار ہو یا جہاں اس نے کام کیا ہو۔ ہنٹر آپ کو ماہانہ 25 مفت سرچز کرنے کی سہولت کے ساتھ مزید تلاشوں کے لیے متعدد ادائیگی کے درجات پیش کرتا ہے۔
  • یورپی یونین سے باہر انتخابات کی کوریج کرنے والے وہ نامہ نگار جو جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (جی ڈی پی آر) کی رازداری کی پابندیوں سے متاثر ہیں ذرائع کے فون نمبرز حاصل کرنے کے لیے ٹرو کالر اور سنک ڈاٹ ایم ای جیسی سائٹس کو آزمائیں۔
  • پیپل پرو لوگوں کی تحقیق کا ایک مہینگا ٹول ہے – لیکن انتخابات کی اہمیت اور ٹول کی کارکردگی کی وجہ سے کچھ نیوز رومز اس پر صرف انتخابات کے دوران سائن اپ کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ بی بی سی کے انٹرنیٹ پر کھوج کے ماہر پال مائرز اس سروس کو اپنی پسندیدہ میں سے ایک سمجھتے ہیں۔ جرمنی میں 2019 کی عالمی تحقیقاتی صحافت کانفرنس میں مائرز نے تفتیشی صحافیوں کو دکھایا کہ کس طرح ایک منٹ کے اندر پیپل برطانیہ میں درجنوں سب سے زیادہ محفوظ عوامی شخصیات کے رابطے اور کاروبار کی تفصیلات سامنے رکھ دیتا ہے۔
  • خاص طور پر شمالی امریکہ میں سیاسی کارکنوں کے درمیان روابط تلاش کرنے کے لیے لٹل سِس ٹول کو آزمائیں –۔ انٹرنیٹ پر کھوج کی ماہر جین لیٹوینینکو، جو اس وقت ہارورڈ یونیورسٹی کے شورینسٹین سنٹر میں ریسرچ فیلو ہیں، کہتی ہیں، "یہ امریکہ پر مرکوز ہے مگر مکمل طور پر نہیں ۔” وہ مزید کہتی ہیں، "یہ ان کلیدی لوگوں کے درمیان رابطوں کا نقشہ بناتا ہے جن کے بارے میں شاید آپ نے سوچا بھی نہ ہو۔” مثال کے طور پر وہ کہتی ہیں کہ لٹل سس میں نام تلاش کرنے سے یہ بات سامنے آسکتی ہے کہ ٹرمپ کی ‘وال بنائیں’ مہم میں شامل کچھ لوگ وہی ہیں جو ان کی جھوٹی ‘اسٹاپ دی سٹیل’ مہم میں بھی شامل تھے۔

خطرے کی علامات اور پوشیدہ اثاثوں کی جانچ کے لیے ٹولز

سیاستدانوں کے خفیہ اثاثوں اور مالی تنازعات کو بے نقاب کرنا اور انہیں چھپانے کی ان کی کوششیں بلاشبہ انتخابات میں ایک عام کہانی ہے۔ چھپے ہوئے اثاثوں کو تلاش کرنے کے لیے نئے طریقوں پر جی آئی جے این کا حالیہ ٹول باکس دیکھیں اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات سے متعلق ہماری گائیڈ ان کے خفیہ اثاثوں کو ٹریک کرنے میں مدد کریں۔

اس کے علاوہ ماہرین مندرجہ ذیل طریقے تجویز کرتے ہیں:

