ڈیوڈ ای کیپلن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر
ڈیوڈ کا بحیثیت تحقیقاتی صحافی 35 سال سے زیادہ عرصہ تک کام کرنے کا تجربہ ہے اس دوران ڈیوڈ نے دو درجن سے زائد ممالک سے رپورٹنگ کی اور اپنے کام کے اعتراف میں 25 سے زائد ایوارڈ انفرادی یا اجتماعی طور پر حاصل کئے ڈیوڈ نے کئی غیر منافع بخش تحقیقاتی صحافت کے ادارے چلائے اور مختلف بین الاقوامی صحافتی پراجیکٹس کی قیادت کی اسی اور نوے کی دہائی میں ڈیوڈ نے سان فرانسیسکو میں قائم مرکز برائے تحقیقاتی رپورٹنگ میں کام کیا جہاں دیگر ساتھیوں کیساتھ ملکر ڈیوڈ نے غیر منافع بخش تحقیقاتی صحافت کے اداروں کا تصور دیا کیونکہ مذکورہ مرکز برائے تحقیقاتی صحافت اپنے عروج پر بھی کاروباری ذرائع سے اپنے بجٹ کا صرف 40 فیصد کما سکتا تھا 2008 میں ڈیوڈ کی مرکز برائے عوامی ایمانداری میں بطور ادارتی ڈائریکٹر تعیناتی ہوئی جہاں ڈیوڈ نے نیوزروم کی ادارتی ساخت اور ڈیٹا جرنلزم یونٹ میں بہتری لائی اور اسکی عالمی سطح کی ٹیم کو دوبارہ سے متحرک کیا جسے دنیا اب تحقیقاتی صحافیوں کا بین الاقوامی کنسورشیم کے نام سے جانتی ہے بحیثیت کنسورشیم کے ڈائریکٹر ڈیوڈ نے اپنی تین سالہ مدت میں اسکی فنڈنگ تین گنا بڑھائی اسکے مواد کی 20 زبانوں میں اشاعت شروع کی اور ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح کی تمباکو، توانائی، معدنی وسائل اور ماہی گیری بارے کی جانے والی تحقیقات کی نگرانی کی
ڈیوڈ نے چار دفعہ تحقیقاتی رپورٹرز اور ایڈیٹرز نامی ادارے کے ایوارڈ جیتے ہیں جس میں تین اس ادارے کے اعلی ترین ایوارڈز شامل ہیں اوورسیز پریس کلب بھی چار دفعہ ڈیوڈ کے کام کے اعتراف میں ایوارڈ دے چکا ہے ڈیوڈ نے 2007 تک یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ کے تحقیقاتی شعبے کے سربراہی کی تب اس ہفت روزہ کی اشاعت 20 لاکھ تھی ڈیوڈ کی اہم تحقیقات میں شمالی کوریا کے سفارتی عملے کی مشکوک سرگرمیاں، سعودی عرب کیطرف سے دہشت گرد گروہوں کی مالی معاونت اور روس میں لوٹ مار کے واقعات شامل ہیں ڈیوڈ نے جو کتابیں تحریر کیں اس میں YAKUZA بھی شامل ہے جو جاپانی مافیا بارے سب سے مستند کتاب تصور کہ جاتی ہے اسکا 12 زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے ڈیوڈ گزشتہ 20 سالوں سے میڈیا ڈویلپمنٹ میں کام کر رہا ہے اور اس عمل کے دوران دنیا بھر میں ایک ہزار سے زائد صحافیوں کی تربیت کر چکا ہے