The Internet Archive and its Wayback Machine are invaluable tools for investigative journalists. Image: Shutterstock
اپنی اگلی تفتیش میں انٹرنیٹ آرکائیو کی وے بیک مشین استعمال کرنے کے لیے نکات
یہ مضمون ان زبانوں میں بھی دستیاب ہے
انٹرنیٹ آرکائیو ایک غیر منفع بخش لائبریری ہے جو اس سال، "تمام علم تک عالمی رسائی” کے مشن کو آگے بڑھانے کے 25 سال منا رہی ہے۔ یہ وے بیک مشین کی وجہ سے سب سے زیادہ جانا جاتا ہے – جس سہولت کو فی الحال میں سنبھالتا ہوں- یہ ویب پر و روزانہ 1 ارب سے زیادہ URL (یو آر ایل) کی شرح پر یو آر ایلز کو آرکائیو اور دستیاب کرتا ہے۔
صحافی، محققین، حقائق کی تصدیق کرنے والے، ایکٹوسٹ، اور عام عوام روزانہ مفت ویے بیک مشین تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ ہمارے بارے میں کئی ہزار مضامین لکھے گئے ہیں، جو ہماری خدمات کا حوالہ دیتے ہیں۔ در حقیقت، 2020 کے لیے جی آئی جے این کے ‘میرے پسندیدہ ٹولز‘ سیریز میں ، کئی معروف تفتیشی صحافیوں نے اسے اپنے کام کے لیے ایک بنیادی مقام کے طور پر شناخت کیا۔
اپنی اگلی تفتیش کے لیے وے بیک مشین آزمانے میں دلچسپی رکھنے والے رپورٹرز کے لیے ایک تعارف نیچے دیا ہے۔
یو آر ایل آرکائیو کرنا
اگر آپ کوئی مضمون شائع کرتے ہیں جس میں کسی ویب سائٹ کا حوالہ دیا جاتا ہے اور اس سائٹ کے مالکان کلیدی صفحات ، یا سائٹ کو ہٹاتے ہیں اور انہیں آرکائیو نہ کیا جائے تو وہ ہمیشہ کے لیے گم ہوجائیں گے۔ اپنے ساتھ ایسا نہ ہونے دیں!
صارفین کی طرف سے ہر روز دسیوں لاکھوں یو آر ایل کو محفوظ کیا جاتا ہے وے بیک مشین کی“Save Page Now” سروس کے ذریعے۔ یہاں کوئی بھی یو آر ایل درج کرسکتا ہے اور، اگر آپ نے free archive account کے ذریعے لاگ ان کیا ہے تو، آپ کسی بھی "آؤٹ لنک” کو محفوظ کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں – اصل صفحے میں بیرونی لنکس جنہیں آپ محفوظ کرنا چاہتے ہیں – اور اس محفوظ کرنے کے عمل کی جائزہ رپورٹ آپ کو ای میل بھی کی جاتی ہے۔ ایک اور کارآمد خصوصیت یہ ہے کہ آپ کیپچر شدہ URLs کو WACZ فائل میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور اپنے ٹولز سے اس کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
سیو پیج ناو کا آپشن اختیاراب خود کار طریقے سے ٹویٹر صفحات آرکائیو کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کسی بھی ٹویٹر پروفائل سے 3,200 تازہ ترین ٹویٹس کو آسانی سے آرکائیو کر سکتے ہیں اگر آپ اس کا URL داخل کرتے ہیں اور متعلقہ آپشن کو چیک کرتے ہیں۔
تکنیکی حصہ یہ ہے: اگر آپ کے پاس یو آر ایل کی فہرست ہے جو آپ محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو، انہیں گوگل شیٹ کے "کالم اے” میں شامل کریں اور پھر "اب صفحہ محفوظ کریں” گوگل شیٹس سروس کے ذریعے جمع کروائیں، جو آپ کو یہاں مل سکتی ہے۔ کالم بی، سی اور ڈی میں سٹیٹس کوڈ ، آرکائیو شدہ یو آر ایل ، اور ایک تنبیہ ہوگی اگر اس سے قبل وے بیک مشین کے ذریعے یو آر ایل آرکائیو کیا گیا ہو۔
