رسائی

ٹیکسٹ سائیز

رنگوں کے اختایارات

مونوکروم مدھم رنگ گہرا

پڑھنے کے ٹولز

علیحدگی پیمائش

Harvey Weinstein après une comparution devant le tribunal de New York. Il a depuis été condamné à 23 ans de prison.

رپورٹنگ

موضوعات

اگر آپ یا آپ کے ذرائع کا پیچھا کیا جا رہا ہے تو کیا کریں؟

یہ مضمون ان زبانوں میں بھی دستیاب ہے

نیو یارک میں عدالت میں پیشی کے بعد ہاروی وائن اسٹائن، اس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا اور 23 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ تصویر: شٹر اسٹاک

2017 میں، دی نیویارکر کے ایک تفتیشی رپورٹر، رونن فیرو نے اپنے ارد گرد عجیب و غریب واقعات ہوتے ہوئے دیکھے جب وہ ہالی ووڈ کے انتہائی طاقتور انسان ہاروی وائنسٹائن کے خلاف جنسی زیادتی کے دعوؤں کی تحقیقات کر رہے تھے۔ اپنے کیچ اور کِل پوڈ کاسٹ پر، انہوں نے اپنے اپارٹمنٹ کے باہر کار کی موجودگی کے پیٹرن اور اپنے فون پر الرٹس دیکھتے ہوئے بیان کیا کہ یہ اتنا مشکوک تھا کہ انہوں نے اپنے تحقیقی مواد کو محفوظ ڈپازٹ باکس میں بند کردیا۔

ہفتوں کے بعد، یوکرین کے ایک شخص ، ایگور اوستروسکی ، نے اس بات کا اعتراف کرنے کے لیے فیرو سے رابطہ کیا کہ وہ بہت سے کارکنوں میں سے ایک ہیں جو فیرو کی جاسوسی کر رہے تھے، اور ساتھ ہی وائنسٹائن کیس پر کام کرنے والے ایک اور صحافی – نیو یارک ٹائمز کی جوڈی کینٹر۔ کا بھی پیچھا ہو رہا ہے۔ انہوں نے فیرو کو بتایا کہ انہیں نجی اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے رکھا تھا۔ اور اوستروسکی نے وضاحت کی کہ اس معاملے میں یہ جاننے کے بعد کہ اس طرح سےتفتیشی رپورٹرز کی نگرانی کر کہ وہ  آزادانہ صحافت والے معاشرے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں جس میں وہ رہنا چاہتے ہیں۔

وائنسٹائن کو اس کے بعد جنسی حملوں کے سلسلوں کی وجہ سے جیل بھیج دیا گیا، اور تفتیشی کہانیاں جن سے پراسیکیوشن کی ممدد ہوئی، ان سے جنسی طور پر ہراساں ہونے کے خلاف عالمی تحریک می ٹو کو متحرک کرنے میں مدد ملی۔

تاہم ، اوسٹروسکی کے انکشافات نے سپائنگ کے بڑھتے ہوئے خطرے پر بھی روشنی ڈالی جس کا تفتیشی رپورٹرز اور ان کے ذرائع کو اب سامنا کرنا پڑتا ہے، جسے بعد میں فیرو  نے اپنی کتاب "کیچ اینڈ کل” میں بیان کیا۔

فیرو کا کہنا ہے کہ "صحافیوں کو شکار بنانے” کے طرز عمل میں اب جدید ترین جسمانی اور ڈیجیٹل نگرانی شامل ہے، جس کے "عالمی سطح پر بہت زیادہ مضمرات ہیں۔”

مارچ میں ، امریکہ میں تحقیقاتی صحافیوں کی تنظیم ، تحقیقاتی رپورٹرز اور ایڈیٹرز، نے اوستروسکی کو NICAR21 اکیس ڈیٹا جرنلزم کانفرنس میں جسمانی نگرانی کا پتہ لگانے اور ان سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دینے کے لیے مدعو کیا۔ یہ ایک تجربہ کار نجی تفتیش کار ہیں، جو اب بھی فیلڈ میں کام کرتے ہیں۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ عام طور پر تفتیشی صحافیوں پر نگرانی کا حکم جاری کیا جاتا ہےتا کہ ذرائع کی شناخت کر سکیں، آنے والی کہانی کے اثر کو کم کریں، رپورٹر کو بدنام کریں، مضمون کا خاتمہ کر سکیں، "قانونی چارہ جوئی کی حمایت” جمع کریں، یا ان سب کا مجموعہ۔

