رسائی

ٹیکسٹ سائیز

رنگوں کے اختایارات

مونوکروم مدھم رنگ گہرا

پڑھنے کے ٹولز

علیحدگی پیمائش

رپورٹنگ

موضوعات

میکسکو، پیرو، نائیجریا اور مصر ست گلوبل شائینگ لائٹ آورڈ جیتنے والی دلیر تحقیقات

یہ مضمون ان زبانوں میں بھی دستیاب ہے

میکسکو میں تارکین وطن کے ساتھ زیادتی، ایمزون میں علاقائی برادریوں پر حملے، روس میں جنگ کے لیے غیر ملکی بھرتیاں اور افریقہ میں ایک خطرناک فرقہ: یہ سب ان تحقیقات میں شامل ہیں جن کو اس سال جی آئی جے این کے ۱۴ویں عالمی کانفرنس میں گلوبل شائننگ لائیٹ ایوراڈ ملنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

یہ منفرد انعام ایسی صحافی کہانیوں کو سراہتا ہے جو ترقی پذیر یا منتقلی کے ممالک میں، کسی دباوٴ یا دھمکیوں کے باوجود کی گئی ہو۔ اس انعام کے لیے درخواستیں ۱ جونری ۲۰۲۳ سے ۳۱ دسمبر ۲۰۲۴ تک کھلی تھیں اور ہم نے ۹۷ ممالک سے ۴۱۰ کہانیاں درخواستیں وصول کیں۔

۱۳ بہترین فائنلسٹس میں سے انتخاب کرتے ہوئے، پانچ رکنی جی ایس ایل اے پرائز کمیٹی نے – جس میں پانچ براعظموں کے تفتیشی ایڈیٹرز شامل ہیں – نے بڑے آؤٹ لیٹس کے زمرے میں دو فاتحین، چھوٹے اور درمیانے آؤٹ لیٹس کے زمرے میں ایک فاتح کو (20 یا اس سے کم کے عملے والی تنظیموں، بشمول فری لانسرز)، اور افریقہ سے ایک خاص سٹینڈ آوٹ انعام سے نوازا۔

کولمبیا یونیورسٹی میں سٹیبل سنٹر فار انویسٹی گیٹو جرنلزم کی ڈائریکٹر اور پرائز کمیٹی کی کنوینر شیلا کرونل نے کہا، "ہم اس سال کے ایوارڈ یافتہ، تفتیشی صحافیوں کی رپورٹنگ کے معیار اور جرات کی تعریف کرتے ہیں جو دنیا کے کچھ خطرناک ترین مقامات پر کام کرتے ہیں۔” ان کا کہنا تھا "انہوں نے ڈیٹا، دستاویزات، اوپن سورس سلیوتھنگ، ڈاگڈ فیلڈ رپورٹنگ کا استعمال کیا اور حکومتوں، فوجوں، منظم جرائم اور دیگر برے اداکاروں کو ان کے کیے نقصانات کے لیے جوابدہ ٹھہرایا۔ یہ ایک ایسے وقت میں واچ ڈاک جرنلزم کی ایسئ چمکتی مثالیں ہیں جب صحافتی آزادی اور جمہوریت دونوں پر حملہ ہو رہا ہے۔”

گلوبل انویسٹی گیٹو جرنلزم نیٹ ورک کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایمیلیا ڈیاز سٹرک نے کہا، "ہم گلوبل شائننگ لائٹ ایوارڈز میں جمع کرائے گئ تمام کہانیوں بے حد سے متاثر ہوئے ہیں۔” ان کہنا تھا، "ان کہانیوں کے ذریعے ہمیں دنیا بھر کے شہریوں کے لیے اس ضروری کام کے بارے میں پتہ چلتا ہے جو صحافی خطرات کا سامنا کرنے کے باوجود کر رہے ہیں۔ یہ تحقیقاتی صحافت کے ٹھوس طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے کیے گئے غیر معمولی کام کی مثالیں ہیں جو عوامی دلچسپی کی کہانیوں سے پردہ اٹھاتی ہیں۔ تمام جیتنے والوں کو مبارکباد۔”

