Illustration: Marcelle Louw for GIJN
سیاسی پیغام رسانی اور غلط معلومات کی تحقیق
یہ مضمون ان زبانوں میں بھی دستیاب ہے
باب گائیڈ وسائل
الیکشن کی تحقیق کے لیے آن لائین ٹولز
باب گائیڈ وسائل
امیدواروں کی تفتیش
باب گائیڈ وسائل
سیاسی پیغام رسانی اور غلط معلومات کی تحقیق
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انتخابات میں سیاسی پیغام رسانی کا ایک طاقت ور ذریعہ بن چکے ہیں۔ ان کا ایک اثر مثبت ہوتا ہے جیسے کہ نوجوان اور حق رائے دہی سے محروم ووٹروں سے روابط کو بڑھانا۔ ایک اثر غیر سنجیدہ ہے جیسے کہ امیدواروں کے حوالے سے میمز بنانا اور شیئر کرنا۔ جب کہ ایک اثر بدتمیزی ہے جس کی ترویج اکثر گمراہ کن بامعاوضہ اشتہارات اور مربوط غلط معلوماتی مہمات سے ہوتی ہے۔
دریں اثنا سرکاری ذرائع ابلاغ اور متعصب اداکار آمروں کے لیے بنیادی امپلیفائر بنے ہوئے ہیں۔ افریقہ اور ہندوستان جیسی جگہوں پر ان عناصر نے پیچیدہ اور منظم میسجنگ نیٹ ورکس کے ذریعے جھوٹے بیانیے تیار کیے ہیں۔ آمرانہ رہنماؤں کے اتحادیوں کے ذریعے نجی ٹی وی چینلز کی بڑھتی ہوئی اجارہ داری سربیا اور پولینڈ جیسے ممالک میں اپوزیشن کی آوازوں کو ختم کر رہی ہے۔
ڈیٹا شیئرنگ اور ٹریکنگ کے ذریعے اب آن لائن مہم کی تشہیر کو ڈیموگرافک کے حساب سے ذیلی گروپوں کے تحت مائیکرو ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے۔ عالمی حقائق کی جانچ کرنے والی غیر منفعتی تنظیم فرسٹ ڈرافٹ نیوز کے مطابق، "قوانین کے اس پیچ ورک اور سیاسی اشتہارات کے لیے ایک غیر معمولی نقطہ نظر کے نتیجے میں سیاسی مہمات میں احتساب کا فقدان، جھوٹ، بے بنیاد باتیں اور غلط معلومات بڑھی ہیں۔”
یہ پریس پر چھوڑ دیا گیا ہے کہ وہ اس بے جا شور کو کم کریں، ووٹرز کے سامنے ثبوت پیش کریں اور انہیں بتائیں کہ حقیقت میں کیا ہو رہا ہے۔
حقائیق کی جانچ کرنے والی تنظیمیں عام طور پر آن لائین موجود گمراہ کن خبروں اور بدلی گئی تصاویر کی نشاندہی کے حوالے سے قابل تعاریف کام کر رہی ہیں لیکن انتخابات میں غلط معلومات پھیلانے والے اداکاروں کا سراغ لگانے کی زمہ داری صرف تحقیقاتی صحافیوں پر ڈالی جاتی ہے۔ وہ انتخابی پیغام رسانی کے بارے میں اہم سوالات سے پردہ اٹھانے کا بنیادی ذریعہ بن گئے ہیں جیسےکہ سیاسی پیغام رسانی کو آن لائن کون چلا رہا ہے؟ وہ کن ووٹرز کے درمیان کیا گفتگو کرتے ہیں؟ امیدواروں کے لیے فنڈنگ کہاں سے آتی ہے؟
میامی ہیرالڈ کی ایک تفتیشی رپورٹر سارہ بلاسکی ڈس انفارمیشن اور جمہوریت مخالف قوتوں کے محاصرے میں جمہوریتوں میں نامہ نگاروں کے لیے یہ بصیرت انگیز تجویز پیش کرتی ہیں: جمہوریتیں آپ کے خیال سے کہیں زیادہ نازک ہوتی ہیں اس لیے انتخابات کو اس طرح رپورٹ کریں جیسے کہ آپ غیر ملکی نامہ نگار ہوں۔
اس باب میں ہم سیاسی گفتگو، مہم کے لئے اشتہارات اور غلط معلومات پر مبنی بیانیے کو آن لائن ٹریک کرنے کے لیے مفید تکنیکوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے معروف میڈیا میں ہیرا پھیری کے ماہرین کے انٹرویوز کی بنیاد پر ان مہمات کے ذرائع تلاش کرنے کے لیے تجاویز کا اشتراک کر رہے ہیں۔ ہم ان "گندی چالوں” کی ایک فہرست بھی شیئر کر رہے ہیں جن پر صحافیوں کو دھیان دینے کی ضرورت ہے اور یہ بھی کہ ان کے پیچھے مجرموں یا قابل اعتراض قوانین کو کیسے بیان کرنا ہے۔
اس باب میں مس انفارمیشن کی اصطلاح کا استعمال کیا گیا ہے جس کی تعریف وسیع طور پر غلط معلومات کے طور پر کی گئی ہے، اس بات سے قطع نظر کہ اس میں گمراہ کرنے کا ارادہ ہے یا نہیں۔ ڈس انفارمیشن سے مراد جان بوجھ کر گمراہ کن یا متعصب معلومات کی اشاعت، ہیرا پھیری والا بیانیہ یا حقائق اور پروپیگنڈا۔
پیغام رسانی کے رجحانات جن پر نظر رکھیں
فرسٹ ڈرافٹ نیوز نے انتخابی مداخلت کے تین اہم طریقوں کو نمایاں کیا ہے۔
1. ڈس انفارمیشن جس کا مقصد امیدواروں اور پارٹیوں کو بدنام کرنا ہے۔
2. معلوماتی کارروائیاں جن کا مقصد ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالنا اور شرکت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے جیسے کہ ووٹروں کو ووٹ دینے کے اوقات اور جگہوں کے بارے میں گمراہ کرنا۔
3. انتخابی نتائج پر عوام کے اعتماد کو مجروح کرنے کے لیے بنائے گئے جھوٹ۔
فرسٹ ڈرافٹ نیوز کے شریک بانی کلیئر وارڈل خبردار کرتے ہیں کہ انتخابات میں ڈس انفارمیشن کی سب سے زیادہ قائل کرنے والی شکل "سیاق و سباق کو ہتھیار بنانا” ہے جس میں حقیقی مواد کو جان بوجھ کر مسخ کیا جاتا ہے۔
"ہم نے جس مربوط ڈس انفارمیشن کا پردہ فاش کیا ہے وہ صرف آئس برگ کا سرہ ہے۔” — جنوبی افریقہ میں مقیم محقق ٹیسا نائٹ