 اوسٹروسکی کا کہنا ہے کہ دھمکیاں یا تشدد شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں – اور یہ کہ وہ اپنے کام میں کسی بھی طرح کی غیر قانونی تدبیروں کو مسترد کرتے ہیں- لیکن یہ کہ دھمکی دینے کے کچھ طریقے دوسرے کارکنوں نے وائنسٹائن کیس کے نامہ نگاروں کے خلاف استعمال کیے۔

"یہ بات ذہن میں رکھیں کہ نجی تفتیش کار قوانین کے پابند ہیں اگر وہ عدالت میں پیش کرنے کے قابل ثبوت تلاش کر رہے ہیں۔” اوستروسکی کے مطابق۔ “ایسی نگرانی کی نوکریاں ہوسکتی ہیں جہاں ایک مقصد قانونی چارہ جوئی کی حمایت ہو ، لیکن دوسرا مقصد کہانی کو روکنا بھی ہے۔ بحیثیت صحافی ، آپ کو یہ تجزیہ کرنا ہوگا کہ آپ کا مخالف کون ہے، ان کے مالی ذرائع کیا ہیں اور ماضی میں انہوں نے کیا کیا ہے۔“

ان کی گفتگو میں اہم بات یہ بھی تھی کہ پیشہ ورانہ نجی تفتیش کاروں پر بھی ریڈ ٹیپ اور کم بجٹ کی حد ہوتی ہے۔ مطلب یہ کہ ٹارگٹ بننے والا رپورٹر انکی نگرانی کی کاوشوں کو مہنگا بنا کر ناکام کر سکتے ہیں۔ اوسٹرووسکی کہتے ہیں کہ ایک ٹارگٹ رپورٹر دوست کے گھر سونے کاانتخاب کر کے، مثال کے طور پر، ایک نگرانی کی ٹیم کو کسی نامعلوم سڑک پر ساری رات رہنے پر مجبور کرنے کے ساتھ اپنی ایجنسی کے آجر سے بھاری فیس وصول کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں، یا وہ شخص جس کی رپورٹر تفتیش کر رہا ہے۔

اوستروسکی کا کہنا ہے کہ "ایک بلٹ ان ‘کامیابی فیس“ ‘تھی ، جہاں تفتیش کار کسی کہانی کو روکنے میں کامیاب ہو جائے۔ “لیکن میرے مالکان اتنے سستے تھے کہ جب انہوں نے مجھے کسی ریستوراں میں بھیجا تو مجھ سے میرے بل کے بارے میں پوچھ گچھ ہوئی۔ اس سستے طریقے کا نتیجہ یہ تھا کہ رونان کے دروازے کے نظر کی حد میں واحد آگ بجھان والے ہائڈرینٹ کے پاس، ایک ہی کار میں دو کارندے بیٹھتے۔ ہم وہاں اتنی بار موجود تھے کہ رونان کی عمارت کے سپرنٹنڈنٹ کو معلوم تھا کہ ہم کون سی سگریٹ پیتے ہیں۔ "

تفتیش کار بھی بنیادی غلطیاں کرتے ہیں۔

”جب رونان کی تلاش کرتے ہوئے، ہم نے سڑک پر اس کے پڑوسی کا مختصرا تعاقب کیا، جس کی رونان سے حیرت انگیز مشابہت تھی ،” اوسترووسکی ہنسے۔ "میں رونان کا موبائل نمبر جانتا تھا، لہذا [میں نے چیک کرنے کے لیے فون کیا] اور جب اس نے اٹھایا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ گھر کے اندر ہے، لہذا ہمیں احساس ہوا کہ ہمارے پاس غلط آدمی ہے۔“

