

تحقیقاتی صحافت کے کتابچے
تحقیقاتی صحافت کے کتابچے
اگر آپ تحقیقاتی صحافت کرنے بارے طریقہ کار اور رہنما اصول جاننا چاہتے ہیں تو نیچے دی گئی گائیڈز اسی کے متعلق ہیں جن میں دنیا بھر میں ہونیوالی اعلی قسم کی تحقیقاتی صحافت کی مثالیں دی گئی ہیں۔ زیادہ تر مواد مفت میں دستیاب ہے۔
تحقیقاتی صحافت
جدید تحقیقاتی صحافت : اسے مارک لی ہنٹر، لیوک سینجرز اورمارکس لنڈیمن نے لکھا ہے اسکے بارے کہا جاتا ہے کہ یہ ایسی نصابی کتاب ہے ” جو اس سے آگے کی بات کرتی ہے کہ ‘کیا پڑھایا جائے’ یہ اساتذہ کی اس بارے راہنمائی کرتی ہے کہ کیسے پڑھایا جائے اس ضمن میں طالبعلموں کیطرف سے پوچھے جانیوالے ممکنہ سوالات (اور انکے جوابات) بھی دئیے گئے ہیں اور ساتھ میں کلاس کے دوران کرائی جانے والی مشقیں اور گھر کیلئے کام بارے مواد بھی دیا ہوا ہے اس سارے عمل کا مقصد انکی تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشنا ہے” ان مصنفین نے پہلے حاصل معلومات کی بنیاد پر تحقیقات بارے بھی ایک کتاب لکھی ہے
اس بارے مصنفین کیطرف سے 2019 کی بین الاقوامی کانفرنس برائے تحقیقاتی صحافت میں پیش کئے گئے کام کی سلائیڈیں بھی دیکھ سکتے ہیں
کتابچہ برائے تحقیقاتی صحافت: اس کارآمد مسودے کا آغاز افریقی صحافیوں کے لئے ایک دستی گائیڈ کے طور پر ہوا تھا جو ایک جرمن فاؤنڈیشن کونراڈ اڈناؤر اسٹیفنگ نے شائع کیا تھا اس کا تازہ ترین ایڈیشن دُنیا بھر کے صحافیوں لئے تیار کیا گیا ہے بالخصوص انکے لئے جن کا واسطہ میڈیا کے سخت قوانین، عدم شفافیت اور محدود وسائل سے ہے
اصل مسئلے کی تہہ تک کیسے پہنچا جائے؟ اس بارے بالکان کے خطے میں کام کرنیوالے صحافیوں کی راہنمائی کیلئے ایک گائیڈ برائے فروخت دستیاب ہے اس میں بالکان کے نیٹ ورک برائے تحقیقاتی صحافت نے یہ گائیڈ تیار کرتے ہوئے اس بات پر خصوصی توجہ دی ہے کہ خطے کے مختلف ممالک میں کام کرنے والے رپورٹروں کی اس بارے بالخصوص راہنمائی کی جائے کہ مطلوبہ ریکارڈ اور ڈیٹا تک رسائی کو کیسے ممکن بنایا جائے
کولمبیا یونیورسٹی (نیو یارک) کے اسٹیبائل سنٹر برائے تحقیقاتی صحافت کی ڈائریکٹر اور مذکورہ بالا گائیڈ کی مصنف شیلا کورونیل نے تحقیقاتی رپورٹنگ کے متعلق اہم باتیں شئیر کی ہیں پہلا باب مفت میں پڑھنے کو دستیاب ہے آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں
ڈری بوچ ڈیر ریچارے (تحقیقات کے لئے خاکہ): اسے مارک لی ہنٹر اور لوؤک سینجرز نے تحریر کیا اور جرمن زُبان میں نیٹزورک ریچری نے شائع کیا۔
سچ کو بے نقاب کرنا: البانیہ میں تحقیقاتی رپورٹنگ کرنے والوں کیلئے گائیڈ 73 صفحات پر مشتمل اس کتابچے میں تحقیقاتی صحافت کی بہترین مثالوں کے علاوہ آزمودہ طریقہ کار بارے بتایا گیا ہے اسے او ایس سی ای اور بالکان کے نیٹ ورک برائے تحقیقاتی رپورٹنگ نیٹ ورک نے البانی اور انگریزی زبان میں شائع کیا ہے
لیوک سینجرز اور مارک لی ہنٹر کی 2019 کی کتاب، ’’پوشیدہ منظر نامہ‘‘ اس بات پر توجہ مرکوز کرتی ہے کہ کس طرح منظر نامہ بنانے سے آپ کو تفتیش میں مدد مل سکتی ہے۔ تحقیقاتی صحافت کے مرکز سے خریداری کے لئے دستیاب ہے۔
