
خبریں اور تجزیہ
اپنی رپورٹنگ میں آڈیو شامل کرنے کے 9 طریقے
یہ بات سب کو معلوم ہے کہ کچھ سامعین میں صحافت پر اعتماد کم ہے۔ صحافتی اداروں کو زیادہ شفاف، قابل رسائی اور جوابدہ ہونے کی ضرورت ہے۔ آڈیو ایسا کرنے کا ایک آسان اور موثر ذریعہ پیش کرتا ہے۔
یہ بات سب کو معلوم ہے کہ کچھ سامعین میں صحافت پر اعتماد کم ہے۔ صحافتی اداروں کو زیادہ شفاف، قابل رسائی اور جوابدہ ہونے کی ضرورت ہے۔ آڈیو ایسا کرنے کا ایک آسان اور موثر ذریعہ پیش کرتا ہے۔
2018 میں ، نجی تفتیش کار ایگور آسٹوروسکی نے امریکی تفتیشی رپورٹر رونن فیرو کے سامنے انکشاف کیا کہ وہ ان کی جاسوسی کررہے ہیں ، اور "صحافیوں کے شکار” پر وسل بلوئر بن گئے۔ اوستروسکی نے حال ہی میں صحافیوں کو جسمانی نگرانی کی بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے بارے میں آگاہ کیا۔
لاطینی امریکہ اور افریقہ میں واٹس ایپ کی مقبولیت ابھرتے ہوئے ، ڈیجیٹل اور چھوٹے نیوز رومز کے لیے ایک موقع پیش کرتی ہے۔ لورا اولیور نے وضاحت کی ہے کہ کس طرح زمبابوے سے لے کر برازیل اور جنوبی افریقہ تک اخبارات اور اسٹارٹ اپ پلیٹ فارم واٹس ایپ کو اپنی کہانیاں بانٹنے کے لیے جدید طریقوں سے استعمال کررہے ہیں۔
تکلیف دہ واقعات اکثر یاداشت کو متاثر کرسکتے ہیں۔ یادیں بدل جاتی ہیں اور خوف میں تبدیل ہو سکتی ہیں، سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کیا ہوا، وقت گزرنے کے ساتھ ، فراموش کرنے کی خواہش کے ذریعے ، کیس کے بارے میں حالیہ انکشافات کے ذریعے ، یا محض دیگر شہادتوں کو سن کر۔
آرکیٹیکٹ ایلیسن کِلنگ کا کہنا ہے کہ سنکیانگ میں چین کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے حراستی مراکز کی کھوج لگانے اور شناخت کرنے کے لئے نقشہ سازی سائٹ بائیڈو پر خالی ٹائلویں ان مر۱کز کا پہلا سراغ تھیں۔
جہاں ایک جانب یہ عناصرجمہوریت اورمیڈیا کے لئے خطرہ ہیں، پینل اس بات پرمتفق تھا کہ تفتیشی رپورٹرکے لیے اچھی خبریہ تھی کہ دائیں بازو کے انتہا پسند اپنے ڈیجٹل ٹریک چھپانے میں "زیادہ ہوشیار نہیں ہیں۔” بری خبر یہ ہے: کووریج ان کے پیغام کو براہراست طور پرفروغ دیتی ہے
اسمارٹ فون ہماری ناچتی گاتی توسیع ہوتے ہیں- ہمیشہ ہمارے گھر، کام ، کھیل میں تسلسل کے ساتھ موجود رہتے ہیں۔ ان میں سے اکثر میں کچھ لیپ ٹاپس سے زیادہ بڑی ہارڈ ڈرائیوز اور زیادہ طاقتور پروسیسرز ہوتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ صرف ایک ہی چیز جو یہ نہیں کرسکتے وہ ہے اونچی عمارتوں سے کودنا۔
نیا بھر میں تحقیقاتی ٹیموں کی ہیئت ترکیبی سے متعلق بہت محدود حقیقی اور درست ڈیٹا دستیاب ہے۔ اس شعبہ میں گیٹ کیپروں میں تنوع نہیں پایا جاتا ہے۔ امریکا میں نیشنل پریس کلب نے متنوع تحقیقاتی ٹیموں کی بھرتی سے متعلق کچھ عرصہ قبل ایک مباحثے کا اہتمام کیا تھا۔
اوپن ڈیموکریسی کا یہ پراجیکٹ اس حوالے سے غیر معمولی ہے کہ یہ مکمل طور پر "فیمینسٹ تحقیق” ہے، ہر مرحلے پر خواتین کی جانب سے کیا گیا جیسے کہ مختلف جگہوں پر خود جا کر رپورٹنگ، منصوبہ بندی، ایک دوسرے سے رابطے قائم رکھنا اور نتائج کو پیش کرنا۔
زیادہ تر وکلاء پر مشتمل اس بغیر نافع کے لئے قائم ادارے کے بہت واضع سیاسی مقاصد ہیں، ریاستی بدعنوانی کو ختم کرنا اور پیوٹن کو اسکے عہدے سے ہٹانا، واضع رہے کہ یہ ایک صحافتی ادارہ نہیں ہے
ایک چھوٹا لیکن با اثرمہانہ میگزین، کاروان، کے دفاتر نئ دہلی میں واقع ایک سووئیٹ اسٹائیل کی عمارت ک تیسری منزل پر موجود ہیں
وسکونسن میں مقیم فری لانس رپورٹر اور مصنف ہاورڈ ہارڈی آن لائن ہراساں کرنے اور غلط معلومات کے مابین غیر پیچیدہ رابطے کے بارے میں لکھتے ہیں ، اور انفرادی رپورٹرز اور نیوز روم اس کے بارے میں کیا کر سکتے ہیں۔