مضصوص حدف کے ساتھ بنائے گئے جھوٹوں کے علاوہ دنیا بھر کے ممالک طاقتور پیغام رسانی کے حربے "میڈیا کو جھوٹ سے بھر دینا” کی وہ بے شمار مثالیں دیکھ رہے ہیں جسے ایک بار دائیں بازو کی میڈیا شخصیت اسٹیو بینن نے بیان کیا تھا -بینن نے مختصر عرصے کے لئے اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر کے طور پر وائٹ ہاؤس میں کام کیا تھا۔ اس حربے کا مقصد لوگوں کو دعووں اور سازشوں کی بھرمار سے مغلوب کرکے میڈیا اور دیگر اداروں پر عوام کے اعتماد کو ختم کرنا ہے۔
امریکہ میں عوامی اعتماد کے خاتمے کا تجزیہ کرنے والی کتاب کے مطابق متعصب حامی، وہ سوشل میڈیا الگورتھم جو حقائق پر "ناراض تقریر” کو ترجیح دیتے ہیں اور اس قسم کی "جھوٹے دعوے” پر مبنی پیغام رسانی جو کہ کم ثبوت فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتی ہر جگہ جمہوریت کے لیے ایک بنیادی خطرہ کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس کے مصنفین ہارورڈ کی نینسی روزن بلم اور ڈارٹ ماؤتھ یونیورسٹیوں کے رسل مائرہیڈ اس رجحان کو "نظریہ کے بغیر سازشی نظریہ” کہتے ہیں اور متنبہ کرتے ہیں کہ "نئی سازش تکرار کے ذریعے اپنی حقیقت مسلط کرتی ہے۔”
برینکو سیسین سینٹر فار انویسٹی گیٹو جرنلزم آف سربیا (سی آئی این ایس)، جی آئی جے این کی ایک رکن تنظیم، کے ڈائریکٹر نے حال ہی میں خبردار کیا کہ بلقان کے علاقے میں خطرناک حد تک بڑی تعداد میں ووٹرز مکمل طور پر بے بنیاد آن لائن سازشی تھیوریوں کی زد میں آ چکے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ’’یہ ناقابل یقین ہے کہ یہاں کتنے فیصد لوگ ممکنہ طور پر بدترین سازشی نظریات سے مکمل طور پر قائل ہیں۔” اگرچہ دھوکہ دہی کا شکار ہونے والے بہت سے لوگ سیاست میں اب بھی بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ سیسین کے مطابق جھوٹے دعووں کے سیلاب نے ان شہریوں پر بھی الٹا بے حسی پیدا کرنے والا اثر ڈالا ہے جوسیاست سے "ابھی پیچھے ہٹے” ہیں۔
سیاسی مہمات بھی تیزی سے ووٹروں کو فون پر ہراساں کرنے اور ڈرانے دھمکانے سے بچانے کے لیے موجود قواعد و ضوابط سے بچتے ہوئے حامیوں کو ٹارگٹڈ ایونٹس یا ووٹنگ سٹیشنوں پر جمع ہونے کی ترغیب دینے کے لیے بڑے پیمانے پر نئی ٹیکنالوجی جیسے گمنام ٹیکسٹ میسج مہمات کا استعمال کر سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، یو ایس فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن شہریوں کو سیاسی پیغامات بھیجنے کے لیے "آٹو ڈائلنگ” کے استعمال پر پابندی لگاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں تمام نمبروں کو دستی طور پر ڈائل کرنے کے لیے رضاکاروں کی فوج کی خدمات حاصل کرنے کے بجائے کچھ مہمیں غیر منقولہ طور پر بڑے پیمانے پر لوگوں پر پیغامات کی بہتات کرنے کے لیے نیم خودکار، ہم مرتبہ سے ہم مرتبہ متعصب ٹیکسٹنگ پلیٹ فارم استعمال کر رہی ہیں۔
اسی طرح انڈین صدر نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی نے رضاکاروں کی ایک بڑی فوج تیار کی ہے جو پہلے سے موجود تحریری مہم کے پیغامات اور موضوعات کو اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ بار بار شیئر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ افریقہ سنٹر فار سٹریٹیجک سٹڈیز کے 2021 کے تجزیے میں اس براعظم کے متعدد ممالک میں غلط معلومات پر مبنی انتخابی مہمات کا پتہ چلا ہے۔ اٹلانٹک کونسل کی ڈیجیٹل فرانزک ریسرچ لیب (ای ایف آر لیب) کے ساتھ جنوبی افریقہ میں مقیم ایک محقق ٹیسا نائٹ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، "ہم نے جس مربوط ڈس انفارمیشن کا پردہ فاش کیا ہے وہ صرف برفانی تودے کا سرا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، "یہ اس وقت پھیل رہا ہے جب حکومتیں اور سیاسی شخصیات جعلی، نقل شدہ، اور مربوط مواد کی تیاری کے ذریعے سوشل میڈیا الگورتھم میں ہیرا پھیری کرنا سیکھ رہی ہیں۔”
سیاسی پیغام رسانی کی نگرانی
انتخابات میں شامل معلوماتی سیلاب کے پیش نظر ماہرین اپنی نگرانی کو زیادہ سے زیادہ منظم اور خودکار بنانے کی کوشش کرتے
ہیں۔ وہ فیس بک گروپس اور ٹویٹر کی فہرستوں کو فالو کرنے کے ساتھ ساتھ اہداف کو ٹریک کرنے کے لیے گوگل سرچ ٹرکس جیسے site:twitter.com/*/lists "LISTNAME” استعمال کرنے کی تجویز کرتے ہیں اور اس بات پر توجہ دینے کا کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خود بخود کن اکاؤنٹس اور ویڈیو چینلز کی تجویز کر رہے ہیں۔
ڈیجیٹل میڈیا ہیرا پھیری کا مطالعہ کرنے والے ہارورڈ یونیورسٹی کے شورنسٹین سنٹر کی ریسرچ فیلو جین لیٹوینینکو کہتی ہیں، "گفتگو آگے چلانے والے لوگوں کی پیروی کرتے وقت اہم بات یہ ہے کہ الگورتھم کو کام کرنے دیا جائے – اس لیے جب آپ ایک اکاؤنٹ کو فالو کرتے ہیں تو انسٹاگرام خود بخود اس سے متعلقہ دوسروں کے ہینڈل کو سامنے لائے گا۔”
