Beautiful architecture building exterior in Kuala Lumpur city in Malaysia for travel
ہمارا عالمی کانفرنس اگلے سال ملائیشیا میں منعقد کیا جائے گا
یہ مضمون ان زبانوں میں بھی دستیاب ہے
2025 میں ہونے والا ہمارا عالمی کانفرنس اگلے سال کی چوتھی سہ ماہی میں کوالالمپور، ملائیشیا میں منعقد ہوگا۔
ہم مقامی شریک میزبان ملیثیاکینی کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ملائیشیااکینی 1999 میں بنایا گیا ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے جسے دونوں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر میڈیا کے پس منظرمیں شراکتوں، آزادی صحافت سے جٹاو اور گہرائی سے کی جانے والی رپورٹنگ کے لیے سراہا گیا ہے۔
گلوبل انویسٹیگیٹو جرنلزم کانفرنس دنیا میں تحقیقاتی صحافیوں کا ہونے والا سب سے بڑا اجتماع ہے اور جی آئی جے سے 25، اس کی چودویں اشاعات ہے۔ کانفرنس میں جدید ترین تفتیشی ٹولز اور تکنیکوں، جدید ترین ورکشاپس اور وسیع نیٹ ورکنگ کے سیشنز شامل ہیں۔ ملائیشیا میں کانفرنس کی تاریخوں اور مقام کا اعلان اس سال کے آخر میں کیا جائے گا۔
پہلی بار جی آئی جے این اپنا عالمی کانفرنس ایشیا میں منعقد کرے گا۔ اس سے قبل اس نے ایشیائی براعظموں پر کامیاب علاقائی کانفرنسوں کا انعقاد کیا ہے، بشمول منیلا (2014)، کھٹمنڈو (2016)، اور سیول (2018)۔
جی آئی جے این کے بورڈ کے سربراہ، برانٹ ہیوسٹن کا کہنا ہے، "ہم بے حد خوش ہیں کہ ہمیں ملائیشیاکینی کے ساتھ مل کر یہ عالمی کانفرنس ایشیا کیں منعقد کرنے کا موقع ملا ہے، جس میں پورید دنیا سے صحافی شرکت کریں گے،” جی آئی جے این کے بورڈ کے سربراہ، برانٹ ہیوسٹن نے کہا۔ "ہمارے عالمی مقصد کے لیے ضروری ہے کہ ہم ملائیشیا میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ کام کریں اور ایسی اور صحافیوں کو ایسی تربیت اور مہارت حاصل کرنے کا موقع دیں جو ان کے لیے ایسے دور میں مفید ہو گی جہاں صحافت کو کئی سنگین مسائل کا سامنا ہے۔”
تحقیقاتی صحافے نے یہاں ملائیشیا میں بدعنوانی اور طاقت کے استحصال کو بے نقاب کرنے کیا ہے جس سے کئی ڈرامائی تبدیلیا آئی ہیں،” پریمیش چندرن، ملائیشیاکینی کے سریک بانی نے کہا۔ "پچھلے 25 سالوں میں ملائیشیاکینی کی رپورٹنگ نے طاقت کے آگے ڈٹ کر سچ بولا ہے، اور اب ہم دنیا میں سب سے بڑی صحافتی براداری جو کہ اس صفر حصہ ہے کے خیر مقدم کے لیے بہت خوش ہیں۔”
"ہم ملائیشیاکینی کے ساتھ شراکت پر بہت فخر محسوس کر رہے ہیں، اور ایشیا میں اپنا پہلا عالمی کانفرنس پیش کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ہم 2025 میں ملائیشیا میں اپنے اجتماع میں صحافیوں کے درمیان روابط قائم کرنے اور علم کے اشتراک کو فروغ دینے کے منتظر ہیں،. ایمیلیا دیاز سٹرک جی آئی جے این کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا۔ "دنیا بھر میں تحقیقاتی صحافیوں کی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے جی آئی جے این کے مشن کے ایک حصے کے طور پر، جی آئی جے سی 2025 عملی، اور جدید رپورٹنگ تکنیکوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ہماری عالمی کانفرنس کی روایت کو جاری رکھے گا – جس کا اشتراک ان بہادر رپورٹرز نے کیا جنہوں نے بدعنوانی اور طاقت کے غلط استعمال کو بے نقاب کیا۔ یہ ایک ایسی برادری کو سراہنے کا موقع بھی ہے جنہوں نے صحافیوں کہ پیش بڑھتے خطرات کے باوجود طاقتوروں کا احتساب کیا یے۔”