۔ نائکار21 ورکشاپ میں ماڈریٹر سان اسپوسیتو کے مطابق،  ٹیلی کام ویریزون میڈیا کے انفارمیشن سیکیورٹی ڈویژن کے ایک تجزیہ کار – رپورٹرز کے پاس جسمانی نگرانی کا مقابلہ کرنے کے لیے پہلے سے مہارت موجود ہے۔

سپوسیتو نے مشورہ دیا کہ ، "آپ اپنی نجی زندگی میں اتنا ہی دلچسپ ہوں جتنا آپ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ہیں۔” ”کام کے بعد بھی اچھے رپورٹر بنے رہیں ، اور جو چیزیں معمول سے ہٹ کر لگیں ان پر چوکنا رہیں۔“

اوستروسکی نے ان حکمت عملیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی جن پر رپورٹروں کو اپنے جیسے نگرانی کے عمل کاروں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے غور کرنا چاہئے۔

جاسوس کے کام کو کیسے مشکل بنائیں

ڈیجیٹل حفظان صحت کو بڑھاوا دے کر جاسوس کی منصوبہ بندی کو ناکام بنائیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپریٹوز وقت سے پہلے نگرانی کے مقامات کی منصوبہ بندی نہیں کرسکتے ہیں، سگنل اور پروٹون میل جیسے خفیہ مواصلات کے پلیٹ فارمز کا استعمال کر کے اپنے شیڈول کو خفیہ رکھیں اور اپنے ڈیجیٹل پاس ورڈز پر دو فیکٹر تصدیق استعمال کریں۔ "اگر آپ اپنی ڈیجیٹل سیکیورٹی میں سب سے بہتر ہیں، تو ہمارے پاس آپ کے مواصلات یا آپ کے نظام الاوقات سے متعلق معلومات نہیں ہوں گی، لہذا ہم آپ کی جسمانی حرکات پر ردعمل کا اظہار کرنے پر مجبور ہیں،“ اوسترووسکی کہتے ہیں۔

نقل و حمل کے مختلف طریقوں کا استعمال کریں – اور ایک طرفہ سڑکوں پر ٹریفک کے بہاؤ کے خلاف چلیں۔ مجھے نقل و حمل کے طریقوں کو تبدیل کرنے پر مجبور کریں – بائیسکل چلائیں، بس میں سوار ہوں، ٹرین لیں، اضافی ٹرانسفر کریں“، وہ مشورہ دیتے ہیں۔ “ہمارا منصوبہ تھا کہ اگر رونن  پیدل ٹریفک کے خلاف جائے اور ٹیکسی لے تو پیدل چلنے والا جاسوس ٹیکسی کو روکنے کے لیے حادثے کا سبب بنے گا، تاکہ نظر رکھنے والے گاڑی کے ڈرائیور کو اس بلاک پر گھوم کے آنے کا وقت ہو گا۔ میں حقیقی معنوں میں کسی گاڑے کے بونٹ پر چھلانگ لگانے کے لیے تیار تھا۔“

ان کے نگرانی کے بجٹ کو ختم کروائیں۔ کسی اور جگہ رہنا ، جیسے کسی دوست کے گھر میں سونا ، نگرانوں کو مجبور کرتا ہے کہ وہ پوری رات اپنی گاڑی میں بیٹھے رہیں،” وہ کہتے ہیں۔ "آخر کار، اپنا  پیچھا کرنے کو مہنگا بنائیں: ان کی جیب کو چوٹ پہنچائیں۔”

باہر نکلنے کا مختلف راستہ استعمال کریں، خاص طور پر شاپنگ مالز میں۔ اوسترووسکی کا کہنا ہے کہ ، "جب آپ نے کسی اہم میٹنگ میں جانا ہو ، نگرانی کرنے والوں کو اس طرح سے دھوکہ دینے کا منصوبہ بنائیں کہ انہیں احساس نہ ہو کہ یہ مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔“ "ایک سے زیادہ ایگزٹس والی بڑی عمارتیں مثالی ہیں۔ شاپنگ مال سے نکلنے کا ایک مختلف راستہ استعمال کریں اور کار شیئر سروس کا استعمال کریں- ہاں ، وہ دن کے اختتام پر آپ کو دوبارہ اپنے گھر پر پائیں گے، لیکن آپ نے کچھ گھنٹوں کی رازداری حاصل کرلی ہے۔ ”