معلوم کریں کہ سیاسی گفتگو کہاں ہو رہی ہے۔ ہر ملک، خطہ، اور نظریاتی گروپ کے اپنے پسندیدہ سوشل میڈیا اور پیغام رسانی کے پلیٹ فارمز ہیں – جنوبی افریقہ اور لاطینی امریکہ کے کئی حصوں میں واٹس ایپ کا غلبہ ہے۔ چین میں وی چیٹ جبکہ دائیں بازو کے گروہوں میں زیادہ تر ٹیلیگرام مشہور ہے۔ فلپائن میں تقریباً مکمل طور پر فیس بک ہے۔ لہذا آپ کے انتخابی منظر نامے میں کلیدی پلیٹ فارمز اور پیغام رسانی کی ایپس کی ابتدا میں ہی شناخت کرنا بہت ضروری ہے۔
"سب سے پہلی چیز جو حقیقت میں اہم ہے وہ یہ سمجھنا ہے کہ بات چیت کہاں ہو رہی ہے اور رجحانات کیا ہیں،” لیٹوینینکو کہتی ہیں۔ "مثال کے طور پر، ہم برازیل جیسے ممالک میں ٹیلیگرام کا ایک بہت بڑا استعمال دیکھتے ہیں جبکہ یہ امریکہ میں کم ہو رہا ہے۔ لیکن آگاہ رہیں کہ فیس بک گروپس بدستور مس اور ڈس انفارمیشن کے لیے ایک بہت بڑا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔”
دریافت کریں کہ ووٹرز کیا تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ جاننے کے لیے گوگل ٹرینڈز ٹول کے اندر موجود فلٹرز کا استعمال کریں کہ ووٹنگ کمیونٹیز کیا تلاش کر رہی ہیں نیز یہ بھی کہ کس انتخابی موضوع میں اچانک دلچسپی کا اضافہ ہو رہا ہے۔
الیکشن سے متعلقہ ٹویٹس تلاش کریں جنہیں سیاستدانوں نے ہٹا دیا ہے۔ مفت پولی ٹووپس ٹول، جس میں اب 50 سے زیادہ ممالک میں منتخب عہدیداروں کے حذف شدہ پیغامات کا ڈیٹا بیس موجود ہے، پر سیاستدانوں کی حذف شدہ ٹویٹس تلاش کریں ۔
ٹیلیگرام میسجنگ پلیٹ فارم پر توجہ دیں۔ "ٹیلیگرام چند سال پہلے کے مقابلے میں زیادہ ممالک میں سیاسی طور پر متعلقہ ہے،” لیٹوینینکو وضاحت کرتی ہیں۔ "چونکہ فیس بک اور ٹویٹر جیسے بڑے پلیٹ فارمز نے انتہا پسند تحریکوں کے بارے میں زیادہ باخبر
رہنے کی کوشش کی ہے اور ان میں سے بہت سے گروپس ٹیلی گرام پر زیادہ محفوظ محسوس کرتے ہیں جہاں بند ہونے کا خوف بہت کم ہے۔ رپورٹرز کو واقعی ان چینلز کو قریب سے دیکھنا چاہیے۔”
ٹیلیگرام کی تلاش کے لیے یہ 3 قدمی عمل استعمال کریں۔ لیٹوینینکو ٹیلیگرام پر انتخابی ٹھریڈز کی تفتیش کے لیے یہ حکمت عملی تجویز کرتی ہیں:
گوگل میں درج ذیل آپریٹر کا استعمال کریں – site:t.me (کلیدی الفاظ) – وائلڈ کارڈ کے طور پر مطلوبہ الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے چند ٹیلیگرام چینلز تلاش کرنے کے لیے جو آپ کے لیے مفید ہو سکتے ہیں۔
پھر ٹی جی سٹیٹ ٹول کھولیں اور آپ کو ملنے والے دلچسپ چینلز کو پلگ ان کریں۔ لیٹوینینکو کا کہنا ہے،” ٹی جی سٹیٹ خاص طور پر مفید ہے کیونکہ یہ آپ کو ایکو سسٹم کا نظارہ دیتا ہے اور پھر آپ ان چینلز کی پیروی کرتے ہیں۔” رپورٹرز ان تلاشوں کے لیے ٹیلی گاگو ٹول بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
آخر میں ٹیلیگرام ڈیسک ٹاپ ایپ کو براہ راست سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ لیٹوینینکو کے مطابق ایسا کرنے سےآپ کو گفتگو کی ہسٹری برآمد کرنے کا اختیار ملتا ہے۔ "اس سے کسی بھی قسم کے بڑے تجزیہ میں مدد ملتی ہے۔ ٹیلیگرام ڈیسک ٹاپ ایپ کی خوبصورتی یہ ہے کہ ایک بار جب آپ کافی چینلز کو سبسکرائب کر لیتے ہیں تو آپ اسے صرف سرچ انجن کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔” وہ کہتی ہیں کہ آپ ٹیلیگرام کی وہ گفتگو بھی تلاش کر سکتے ہیں جو آپ کے پلیٹ فارم میں شامل ہونے سے پہلے ہوئی تھیں۔
بریکنگ نیوز کے لیے سناپ میپ اور ٹویٹ ڈیک کو آزمائیں۔ سناپ چیٹ کا سناپ میپ فیچر پیغام رسانی کی سرگرمی کے ہیٹ میپس کو دکھاتا ہے اور آپ کو نقشے پر کسی جگہ کو زوم ان کرنے اور حقیقی وقت میں وہاں لی جانے والی ویڈیوسناپ کو دیکھ سکتے ہیں۔
"یہ ایک مفید ٹول ہے اور یہ آپ کو بریکنگ نیوز کی صورتحال میں مزید سیاق و سباق جمع کرنے کی اجازت دیتا ہے،” پرو رپبلیکا کے میڈیا میں ہیرا پھیری کے ماہر کریگ سلورمین کہتے ہیں۔
ٹویٹ ڈیک آپ کوکسی خاص جگہ یا موضوع پر سوشل میڈیا پوسٹس کو ڈیش بورڈ کالموں میں ڈالنے اور بہت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
متعصبانہ سائٹس کو چیک کرنے کے لیے کاپی پیسٹ کے طریقے کو آزمائیں۔ متعصبانہ ویب سائٹس کے "اباوٹ” یا "ہوم” صفحہ سے متن کا ایک حصہ کاپی کر کے اسے گوگل میں چسپاں کریں اور سیکنڈوں میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آیا یہ دوسری سائٹوں پر نقل کیا گیا ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ ملتے جلتے لوگو اور لے آؤٹ کی تلاش کریں کیونکہ یہ ایک ہی ویب ڈیزائنر کی شمولیت کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔
انتہائی متعصب اکاونٹس کا تجزیہ کرنے کے لیے ٹویٹونومی کا استعمال کریں۔ ٹویٹونومی ٹول رپورٹرز کی دلچسپی کے ایک خاص ٹویٹر اکاؤنٹ کی تفتیش کرنے کی اجازت دیتا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ شخص کب اور کتنی بار ٹویٹ کرتا ہے، وہ کس کو ریٹویٹ کرتا ہے، اور کن دوسرے اکاؤنٹس کو جواب دیتا ہے۔
موزیلا کے نئے تجزیاتی ٹول کو آزمائیں۔ مارچ میں، موزیلا نے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی بندش پر ایک وسیع ڈیٹا سیٹ تک رسائی کھولی جن میں سے کچھ کو انتخابات سے متعلق دکھایا جا سکتا ہے۔ اس فارم کے ذریعے ڈیٹا سیٹ تک مفت رسائی کے لیے درخواست دیں۔
آن لائن سیاسی اشتہارات کے ذرائع کی تفتیش کے ٹولز
"انتخابات میں اب یہ ایک معیاری عمل ہونا چاہیے کہ رپورٹرز فیس بک ایڈ لائبریری کو اسکین کر رہے ہوں، یہ دیکھنے کے لیے کہ وہاں کون سے سیاسی اشتہارات ہیں۔” – پرو پبلک کا کریگ سلور مین
آن لائن سیاسی اشتھاراتی مہمات تیزی سے مائیکرو ٹارگٹنگ کے ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہیں جس میں مختلف اشتہارات یا ایک ہی اشتہار کے قدرے موافقت پذیر ورژن مخصوص آبادیاتی ذیلی گروپوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ مثال کے طور پر، فرسٹ ڈرافٹ نیوز کے 2019 کے برطانیہ کے عام انتخابات کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ کنزرویٹو پارٹی کا ایک اشتہار جس میں کہا گیا ” گیٹ بریگزٹ ڈن” خصوصی طور پر 34 سال سے کم عمر کے مرد صارفین تک پہنچایا گیا۔ لیکن اسی اشتہار کی ایک ملتی جلتی کاپی جس میں صرف ایک نئے ذیلی عنوان کے ساتھ صحت کی خدمات اور حفاظت پر توجہ دی گئی تھی صرف خواتین تک پہنچایا گیا۔ رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا الگورتھم ان گروپس تک پیغامات بڑھاتے ہیں جو ابتدائی طور پر سب سے زیادہ جواب دیتے ہیں جو بلآخر ایک قابل اعتماد آؤٹ ریچ حکمت عملی تیار کرتے ہیں اور آن لائن اشتہاری مہمات کے لیے ایک سودا ہو سکتے ہیں۔ فرسٹ ڈرافٹ نیوز کو ایک سنیپ چیٹ اشتہار ملا جس نے نصف ملین سے زیادہ تاثرات کو اپنی طرف متوجہ کیا جس کے چلانے کے لیے صرف $765 لاگت آئی۔
سیاسی اشتہارات کے لیے فیس بک کی اشتہاری لائبریری تلاش کریں۔ فیس بک پر ڈیٹا کی حکمت عملیوں کے بارے میں وسیع تر شکوک و شبہات کے باوجود یو ایس نیشنل ڈیموکریٹک انسٹی ٹیوٹ میں الیکشن پروگرام مینیجر جولیا برادرز سمیت کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک ایڈ لائبریری سیاسی اشتہارات اور ان کے پیچھے موجود گروپس کو تلاش کرنے کے لیے ایک اہم عالمی ٹول بن گئی ہے۔
پرو پبلیکا کے سلورمین اس سے اتفاق کرتے ہوئے کہتے ہیں، "انتخابات میں اب رپورٹرز کے لیے یہ ایک معیاری عمل ہونا چاہیے کہ وہ فیس بک ایڈ لائبریری کو اسکین کر رہے ہوں یہ دیکھنے کے لیے کہ وہاں کون سے سیاسی اشتہارات ہیں۔”
"آپ مخصوص صفحات کو دیکھ سکتے ہیں۔ آپ مطلوبہ الفاظ کی تلاش کر سکتے ہیں۔ مجھے شبہ ہے کہ فیس بک چھوٹے ممالک میں کم کوششیں کرتا ہے لیکن اگر لوگ فیس بک پر سیاسی اشتہارات چلانا چاہتے ہیں تو انہیں وقت سے پہلے رجسٹر ہونا چاہیے اور فیس بک سے منظوری حاصل کرنی چاہیے اور ان اشتہارات کو سالوں تک محفوظ کیا جانا چاہیے۔” سلورمین کا کہنا ہے کہ رپورٹرز اوپن کارپوریٹ ڈیٹا بیس میں ایڈ لائبریری میں اپنی دلچسپی کے ناموں کو تلاش کرکے گہرائی میں تفتیش کر سکتے ہیں۔
گوگل کے تیزی سے بڑھتے ہوئے سیاسی اشتہارات کے ٹول دیکھیں۔ فی الحال منتخب ممالک تک محدود ہونے کے باوجود گوگل کی پولیٹیکل ایڈورٹائزنگ ٹرانسپیرنسی رپورٹ 2022 اور2023 میں تیزی سے بہتری کی امید ہے۔ وہ انتخابات سے متعلقہ اشتہارات پر "تصدیق شدہ مشتہرین” کے اخراجات کے نمونوں پر تفصیلی معلومات شامل کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں اور ڈیٹا روزانہ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔
"یہ فیس بک کے ٹریکر کی طرح بہت اچھا نہیں ہے لیکن آپ گوگل سے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں – آپ اس میں سے کچھ کو وژیولائز بھی کر سکتے ہیں – آپ تھوڑی بہت تلاش بھی کر سکتے ہیں اس لیے میں اسے ضرور چیک کروں گا،” سلورمین کہتے ہیں۔ امریکہ میں رپورٹرز فیس بک اشتہارات کے پیچھے کام کرنے والی تنظیموں کے بارے میں گہری بصیرت کے لیے نیویارک یونیورسٹی کے سائبرسیکیوریٹی فار ڈیموکریسی یونٹ کے ذریعہ تیار کردہ بہترین این وائی یو ایڈ آبزرویٹری پر بھی تلاش کر سکتے ہیں۔
سیاسی اشتہارات کا مطالعہ کرنے والے مقامی محققین کو تلاش کریں۔ "کیا آپ کے ملک میں ایسے ماہرین تعلیم ہیں جو سیاسی اشتہارات کا مطالعہ کرتے ہیں؟ عام طور پر تقریباً ہر ملک میں ایسے لوگ ہوتے ہیں،” سلورمین کہتے ہیں۔ "یقینی طور پر ان سے بات کریں اور دیکھیں کہ وہ کون سا مطالعہ اور ایسا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں جو پلیٹ فارمز کی جانب سے پیش کیے جانے والے مواد سے مختلف ہو سکتا ہے۔”
الیکشن ڈس انفارمیشن کے پیچھے موجود اداکاروں کو کیسے ٹریک کریں
"غلط معلومات کا پہلا مرحلہ جو ہم عام طور پر دیکھتے ہیں وہ سوشل میڈیا پر مواد کی مکمل بیراج ہے۔” — شورنسٹین سینٹر کے ساتھی جین لیٹوینینکو
"غلط معلومات پھیلانا، خاص طور پر سوشل میڈیا پر، تیزی سے سیاسی اور مالی طور پر منافع بخش ہے،” لیٹوینینکو نوٹ کرتی ہیں۔ "ایک تفتیشی رپورٹر کے طور پر اس کے بارے میں سوچنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ یہ پوچھیں: ‘کس کو فائدہ؟’ اگر آپ ریاستی سرپرستی میں مداخلت کے بارے میں فکر مند ہیں تو پوچھیں کہ کیا معلوم ڈس انفارمر ریاستوں جیسے روس، چین، ایران کو سفارتی طور پر انتخابات میں مداخلت سے فائدہ ہوتا ہے؟” وہ مزید کہتی ہیں: "ہمارے ملک میں ہم سیاستدانوں کو اپنے ایجنڈوں کو تقویت دینے کے لیے غلط معلومات کا استعمال کرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ وہ ایسا یہ ظاہر کرنے کے لئے کرتے ہیں کہ ان کے پاس حقیقت سے زیادہ حمایت ہے یا کسی خاص پالیسی کو آگے بڑھانے کے لئے۔”
مختصر توجہ کا دائرہ کار جو سوشل میڈیا پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے، لیٹوینینکو کا کہنا ہے کہ غلط معلومات کی بصری شکلیں تیزی سے طاقتور ہوتی جا رہی ہیں اور اس خطرے کو سمجھنے کے لیے واشنگٹن پوسٹ کے اس جامع گائیڈ کی کو پڑھنے کی سفارش کرتی ہیں۔
الیکشن میں غلط معلومات دینے والے کون ہیں؟ وہ مقامی مہمات کے پیچھے مربوط سیاسی کارکن ہو سکتے ہیں۔ انتہائی جماعتی نیوز میڈیا؛ غیر ملکی، ریاستی حمایت یافتہ ٹرول فارمز؛ جمہوریت مخالف یا سیاسی انتہا پسند؛ خصوصی دلچسپی کے گروپ؛ وقف سوشل میڈیا پروپیگنڈا نیٹ ورکس؛ اور بعض اوقات وہ نوجوان جنہوں نے سیاسی جھوٹ سے فی سائٹ وزٹ کے ایک فیصد کے حساب سے رقم کمانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ وہ نادانستہ شرکاء بھی ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ فرسٹ ڈرافٹ نیوز کے مچابق کسی مسئلے پر ایک نیک نیت شہری کے مخلصانہ دعوے کو ڈس انفارمیشن ایجنٹس انتخابی پیغام رسانی میں استعمال کرنے کے لیے دوبارہ پیش کر سکتے ہیں۔ ان کی رپورٹ میں یہ مثال پیش کی گئی ہے: "ایک [شخص] آسٹریلیائی بش فائر سیزن کی وجہ کو آتش زنی کی لہر کے طور پر غلط پیش کر رہا ہے جسے پھر سازشی تھیورسٹ نے ماحولیاتی انکار کے ایجنڈے کے ساتھ ساتھ اٹھایا ہے۔”
2016 میں سلورمین کی ایک تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ 100 سے زیادہ ٹرمپ کی حامی ڈس انفارمیشن ویب سائٹس میسیڈونیا کے ایک ہی قصبے میں پروپیگنڈہ کرنے والے نوجوانوں ذریعے چلائی جا رہی ہیں،جن میں سے کچھ نے ٹریفک پر مبنی اشتہارات سے ہر ماہ $5000 تک کمایا۔ زیادہ تر نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ڈیموکریٹک حریف ہلیری کلنٹن کے درمیان نظریاتی اختلافات کی پرواہ نہیں کی۔ انہوں نے صرف ٹرمپ کے حامیوں کے سوشل میڈیا شیئرز کو زیادہ منافع بخش پایا اور پھر بھی ان کی جھوٹی اور گمراہ کن پوسٹس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا امریکہ میں 2016 کے انتخابات پر برا اثر پڑا ہے۔ 2020 میں فرانسیسی رپورٹر الیگزینڈر کیپرون نے جانا کہ ڈیموکریٹک رپبلک کانگو میں ایک نقصان دہ ڈس انفارمیشن مہم نہ پیسے اور نہ ہی سیاسی اثر و رسوخ بلکہ صرف سوشل میڈیا پر بریگنگ رائٹس نے بڑھائی۔
"غلط معلومات کا پہلا مرحلہ جو ہم عام طور پر دیکھتے ہیں وہ سوشل میڈیا پر مواد کی مکمل بہتات ہے – عام طور پر بصری مواد؛ بعض اوقات سیاق و سباق سے ہٹ کر جبکہ بعض اوقات گمراہ کن انداز میں تراشے جاتے ہیں،” لیٹوینینکو نوٹ کرتی ہیں۔
ڈس انفارمیشن بصیرت کے نئے ٹولز آزمائیں۔ کراوڈ ٹینگل طویل عرصے سے فیسبک، ریڈیٹ، اور انسٹاگرام پر بیانیے کو ٹریک کرنے کے لیے جانا جانے والا ٹول رہا ہے۔ لیکن سلور مین نے خبردار کیا ہے کہ یہ بصیرت انگیز ٹول اب نئی قدغنوں کی وجہ سے محدود ہے – جیسے کہ نئے اکاؤنٹس کی معطلی اور اسے غیر یقینی مستقبل کا سامنا ہے۔ بلاشبہ یہ فلپائن جیسے ممالک جہاں فیس بک کے زیر اثر انتخابات ہیں کے صحافیوں کے لیے ایک دھچکا ہے۔ تاہم سلورمین کا کہنا ہے کہ جنکی پیڈیا کی طرح کے ابھرتے ہوئے وسائل زیادہ تر ممالک میں کم از کم اسی طرح کی تفتیش کے کام کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور زیادہ میڈیا کے موافق خصوصیات کے ساتھ۔ جنکی پیڈیا وائرل ہونے والی غلط معلومات اور "مسئلہ کن مواد” پر فوکس کرتا ہے۔
