گیبریلا مانولی، ڈپٹی ڈائریکٹر
ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والی گیبریلا گزشتہ 15 سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہے اس دوران ٹی وی، ریڈیو، میگزین اور اخبارات میں کام کیا سنہ 2005 سے 2009 تک ارجنٹینا کے پرفل اخبار میں تحقیقاتی صحافی کے طور پر کام کیا جس دوران ہجرت، انسانی حقوق اور لاطینی امریکہ کے اندر مختلف قسم کے امتیازی برتاؤ جیسے موضوعات پر لکھا گیبریلا نے آئی جے نیٹ کے ہسپانوی ایڈیشن کے مدیر اور کمیونٹی مینجر کے طور پر بھی کام کیا بطور فری لانس صحافی لا ناکیون (ارجنٹینا)، ایل منڈو (سپین) اور اوراسی میگزین کیلئے لکھا
گیبریلا نے پبلک پالیسی میں ایم اے امتیازی نمبروں کیساتھ سنٹرل یورپین یونیورسٹی بڈاپسٹ (ہنگری) سے پاس کیا جبکہ گریجویشن بونس ائیرز (ارجنٹینا) سے اعزاز کیساتھ مکمل کی دوران پڑھائی گیبریلا کی تحقیق کا مرکز معلومات تک رسائی، آزادی اظہار رائے، سوشل میڈیا اور سیٹیزن جرنلزم جیسے موضوعات تھے اسکا ایم اے کا تحقیقی مقالہ سیاستدانوں کیطرف سے سوشل میڈیا کے استعمال بارے تھا انگریزی اور ہسپانوی زبانوں پر قدرت رکھنے والی گیبریلا کا لاطینی امریکہ، یورپ اور امریکہ میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے