رسائی

ٹیکسٹ سائیز

رنگوں کے اختایارات

مونوکروم مدھم رنگ گہرا

پڑھنے کے ٹولز

علیحدگی پیمائش
Facebook privacy settings, online security jouranlists
Facebook privacy settings, online security jouranlists

One new app helps journalists manage all their privacy settings on social media, to better ensure their security. Image: Shutterstock

رپورٹنگ

موضوعات

جی آئی جے این ٹول باکس: جدید ترین — اور مفت — آن لائن تحقیقاتی ٹولز جو آپ ابھی آزما سکتے ہیں۔

یہ مضمون ان زبانوں میں بھی دستیاب ہے

سنہ 2024 کی این آئی سی اے آر (نائکار) ڈیٹا جرنلزم سمٹ — جس کی میزبانی بالٹی مور میں تحقیقاتی رپورٹرز اور ایڈیٹرز نے کی تھی — بنیادی طور پر امریکی ڈیٹا رپورٹرز کے لیے رپورٹنگ کے بہت سے جدید وسائل اور ٹولز کو منظر عام پر لایا۔

جی آئی جے این نے ان تجاویز اور ڈیٹا بیسز میں سے ان کی شناخت کی ہے جو دنیا بھر کے تفتیشی اور ڈیٹا رپورٹرز کو منتقل کیے جا سکتے ہیں، اور ہم آنے والے ہفتوں میں پوری دنیا سے متعلقہ ان تکنیکوں کو کئی کہانیوں میں شیئر کریں گے۔

نائکار 24 کی اس پہلی کہانی میں ہم حقائق کی جانچ پڑتال، موضوع کی بریفنگ، اور صحافیوں کی حفاظت سے متعلق کچھ نئے اور مفت تحقیقاتی ٹولز کے بارے میں بتائیں گے جو نائکار کے ہالوں میں اہم دلچسپی کا موضوع رہے تھے اور جو اس وقت تقریباً کسی بھی ملک میں رپورٹروں کی مدد کر سکتے ہیں۔

تصاویر کی فوری تحقیقات کے لیے گوگل کے نئے ٹولز

ابائوٹ دِس امیج۔ یہ بالکل ایک نیا فیچر ہے جو صحافیوں کو سیکنڈوں میں تصویر کی عمومی تاریخ جانچنے میں مددکر سکتا ہے۔ گوگل امیجز میں تصویر منتخب کرنے کے بعد صرف اس تصویر پر کلک کریں، پھر ساتھ میں موجود تین عمودی نقطوں پر کلک کریں اور پھر ”ابائوٹ دِس امیج” کے نئے ٹیب کو منتخب کریں۔ یہ ٹول فوری طور پر دکھاتا ہے کہ وہ تصویر یا اس سے ملتی جلتی تصویر کب سے گوگل پر موجود ہے اور فوری طور پر اس دعوے کو رد کر سکتا ہے کہ وہ نئی تصویر ہے۔ یہ کبھی کبھی میٹا ڈیٹا سے مفید معلومات بھی پیش کرتا ہے جس میں کسی بھی مصنوعی ذہانت میں ہونے والی ترقی پر نوٹس بھی شامل ہوتے ہیں۔

فیکٹ چیک ایکسپلورر۔ کیا آپ کے پاس کوئی مشکوک دعویٰ یا تصویر ہےجس کی پہلے ہی کوئی تصدیق شدہ حقائق کی جانچ کرنے والی تنظیم تصدیق کر چکی ہے یا اسے مسترد کر چکی ہے؟ گوگل کا یہ نیا انٹرفیس خصوصی طور پر تصدیق شدہ حقائق کے لیے بنایا گیا سرچ انجن ہے اور رپورٹرز کو فیصلے کا فوری خلاصہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اصل تصدیقی رپورٹ کا لنک حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