جی آئی جے این خاص طور پر جی آئی جےس 25 کو ملائیشیا لانے پر خوش ہے کیونکہ 2020 میں کوالالمپور میں پہلے سے طے شدہ علاقائی کانفرنس کو کووڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا تھا۔ پچھلی عالمی تحقیقاتی صحافتی کانفرنسیں 10 ممالک میں منعقد ہو چکی ہیں، جن میں برازیل، ڈنمارک، جرمنی، ناروے، جنوبی افریقہ اور یوکرین شامل ہیں۔ یہ اجتماع ہر دو سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ سب سے حالیہ جی آئی جے سی، جو 2023 میں فوجو میڈیا انسٹیٹیوٹ اور فورینینگ گرواندی جرنلسٹر کے ساتھ مل کر سویڈن میں منعقد ہوا، نے شرکاء کی ریکارڈ تعداد کو اکٹھا کیا: 130 سے زیادہ ممالک اور خطوں سے 2,100 سے زیادہ شرکاء۔
پچھلے سالوں کی طرح، جی آئی جے سی 25 گلوبل ساؤتھ اور دیگر خطوں سے صحافیوں کو کانفرنس میں لانے کے لیے ایک مضبوط فیلوشپ پروگرام پیش کرے گی۔ عطیہ دہندگان اور شریک سپانسرز جو اس کی حمایت کرنا چاہتے ہیں وہ منتظمین سے hello@gijn.org پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن، فیلو شپس، سیشن کی تجاویز کے لیے کال، اور اس کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے جی آئی جے این کے بلیٹن کو سبسکرائب کریں۔
گلوبل انویسٹی گیٹو جرنلزم کانفرنس صحافت میں تنوع کی قدر کرتی ہے اور اس کی حمایت کرتی ہے اور نسل، رنگ، عقیدہ، مذہب، صنفی شناخت، جنسی رجحان، قومیت، نسب، شہریت کی حیثیت، یا معذوری سے قطع نظر شرکاء کا خیرمقدم کرتی ہے۔ جی آئی جے این اگلے سال اپنے عالمی کانفرنس پر اپنے تمام اراکین اور شرکاء کے لیے ایک محفوظ اور معاون ماحول فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اگر کوئی خاص خدشات یا سوالات ہیں، تو براہ کرم ہم سے hello@gijn.org پر رابطہ کریں۔ جی آئی جے این کسی بھی مسئلے پر کینوس کے تاثرات اور کسی بھی خدشات کو دور کرنے کے لیے کال بھی کرے گا۔
ملائیشیاکینی، جی آئے جی این کی ایک رکن تنظیم ہے اور ملائیشیا میں مقیم ایک آن لائن نیوز آؤٹ لیٹ ہے۔ اس کی ادارتی پالیسیاں اور فیصلوں پر اس کے ایڈیٹرز اور صحافیوں کا مکمل اختیار ہے جو اقتدار میں رہنے والوں کے احتساب کرنے اور اہم خبروں اور خیالات کولوگوں تک پہنچانے میں جٹے ہوئے ہیں۔
گلوبل انویسٹی گیٹو جرنلزم نیٹ ورک دنیا کے تفتیشی رپورٹرز کے لیے بین الاقوامی مرکز کے طور پر کام کرتا ہے، جس میں 91 ممالک میں 250 ممبران غیر منفعتی ہیں۔ اس کا عملہ روزانہ ایک درجن زبانوں میں کام کرتا ہے، واچ ڈاگ رپورٹرز کو طاقت کے غلط استعمال اور جوابدہی کے فقدان سے نمٹنے کے لیے اوزار، ٹیکنالوجی اور تربیت فراہم کرتا ہے۔