دوسرا آپشن یہ ہے کہ ایک یو آر ایل جمع کروانے کے لیے "spn@archive.org” پر ای میل کریں اور، اگر آپ سبجیکٹ لائن میں "کیپچر آؤٹ لنکس” شامل کرتے ہیں تو وہ بھی محفوظ ہوجائیں گے۔ ایک بار پھر، عمل مکمل ہونے پر آپ کو ایک ای میل رپورٹ موصول ہوگی۔
آخر میں ، زیادہ تکنیکی مہارت کے لیے ، وے بیک مشین ایک API یا programming interface, مہیا کرتی ہے جو آپ کے موجودہ سافٹ ویئر ورک فلوز میں انضمام کی اجازت دیتی ہے، یا جب آپ نئی ایپلیکیشن بنا رہے ہوں، آپ کے کام کو خود کار بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ میڈان – سان فرانسسکو میں قائم ٹیکنالوجی کا غیر منفعتی ادارہ جو عالمی صحافت کو مستحکم کرنے کے لیے سافٹ ویئر اور اقدامات تیار کرتا ہے – نے اپنی "چیک” خدمت کو وے بیک مشین کے ساتھ مربوط کیا ہے۔
آرکائیو شدہ ورژن میں تبدیلیوں کا موازنہ کریں
کیا آپ نے کبھی ایک ہی ویب پیج کے دو ورژن کے درمیان فرق دریافت کرنا اور ظاہر کرنا چاہا ہے- شاید یہ دیکھنے کے لیے کہ کس طرح کسی کمپنی یا فرد نے اپنی سائٹ کو تبدیل کیا ہے یا اپنے پیج پر الفاظ کے چناو میں بہتری کیسے کی ہے؟ آپ یہ "Changes” کے فیچر کے ساتھ کرسکتے ہیں۔
اس کی کوشش کرنے کے لیے، وے بیک مشین کے ہوم پیج پر سرچ فنکشن میں کوئی بھی آرکائیو شدہ یو آر ایل درج کریں۔ پھر "Change” کی آپشن منتخب کریں۔
آپ کو مختلف تاریخوں اور اوقات کے آرکائیو شدہ یو آر ایل ورژن کی فہرست دکھائی جائے گی۔ ان تبدیلیوں کو رنگوں کے ذریعے کوڈ کیا جاتا ہے تاکہ وہ ایک آرکائیو سے اگلے میں تبدیلی کی ڈگری کی نمائندگی کرسکیں۔
اس کے بعد، یو آر ایل کے کسی بھی دو مختلف اوقات کے نشان والے ورژن کو منتخب کریں۔ نیلے اور پیلے رنگ کے ساتھ نمایاں کیے گئے متن کے فرق میں انہیں ساتھ ساتھ پیش کیا جائے گا۔ اس خصوصیت کو یہ ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا کہ کس طرح ایک برطانوی بلاگر اور سیاسی مشیر نے تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کی، اور ذیل میں سکرین شاٹ میں اس کی مثال دی گئی ہے۔
گہرائی سے آرکائیول سرچ
چونکہ وے بیک مشین میں محفوظ شدہ یو آر ایل سے متعلق متن کی ترتیب نہیں دی گئی ہے ، لہذا یہ سروس ابھی بھی مکمل ٹیکسٹ سرچ انٹرفیس پیش نہیں کرسکتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین کو وہ یو آر ایل معلوم ہونا چاہیے جس صفحے کو وہ آرکائیوز میں تلاش کرنا چاہ رہے ہیں۔ لیکن وے بیک مشین انجینئرز آرکائیوز کے مخصوص مجموعوں کے لیے ویب صفحات سے متعلق متعدد قسم کے میٹا ڈیٹا کی اشاریہ سازی کے عمل میں ہیں۔ (انٹرنیٹ آرکائیو کے ہوم پیج پر مجموعہ کے لیے دستیاب خدمات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔)
گہرائی سے آرکائیول سرچ
آپ مطلوبہ الفاظ اور/یا مائیم قسموں کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی کیپچر شدہ یو آر ایل کے ذیلی یو آر ایل کو تلاش کرنے کے لیے Wayback مشین کا URLs اختیار استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ دلچسپ کیپچرز تلاش کرنے کے لیے نتائج کو آسانی سے فلٹر اور ترتیب دے سکتے ہیں۔
مخصوص فائلوں اور ویب سائٹس کے مجموعوں کو ہمارے انجینئرز نے ترتیب دیا ہے اور وے بیک مشین ان کے لیے ایک مکمل ٹیکسٹ سرچ انٹرفیس پیش کرتی ہے۔ Wayback Machine ہوم پیج کے نیچے "مجموعی تلاش” کو چیک کریں۔ جھلکیوں میں گمشدہ ویب سائٹس جیسے poet.com، روسی آزاد میڈیا اور 749M PDFs کا مجموعہ شامل ہے۔ ایک اور جگہ جہاں آپ مجموعوں کے لیے دستیاب خدمات دیکھ سکتے ہیں وہ ہے انٹرنیٹ آرکائیو کا ہوم پیج۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم محفوظ شدہ مواد کے مخصوص مجموعوں کی فہرست بنائیں (مثلاً مختلف URL پیٹرن سے مماثل ہوں) تو براہ کرم ہم سے info@archive.org پر رابطہ کریں۔
وے بیک مشین کے ذریعے اے پی آئیز کا استعمال
"Save Page Now” سروس کے ذریعہ آرکائیو کی حمایت کرنے کے لیے ایک API (اے پی آئی) کے علاوہ ، ایسے اے پی آئی بھی موجود ہیں جن کا استعمال کرتے ہوئے وے بیک مشین سے استفسار کیا جاسکتا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا مخصوص یو آر ایل آرکائیو کی گئی ہیں۔ آپ ان کے بارے میں مزید یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
اپنی بیشتر خدمات کی طرح، وے بیک اپنے اے پی آئی کے استعمال کی تعداد پر باقاعدہ کوئی حد نہیں لگاتا ہے۔ تاہم، یہ کبھی کبھار حد مقرر کرنے والے اقدامات کو نافذ کرسکتا ہے۔ اگر آپ کو وے بیک مشین کے استعمال سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہے تو، ہمیں ای میل یا ٹویٹر پر ڈی ایم بھیجیں۔ صحافیوں کی مدد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
آرکائیو شدہ صفحات میں سیاق و سباق کا اضافہ کرنا
ہم تسلیم کرتے ہیں کہ کسی بھی محفوظ شدہ دستاویزات کی مکمل تفہیم کے لیے سیاق و سباق ضروری ہے۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے لوگوں کو اپنے آرکائیو شدہ وسائل کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کے لیے کانٹیکسٹ بینر شامل کرنا شروع کردیئے ہیں۔ اس قسم کے بینرز استعمال کیے جاسکتے ہیں جب آرکائیو شدہ ویب صفحے کو ہٹا دیا جاتا ہے یا جب اس صفحے کے بارے میں کسی مشہور ریسرچ تنظیم نے لکھا ہوتا ہے۔
ایک ویب صفحے کو بنانے والے ہر محفوظ شدہ یو آر ایل کی تلاش اس صفحے کی تفہیم کے لیے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔ مثال کے طور پر، کیا کسی محفوظ شدہ ویب پیج پر کچھ تصاویر ایک ہی وقت اور تاریخ میں اسی صفحے پر موجود دوسرے عناصر کی طرح کھینچی گئیں؟ آپ آرکائیو شدہ یو آر ایل پلے بیک صفحہ کے اوپری دائیں حصے میں ”اس کیپچر کے بارے میں” لنک پر کلک کرکے یہ معلومات دیکھ سکتے ہیں۔