پیسے کا پیچھا کرنا: بدعنوانی کا کھوج لگانے بارے ڈیجیٹل ہدایت نامہ یہ مفت کتابچہ انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس نے انگریزی، روسی اور جارجیائی زبان میں شائع کیا ہے
عالمی تحقیقاتی صحافت پر کیس بک: یہ کیس بک اسٹوری پر مبنی تحقیقات بارے کتابچہ کے ساتھ دستیاب ہے (نیچے ملاحظہ کریں) اس میں مختلف تحقیقاتی مضامین شائع کئے گئے ہیں اور وہ بھی باقاعدہ پس منظر کیساتھ کہ کسطرح متعلقہ رپورٹروں نے معلومات اکٹھی کیں اور انہیں تحریری شکل میں لائے یہ انگریزی زبان میں دستیاب ہے
عالمی تحقیقاتی صحافت کے فروغ بارے حکمت عملی: جی آئی جے این کے ڈیوڈ ای کپلن نے تحقیقاتی صحافت کے عالمی سطح پر فروغ بارے میں ایک سروے مُرتب کیا ہے جس میں تحقیقاتی صحافت کے لیے مالی اعانت کے ذرائع کے علاوہ دنیا بھر کے صحافیوں کے لئے رہنما اصول بھی شامل ہیں۔ اسکی اشاعت مرکز برائے معاونت بین الاقوامی میڈیا نے انگریزی زبان میں کی
شہریوں کے لیے گائیڈ: جی آئی جے این کی یہ گائیڈ 2019 میں تیار کی گئی اور اسکا مقصد عام شہریوں کی تحقیقاتی صحافت کرنے بارے راہنمائی کرنا ہے
تحقیقاتی صحافت کے لئے گائیڈ: 2007 میں امریکی پبلک براڈکاسٹنگ سروس کے ذریعہ چلنے والی اس سیریز میں ایک رپورٹر بتاتا ہے کہ کسطرح ایک اسٹوری کا انتحاب کیا جاتا ہے اور پھر تحقیقاتی انداز میں متعلقہ لوگوں سے انٹرویوز کئے جاتے ہیں مطلوبہ اسناد کا کھوج اور حصول کو ممکن بنایا جاتا ہےاور اس پر مبنی اسٹوری تیار کرکے شائع کی جاتی ہے یہ سیریز انگریزی زبان میں ہے
خفیہ منظر نامہ لوک سینجرز اور مارک لی ہنٹر نے تحریر کی ہے یہ تحقیقاتی صحافت کے مرکز سے خریداری کے لئے انگریزی زبان میں دستیاب ہے اس کتابچہ میں بتایا گیا ہے کہ کسطرح کہانی سنانے کا فن بروئے کار لاتے ہوئے مضمون کی ساخت اس انداز میں ترتیب دی جاتی ہے کہ اصل توجہ تحقیقاتی صحافت پر رہے
تعارف برائے تحقیقاتی صحافت برانٹ ہیوسٹن (پوائنٹر نیوز یونیورسٹی) نے تحریر کی ہے اس آن لائن کورس کی لاگت 29.95 امریکی ڈالر ہے۔
مذہبی امور پر تحقیق کیلئے گائیڈ ڈیبرا ایل میسن اور ایمی بی وائٹ نے تحریر کیا ہے۔ یہ آئی آر ای کی ویب سائٹ پر خریداری کیلئے انگریزی زبان میں دستیاب ہے
کتابچہ برائے تحقیقاتی صحافت : اسکی اشاعت فورم برائے افریقی تحقیقاتی رپورٹرز نے کی ہے یہ جامع گائیڈ افریقہ بھر سے کیس اسٹڈیز کے ساتھ صحت اور اخلاقیات کے موضوعات پر رپورٹ کرنے کے لیے مُستند راہنمائی فراہم کرتا ہے یہ انگریزی ، فرانسیسی اور پرتگالی زبان میں دستیاب ہے
تحقیقاتی صحافی کی رہنمائی برائے کمپنی اکاؤنٹس راج بیرولیہ نے تحریر کی ہے اور اسے شائع لندن کے مرکز برائے تحقیقاتی صحافت نے کیا ہے یہ ان صحافیوں کیلئے ہے جو کمپنی اکاونٹس کو سمجھنا چاہتے ہوں تاکہ پتہ چلا سکیں کہ اصل جائزہ لینے والے کیا عوامل ہیں اور کونسے سوال پوچھنے چاہئیں
تحقیقاتی انداز میں آن لائن سرچ بارے ہدایت نامہ لندن کے مرکز برائے تحقیقاتی صحافت نے2011 میں انگریزی زبان میں شائع کیا تھا ، یہ اس بارے راہنمائی کرتا ہے کہ معلومات کو نہ صرف آن لائن تلاش کیسے کیا جائے بلکہ ان کی تصدیق کسطرح ممکن بنائی جائے
تحقیقاتی فوٹوگرافی کو سی جے کلارک ، ڈیمین اسپلٹرز اور جولیٹ فرگسن نے انگریزی زبان میں تحریر کیا ہے [مرکز برائے تحقیقاتی صحافت سے آن لائن خریداری کے لئے دستیاب ہے ]
ہینڈ بک برائے تحقیقاتی رپورٹر کا یہ پانچواں ایڈیشن ہے اسے برانٹ ہیوسٹن اور انویسٹیگیٹو رپورٹرز اینڈ ایڈیٹرز نے تحریر کیا ہے یہ آئی آر ای کی ویب سائٹ پر سے خریداری کے لئے انگریزی زبان میں دستیاب ہے
تحقیقاتی رپورٹرز کے لئے دستیاب وسائل کا مجموعہ: 107 صفحات پر مشتمل یہ گائیڈ 2009 میں یو ایس سینٹر برائے بین الاقوامی پرائیویٹ انٹرپرائز نے شائع کی اور یو ایس ایڈ اور المسری الیوم برائے صحافت نے اشاعت کیلئے مدد فراہم کی تھی یہ انگریزی زبان میں دستیاب ہے
نوزائیدہ جمہوریتوں میں تحقیقاتی رپورٹنگ کے مختلف طریقے، درپیش مسائل اور سبق: یہ رپورٹ ڈریو سلیوان نے تحریر کی ہے جو منظم جرائم اور بدعنوانی بارے رپورٹنگ کرنے والے ایک ممتاز ادارے کیساتھ وابستہ ہے اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقاتی منصوبے کو کسطرح ترتیب دیا جائے مزید برآں اعلی معیار کی صحافت ،رپورٹرز اور ایڈیٹرز کی حفاظت کو یقینی بنانے بارے بتایا گیا ہے اسے مرکز برائے معاونت بین الاقوامی میڈیا نے انگریزی زبان میں شائع کیا ہے
معلومات تک رسائی اور تحقیقاتی رپورٹنگ سے متعلق عرب صحافیوں کے لئے کتابچہ: آرٹیکل 19 کے ذریعہ ایک مفت، ڈاؤن لوڈ کے قابل، 21 صفحات پر مشتمل یہ کتابچہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے مالی تعاون سے انگریزی اور عربی زبان میں شائع کیا گیا ہے
یہ گوگل کمپنی کی نیوز بارے اہم کاوشگوگل کمپنی کی نیوز بارے اہم کاوش ہے جس کے تحت تحقیقاتی صحافت بارے ایک کورس نو حصوں میں پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد یہ پے کہ صحافیوں کی تربیت کی جائے کہ وہ گوگل کیطرف سے فراہم کردہ سہولتوں کا کتنے بہتر انداز میں استعمال کر سکتے ہیں
سائنس پر تحقیقاتی مضامین لکھنے والوں کیلئے دستی کتاب لز گراس نے اسلئے تحریر کی ہے کہ راہنمائی کی جا سکے کہ کہانی کے اندر والی کہانی تک کیسا پہنچا جائے تعصبات کو کیسے پرکھا جائے اور مخفی معلومات تک کیسے رسائی حاصل کی جائے
ریزنگ ہیل: عام شہریوں کی تحقیقاتی صحافت بارے راہنمائی کے لئے کتابچہ: دنیا کے پہلے غیر منافع بخش ادارے (مرکز برائے تحقیقاتی صحافت) نے یہ گائیڈ عام لوگوں کو تحقیقات کرنے اور بدعنوانی کو بے نقاب کرنے بارے تربیت فراہم کرنے کے لئے انگریزی زبان میں تیار کی ہے
مُقامی لوگوں بارے میں رپورٹنگ کے حوالے سے کینیڈا کے نشریاتی کارپوریشن کے رپورٹر ڈنکن میک کی نے 2011 میں ایک کتابچہ لکھا تھا۔ اس میں بین الاقوامی سطح پر مُقامی لوگوں کی کوریج کے لئے ایک ایپلیکیشن دی گئی ہے۔ رپورٹر کی چیک لسٹ ، بلاگ اور مک کیو کے ساتھ 2018 کا انٹرویو دیکھیں۔