  •  استعمال میں آسان اوپن سینکشنز ڈیٹا بیس پر یہ تلاش کرنے کی کوشش کریں کہ آیا امیدواروں یا ان کے عطیہ دہندگان کے نام اقتصادی یا سفری پابندیوں کی فہرستوں میں ہیں یا ان کا تعلق غیر ملکی آمروں یا دہشت گرد تنظیموں سے ہے۔ عوامی فنڈز تک رسائی کے حامل ایک لاکھ چالیس ہزار سے زیادہ لوگوں اور 26 ہزار منظور شدہ افراد کے ناموں سمیت اوپن سینکشنز رپورٹرز کو بڑے ڈیٹا بیس کے ساتھ مفادات کے تصادم کی جانچ پڑتال کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔
  • آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ کی طرف سے بنایا گیا ایلف آرکائیو سب سے زیادہ طاقتور پیسوں کو ٹریک کرنے کا ٹول ہے۔ 150 ملین اداروں کے ڈیٹا، بہترین ڈیٹا سکریپنگ اور محفوظ ڈیٹا شیئرنگ فیچرز کے ساتھ ایلف سیاسی کھلاڑیوں کو پوشیدہ پیسوں سے جوڑنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
  • سیاستدانوں کے کاروباری مفادات کو دریافت کرنے کے لیے لیکس اور ڈیٹا سیٹس کے اوپن کارپوریٹس ڈیٹا بیس کو چیک کریں۔ اوپن ڈیٹا بیس میں 100 ملین سے زیادہ کارپوریٹ اداروں کی ملکیت کی معلومات شامل ہیں۔ لیونل فال، ایک تفتیشی رپورٹر، جنہوں نے پورے افریقہ میں منی ٹریل کی پیروی کی ہے، نے حال ہی میں اوپن کارپوریٹس کو کارپوریٹ ڈیٹا کے لیے ایک ایسی موثر "ون اسٹاپ شاپ” کے طور پر بیان کیا ہے جو تحقیقات کے مرکز سے دور دائرہ اختیار میں موجود کاروبار کو سامنے لا سکتا ہے۔ وہ اسے ایلف کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔
  • نیکسس ڈیلیجینس ٹول سے انتخابی اداکاروں کا پرانا ریکارڈ تلاش کر سکتے ہیں۔ یہ عوامی ریکارڈ، واچ لسٹ، قانونی ذرائع، پابندیوں کے آرکائیوز، اور ‘سیاسی ادکاروں’ کی فہرستوں کے وسیع عالمی خزانہ ہے۔ اس کا ‘پرسن چیک’ فنکشن افراد کے لیے ایک طاقتور ڈیو ڈیلیجنس میگنفائنگ گلاس ہے۔اگرچہ لیکسس نیکسس کی مختلف جدید ڈیٹا اور اینالیٹکس سروسز بشمول انتخابات کی تفتیش کے لیے کئی ایپلی کیشنز کے استعمال کے لئے سبسکرپشن فیس ہے۔ پلیٹ فارم صحافیوں کے لیے دوستانہ ہے اور جی آئی جے این کے اراکین کم شرحوں پر اس کو حاصل کر سکتے ہیں۔ بہت سے رپورٹرز جو فیس برداشت نہیں کر سکتے وہ کچھ سبکرپشن حاصل کی ہوئی یونیورسٹی لائبریریوں کے ٹرمینلز پر اسے استعمال کرتے ہیں یا ریسرچ لائبریرین سے ڈیٹا بیس کے مشورے طلب کرتے ہیں۔
  • امریکی انتخابات اور ممکنہ طور پر بین الاقوامی سیاہ رقم کے عطیہ دہندگان کی لابی کے تعاون کا سراغ لگانے کے لیے اوپن سیکرٹس مہم کے مالیات اور مرکز برائے رسپانسیو پولیٹکس کی جانب سے ایک بہترین قابل تلاش ڈیٹا بیس موجود ہے۔
  • ایک ٹول جو انتخابی مہمات سے وابستہ پراسرار کمپنیوں کو ڈھونڈنے میں کارآمد ہو سکتا ہے وہ ہوکسی ہے۔ یہ ٹول اس شخص کی شناخت میں مدد کر سکتا ہے جس نے اصل میں پراکسی کمپنیوں کی ویب سائٹ رجسٹر کی تھی۔
  • اگر آپ کے ملک میں معلومات کی آزادی (ایف او آئی) کے قوانین نہیں ہیں تو ان غیر ملکی حکومتوں کی نشاندہی کریں جن کے ساتھ امیدوار کی سابقہ تعلقات رہے ہیں۔ اس فہرست میں سے ان ممالک کو منتخب کریں جن کے پاس یہ قوانین ہیں  اور ان حکومتوں کو ایف او آئی کی درخواستیں دائر کریں۔ (دنیا بھر میں ایف او آئی قوانین اور طریقہ کار کے لیے جی آئی جی این کی یہ گائیڈ دیکھیں۔)