"یہ تمام نتائج معروف خبروں یا حقائق کی جانچ کرنےوالی تنظیموں کے ہیں لہذا آپ کو اس ٹول میں کوئی غلط معلومات نہیں ملنی چاہیے سوائے ان دعووں کے جن کی حقائق کی جانچ کی گئی ہے۔” گوگول نیوز انیشی ایٹو میں امریکی ٹیچنگ فیلو میری ناہورنیاک نے کہا۔ ”مجھے اس میں پسند ہے کہ آپ دعویٰ دیکھتے ہیں لیکن وہ پہلے سے ہی نتائج کے ساتھ جڑا ہوتا ہے۔”

امیج سرچ بیٹا اور گوگل امیج کانٹیکسٹ۔ رپورٹرز اس نئے ٹول تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایک سادہ سا فارم پُر کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کی اپ لوڈ کردہ تصویر سے متعلق کیے گئے تمام حقائق کی جانچ پڑتال آپ کے سامنے لے آتا ہے۔ یہ میٹا ڈیٹا کے بجائے تصویر پر ہی کام کرتا ہے — اس لیے کسی مشکوک تصویر کے اپ لوڈ کردہ اسکرین شاٹس بھی کام آ سکتے ہیں۔ لیکن غالباً امیج سرچ بیٹا کی سب سے طاقتور خصوصیت اس کا امیج کانٹیکسٹ فیچر ہے،جو آپ کو بتاتا ہے کہ وہ تصویر کس دن پہلی بار شمار کی گئی تھی اور ساتھ ہی اس کے منبع کے متعلق دیگر تفصیلات بھی بتاتا ہے۔

"اس قسم کا ٹول کچھ مہینے پہلے تک موجود نہیں تھا — اس سے پہلے، آپ کو ریورس امیج سرچ کرنا پڑتا تھا، پھر اسے وقت کے حساب سے ترتیب دینی پڑتی تھی اور واپس جانا پڑتا تھا جب تک آپ اسے دیکھ نہیں پاتے تھے،“ ناہورنیک نے وضاحت کی۔

ڈینجر زون ٹول پی ڈی ایف لیکس سے میلویئر صاف کرتا ہے

الیکٹرانک دستاویز کی صورت میں معلومات کو لیک کرنے والے تحقیقاتی ذرائع بعض اوقات نادانستہ طور پر ان کے ساتھ خطرناک میلویئر بھی بھیج دیتے ہیں اور برے اداکار بھی جان بوجھ کر متاثرہ "نیوز ٹپس” کے ساتھ نیوز رومز پر حملہ کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ فریڈم آف دی پریس فاؤنڈیشن کی بنائی گئی — جسے صرف ایک کلک کی ضرورت ہے — اوپن سورس ڈینجر زون ٹول اس دستاویز کی ایک کاپی بناتا ہے جسے آپ اس ٹول پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔ وہ اس میں موجود بگز کو اس میں سے نکالتاہے اور اس دستاویز کو ایک محفوظ پی ڈی ایف میں تبدیل کرتا ہے۔ یہ اصل دستاویز کو ایسی جگہ پر بھی رکھتا ہے جہاں سے آپ اسے غلطی سے نہیں کھولیں گے، اور جارحانہ یا خطرناک میلویئر کے خلاف اضافی تحفظ کے طور پر اپ لوڈ کے لیے ایک "ورچوئل کمپیوٹر” بناتا ہے۔

Dangerzone tool scrub malware from pdf leaks

The Freedom of the Press Foundation created the Dangerzone tool to screen out any potential malware from whistleblower-leaked documents. Image: Screenshot, Dangerzone

"یہ صحافیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا تھا اور یہ آپ اس میں ایسی ا پی ڈی ایف فائل  ڈال سکتے  ہیں جس  میں آپ کو لگے میلویئر ملا ہوا ہو سکتا ہے — اور اسے محفوظ بناتا ہے،” ڈیوڈ ہیورٹا نے وضاحت کی جو فریڈم آف دی پریس فاؤنڈیشن کے ایک سینئر ڈیجیٹل سیکیورٹی ٹرینر ہیں۔ "یہ کچھ او سی آر (آپٹیکل کریکٹر ریکگنیشن) فنکشنز بھی کر سکتا ہے۔”

یاد رہے کہ یہ پی ڈی ایف کے دیگر حفاظتی خطرات کو حل نہیں کرتا — جیسے نشانات کا خطرہ جو بعض اوقات خفیہ دستاویزات میں ممکنہ وسل بلورز کو بے نقاب کرنے کے لیے خفیہ طور پر شامل کیے جاتے ہیں۔ "اگر آپ دستاویز میں موجود رازداری کے مضمرات کے بارے میں فکر مند ہیں، جیسے پرنٹر کے نقطے یا جان بوجھ کر لکھے گئے غلط ہجے، تو یہ اسے نہیں پکڑے گا، کیونکہ یہ پی ڈی ایف کی ایک بصری کاپی بنا رہا ہے،” ہیورٹا نے تسلیم کیا۔

 پرپلیکسٹی اے آئی پیچیدہ تحقیقاتی موضوعات پر ابتدائی بریفنگ کے لیے جوابی انجن

تمام اے آئی چیٹ ٹولز کے جوابات کی طرح، پرپلیگزیٹی ڈاٹ اے آئی کے جوابات کو بھی احتیاط سے تصدیق کرنے یا انہیں ثبوت کے بجائے لیڈز کے طور پر استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن اس نئے ٹول نے این آئی سی اے آر ۲۴ میں بہت سے تجربہ کار تحقیقاتی صحافیوں کو ایک بہترین بریفنگ ٹول کے طور پر متاثر کیا— خاص طور پر واچ ڈاگ رپورٹروں کے لیے جو ایک پیچیدہ اور ناواقف موضوع سے نبٹتے ہیں۔ پرپلیگزیٹی ایک نئی قسم کا سرچ انجن ہے جو کی ورڈز سے ویب سائٹ کے لنکس کی فہرست دینےکے بجائے پیچیدہ تحقیقاتی سوالات کے جامع جوابات کے ساتھ ساتھ مستند ذرائع اور تجویز کردہ فالو اپ سوالات کی تیار کردہ فہرستیں فراہم کرتا ہے۔

اس کے ابتدائی صارفین کا کہنا ہے کہ اسے استعمال کر کے گہرائی تک جائیں اور یہ آپ کو وہاں لے کر جاتا ہے جہاں آپ جانا چاہتے ہیں بجائے اس جگہ کے جہاں یہ آپ کو لے جانا چاہتا ہے۔ یہ تصدیق شدہ ڈیٹا کا براہ راست ذریعہ نہیں ہے اور بڑے لینگویج ماڈل (ایل ایل ایم) اے آئی پر انحصار کرتا ہے۔ اس نام نہاد "جوابی انجن” کی تجویز سی یو این وائے (کیونی) گریجویٹ اسکول آف جرنلزم میں تدریس اور سیکھنے کے ڈائریکٹر جیریمی کیپلان نے کی تھی، ایک ایسے انوکھے اور تیز ذریعے کے طور پر جس کی مدد سے رپورٹروں کو نئے تحقیقاتی مضامین اور ممکنہ لیڈز پر بریف کیا جا سکتا ہے۔ اس میں ایک طاقتور مفت ڈیش بورڈ بھی ہے جس میں ادائیگی کے ساتھ اپ گریڈ کے آپشن موجود ہیں۔

"رپورٹرز کے لیے پیچیدگی کو سمجھنا ضروری ہے – کوئی بھی گوگل پر سرچ کر سکتا ہے جو آپ کو سو لنکس دے گا۔ لیکن پرپلیگزیٹی آپ کو حوالہ جات اور متعلقہ اگلے سوالات کے ساتھ پیچیدہ سوالات کو سمجھنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے،” کیپلان نے کہا۔ اس کام کے لئے دیگر ٹولز ہونے کا امکان موجود ہے، لیکن میں ابھی پرپلیگزیٹی کو ہی تجویز کروں گا۔ یہ خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے – یہ بہت مخصوص مثالیں دیتا ہے، اور یہ تیز رفتاری سے کام کرنے کے لیے ایک بہت مفید ٹول ہے۔”

مشرقی یورپ میں منی لانڈرنگ کی مشہور تکنیکوں کے بارے میں پوچھے جانے پر، یہ ٹول ۱۰ الگ طریقے دکھاتا ہے — "اسمرفنگ” اور بلک کیش اسمگلنگ سے لے کر لیئرنگ اور تجارت پر مبنی لانڈرنگ تک — ساتھ ہی ساتھ اس موضوع پر حال میں کی گئی تحقیقاتی کہانیوں کے خلاصے اور لنکس بھی دیتا ہے۔

کپلان نے مزید کہا: ”مجھے اس میں جو چیز واقعی پسند ہے وہ اس کا فالو اپ سوالات کی فہرست دینا ہے۔ آپ کی ایک موضوع کے حوالے سے سمجھ آہستہ آہستہ بڑھتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ کسی بھی مرحلے پر اس کی تصدیق کرنے کی صلاحیت بھی قائم رہتی ہے۔”

مثال کے طور پر پوچھا، "ایمیزون میں لکڑی کی اسمگلنگ کیسے کام کرتی ہے؟” پرپلیگزیٹی ایک مفصل اور سیاق و سباق کے ساتھ خلاصہ پیش کرتا ہے — جس میں مونگابے، ارتھ ریسٹوریشن سروس، اور کارپوریٹ اکائونٹیبلٹی لیب کے کام کے حوالہ جات کے ساتھ ساتھ تین منسلک فالو اپ سوالات موجود ہیں۔ ان سوالوں میں سے کسی ایک پر غور کرنے سے ان ممالک کی ایک آسان فہرست سامنے آ جاتی ہے جو اسمگل کی جانے والی امیزونیائی لکڑیوں سے تیار کردہ فرنیچر سب سے زیادہ خریدتے ہیں، اس کے ساتھ گرین پیس رپورٹس جیسے ذرائع کے لنکس ہوتے ہیں۔ یہ گلوبل ساؤتھ میں موجود چھوٹے نیوز رومز کے لیے ایک ضروری ٹول ہے۔

پرائیویسی پارٹی ایپ ہراسانی اور ڈاکسنگ کے خلاف حفاظت کے لیے

جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہم استعمال کرتے ہیں ان پر زیادہ تر صحافیوں کی صحیح پرائیویسی سیٹنگز انتخاب نہ کرنے کی بنیادی وجہ یہ نہیں ہے کہ ہم ان کا پتہ نہیں لگا سکتے، بلکہ یہ ہے کہ ہمارے پاس وہ کرنے کا وقت یا بینڈوتھ نہیں ہوتا۔ مثال کے طور پر: فیس بک پر محض کسی فوٹو البم کے پرائیویسی لیول کو اپ ڈیٹ کرنے میں چھ کلکس لگتے ہیں، اور ہر کلک کا اندازہ لگانے میں کافی وقت لگ سکتاہے۔ لیکن تحقیقاتی رپورٹروں کو ڈوکسنگ اور ہراسانی خاص طور پر جنسی ہراسانی کا شدیدخطرہ ہے اور یہ بڑھ بھی رہا ہے۔