معلومات پر مبنی جانچ پرکھ: تحقیقاتی رپورٹنگ کے لئے ایک جامع گائیڈ کو مارک ہنٹر ، ڈریو سلیوان ، پیا تھوسڈن ، رانا سباغ اور لیوک سینجرز نے مشترکہ طور پر تحریر کیا ہے۔ یونیسکو کے مالی تعاون سے بننے والے اس مینیول میں تحقیقاتی صحافت کے اعلی نمونوں کو مثال بنا کر وضاحت کی گئی ہے کہ کیا طریقہ اپنایا جائے کونسی مہارت درکا ہے تحقیق کا انداز میں کی جائے، لکھا کیسے جائے معیار کو کیسے برقرار رکھا جائے اور نشر و اشاعت کیسے ہو یہ انگریزی، عربی، چینی، فرانسیسی، روسی، پرتگالی اور ہسپانوی زبان میں میسر ہے
کہانی وہ جو حقائق بتائے کو مارک لی ہنٹر اور لیوک سینجرز نے انگریزی میں تحریر کیا ہے [تحقیقاتی صحافت کے مرکز سے خریداری کے لئے دستیاب ہے] اس کتاب میں انداز بیان کو پر اثر بنانے بارے بتایا گیا ہے جس میں حقائق پر بھی سمجھوتہ نہ ہو اور تحریر بھی دلچسپ ہو مزید برآں یہ کہ اسٹوری کا اختتام ایسا ہو کہ قاری کے ذہن میں نقش چھوڑ جائے
بھیس بدل کر رپورٹنگ کوئی مینیول نہیں ہے بلکہ ایک آن لائن ڈیٹا بیس اور وسائل کا ذخیرہ ہے جو کہ ایک کتاب بارے تحقیق کے دوران اکٹھی کی گئی اس ڈیٹا بیس میں 100 سے زیادہ سال تک پُرانی مثالوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
تحقیقی صحافیوں کے لئے تصدیق مراحل بارے راہنمائی پر مبنی اس کتاب میں 10 ابواب اور تین کیس اسٹڈیز ہیں۔ عنوانات میں آن لائن تحقیقات کیلئے میسر وسائل ، ڈیٹا ، صارف سے تیار کردہ مواد ، اور ایسے تحقیقی کیلئے وضع کردہ اخلاقیات بارے مواد شامل ہے یہ دستی کتاب اور ویریفیکیشن گائیڈ کے پیکج کا حصہ ہے۔ انہیں ڈاؤن لوڈ یا خریدنے کے لئے ، اور مترجم صورت میں دیکھنے کے لئے ، یہاں کلک کریں
تحقیقی رپورٹنگ کے لئے واچ ڈاگ گائیڈ: اس گائیڈ میں افریقہ میں رپورٹنگ کے بارے بتایا گیا ہے۔ انگریزی زبان کا یہ 2005 کا مینیول پیشہ وارانہ صحافت کی اچھی مثالیں فراہم کرتی ہے اور اُن چیلنجز کا احاطہ کرتا ہے جو تحقیقی صحافت میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو پیش آتے ہے۔
ڈیٹا جرنلزم
ڈیٹا جرنلزم کی تیس سال تدریس سے حاصل سبق کو برانٹ ہیوسٹن نے تحریر کیا ہے جو کہ الینوائس یونیورسٹی میں تحقیقاتی رپورٹنگ کے پروفیسر ہیں ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک وہ تحقیقاتی رپورٹرز اور ایڈیٹرز نامی ادارے کےایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی رہے ہیں
صرف اسپریڈشیٹ یا کوڈنگ نہیں بلکہ حسابی سوچ پیدا کریں ، اس بارے پال براڈ شاہ کی یہ ٹپ شیٹ 2019 کی گلوبل کانفرنس میں پیش کی گئی تھی پال برمنگھم سٹی یونیورسٹی میں پڑھانے کیساتھ ساتھ بی بی سی کے ڈیٹا یونٹ کیساتھ بھی وابستہ ہے
سات ممالک سے نو اساتذہ نے ڈیٹا جرنلزم کی تدریسی حکمت عملی بارے ایک آزمودہ نسخہ تیار کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ طالبعلموں کو ڈیٹا سے متعارف کرانے کے سب سے مؤثر طریقے کیا ہیں درج ذیل لوگوں نے اسے تحریر کیا ہے: نوہا بلیڈ ، اناستاسیا ویلئیوا ، بہارے ہیراوی ، روزلین ڈو ، کیٹ ڈیویز ، ایڈریان پاینو، ایڈورڈ مارٹن بورن ، سولیڈ اریگیگ ، اور جیف کیلی لوینسٹین