نئی کہانی کی تلاش کے لئے فوری تصدیقی ٹولز کا استعمال کریں۔ جہاں حقائق کی جانچ کرنے والی تنظیمیں عام طور پر ڈیبنکنگ میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں وہیں مشکوک تصاویر اور دعوے اکثر ان بڑی تحقیقات میں سامنے آتے ہیں جن کے لیے تصدیق کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور وہ قیمتی نئی لیڈز کو متحرک کر سکتی ہیں۔ جی آئی جے این کی مشہور تصویری تصدیقی گائیڈ میں صحافت کے ٹرینر ریمنڈ جوزف نے بتایا ہے کہ کس طرح صارف دوست ٹولز کا استعمال کیا جائے۔ سوشل میڈیا پر تندیل کی گئی تصاویر کو چیک کرنے کے لیے مفت ٹولز جیسے فوٹو شیرلاک ایپ اور فیک امیج ڈیٹیکٹر ایپ نیز اس میں تصاویر میں سراغ تلاش کرنے کی ٹپس بھی ہیں۔ مہم کی ٹریل کی تلاش میں قلیل وقت میں کام کرنے والے صحافیوں کے لیے خاص طور پر مفید: وہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ کس طرح صحافی گوگل امیجز میں فوٹو یو آر ایل یا ویب ایڈریس ڈال کر اپنے موبائل فون پر سیکنڈوں میں فوٹو چیک کر سکتے ہیں۔
سامعین کو انتخابی پروپیگنڈے کی عام اقسام سے آگاہ کریں۔ بدقسمتی سے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن اب اس قدر پھیل چکی ہیں کہ جھوٹ کی مختلف اقسام کو سمجھنا ضروری ہے – جیسے ایجٹپراپ سامعین کو ایک مخصوص کارروائی پر اکسانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے یا گیس لائٹنگ جو اعتماد کو مجروح کرنے اور قائم شدہ حقائق پر حملہ کرنے کے لیے جھوٹی اور فریب دینے والی داستانوں کو گھماتی ہے اور ان کے اختلافات کو سیاق و سباق کے مطابق بناتی ہے۔ اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، غیر منفعتی گروپ ڈیٹا اینڈ سوسائٹی کا یہ مددگار وضاحت کنندہ اور فرسٹ ڈرافٹ نیوز کا یہ معلوماتی ڈس آرڈر ٹول باکس دیکھیں۔
ڈس انفارمیشن سپر اسپریڈرز کو ٹریک کریں۔ آپ مربوط سوشل میڈیا الیکشن ڈس انفارمیشن اور مقبول لیکن غلط پیغامات کی معصومانہ شیئرنگ کے درمیان کیسے فرق کر سکتے ہیں؟ کو آر نیٹ اٹلی کی اربینو یونیورسٹی میں تیار کردہ ایک پروگرام ہے جو مشتبہ اشتراک کے نمونوں کی شناخت کے لیے الگورتھم کا استعمال کرتا ہے۔ آر پروگرامنگ لینگویج کے اندر ایک ٹول گیفی اوپن سورس ویژولائزیشن پلیٹ فارم کے ساتھ مل کر اور بھی زیادہ طاقتور ہے۔
غلط معلومات سے فائدہ اٹھانے والوں کو تلاش کرنے کے لیے وی ویریفائی ٹویٹر ایس این اے ٹول کا استعمال کریں۔ اس گائیڈ کے باب اول میں ہم نے نئے اور مفت ٹویٹر ایس این اے ٹولز کی تفصیلات کو بیان کیا ہے جس کا استعمال ٹویٹر پر انتخابی غلط معلومات پھیلانے والے افراد کو ٹریک کرنے اور تصویری طور پر نقشہ بنانے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کی جانب سے اس ٹول کو گیم چینجر قرار دینے کی دو وجوہات یہ ہیں کہ یہ مواد سے زیادہ صارفین پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور رپورٹرز کو کسی خاص مہارت کی ضرورت نہیں ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ ٹول ان تنظیموں اور ویب سائٹس کو بھی ظاہر کر سکتا ہے جو ممکنہ طور پر دھوکہ دہی کی مہموں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھاتی ہیں۔
خودکار سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت کریں۔ اکاؤنٹ اینالیسس ایپ مشتبہ ‘بوٹ’ اکاؤنٹس کو بے نقاب کرنے کے لیے مختلف تکنیکوں کا استعمال کرتی ہے۔ مثال کے طور پر اس کی "ڈیلی ردھم” کی خصوصیت ان اکاؤنٹس کو فلیگ کرتی ہے جو مقامی وقت کے مطابق صبح 1:00 بجے سے صبح 5:00 بجے کے درمیان ٹویٹس پوسٹ کرتے ہیں جب انسان عام طور پر سو رہے ہوتے ہیں۔ دریں اثنا بوٹو میٹر ٹول اس امکان پر اسکور پیش کرتا ہے کہ آپ جس اکاؤنٹ کی چھان بین کر رہے ہیں یا اس کے پیروکار بوٹس ہیں یا نہیں۔
جھوٹ سے فائدہ اٹھانے کی کوششیں تلاش کریں۔ کچھ سیاست دان ان جھوٹوں کو آگے بڑھانے کی زحمت کیوں کرتے ہیں جو پہلے ہی غلط ثابت کر دیے گئے ہیں اور وہ ان مہم میں مدد کرتے نظر نہیں آتے؟ لیٹوینینکو کہتی ہیں، "ایک بار جب آپ غلط معلومات کو کسی مخصوص سیاست دان یا کارکن گروپ سے جوڑ دیتے ہیں تو یہ دیکھنا ضروری ہے کہ آیا وہ کسی ایسی پالیسی کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ چلتی ہیں۔” "امریکہ میں ہم جھوٹی ‘سٹاپ دی اسٹیل’ مہم کے پیچھے ووٹنگ کے حقوق پر ایک بہت بڑی پابندی دیکھتے ہیں [جس نے اس جھوٹ کو آگے بڑھایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 2020 میں فاتح نہیں بننے دیا]۔ اس قدم سے آپ کو غلط معلومات کے مقصد کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔”