صارفین کی فہرستوں اور ڈیٹا بروکر ویب سائٹس سے اپنی ذاتی معلومات کو ہٹا دیں۔ وہ کہتے ہیں ، "اگر میں اس قسم کی کہانیوں پر کام کرنے والا صحافی ہوتا تو میں خود کو ڈوکس کر دیتا۔” "لہذا گوگل اور یانڈیکس پر جائیں اور اپنے بارے میں ہر چیز کو آن لائن تلاش کریں، وہاں موجود ان چیزوں سے چھٹکارا حاصل کریں جس سے آپ کو تلاش کرنا میرے لیے آسان ہوجاتا ہے، اور ان سب سائٹس سے آپٹ آؤٹ کریں جو آپ کے ڈیٹا کو فہرست میں لاتے ہیں۔ ایک اچھی ویب سائٹ فیملی ٹری ناؤ ہے۔ اس کے نتائج تقریباً اس سہولت جیسے ہی ہیں جس کے لیے میں پیسے ادا کرتا ہوں، لیکن یہ مفت ہے اور اس سے آپ کو ان فہرستوں سے ہٹنے میں مدد ملتی ہے۔ "

غیر متوقع ہوں۔ "اپنے معمولات میں بے ساختہ رہیں – مجھ سے بچنے کے لیے نہیں، بلکہ محض مزید وسائل استعمال کرنے پر مجبور کر کے، اپنا پیچھا کرنے کو مہنگا بنائیں۔“

سوشل میڈیا پر اپنے منصوبوں کا ذکر نہ کریں۔ "رونن اچھا تھا – ایک سخت ہدف ،” وہ کہتے ہیں۔ "میں ان کے سوشل میڈیا اور انسٹاگرام کو دیکھوں گا، اور وہاں صرف ماضی کے واقعات تھے۔ اس کے منصوبوں یا وہ کہاں تھا اس کے بارے میں کچھ نہیں۔ وہ بہت زیادہ گھر نہیں آرہا تھا۔ وہ لاس اینجلس میں قیام پذیر تھا۔“

اگر نگرانی جاری رہتی ہے تو ، اپنے سوشل میڈیا اور کریڈٹ کارڈ کی ایپلی کیشن کو ”غلط معلومات“ سے بھریں۔ “اپنی چھٹیوں کی تصاویر کو ہفتوں تک بچائیں، اور پھر واپس آنے کے کافی دیر بعد انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں، تاکہ لوگوں کو لگے کہ آپ اب بھی ہیں پیرس میں،” اوسترووسکی کا مشورہ ہے۔ “لوگوں کو چکمہ دیں۔ مختلف پتے درج کر کےڈاک کے لیے سائن اپ کریں۔ ییلپ میں ایک ایسا کاروبار شامل کریں جو دکھاوا کرے کہ آپ وہاں ہیں۔ جہاں آپ نہیں ہیں۔ اپنے اگلے اقدام کے بعد اپنے پتے کے طور پر پی او باکس استعمال کریں۔ "

کیسے بتائیں کہ آپ کا پیچھا کیا جا رہا ہے

غور کریں کہ آپ کی طرح عوامی ٹرانسپورٹ منتقلی کون کرتا ہے۔ اوسترووسکی کا کہنا ہے کہ "لیکن اس کے بارے میں محتاط رہیں۔”

جن سیکیورٹی لائنوں کو آپ چھوڑ رہے ہیں ان کو چھوڑنے والے لوگوں کو دیکھیں۔ ان میں کورٹ ہاوسز اور ہوائی اڈوں پر میٹل ڈیٹیکٹر اور چوکیوں سے آگے قطاریں شامل ہیں۔