ڈیٹا اور حسابی صحافت : 2020 کے اس مضمون میں اساتذہ کو نصاب بہتر کرنے کے لئے چار سفارشات پیش کی گئی ہیں جو ڈیٹا کو صحافت میں ایڈجسٹ کرنے کے لئے ضروری ہیں مصنفین میں نورمن پی لیوس ، مینڈی میک ایڈمز اور فلوریئن اسٹالف ہیں
وہ چار نکات درج ذیل ہیں: پہلی بات، ہندسوں کی تعلیم اور بنیادی شکایات کا علم کورس کا حصہ ہونا چاہئیے یا الگ سے پڑھایا جانا چاہئے دوسری بات، طالبعلموں کو یہ سکھایا جانا چاہئے کہ وہ رپورٹنگ اور بصری کلاس دونوں میں ڈیٹا کی تشریح اور تحریر کے دوران غلطیوں سے بچیں تیسری بات ، اخلاقیات بارے کورس میں یہ بتایا جانا چاہئیے کہ اعداد و شمار شفافیت پیدا کرنے کا ایک موثر ذریعہ ہے ان باتوں بارے علم طالبعلموں کے ذہن سے کنفیوژن کے خاتمے کیلئے ضروری ہے
چوتھی بات ، حسابی انداز فکر یا کمپیوٹر کی طرح مسائل کو جڑ سے اکھاڑنے اور حل کرنے بارے طریقہ کار کو موجودہ کلاسوں میں شامل کیا جاسکتا ہے جو منطق کی تعلیم دیتے ہیں۔
کارکن صحافیوں کیلئے ڈیٹا جرنلزم کی مزید موثر تدریس، اس بارے ٹپس 2019 والی گلوبل کانفرنس برائے تحقیقاتی صحافت میں پیش کیے گئے تھے مُصنف کے کوانگ کیینگ کیوک سیر کے پیش کردہ یہ نکات تربیت دینے والوں اور ماہرین تعلیم کے لئے ہیں جو اس پیشے میں نئے آنے والوں کو ڈیٹا جرنلزم کی تعلیم دیتے ہیں
صحافت کے اسکولوں میں ڈیٹا رپورٹنگ کس طرح پڑھانی چاہئیے۔ امریکی پریس انسٹی ٹیوٹ کی 2018 کی رپورٹ ملاحظہ ہو "صحافت کے اسکولوں کو ہماری پرزور سفارش یہ ہے کہ وہ تمام طلبا کے لئے اعداد و شمار اور حساب کتاب کی تعلیم ضروری مہارت سمجھتے ہوئے پڑھائیں”
میں دنیا میں کہاں سے ڈیٹا جرنلزم کی تعلیم حاصل کرسکتا ہوں؟ 2019 کا یہ مضمون بہارے ہاروی کی تحریر ہے جس میں اس نے اپنے ایک تحقیقی مضمون کا خلاصہ بیان کیا ہے جو ڈیٹا جرنلزم کی تعلیم بارے تین ڈبلیوز بارے لکھا ہے جس کو ڈیٹا جرنلزم پریکٹس نے شائع کیا ہے اس ڈیٹا تک یو سی ڈی کے ذریعہ رسائی ہوسکتی ہے۔ ایک نقشہ بھی شامل ہے۔
انٹرنیشنل جرنلزم کا ایجوکیشن کنسورشیم: یہاں آپ کو ڈیٹا جرنلزم بارے مختلف یونیورسٹیوں میں پڑھائے جانے والے سلیبس اور متعلقہ اساتذہ کی تفصیلات مل سکتی ہیں
کمپیوٹر کی مدد سے کی جانے والی رپورٹنگ بارے ایک جامع کتابچہ جسے فریڈ ویلنس-جونز اور ڈیوڈ مکائی نے انگریزی زبان میں تحریر کیا ہے [خریداری کے لئے دستیاب ہے]
کمپیوٹر کی مدد سے رپورٹنگ بارے عملی راہنمائی بارے گائیڈ کا یہ چوتھا ایڈیشن ہے اسے برانٹ ہیوسٹن نے انگریزی زبان میں تحریر کیا ہے [خریداری کے لئے دستیاب ہے]
کمپیوٹر کی معاونت بارے تحقیق: صحافیوں کے لئے معلومات، حکمت عملی اور ذرائع : اسکے مُصنفین میں نورا پال، کیتھلین اے ہینسن ہیں جنہوں نے انگریزی میں تحریر کیا ہے [آئی آر ای سے خریداری کے لئے دستیاب ہے]
ڈیٹا جرنلزم ان صحافیوں کے لئے ایک دستی کتاب ہے جو نمبروں (ڈیٹا) کو کھنگالنے، انکی تصدیق کرنے اور ان بارے سوالات کرنے میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مصنفین ایلینا ایگواہری اور سنتھیا او مورچو صارفین کو کہانیوں میں نمبر ڈھونڈنے اور اُن کےمُناسب استعمال کے بارے میں رہنمائی کرتے ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹنگ کے مرکز سے انگریزی زبان میں شائع کیا گی