امیدواروں کی تفتیش کا طریقہ کار

برازیل کی تفتیشی رپورٹر جولیانا ڈل پیوا نیوز پلیٹ فارم یو او ایل کی کالم نگار اور او گلوبو کی سابقہ رپورٹر ہیں۔ انہوں نے کسی بھی دوسرے صحافی کے مقابلے میں برازیل کے آمرانہ صدر جیر بولسونارو، ان کے اتحادیوں اور ان کے خاندان کے افراد کی خفیہ معاملات پر سب سے زیادہ تفتیش کی ہے۔

ڈل پیوا اپنے دلیرانہ انکشافات کے باعث بولسونارو کے حامیوں کی طرف سے متعدد دھمکیوں کا نشانہ بنیں جس میں ایک وکیل کی طرف سے دھمکیاں بھی شامل ہیں جس کی وجہ سے وہ روپوش ہو گئیں اور بعد میں اس وکیل پر ہجانے کے لیے سول مقدمہ بھی دائر کیا۔

ڈل پیوا کا کہنا ہے کہ بولسونارو 2018 میں صدر بننے سے پہلے نسبتاً نامعلوم تھے۔ دنیا بھر کے بہت سے امیدواروں کی طرح ان کے پس منظر، مقاصد اور مفادات کے مبینہ تنازعات کے بارے میں عوام کو بہت کم معلوم تھا۔ ان کی تحقیقات نے صدر اور ان کے اندرونی حلقوں میں مالی بے ضابطگیوں کے ایک جال کا پردہ فاش کیا۔

امیدواروں کی تفتیش کے لیے ڈال پیوا کے اقدامات اور ان کے روابط میں درج ذیل شامل ہیں:

  •  فرض کریں کہ آپ امیدوار کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ اپنی تحقیق ابتدا سے شروع کریں۔ نیز، امیدواروں کے سابقہ ​​پیشوں کی بنیاد پر اخلاقی معیارات کو منسوب کرنے سے گریز کریں خاص طور پر اعلیٰ شہرت والے پیشے جیسے پادری یا قانون دان۔ "یہ ایک عام غلطی ہے کہ صحافی سوچتے ہیں کہ وہ سیاستدانوں کو جانتے ہیں،” وہ کہتی ہیں۔ "لہذا لوگ بنیادی باتوں کی طرف نہیں جاتے ہیں۔ پہلی بیوی کون تھی؟ دوسری بیوی، بچے اب کہاں ہیں؟ آپ صرف گوگل سرچ کے ذریعے تحقیقات شروع کر سکتے ہیں لیکن یہ سوالات اہم ہیں۔”
  •  سابقہ ​​مقدموں اور امیدواروں کے بیانات کے عدالتی ریکارڈ تلاش کریں اور اس میں شامل فریقین اور وکلاء دونوں کے نام اور رابطے کی تفصیلات نوٹ کریں۔
  • کنبہ اور افراد، گروہوں اور مالی مفادات سے روابط پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے امیدوار کی ایک اپنی سوانح حیات بنائیں۔  سوالات جیسے کہ وہ حقیقت میں کون ہیں؟ ان کی پرورش، مذہبی اور نظریاتی وابستگیوں، قانونی تاریخ، اور مسائل پر نقطہ نظر میں تبدیلی کے حوالے سے حقائق شامل کریں۔
  • کاغذ یا وائٹ بورڈ کی ایک بڑی شیٹ پر "مکڑی” کے جال جیسے کنکشن کا نقشہ بنائیں۔ اس میں شریک حیات، بچوں، سابق میاں بیوی، اتحادی، عطیہ دہندگان، دشمن، موجودہ اور سابقہ ​​گھر اور دفاتر، کاروبار اور خیراتی ادارے جیسے زمرے کے لیے دائرے ہوں۔ وقت کے ساتھ اس میں تفصیل اور ملنے والے نکات شامل کریں۔ ٹیکنالوجی کے ماہر رپورٹرز ان رابطوں کا نقشہ بنانے کے لیے ڈیٹا ویژولائزیشن سافٹ ویئر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
  • سوال پوچھیں: کیا امیدوار نے سیاست دان بننے سے پہلے اپنی ذاتی دولت بنائی یا اس وقت جب وہ کسی اور عہدے پر تھے؟ کھوج لگائیں کہ انہیں عوامی پالیسیوں اور عوامی فنڈز سے کس حد تک فائدہ ہوا اور وہ کس کے احسانات کے مقروض ہیں؟
  • "پوچھیں کہ ان کے اتحادی کون ہیں، اور ان کے حالیہ حلیف کون ہیں۔ ان کے دشمن کون ہیں جو پہلے اتحادی ہوا کرتے تھے سب سے اہم سوال ہے۔ ” وہ مشورہ دیتی ہیں، "یہ آپ کی تفتیش کے لیے اہم لوگ ہوں گے۔”
  • اگر آپ کے ملک میں منتخب عہدیداروں کے لیے اثاثوں کے انکشاف کے قوانین ہیں تو آن لائن الیکشن مینجمنٹ پورٹلز یا معلومات کی درخواستوں کی آزادی ان دستاویزات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے استعمال کریں۔ ہر اثاثے کو اسپریڈ شیٹ میں شامل کریں۔ غیر اعلانیہ اثاثے جیسے کہ گاڑیاں، فارمز، چھٹیاں گزارنے والے گھر اور کمپنی کے حصے ،گھروں کی زیادہ قیمتوں (اصل سے ذائد ظاہر کرنا، ایک تکنیک جو اکثر پیسہ چھپانے کے لیے استعمال ہوتی ہے) کو تلاش کریں۔
  • اگر آپ کے ملک میں اثاثے ظاہر کرنے کے قوانین نہیں ہیں تو خاص طور پر غیر اعلانیہ اثاثوں کے بارے میں سراغ حاصل کرنے کے لیے امیدواروں کی شریک حیات کے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کریں۔ لائبیریا کی فری لانس صحافی بیٹی کے جونسن مبائیو کہتی ہیں کہ سیاستدانوں کی شریک حیات کی پوسٹس صحافیوں کے لیے معلومات کی ایک ممکنہ سونے کی کان ثابت ہو سکتی ہیں۔ ڈل پیوا کا کہنا ہے کہ دیگر جمہوریتوں کی طرح برازیل میں بھی رپورٹرز امیدواروں اور ان کے اثاثوں کا ڈیٹا آن لائن پورٹلز کے ذریعے تلاش کر سکتے ہیں لیکن اصل دستاویزات کی کاپیاں حاصل کرنے کے لیے معلومات کی آزادی کی درخواستوں کی اکثر ضرورت پڑتی ہے۔