ریستوراں کی کھڑکیوں پر مینیو پڑھنے کا بہانہ کریں اور مختلف دکھنے والے لوگوں پر غور کریں – جیسے جو بھی مینو پڑھ رہے ہوں۔ "جب آپ چلیں تو رخ موڑتے رہیں- بلاک میں دائرے کی شکل میں مت گھومیں ، لیکن زگ زیگ چلیں اور پیچھے آنے والوں پر توجہ دیں ،” وہ کہتے ہیں۔

لوگوں کے جوتوں پر توجہ دیں۔ "فیلڈ میں جوتے تبدیل کرنا مشکل ہیں۔ وہ اس بات کی طرف ایک اچھا اشارہ ہیں کہ اس دن اس شخص کا کیا منصوبہ ہے۔ [نامناسب جوتے] تلاش کریں ، "وہ کہتے ہیں۔ "نگرانی پر ، میں گرمیوں میں آرام کے لئے کالے اسنیکرز اور موسم سرما میں کالے ہائیکنگ والے جوتے پہننا پسند کرتا ہوں۔“

کسی دوست سے اپنے پیچھے والی گاڑیوں کی نگرانی کرنے کو کہیں – خاص کر چوراہوں پر۔ "کبھی کبھی ، خرچےے کی وجوہات کی بناء پر ، جہاں کاروں کی ٹیم مناسب ہے وہاں ہم ایک گاڑی پر چلتے ہیں ، جو آپ کے لیے ہمیں دیکھنے کا موقع ہے،“وہ کہتے ہیں۔ "آپ یا کوئی دوست اشار ڈھونڈ سکتا ہے جیسے آپ کے پیچھے والی کار جو آپ کے موڑ کاٹنے پر سیدھی چلی جاتی ہے، صرف آپ کے پیچھے ایک بلاک بعد میں ظاہر ہوتی ہے۔ اگر ایسا دو بارہ ہوتا ہے تو آپ کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔ "

نگرانی کی ٹیم کو رش کے اوقات میں آپ کے قریب آنے پر مجبور کریں۔ وہ کہتے ہیں ، "اگر آپ کسی بھیڑ بھری ہوئی سب وے کار میں ہیں تو ، ہماری ٹیم کے باقی لوگوں تک آپ کی اگلی چال پہنچانے کے لے ہمیں قریب قریب ایک بازو کی دوری پر رہنا ہو گا۔“ "آپ ہمیں دیکھ سکتے ہیں – ہم بھیڑ کے بیچ سے نہیں دیکھ سکتے ہیں۔“

نگرانی اور اپنے ڈیجیٹل ٹریک کو چھپانے پر کتابیں پڑھیں۔ ان میں مائیکل بیزیل کی "اوپن سورس انٹیلیجنس تکنیک” ، یا اسی مصنف کی "ایکسٹریم پرائیویسی: واٹ اٹ ٹیکس ٹو ڈس اپیئر ان امریکہ” شامل ہیں۔ اوستروسکی کے مطابق، "اس میں کچھ عمدہ ٹپس ہیں۔”

جب آپ کو نگرانی کا پتہ لگ جائے تو کیا کریں

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو نقصان ہونے کا خطرہ ہے تو پولیس کو کال کریں۔ "اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کو خطرہ ہے، تو آپ کو اپنے ذرائع اور اپنے ایڈیٹرز کو متنبہ کرنے کی ضرورت ہے۔” وہ کہتے ہیں۔“اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو فوری طور پر خطرہ ہے تو آپ کو پولیس کے پاس جانا چاہئے۔ لیکن اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو ، آپ کو تفصیلات سے متعلق سوالات کے جوابات دینے کی ضرورت ہوگی – کار کا رنگ ، میک ، اور ماڈل ، یا لائسنس پلیٹ۔ کسی بھی قسم کی امتیازی خصوصیات؛ کہاں پیچھا کرنے والوں کو دیکھا گیا اور کب ہوا۔ ”