سن کالک کی مدد سے سائے اورسورج کی پوزیشن کا کسی بھی متعیّن تاریخ اور وقت میں پتا چلایا جاسکتا ہے۔ آپ اس ایپ پر کسی ایک تاریخ کا انتخاب کریں، پھرکسی ایک مقام پر زوم اِن کریں۔
کرونا وائرس کی وَبا کے ابتدائی دنوں میں میڈیا کو فنڈ مہیا کرنے والی لومینیٹ فاؤنڈیشن سے تعلق رکھنے والے نشانت للوانی نے ہمیں بتایا کہ اب تک سامنے آنے والی تجاویز چار زمروں میں شمار کی جاسکتی ہیں: فاؤنڈیشن کے لیے عطیات( فنڈنگ) میں اضافہ کیا جائے، سرکاری زرِتلافی، نئے کاروباری ماڈل کے لیے رقم بڑے ٹیکنالوجی اداروں سے حاصل کی جائے۔
جب فریلانس صحافی سوفیا ہوانگ نے جنسی زیادتی کے کیس کی تفتیش شروع کی تو وہ ہر ملنے والے مظلوم سے کہتی تھیں کہ "اپنی کہانی بتانا ایک بات اور عوامی طورپر ملظم کا نام لینا الگ بات ہے۔”
ان تمام اخباری کہانیوں کا ایک ہی انداز تھا۔ ان میں سے ہر کیس میں انھوں نے ان افراد کو ہدف بنایا تھا جو ریاست کی چھتری تلے کام کررہے تھے۔ تب جنوبی افریقا کے صدر جیکب زوما کے مقرب بدعنوان افراد نے اہم ریاستی اداروں اور عہدوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے رکھا تھا اور وہ ان کو بروئے کار لاکر بدعنوانیاں کررہے تھے۔ ان اسٹوریوں کے نتیجے میں ریاست کو اپنے ہاتھ میں لینے والے ان افراد کو عہدے چھوڑنا پڑے تھے اور ان کی جگہ صدر جیکب زوما کے زیادہ وفادار افراد کو عہدوں پر مقرر کیا گیا تھا۔
ہم نے صحتِ عامہ کی تحقیقات کے لیے ایک جامع نئی گائیڈ پیش کررہے ہیں۔ اس کو کیتھرین ریوا اور سیرینا ٹیناری نے لکھا ہے
ریزلیینس فنڈ کی مشترکہ میزبانی میں جی آئی جے این کی گمشدہ افراد کی کھوج کرنے پر ویبینار سیریز نے چھہ ممالک کے صحافیوں کو جمع کیا، جو ان معاملات کی تحقیقات کے ماہر ہیں
پولیس کے غیر قنونونی کاروایوں کی تفتیش کے لئے 10 تجاویز
بھارت میں ’’ریت مافیا‘‘ سے گوئٹے مالا میں فیرونکل (اسٹیل) کی صنعت سے تنزانیہ میں سونے کی کان کنی تک، جن صحافیوں نے بھی کان کنی کی صنعتوں سے نقاب ہٹانے کی کوشش کی ہے انھیں خاموش کرا دیا گیا ہے یا راستے سے ہٹا دیا گیا
معلومات کے کھلے مآخذ (انٹرنیٹ) و وسائل کا استعمال،صارفین کے وضع کردہ مواد سے استفادہ اور تلاش وجستجو کے جدید فلٹروں نے گھر میں قید ہوئے رپورٹروں کو ایک موقع مہیا کیا ہے کہ وہ کورونا کی وبا سے متعلق بڑی خبروں کو منکشف کرسکیں۔
فری لانس تحقیقاتی صحافیوں کے لیے گُر: اسٹوری کی تلاش ،آمدن میں بہتری اور کاروبار کا انتظام
فری لانس تحقیقاتی صحافیوں کو اپنا نام بنانے یا پھر اپنی بقا کی خاطر ہی سہی، یہ عادت اپنانے کی ضرورت ہے کہ وہ اپنی رپورٹنگ کی اشاعت اور معاوضے کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع کی تلاش میں سرگرداں رہیں۔
گلوبل انویسٹیگیٹو جرنلزم نیٹ ورک کے اردو ایڈیشن کا مقصد: اردو زبان میں تحقیقاتی صحافت کے بارے میں بین الاقوامی رحجانات سے آگاہ رکھنا اور پیشہ وارانہ فرائض کی بہتر ادائیگی کیلئے نوجوان صحافیوں کو راہنمائی فراہم کرنا ہے
مئی 2020ء کے آخر میں برطانوی حکومت کے ایک سینئر مشیر نے کھلے عام یہ دعویٰ کیا کہ 2019ء میں کرونا وائرس کے خطرے سے متعلق ایک تحریری انتباہ جاری کیا گیا تھا بظاہر اس انتباہ کا واضح ثبوت تو اس مشیر کے 4 مارچ 2019ء کو تحریر کردہ ایک بلاگ میں موجود تھا کیونکہ وہاں اس نے لفظ ’’کرونا وائرس‘‘کا واضح طور پر حوالہ دیا تھا
کریگ سلورمین بزفیڈ نیوز کے میڈیا ایڈیٹر ہیں وہ آن لائن چلنے والی گمراہ کن، جھوٹی خبریں اور انکو پھیلانے والوں کا کھوج لگانے میں مہارت رکھتے ہیں وہ ان موضوعات اور میڈیا کے من چاہے مقاصد کے لیے استعمال سے متعلق ایسے ہی دوسرے موضوعات پر متعدد کتب کے مصنف اور مرتب ہیں