عمر چیمہ، اردو ایڈیٹر
عمر چیمہ پاکستان کے انگریزی روزنامے دی نیوز کیساتھ بطور تحقیقاتی رپورٹر وابستہ ہے سنہ 2010 میں تنقیدی رپورٹنگ کرنے پر عمر کو اغواء اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا اراکین پارلیمان کے ٹیکس گوشواروں بارے انکشافات کا شمار عمر کی تہلکہ مچا دینے والی رپورٹنگ میں ہوتا ہے مزید برآں وہ بین الاقوامی کنسورشیم برائے تحقیقاتی صحافت کے ان تحقیقاتی منصوبوں کا حصہ تھا جنہیں پانامہ پیپرز اور پیراڈائیز پیپرز کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اطلاعات تک رسائی بارے عمر کے کام سے ایک صوبائی حکومت کو اس بارے قانون سازی کا عمل تیز کرنا پڑا عمر کو کئی بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے جس میں نائٹ انٹرنیشنل جرنلزم ایوارڈ، انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ، میسوری میڈل، ٹلی فری اسپیچ ایوارڈ، مارتھا گیلہارن پرائز اور دیگر شامل ہیں عمر نے بطور ڈینیئل پرل فیلو نیو یارک ٹائمز میں بھی کام کیا ہے