ڈیٹا جرنلزم ہینڈ بک ایک بین الاقوامی سطح کی اور درجنوں ڈیٹا جرنلزم کے ماہرین کی مشترکہ کاوش ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اعداد و شمار کو کیسے حاصل کیا جائے، انکا تجزیہ کیسے کیا جائے، ڈیٹا جرنلزم کی کیا تعریف ہے، اس بارے کیس اسٹڈیز ، اور دیگر نکات۔ یہ کاوش یورپی جرنلزم سنٹر اور اوپن نالج فاؤنڈیشن کی ہے ۔ یہ عربی، انگریزی، فرانسیسی، روسی اور ہسپانوی زبان میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب ہیں۔ ہینڈ بک کا متعدد دیگر زبانوں میں بھی ترجمہ کیا جارہا ہے ، جس میں جارجیائی زبان بھی شامل ہے۔ 2012 ایڈیشن کا 12 سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ کیا گیا تھا – جس میں عربی ، چینی ، چیک ، فرانسیسی ، جارجیائی ، یونانی ، اطالوی ، مقدونیائی ، پرتگالی ، روسی ، ہسپانوی اور یوکرائن شامل ہیں
فلوئنگ ڈیٹا ماہر شماریات ناتھن یاو کا منصوبہ ہے جو ڈیٹا بارے مختلف کتابوں کے مصنف ہیں اس بُک کے مُختلف سیکشنز میں لنکس دیے گئے ہیں۔لرننگ ٹو ڈیٹا سیکشن میں ٹیٹوریل، کتابوں اور راہنمائی بارے دیگر مواد بارے بتایا گیا ہے
اسٹوریز کی نقشہ کشی کرنا: اسے انگریزی زبان میں تحریر کیا ہے جینیفر لافلور اور اینڈی لہرن نے۔ [یہ آئی آر ای سے دستیاب ہے]
صحافتی درستگی: ایک رپورٹر کا سوشل سائنس کے طریقوں سے تعارف: اسے فلپ میئر نے انگریزی زبان میں تحریر کیا ہے [خریداری کے لئے دستیاب ہے]
ورکشاپس کے لئے ڈیٹا ریپر۔
عام ڈیٹا جرنلزم کے وسائل سے متعلق مزید معلومات کے لئے ، ہمارا ڈیٹا جرنلزم ریسورس پیج دیکھیں۔
تعلیم و تربیت
صحافتی تعلیم کیلئے ایک مثالی نصاب: یہ گائیڈ ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی جمہوریتوں میں صحافت پڑھانے والوں کیلئے یونیسکو نے تیار کی ہے اس میں 17 کورسز ہیں جس میں تحقیقاتی صحافت بھی شامل ہے ہر ملک اپنی ضروریات کے تحت اس میں ترامیم کرسکتا ہے یہ انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، روسی، عربی، چینی، نیپالی، پرتگیزی اور فارسی میں دستیاب ہے
بین الاقوامی کنسورشیم برائے صحافتی تعلیم: اس میں تحقیقاتی صحافت بارے کورسز اور نصاب کے متعلقہ معلومات فراہم کی گئی ہیں (یونیورسٹی کی فہرست حروف تہجی کے مطابق ہے، وہاں جا کر پھر پروفیسر کا نام ڈالیں)
جیمز ڈبلیو فولی جرنلسٹ سیفٹی گائیڈ: کالج کی سطح پر صحافت پڑھانے والوں کیلئے نصاب: اس میں پانچ سیشن پر۔محیط کورس کا تفصیلی منصوبہ ہے یہ جزوی طور پر جیمز فولی کی ایچ بی او کیلئے بنائی گئی اس ڈاکیومینٹری سے لی گئی ہے جو 19 اگست 2014 کو شام میں قتل ہونے والے ایک صحافی بارے تھی نصاب میں بہت سا حوالہ جاتی مواد شامل کیا گیا ہے بالخصوص خطرناک علاقوں میں کام کرنے کے حوالے رپورٹروں کے مضامین۔ مختلف صورتحال کی منظر کشی کرکے بحث کیلئے سوالات بھی دئیے گئے ہیں اس نصاب تک رسائی کیلئے درج ذیل پاس ورڈ FoleySafety استعمال کریں