  • ڈل پیوا خبردار کرتی ہیں کہ چند اثاثہ جات کے انکشاف کے نظام میں امیدواروں کو انتخاب سے پہلے اور اس کے دوران حاصل کیے گئے اثاثوں کی قیمت کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس لیے رپورٹرز کو امیدواروں کی بیلنس شیٹ کی درست تصویر بنانے کے لیے ڈیڈز اور اراضی کی رجسٹریوں کے ساتھ ساتھ قیمت کے اندازے کے ذرائع کو بھی دیکھنا چاہیئے۔
  • ووسل بلورز کے لیے "ٹپس”، کالز کے ساتھ ثبوت کا اشتراک کرنا اور دستاویزات کو لیک کرنا انکرپٹڈ کمیونیکیشن چینلز کے ذریعےآسان اور محفوظ بنائیں۔ لیکن ان کے ممکنہ متعصبانہ مقاصد سے ہوشیار رہیں۔ پروٹون میل اکاؤنٹس کو ذرائع کے لئے محفوظ سمجھا جاتا ہے، ڈل پیوا کا کہنا ہے کہ برازیل میں مہم کے ووسل بلورز ذاتی ملاقاتوں کے لیے فون کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ زیادہ تر لوگ واٹس ایپ کے ذریعے بات چیت کرنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ مہم سے جڑے بہت سے عملے کی سیاسی مثالیت انہیں ممکنہ ووسل بلورز بناتی ہے۔ "مہم کے اندر بہت سے لوگ دھوکہ دہی محسوس کرتے ہیں یا ان چیزوں سے حقیقی طور پر گھبرا جاتے ہیں جو وہ دیکھتے ہیں،” وہ نوٹ کرتی ہیں۔
  • امیدوار کو کئی عوامی یا سڑکوں کے دوروں پر دیکھیں اور نچلے درجے کے عملے کو نوٹ کریں جو ہمیشہ ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔ "وہ لوگ جو ہر روز امیدوار کے ساتھ ہوتے ہیں بہت اہم ہیں اور بہت کچھ جانتے ہیں۔ جسیے کہ ڈرائیور، فوٹوگرافر یا عملے کا وہ ممبر جو کھانا بناتا ہے،” وہ نوٹ کرتی ہیں۔ "آپ کو سڑک پر چلنے اور ذاتی طور پر اپنا تعارف کرانے کے لیے وقت نکالنا ہوگا۔”
  • اجنبیوں کے گھروں میں "دروازے کے نیچے نوٹ” کا حربہ آزمائیں۔ جب آپ کی دستک پر کسی امیدوار سے جڑے کسی اجنبی کے گھر سے جواب نا ملے تو ایک نوٹ بک کا صفحہ پھاڑ کر ان کے دروازے کے نیچے یا ان کے میل سلاٹ میں ایک مختصر نوٹ چھوڑنے کی کوشش کریں۔ ڈل پیوا کا کہنا ہے کہ یہ نوٹ (1) بطور رپورٹر آپ کے کردار کے بارے میں ایمانداری پر مبنی ہونا چاہئے (2) بیان کریں کہ آپ کچھ "سمجھنا چاہتے ہیں” (3) کہیں کہ آپ حقائق کے بجائے کسی مسئلے پر اس اجنبی کے "خیالات” جاننے کی کوشش کر رہے ہیں اور (4) اپنے غیر ذاتی رابطے کی تفصیلات شامل کریں۔ آپ کو "آف دی ریکارڈ” یا "آن بیک گراؤنڈ” جیسے جملے استعمال کرنے کی آزادی ہے کیونکہ یہ ذرائع ممکنہ طور پر میڈیا سے واقف ہوتے ہیں۔ چند منٹ باہر انتظار کریں کیونکہ آپ کو فوراً اندر مدعو کیا جا سکتا ہے۔ "یہ حیرت انگیز ہے کہ میں نے ان نوٹس کے ذریعے کتنے انٹرویوز حاصل کئے ہیں،” وہ کہتی ہیں۔
  • زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کریں۔ ” اگر آپ سوشل میڈیا استعمال کر رہے ہیں تو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس ایک پیشہ ورانہ پروفائل ہے جس میں آپ کے رپورٹنگ کے کردار کی تفصیلات ہیں تاکہ جب آپ اجنبیوں سے رابطہ کریں تو وہ یہ جان سکیں کہ آپ کون ہیں اور یہ کہ آپ کوئی ٹرول نہیں ہیں،” وہ کہتی ہیں۔ "میں نے اجنبیوں کو 30 یا 40 پیغامات بھیجے اور چھ ماہ بعد آخر کار جسن نے جواب دیا وہ ایک بہت اہم ذریعہ تھا۔ مجھے معلوم ہوا کہ اس شخص نے پہلے مجھ پر تحقیق کی تھی۔”