بلاک پارٹی کی تخلیق شدہ، پرائیویسی پارٹی ایپ آپ کی ترتیبات کو اسکین کرتی ہے اور اپنی تجاویزات پیش کرتی ہے۔ یہ نہ صرف آپ کے لیے آپ کی تمام ترجیحی پرائیویسی سیٹنگز کو تلاش کرتی ہے اور ان پر کلک کرتی ہے، بلکہ آپ کے "اپ ڈیٹ” ٹیب پر کلک کرنے سے پہلے ہر ایک کے لیے پرائیویسی بمقابلہ رسائی ٹریڈ آف کی بھی مختصر وضاحت کرتی ہے — اور یہ نئے خطرات کے لیے خود کو مسلسل اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہے۔ بنیادی طور پر، یہ آپ کے کندھے پر کھڑا ایک ورچوئل ”آی ٹی ہیلپ ڈیسک” ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ یہ بہت تیزی سے کام کرتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے، آپ کو ایک اکاؤنٹ بنانا ہوگا، اس کی براؤزر ایکسٹینشن ڈاؤن لوڈ کرنی ہوگی، اور اپنے پلیٹ فارمز کا انتخاب کرنا ہوگا۔ یہ ایپ فی الحال فیس بک، لنکڈ ان، ٹویٹر (ایکس)، سٹراوا،انسٹاگرام، اور ریڈٹ پر کام کرتی ہے، اور اس کے ڈویلپر باقاعدگی سے نئے پلیٹ فارمز شامل کرتے رہتے ہیں۔

پرائیویسی پارٹی سروس فی الحال مفت دستیاب ہے، کیونکہ یہ ابھی تک بیٹا فارم میں ہے۔ یاد رہے کہ یہ موبائل کے بجائے فی الحال صرف ڈیسک ٹاپ کے لیے دستیاب ہے۔

"تمام پلیٹ فارمز اور ان کے ممکنہ خطرات، ان کی تمام سیٹنگز کو جاننا جن پر آپ کو توجہ دینی ہے، اور جن ٹریڈ آفز کو آپ قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، جاننا پریشان کن ہے اور کوئی بھی ان تمام سیٹنگز کے خوفناک یو ایکس سے گزرنا نہیں چاہتا،” بلاک پارٹی کی سی ای او ٹریسی چو نے کہا۔ "یہ صرف بور کرنے والا عمل ہے۔ پرائیویسی پارٹی آپ کو پلیٹ فارمز، سیٹنگز اور ٹریڈ آف کے بارے میں بتائے گی، اور ایک بار جب آپ فیصلہ کرلیں گے کہ آپ کوئی قدم اٹھانا چاہتے ہیں، تو ہم اس کام کو کریں گے اور آپ کے لیے ان کو اپ ڈیٹ کریں گے۔”

چو نے اعتراف کیا کہ اولی گارکس اور دیگر برے اداکار ممکنہ طور پر پرائیویسی پارٹی کو سوشل میڈیا پر اپنی عوامی پوسٹوں پر رپورٹنگ ویکٹر کو چھپانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ "ان کو تلاش کرنے کے لیے رپورٹرز جو جدید طریقے استعمال کرتے ہیں وہ اب بھی دستیاب رہیں گے۔”

اس تحریر کا اردو ترجمہ تحریم عظیم نے کیا یے اور اسے جی آئی جے این کی اردو ریجنل ایڈیٹر نے ایڈٹ کیا ہے۔


 روئن فلپ جی آئی جے این کے سینئر رپورٹر ہیں۔ وہ پہلے جنوبی افریقہ کے سنڈے ٹائمز کے چیف رپورٹر تھے۔ ایک غیر ملکی نامہ نگار کے طور پر وہ دنیا کے دو درجن سے زائد ممالک کی خبروں، سیاست، کرپشن اور تنازعات پر رپورٹ کر چکے ہیں۔

ہمارے مضامین کو تخلیقی العام لائسنس کے تحت مفت، آن لائن یا پرنٹ میں دوبارہ شائع کریں۔

اس آرٹیکل کو دوبارہ شائع کریں


Material from GIJN’s website is generally available for republication under a Creative Commons Attribution-NonCommercial 4.0 International license. Images usually are published under a different license, so we advise you to use alternatives or contact us regarding permission. Here are our full terms for republication. You must credit the author, link to the original story, and name GIJN as the first publisher. For any queries or to send us a courtesy republication note, write to hello@gijn.org.

اگلی کہانی پڑھیں