ہم نے اپنی آرکائیوز کی سالمیت پر جو نگہداشت اور توجہ دی ہے، اور ہم نے سالوں کے دوران ان کی روایت کو جو شفافیت بخشی ہے اس نے وے بیک مشین پر لوگوں کے مجموعی اعتماد میں اضافہ کیا ہے، اسی وجہ سے وے بیک مشین پر محفوظ ثبوتوں کو متعدد عدالتوں نے دنیا بھر میں قبول کیا۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم اپنے آرکاائیوز میں سیاق و سباق کو شامل کرنے پر غور کریں جو آپ نے ہماری "اب صفحہ محفوظ کریں” خصوصیت کے ذریعہ تخلیق کیے ہیں تو ، براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔
براوزر ایکسٹینشن
جیسا کہ آپ توقع کر سکتے ہیں، ہمارے پاس سفاری ، فائر فاکس ، اور کروم کے ساتھ ساتھ اینڈدرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے مقامی موبائل ایپس دستیاب ہیں۔ اور ایک خصوصی تحفے کے طور پر، ہم نے بریو۔ ایک سرچ انجن ۔ کے ساتھ شراکت داری کی تاکہ ایک مقامی 404 (ایک اور خرابی کی صورت) کا ان کے براوزر میں پتہ لگایا جا سکے جس سے وے بیک مشین کے ویب پر استعمال میں سہولت مزید آسان ہو۔
سب سے بڑھ کر، براہ کرم جان لیں کہ انٹرنیٹ آرکائیو اور وے بیک مشین کے حوالے سے مدد صرف ایک ای میل یا ٹویٹر ڈی ایم کی دوری پر ہے۔ اپنے سوالات، درخواستیں، بگ رپورٹس اور کامیابی کی کہانیاں شیئر کریں۔ ہم خاص طور پر یہ سننا چاہتے ہیں کہ آپ کو ہماری خدمات کے بارے میں کیا پسند نہیں ہے، یا کون سی خصوصیات ہے جنہیں ہمیں بہتر بنانا چاہیے یا اس میں اضافہ کرنا چاہیے۔ اس طرح ہم صحافیوں کی ضروریات اور خواہشات کی تائید کرتے ہوئے بہتری کی جانب کام کر سکتے ہیں۔
مگر رکیں! ابھی اور بھی ہے
عوامی ویب کو زیادہ تر آرکایئو کرنے کے علاوہ، انٹرنیٹ آرکائیو مواد کے دوسرے ذخیرے محفوظ رکھتا ہے اور دستیاب کرتا ہے، بشمول ہماری انٹرنیٹ آرکائیو سکالر سروس کے ذریعہ 25 ملین سے زیادہ عام رسائی کے علمی دستاویزات؛ تقریباً 30 ملین ای بکس اور عبارتیں جن کا نظارہ کیا جا سکتا ہے، ادھار لی جا سکتی ہیں یا ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اور لاکھوں گھنٹوں کے آرکائیو شدہ ٹی وی نیوز (دس سالوں پر مشتمل درجنوں اسٹیشنوں کے) جنہیں وابستہ کلوز کیپشنز کی مکمل ٹیکسٹ انڈیکسنگ کے ذریعے تلاش کیا جاسکتا ہے۔
انٹرنیٹ آرکائیو ، اور وے بیک مشین کے پراجیکٹس اور خدمات سے باخبر رہنے کے لئے ، براہ کرم ہمیں ٹویٹر ہینڈل @waybackmachine اور @internetarchive پر فالو کریں اور ہمارے بلاگ پوسٹ کو پڑھیں۔
_________________________________________________
مارک گراہم نے پانچ سال سے زیادہ عرصے تک وے بیک مشین کا انتظام سنبھالا ہے۔ اس سے قبل ، وہ این بی سی نیوز ڈیجیٹل کے سینئر نائب صدر تھے۔ گراہم نے پہلی امریکہ سوویت ای میل سروس چلانے میں بھی مدد کی؛ آن لائن ڈسکشن سسٹم کے لئے پہلے ویب پر مبنی انٹرفیس بنانے کے لئے ایک پروجیکٹ شروع کیا؛ اور آئی ویلج کو چلانے میں مدد کی ، جو خواتین کے لئے ابتدائی آن لائن سروس ہے۔