ڈیپ فیک کے خطرے کو مت بھولیں۔ ڈیپ فیک ویڈیوز جو کہ حقیقی لوگوں کی حقیقت پسندانہ لیکن من گھڑت تصاویر بناتے ہیں عوامی اعتماد اور جمہوریت پر نقصان دہ اثر ڈال سکتے ہیں جیسے کہ قانون کے پروفیسر ڈینیئل سیٹرون نے 2019 کی ٹیڈ ٹاک میں وضاحت کی۔ اسی طرح سلورمین نے خبردار کیا ہے کہ "یہ صرف کچھ وقت کی بات ہے کہ ٹیکنالوجی کا انتخاب پر اثر انداز ہونے کے لیے استعمال کیا جائے۔” ان کی پیشن گوئی ابھی تک سچ ثابت ہونی ہے لیکن ماہرین نے حیرت انگیز طور پر مؤثر اور کم ٹیکنالوجی والے "سستے جعلی” حربوں میں بڑھتے ہوئے رجحان کی طرف اشارہ کیا ہے جیسے کہ سیاسی ویڈیو پر کیپشن کو تبدیل کرنا۔ سلورمین نے خبردار کیا ہے کہ انتخابات کے دنوں سے پہلے ۴۸ گھنٹے میں ڈیپ فیکس کا سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے کیونکہ مہمات یا صحافیوں کے پاس ویڈیوز کی جانچ یا تردید کرنے کے لیے بہت کم وقت ہوتا ہے۔
مشتبہ ڈیپ فیکس کو جانچنے کے لیے ان ویڈ یا نئے مائکروسافٹ ویڈیو آتھینٹیکیٹر کو آزمائیں اور یہ چیک کرنے کے لیے روایتی ذرائع استعمال کریں کہ آیا امیدوار کلپ میں دکھائے گئے منظر میں موجود تھا یا نہیں۔
انتخابات میں گندی چالوں کی تحقیقات
انتخابی گندی چالوں کا تعاقب صرف تفتیشی صحافی ہی کئی وجوہات کی بنا پر کرتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے شاذ و نادر ہی غیر اخلاقی ہتھکنڈوں پر توجہ دیتے ہیں۔ ووٹنگ کی نگرانی کرنے والے گروپس ردعمل ظاہر کرنے میں بہت زیادہ وقت لگاتے ہیں جبکہ میڈیا کے سامعین عام طور پر ہدف یا متاثرین ہوتے ہیں اور ایک بری نیت پر مبنی مہم کے پیچھے اداکار اکثر آپ کو وسیع تر انتخابی اسکینڈلز کی طرف لے جا سکتے ہیں۔
یہ جائز سیاسی چالوں سے الگ ہیں – جیسے میڈیا کے نگرانوں کو جان بوجھ کر بڑے ڈیٹا ڈمپ میں غرق کرنا۔ ایک بہترین مثال: انتخابی مہم کی آخری تاریخ کے قریب امیدوار کے میڈیکل ریکارڈ کے سینکڑوں صفحات کا اجراء۔
جہاں ہم ووٹروں کو غلط معلومات دینے یا دھوکہ دینے کے لیے بنائے گئے ہتھکنڈوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں وہیں ان میں مناسب طریقے سے نافذ کیے گئے قوانین بھی شامل ہیں جنہیں صحافی جمہوریت مخلالف، غیر اخلاقی یا نسل پرست کے طور پر بے نقاب کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر 2014 میں امریکی ریاست الاباما میں ایک نئے قانون کے تحت ووٹ ڈالنے کے قابل قبول ثبوت کے طور پر فوٹو شناختی دستاویزات کی ایک فہرست کو لازمی قرار دیا گیا، بشمول ڈرائیورنگ کے لئے لائسنس۔ لیکن صرف ایک سال بعد متعصب عہدیداروں نے منظم طریقے سے ان سرکاری دفاتر کو بند کر دیا جو ان علاقوں میں لائسنس جاری کرتے ہیں جو ممکنہ طور پر اپوزیشن پارٹی کی حمایت کرتے ہیں۔ برینن سینٹر ایک غیر جانبدار قانون اور پالیسی تنظیم نے اس دعوے کی تردید کرنے کے لیے کہ بجٹ میں کٹوتیاں اس اقدام کے پیچھے تھیں ایک مفید نقشہ شائع کیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ ریاست میں 31 بندشیں ان کاؤنٹیز میں ہوئیں جن میں شہریوں کے زیادہ تناسب کا اپوزیشن کو ووٹ دینے کا امکان ہے۔
سچائی کو بے نقاب کرنے کے لیے کراؤڈ سورسنگ کا استعمال کریں۔ گمراہ کن انتخابی روبوکالز کی اصلیت وہ خودکار کالز ہیں جو پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغامات کی ایک بڑی مقدار فراہم کر سکتی ہیں۔ ان کو ٹریک کرنا بہت مشکل ہے۔ لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ کراؤڈ سورسنگ ان جیسی مہم کی گندی چالوں کا پتہ لگانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ 2018 میں کپمرووا پروجیکٹ نے کامیابی کے ساتھ برازیل کے انتخابات کو نقصان پہنچانے والے جھوٹوں کا پردہ فاش کیا جب ۲۴ میڈیا تنظیموں نے تعاون کر کے ایک ہی واٹس ایپ نمبر شائع کیا اور ان کے مشترکہ سامعین کے لیے تجاویز کا سیلاب موصول ہوا۔ اور یہ منصوبہ اس ملک کے 2022 کے انتخابات سے قبل ممکنہ مہم کی گندی چالوں کی نگرانی کرتا رہتا ہے۔
لیٹوینینکو کہتی ہیں، "کراؤڈ سورسنگ بہت اہم ہے خاص طور پر جب غلط معلومات کے لیے ابتدائی بیانیے کی شناخت کی بات آتی ہے اور خاص طور پر واٹس ایپ کے لیے۔ وہ مزید کہتی ہیں، ” ٹپ لائن کریں اور تعاون کریں۔”
انتباہ کے نشانات پر غور کرنے کے لئے شامل ہیں:
- انتخابی دنوں اور ووٹر رجسٹریشن کے دنوں میں جھوٹے طریقے سے ٹارگٹ کئے گئے ٹریفک جام۔
- پش پولنگ جہاں رائے عامہ کے سروے میں مبینہ طور پر مخالف امیدواروں یا پالیسیوں کی حمایت میں کمی کو ظاہر کرنے کے لیے بے ایمانی یا ہیرا پھیری والے پیغامات کا استعمال کیا جاتا ہے۔