آپ اپنی پیروی کرنے والے لوگوں سے رابطہ نہ کریں – اور انہیں مت معلوم ہونے دیں کہ آپ انہیں دیکھ چکے ہیں۔ "مجھ جیسے لوگوں کو پاگل مت بناؤ!” اوسترووسکی کہتے ہیں۔ "یہ ضروری ہے کہ نگرانی والی ٹیم کو یہ نہ بتائیں کہ آپ ان سے واقف ہیں، کیونکہ یہ معاملہ دھمکیوں یا تشدد کی طرف بڑھ سکتا ہے،“ وہ کہتے ہیں۔ "کبھی میری طرف ہاتھ مت ہلاؤ یا انگلی کا اشارہ کرو۔ لیکن آپ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوسکتے ہیں- ٹیم کو اپنی ذہنی تبدیلیوں سے تنگ کردیں ، تاکہ وہ باتھ روم نہ جاسکیں اور آرام نہ کرسکیں۔“

وفاقی عدالتوں، یا ہوائی اڈے میں سیکیورٹی چوکیوں سے آگے  والے علاقوں میں اہم میٹنگز کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا ، "ایک وفاقی عدالت خانے میں ملاقات کریں جہاں ٹیم الیکٹرانک آالات کو اندر نہیں لے جاسکتی ہے ، اور اسے سیکیورٹی سے گزرنے پر مجبور کیا جائے گا۔“

اگر آپ سرکاری ایجنٹوں کی نگرانی میں ہیں تو، وکلاء اور انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق غیر منافع بخش تنظیموں سے صلاح  لیں۔ "سٹیزن لیب اور الیکٹرانک فرنٹیئر فاؤنڈیشن جانے کے لیے اچھی جگہیں ہیں اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو کسی قومی ریاست کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے ،” وہ کہتے ہیں۔ "اگر کسی غیر ملک میں پولیس آپ کا پیچھا کررہی ہے تو ، آپ کو واقعتا روانہ ہونا چاہیے ، یا سفارتخانے جانا چاہئے ، کیونکہ آپ کو اپنی صحت کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔”

ذرائع کے ساتھ خفیہ مواصلات کا طریقہ استعمال کریں – اور اگر آپ سے ملنا ہے تو صرف ایک بار ملیں۔ "اگر آپ کو اپنے ذرائع سے ذاتی طور پر ملنا ہے تو ، شروع میں صرف ایک ملاقات کرنے کی کوشش کریں ، جہاں آپ اپنی نگرانی کے انسداد کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں،“ وہ کہتے ہیں۔ “آپ کو بھی ذرئع کو خوفزدہ نہ کرنے پر غور کرنا ہوگا۔ آپ مقامات کو ملنے کے لیے دیکھ سکتے ہیں جہاں اجنبی لوگوں کی رسائی مشکل ہو۔“

جاسوسی کے خطرات سے متعلق ذرائع کو متنبہ کرنے کے لیے آسان ترین کوڈ الفاظ مرتب کریں۔  "ایک عام تکنیک یہ ہے کہ ایک دوسرے کو کسی ایسے نام سے پکارا جائے جو آپ کے اصلی ناموں سے مشابہ ہو۔ لہذا آپ کے پہلے نام کے بجائے، آپ کے سر نیم سے پکاریں ، اور ذرائع کو معلوم ہو جائے گا کہ کچھ گڑ بڑ ہے،“ استرووسکی کا کہنا ہے۔ "وہ سمجھ جایں گے کہ جس چیز پر آپ گفتگو کرنے کا ارادہ کر رہے تھے اس پر اب بات نہیں کرنی۔” جب استرووسکی پہلی بار فیرو تک پہنچے تو انہوں نے ایک "فرائی پین جس پر سکریچ نہ لگ سکے” کے بارے میں ایک خفیہ ، بغیر دستخط شدہ میسج بھیجا ،جو ایک ایسا جملہ تھا جسے فیرو نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا پیغام میں استعمال کیا تھا۔ اپنے پوڈ کاسٹ پر، فیرو کا کہنا ہے کہ یہ کوڈڈ زبان اس کو متنبہ کرنے کے لیے کافی تھی کہ پیغام کسی ایسے شخص کا تھا جو ان کی پیروی کررہا تھا۔