صحافیوں کے لئے الگورتھم: یہ سلیبس کولمبیا جرنلزم اسکول کے دی لیڈ پروگرام میں حسابی صحافی جوناتھن اسٹرے کے ذریعہ پڑھایا گیا۔ یہ سلائیڈز، پڑھنے والے مواد اور مشقوں کیساتھ گٹ حب پر موجود ہے واضح رہے کہ یہ سلیبس انکے لئے ہے جو پائتھن پروگرامنگ کے ابتدائی مرحلے میں ہوں
بہتر خبر: ایک ویب سائٹ ہے جو امریکن پریس انسٹی ٹیوٹ کے زیر انتظام چلائی جاتی ہے۔
اے ای جے ایم سی (AEJMC) ٹاسک فورس فار برجز ٹو دی پروفیشن 2017 رپورٹ: یہ صحافتی تعلیم دینے والے اساتذہ اور صحافیوں کے درمیان تعاون کی صورتحال بارے رپورٹ ہے جو صحافت اور ابلاغ عامہ کی تعلیم بارے ایسوسی ایشن نے تیار کی ہے
ڈرون صحافت کی تعلیم بارے مشاہدات: یہ تصنیف میسوری اسکول آف جرنلزم کے ڈرون صحافت کے پہلے ڈائریکٹر جوڈ سلواکی کی ہے
کولمبیا کے پروفیسر جوناتھن اسٹرے کی تصنیف کولمبیا جرنلزم اسکول کے تدریسی الگورتھم نصاب کا حصہ ہے۔
حفاظتی تربیت بارے فیلڈ گائیڈ ایک نصاب ہے جس کو اوپن نیوز نے تیار کیا ہے جو ڈویلپرز ، ڈیزائنرز ، اور ڈیٹا تجزیہ کاروں کو کھلی صحافت کے منصوبوں پر بات چیت اور تعاون کرنے میں مدد دیتی ہے اور اس کے علاوہ آرٹس اور ٹیکنالوجی کا ایک فیلو شپ پروگرام، بز فیِڈ اوپن لیب، جو کہ بز فِیڈ نیوز میں پیش کیا جاتا ہے۔
معاملے کی تہہ تک جائیں اور سوچ بڑی رکھیں: انٹرنیشنل سنٹر فار جرنلسٹس نے 2000 میں تحقیقاتی تکنیک کی تعلیم دینے کے بارے میں ایک گائیڈ انگریزی زبان میں شائع کی
دوسرے کارآمد رہنما
میڈیا کی خودمختاری اور اوپن انٹرنیٹ کے حوالے سے دنیا بھر میں امریکی کوششوں بارے اس رپورٹ میں میڈیا ڈویلپمنٹ پر ایک تفصیلی بحث کی گئی ہے ترقی پزیر ممالک میں قائم غیر منافع بخش میڈیا کے اداروں اور این جی اوز کیلئے اس میں مفید مواد دستیاب ہے اس میں میڈیا ڈویلپمنٹ کے حوالے سے سات موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں فنڈنگ، ڈیجیٹل میڈیا، ادارے کو دیرپا بنانے کے طریقے، میڈیا لاء، صحافیوں کا تحفظ، صحافتی تعلیم، مانیٹرنگ اور کارکردگی کا جائزہ شامل ہے یہ انگریزی، ہسپانوی اور فرانسیسی زبان میں دستیاب ہے
صحافیوں کے لئے گوگل سرچ کے مختلف طریقوں بارے یہ ایک دستی گائیڈ ہے جس میں سرچ انجن سے بہتر انداز میں مستفید ہونے کیلئے مختلف طریقے بتائے گئے ہیں expertisefinder.com نے اسے مرتب کیا ہے
صحافیوں کے تحفظ بارے راہنمائی: بیروت میں واقع سمیر کسیر فاؤنڈیشن کے ذریعہ تیار کردہ یہ متحرک ہدایت نامہ بنیادی طور پر جنگی علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں اور کارکنوں کی مدد کے لئے تیار کیا گیا ہے ، لیکن اس میں ڈیجیٹل سیکیورٹی بارے راہنمائی کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کسطرح اپنے آپکو دوسروں کی نظروں سے اوجھل رکھنا ہے یہ انگریزی اور عربی زبان میں دستیاب ہے