- ووٹنگ کی حوصلہ شکنی کے لیے غلط معلومات پر مبنی روبوکالز جیسے کہ انتخابی کیلنڈر اور شناختی تقاضوں کے بارے میں غلط معلومات پھیلانا۔
- نئے ووٹرز کو ڈرانا کہ ووٹ رجسٹر کرنے کے باعث ٹیکس حکام زیادہ جانچ پڑتال کریں گے۔
- مسابقتی مخالف طرز عمل، جیسے کسی حریف کی مہارت یا میڈیا کے مواقع کی مہم کو روکے رکھنا۔
- میل ان بیلٹ کے طریقہ کار پر ووٹروں کو جان بوجھ کر الجھا دینا۔
- غیر مقبول افراد سے جھوٹے یا مبالغہ آمیز روابط رکھنے والے امیدواروں کو بدنام کرنے کے لیے "ڈارک پی آر ” حکمت عملیوں کا استعمال۔
- مہم کی سرگرمیوں کے لیے عوامی وسائل کا غیر قانونی یا غیر اخلاقی استعمال۔
- ایک نئے سیاسی ضلع میں مخالف امیدوار کے گھر کے پتے کا دوبارہ اندراج۔
- غیر ملکی مداخلت کا مطالبہ۔
متنازعہ قانون سازی کی حکمت عملی میں یہ بھی شامل ہو سکتے ہیں:
- مخالف ووٹروں کو نقصان پہنچانے، منحرف کرنے یا رکاوٹ ڈالنے کے لیے انتخابی قوانین کو تبدیل کرنا۔ ان میں ایسے قوانین شامل ہیں جو کچھ متعصب کمیونٹیز میں مقبول دنوں میں ووٹر کے اندراج کو روکنے کے لیے بنائے گئے ہیں اور ایسے قوانین جن کے لیے ایسی انتخابی شناخت کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ مخالف ووٹروں کے پاس ہونے کا امکان کم سے کم ہوتا ہے۔
- "آٹو کریٹس کی الیکشن پلے بک” سے قوانین۔ قانون سازی کی گندی چالوں کی فہرست دیکھیں جو عام طور پر آمروں کے ذریعہ استعمال ہوتی ہیں جن کا اس گائیڈ میں پہلے ذکر کیا گیا ہے۔
- انتہائی سیاسی چالبازی۔ سیاسی اضلاع کی حدود کو دوبارہ ترتیب دینے کے عمل کا غلط استعمال ایسے انتخابات کا باعث بن سکتا ہے جس میں ووٹر اپنے قائدین کا انتخاب نہیں کرتے بلکہ قائدین اپنے ووٹروں کا انتخاب کرتے ہیں۔ نتیبجتا وہ جماعتیں جو مقبول ووٹ کو بھاری مارجن سے کھو دیتی ہیں جمہوری اصولوں کا مذاق اڑاتے ہوئے اب بھی نمائندہ اداروں کا کنٹرول حاصل کر سکتی ہیں۔ اگرچہ متناسب نمائندگی والی اقوام میں مسئلہ کم ہے، جیسے اسرائیل اور نیدرلینڈز، یا ایسے ممالک جو غیر جانبدار تنظیموں کو اپنی قانون سازی کی اجازت دیتے ہیں، جیسے کہ آسٹریلیا اور کینیڈا، ہنگری جیسی جگہوں پر سیازی چالبازی کے ہتھکنڈے ووٹروں کے حقوق کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں جیسے کہ امریکہ، ہانگ کانگ، سوڈان اور فلپائن۔
- وہ قوانین جو ووٹروں کو دھوکہ دہی کا بہانہ استعمال کرتے ہوئے ووٹنگ کو مشکل بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ انفرادی ووٹر فراڈ دنیا بھر میں غیر معمولی طور پر نایاب ہے اور قومی نتائج کے لیے غیر ضروری ہے۔ پھر بھی بہت سی سیاسی جماعتیں ایسے قوانین متعارف کروانے کے لیے اس نان ایشو کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہیں جو جان بوجھ کر ان مخصوص گروپوں کے لیے ووٹنگ کو مشکل بنا دیتے ہیں جو ان کے خلاف ووٹ دیتے ہیں۔ اگر آپ کا مقامی ڈیٹا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ذاتی طور پر ووٹر کی دھوکہ دہی آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی چوٹوں یا گولفرز کی جانب سے ان کی سالگرہ کے موقع پر کیے گئے ہولز ان ون سے کم عام ہے تو ان اعداد و شمار کی بے ضابطگیوں کو اجاگر کرنے کے لیے فلرش جیسے ویژولائزیشن ٹولز کا استعمال کریں۔”یاد رکھیں کہ زیادہ تر انتخابی دھوکہ دہی کی داستانیں مقامی طور پر شروع ہوتی ہیں،” لیٹوینینکو نوٹ کرتی ہیں۔
- متعصب پولنگ اسٹیشن بند کرنا۔ پلٹزر جیتنے والے رپورٹر ڈیوڈ کے جانسٹن کا کہنا ہے کہ ٹارگٹڈ پولنگ اسٹیشنوں کی بندش کے ذریعے ووٹروں کو دبانے کا عمل جمہوریتوں میں بڑھ رہا ہے۔ امریکہ میں سنٹر فار پبلک انٹیگریٹی سے ملتے جلتے ڈیٹا بیسز تلاش کریں جو اپوزیشن کی حمایت والے علاقوں میں ٹارگٹ کئے گئےپولنگ کی جگہوں کو بند کر سکتے ہیں۔
سلورمین کا کہنا ہے کہ "نیوز رومز کو سامعین سے یہ کہنے کی ضرورت ہے کہ وہ انتخابات میں ان کی آنکھیں اور کان بنیں۔” لہذا اپنے قارئین یا ناظرین کو بتائیں: ‘اگر آپ ووٹ کو دھوکہ دینے یا مداخلت کرنے کی کوششیں دیکھتے یا سنتے ہیں تو ہم تک پہنچنے کا طریقہ یہ ہے۔’ آخر یہ ان کی جمہوریت ہے۔”
یہ انتخابات کی تحقیقات کے لیے جی آئی جے این کے سیریلائزڈ گائیڈ کی آخری قسط ہے۔ تعارف، باب 1، باب 2، اور باب 3 پہلے ہی شائع ہو چکے ہیں۔
روون فلپ جی آئی جے این کے رپورٹر ہیں۔ روون پہلے جنوبی افریقہ کے سنڈے ٹائمز کے چیف رپورٹر تھے۔ ایک غیر ملکی نامہ نگار کے طور پر، وہ دنیا کے دو درجن سے زائد ممالک کی خبروں، سیاست، کرپشن اور تنازعات پر رپورٹ کر چکے ہیں۔