ہوشیار رہیں کہ آپ کے ذرائع سے دوبارہ انٹرویو لینے کے لیے جاسوس اپنے آپ کو بطور صحافی پیش کرسکتے ہیں۔ "ایجنسیوں نے سابق صحافیوں کو ایک فعال صحافی بن کر یہ معلوم کرنے کے لیے خدمات حاصل کیں کہ دوسرے صحافیوں کے ذرائع کیا معلومات دے رہے ہیں ، یا یہاں تک کہ نوکری کے لیے اس رپورٹر کا انٹرویو لینے کا بہانہ کیا ہے،“ وہ کہتے ہیں۔ "مجھے [ایک صحافی کے لیے] ایک جعلی انٹرویو قائم کرنے کے لیے ایک بھرتی کنندہ کی خدمات حاصل کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔“

نائکار میں مزید میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ مکمل شیڈول یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔ انسداد نگرانی سیشن ریکارڈ نہیں کیا گیا تھا ، لیکن دوسرے درج شدہ سیشنوں تک اس لنک کے ذریعے مارچ 2022 تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے اور دیکھا جاسکتا ہے ، جبکہ  آپ کو اندراج کروانے کی ضرورت ہوگی۔

_________________________________________________

روون فلپ جی آئی جے این کے رپورٹر ہیں۔ وہ پہلے جنوبی افریقہ کے سنڈے ٹائمز کے چیف رپورٹر تھے۔ غیر ملکی نمائندے کی حیثیت سے ، انہوں نے دنیا بھر کے دو درجن سے زیادہ ممالک سے خبروں ، سیاست ، بدعنوانی اور تنازعات پر رپورٹنگ کی ہے۔

ہمارے مضامین کو تخلیقی العام لائسنس کے تحت مفت، آن لائن یا پرنٹ میں دوبارہ شائع کریں۔

اس آرٹیکل کو دوبارہ شائع کریں


Material from GIJN’s website is generally available for republication under a Creative Commons Attribution-NonCommercial 4.0 International license. Images usually are published under a different license, so we advise you to use alternatives or contact us regarding permission. Here are our full terms for republication. You must credit the author, link to the original story, and name GIJN as the first publisher. For any queries or to send us a courtesy republication note, write to hello@gijn.org.

اگلی کہانی پڑھیں

بی بی سی اوپن سورس صحافی غزہ سے معلومات کی تحقیق، تجزیہ، اور تصدیق کیسے کرتے ہیں

اسرائیل پر ۷ اکتوبر کو حملے کے بعد بیانیہ یہ بنایا گیا کہ یہ حمل یک دم یا اچانک کیا گیا۔ لیکن جی آئی جے این نت بی بی سی کے کچھ ایسے رپورٹرز سے بات کی جنہوں نے وضاحت کی کہ حماس اس حملے کے تیاری کئی سال سے سب کے سامنے کر رہا تھا

Student journalist, talking notes

تحقیقاتی صحافت کے متعلق طالب علموں کے لیے تجاویز اور وسائل

تحقیاتی صحافت ایک مشکل عمل ہے اور نوجوان طالپ علموں کے لیے جانچنا مشکل ہو سکتا ہے کہ ایک تحقیاتی صحافی کیسے بنا جائے۔ یہاں موجود اساتازہ اور سرکدہ تفتییشی رپورٹرز کی ہدایات ان کی مدد کر سکتی ہیں

GIJC25 Kuala Lumpur, Malaysia, November 21 - 24, 2025

جی آئی جے این نے 2025 میں ہونے والے عالم کانفرنس کے ویب سائٹ لانچ کر دی ہے

14ویں عالمی تحقیقاتی صحافتی کانفرنس (GIJC25) جمعہ، 21 نومبر سے پیر، 24 نومبر، 2025 تک کوالالمپور، ملائیشیا میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس شروع ہونے سے پہلے ایک پری کانفرنس دن 20 نومبر کو ہو گا۔