لیگل لیکس ٹول کٹس: سرکاری معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے بارے میں صحافیوں کے لئے ایک گائیڈ: 75 صفحات پر مشتمل یہ مفید کتابچہ قانونی طریقے سے سرکاری معلومات کے حصول بارے ایک صحافی کو بنیادی راہنمائی فراہم کرتا ہے اسے ایکسس انفویورپ اور نیٹ ورک فاررپورٹنگ برائے مشرقی یورپ نے تیار کیا ہے اور یہ انگریزی، اطالوی اور مشرقی یورپ میں بولی جانے والی آٹھ زبانوں میں دستیاب ہے
ظلم و ستم بارے رپورٹنگ: پرتشدد تنازعات اور مظالم کا احاطہ کرنے والے صحافیوں کے لئے یہ ایک ٹول باکس ہے جو61 صفحات پر مشتمل ہے یہ گائیڈ تنازعات کی نوعیت ، اسکا احاطہ کرنے کا طریقہ کار بارے ہے مزید برآں ان حالات میں صحافی کو کیا کرنا چاہئیے اس بارے راہنمائی کرتا ہے ۔ اسے جنوبی افریقہ کے صحافی پیٹر ڈو ٹائٹ نے انگریزی زبان میں تحریر کیا ہے انٹرویوز نے شائع کیا ہے
بدعنوانی بارے رپورٹنگ: اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کیطرف سے شائع کردہ 117 صفحات پر مشتمل یہ کتابچہ افسر شاہی اور اقوام مُتحدہ کے مباحثے کے بارے میں ہے ، لیکن اس میں کارآمد مثالیں اور وسائل موجود ہیں۔ ذرائع کا تحفظ ، اطلاعات تک رسائی کا حق ، اور ذاتی احتساب کے متعلق اقدامات شامل ہیں
سیمو سیفٹی نیٹ مینیول: غیر معمولی یا ہنگامی صورتحال میں کام کرنیوالے صحافیوں کے لئے گائیڈ: ساؤتھ ایسٹ یورپ میڈیا آرگنائزیشن کے ذریعہ شائع ہونے والے اس حفاظتی مینیول کارکن صحافیوں کیلئے حفاظتی اقدامات بارے کاوشوں کا اہم حصہ ہے یہ انگریزی، سربیا، اطالوی، رومانی ، یونانی، ترکی، بلغاریائی، کروشین اور سلووینیائی زبانوں میں دستیاب ہے
حادثات اور صحافی: یہ صحافی حضرات، فوٹو گرافرز اور ایڈیٹرز کو تشدد سے متعلق رپورٹ کرنے اور متاثرین اور خود دونوں کی حفاظت بارے 40 صفحات پر مشتمل ایک عملی گائیڈ ہے جسے جو ہائٹ اور فرینک سمتھ نے تحریر کیا اور ڈارٹ سینٹر فار جرنلزم اینڈ ٹراما نے انگریزی، ہسپانوی اوع چینی زبان میں شائع کیا ہے
معلومات کی تصدیق بارے یہ دستی کتاب صحافیوں اور یورپی جرنلزم سنٹر کے امداد فراہم کرنے والے عملے کے لئے بنائی گئی تھی۔ یہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹولز، تکنیک اور رہنما اصول فراہم کرتی ہے انگریزی، پرتگالی، عربی، اور ہسپانوی زبان میں دستیاب ہے
کمپنی کون چلا رہا ہے؟ کارپوریٹ گورننس سے متعلق رپورٹنگ کرنے والوں کے لئے گائیڈ: اس میں کارپوریٹ گورننس سے متعلق رپورٹنگ بارے تعارف، بورڈ آف ڈائریکٹرز، مالی معاملات بارے رپورٹنگ اور کمپنی کی کارکردگی بارے جاننے کے حوالے سے راہ نمائی کی گئی ہے ورلڈ بینک کی بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن اور انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس نے اسے ملکر تیار کیا ہے اور یہ انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، بہاسا انڈونیشیا، منگولیا عربی، روسی، اور پرتگیزی زبان دستیاب ہے
شورش زدہ علاقوں سے رپورٹنگ کے دوران ذاتی حفاظت : آئی جے نیٹ نے اس بارے راہنمائی کیلئے مختلف میڈیا کے اداروں میں حفاظتی انتظامات بارے پروٹوکول کو ایک فہرست میں ترتیب دے دیا ہے یہ عربی، چینی، روسی اور ہسپانوی جیسی متعدد زبانوں میں دستیاب ہیں۔