۲۰۲۵ کے جی ایس ایل اے کے اعزازی افراد نے ایسے موضوعات کی نڈر تحقیقات کیں جن کی یا تو چند یا کوئی اور تنظیمیں بالکل بھی تفتیش نہیں کر رہی تھیں: انسانی اسمگلنگ کے لیے خطرناک ٹرکوں کا استعمال؛ یوکرین پر روس کے حملے کے لیے عرب مردوں کی بھرتی؛ بدسلوکی کرنے والے فرقے کے پوشیدہ نقصانات؛ اور منشیات کی اسمگلنگ اور مقامی رہنماؤں کے قتل کے درمیان روابط۔

یہ اس انعام کے تین فاتحین ہیں اور ایک ایک خاص سٹینڈ آوٹ انعام ملنے والی کہانی ہے:

گلوبل شائننگ لائٹ ایوارڈ (فاتح – بڑے آؤٹ لیٹس)

ٹریلیرز، ٹرامپا پارا مائیگرنٹس – کرگو ٹرکس، تارکین وطن کے لیے جال

گلوبل شائننگ لائٹ ایوارڈ (فاتح – بڑے آؤٹ لیٹس)

Screenshot

موت کی پروازیں:نارکو نے کس طرح ۶۷ ہوائی پٹیاں بنائیں اور علاقے میں مقامی لیڈروں کا قتل کیا

گلوبل شائننگ لائٹ ایوارڈ (فاتح – چھوٹے اور درمیانے درجے کے آؤٹ لیٹس)

روسی جال: رقم اور قومیت کے لالچ میں مصریوں لوگوں کی فوج میں بھرتیاں

گلوبل شائننگ لائٹ ایوارڈ (سٹینڈ آوٹ انعام)

شاگرد: ٹی بی جوشوا کا فرقہ


روون فلپ جی آئی جے این کے عالمی رپورٹر اور امپیکٹ ایڈیٹر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے سنڈے ٹائمز کے سابق چیف رپورٹر، انہوں نے دنیا بھر کے دو درجن سے زائد ممالک کی خبروں، سیاست، بدعنوانی اور تنازعات پر رپورٹنگ کی ہے، اور برطانیہ، امریکہ اور افریقہ میں نیوز رومز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

ہمارے مضامین کو تخلیقی العام لائسنس کے تحت مفت، آن لائن یا پرنٹ میں دوبارہ شائع کریں۔

اس آرٹیکل کو دوبارہ شائع کریں


Material from GIJN’s website is generally available for republication under a Creative Commons Attribution-NonCommercial 4.0 International license. Images usually are published under a different license, so we advise you to use alternatives or contact us regarding permission. Here are our full terms for republication. You must credit the author, link to the original story, and name GIJN as the first publisher. For any queries or to send us a courtesy republication note, write to hello@gijn.org.

اگلی کہانی پڑھیں

2023 Global Shining Light Award winners GIJC23

آوارڈز تقسیم اور تشہیر

نائیجیریا، وینزویلا، جنوبی افریقہ، اور شمالی مقدونیہ کی تحقیقات نے گلوبل شائننگ لائٹ ایوارڈز جیتے

گلوبل شائننگ لائٹ ایوارڈ ترقی پذیر یا منتقلی والے ممالک میں واچ ڈاگ جرنلزم کو اعزاز دیتا ہے، جو خطرے کے تحت یا خطرناک حالات میں انجام دیا جائے – 2023 میں 84 ممالک سے ریکارڈ 419 کہانیا شامل تھیں نائیجیریا، جنوبی افریقہ، وینزویلا، بنگلہ دیش، شمالی مقدونیہ اور یوکرین سے آنے والی کہانیا فاتحین میں شامل ہوئیں۔

ریاستی سرپرستی والے اولیگارکس اور لوٹے گئے عوامی فنڈز: ایشیا میں غیر قانونی رقوم کے بہاؤ کا سراغ

جی آئی جے این کے ایشیا فوکس پروجیکٹ کی اس قسط میں، ہم دیکھتے ہیں کہ کس طرح پورے براعظم میں تفتیشی صحافی کلیپٹوکریسی کو بے نقاب کر رہے ہیں اور سرکاری بدعنوانی کو دستاویزی شکل دے رہے ہیں۔