مقامی بیک گراؤنڈنگ ڈیٹا بیس کا ایک اچھا سیٹ جمع کریں

اگرچہ امیدواروں کی معلومات کے ڈیٹا بیس کا درج ذیل سیٹ برازیل کے لیے مخصوص ہے، ڈل پیوا کا کہنا ہے کہ وہ اسی طرح کے ممالک میں رپورٹرز کے لیے سراغ فراہم کر سکتی ہیں کہ وہاں کس قسم کے مقامی ڈیٹا بیس وہاں دستیاب ہو سکتے ہیں اور ایک مضبوط پس منظر والے ڈیٹاسیٹ کی فہرست کیسی لگتی ہے:

ڈل پیوا کا کہنا ہے کہ "ان لوگوں سے بات کرنا واقعی دلچسپ ہے جنہوں نے امیدواروں سے سابقہ ​​مقدموں میں لڑا تھا۔ ان عدالتی ریکارڈز میں فون نمبرز اور ای میل ایڈریس بھی ہوتے ہیں،” ڈل پیوا کہتی ہیں۔ "لیکن آخرکار، امیدوار کو سمجھنے کے لیے، آپ کو اس شخص کو سمجھنا ہوگا – اس کا مذہب، جب وہ جوان تھے تب انہوں نے کیا پڑھا تھا، سیاست میں آنے کے لیے ان کا محرک؛ سب کچھ۔”

ایڈیٹر کا نوٹ: یہ باب انتخابات کی تحقیقات کے لیے جی آئی جی این کی سیریلائزڈ گائیڈ کا حصہ ہے۔


روون فلپ جی آئی جے این کے رپورٹر ہیں۔ وہ پہلے جنوبی افریقہ کے سنڈے ٹائمز کے چیف رپورٹر تھے۔ ایک غیر ملکی نامہ نگار کے طور پر وہ دنیا کے دو درجن سے زائد ممالک کی خبروں، سیاست، کرپشن اور تنازعات پر رپورٹ کر چکے ہیں۔

 

ہمارے مضامین کو تخلیقی العام لائسنس کے تحت مفت، آن لائن یا پرنٹ میں دوبارہ شائع کریں۔

اس آرٹیکل کو دوبارہ شائع کریں


Material from GIJN’s website is generally available for republication under a Creative Commons Attribution-NonCommercial 4.0 International license. Images usually are published under a different license, so we advise you to use alternatives or contact us regarding permission. Here are our full terms for republication. You must credit the author, link to the original story, and name GIJN as the first publisher. For any queries or to send us a courtesy republication note, write to hello@gijn.org.

اگلی کہانی پڑھیں

Anti-government protestors in Dhaka, Bangladesh

بنگلہ دیش میں پولیس تشدد کی دستاویزسازی کے لیے سوشل میڈیا کی کھدائی اور قبرستانوں کا دورہ

"ہماری ترجیح یہ سامنے لانا تھا کہ حکومت کیا چھپا رہی ہے۔” یہ کہنا ہے ضیمہ اسلام کا جنہوں نے بنگلہ دیش میں ہونے والے اہم اور پرتشدد اہتجاج پر رپورٹنگ کی۔

بی بی سی اوپن سورس صحافی غزہ سے معلومات کی تحقیق، تجزیہ، اور تصدیق کیسے کرتے ہیں

اسرائیل پر ۷ اکتوبر کو حملے کے بعد بیانیہ یہ بنایا گیا کہ یہ حمل یک دم یا اچانک کیا گیا۔ لیکن جی آئی جے این نت بی بی سی کے کچھ ایسے رپورٹرز سے بات کی جنہوں نے وضاحت کی کہ حماس اس حملے کے تیاری کئی سال سے سب کے سامنے کر رہا تھا