رسائی

ٹیکسٹ سائیز

رنگوں کے اختایارات

مونوکروم مدھم رنگ گہرا

پڑھنے کے ٹولز

علیحدگی پیمائش
The Peruvian investigative journalist Fabiola Torres discusses investigating the global pharamaceutical industry at GIJC25. Image: Zahid Hassan for GIJN
The Peruvian investigative journalist Fabiola Torres discusses investigating the global pharamaceutical industry at GIJC25. Image: Zahid Hassan for GIJN

Image: Zahid Hassan for GIJN

رپورٹنگ

فارماسیوٹیکل اجارہ داریوں کی تحقیق کیسے کی جائے

یہ مضمون ان زبانوں میں بھی دستیاب ہے

کمپنیوں کی مارکیٹ طاقت پر زیادہ ہوتا ہے۔ انتہائی مرتکز فارماسیوٹیکل منڈیاں ادویات کی قیمتیں پیداواری لاگت سے کہیں زیادہ رکھ سکتی ہیں، مقابلے کو روک سکتی ہیں اور مریضوں کو مہنگے برانڈز پر انحصار کرنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ اس کے نتائج اسپتالوں اور گھروں میں واضح نظر آتے ہیں: ادویات کی حصہ داری، علاج چھوڑ دینا اور خاندان محض زندہ رہنے کے لیے اپنی آمدن کا ایک بڑا حصہ خرچ کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

کوالالمپور میں منعقد ہونے والی 14ویں عالمی تحقیقاتی صحافت کانفرنس (جی آئی جے سی 25) میں تحقیقاتی صحافی فابیولا ٹورس نے ایک عملی فریم ورک پیش کیا جس کے ذریعے یہ بے نقاب کیا جا سکے کہ یہ اجارہ داریاں کیسے قائم کی جاتی ہیں اور کس طرح برقرار رکھی جاتی ہیں۔ پیرو کے صحت سے متعلق تحقیقاتی ادارے سلوڈ کون لوپا کی بانی ٹورس نے ”آپ کا پیسہ یا آپ کی صحت“ نامی منصوبے کی قیادت کی جس میں یہ جانچا گیا کہ ایک صدی قبل ایجاد ہونے والی انسولین پیرو میں اب بھی ناقابلِ برداشت کیوں ہے۔

ان کا مرکزی پیغام واضح تھا: "فارماسیوٹیکل اجارہ داریوں کی تحقیق کرنا لوگوں کی زندگیوں سے متعلق ہے۔ یہ عدم مساوات کا مسئلہ ہے۔ جو کچھ وہ کرتے ہیں وہ قانونی ہو سکتا ہے لیکن یہ ایک اسکینڈل ہے۔”

پیرو میں انسولین کا مسئلہ

ٹورس نے ورکشاپ کا آغاز ایک ایسے کیس اسٹڈی سے کیا جو پورے خطے میں مانوس ہے: انسولین۔ اصل، سو سال پرانی، پیٹنٹ سے آزاد اس دوا کی "انسانی انسولین” والی شکل سستی ہونی چاہیے، وسیع پیمانے پر دستیاب ہونی چاہیے اور یہ بین الاقوامی ہدایات میں ابتدائی علاج کے طور پر تجویز کی جاتی ہے۔ لیکن کمپنیاں ڈاکٹروں اور قومی گائیڈ لائنز کو نئی، پیٹنٹ شدہ "اینالاگ” اقسام اور آلے پر مبنی اشکال کی طرف موڑ دیتی ہیں جس سے اصل اور سستی دوا تک رسائی مشکل ہو جاتی ہے۔

تین کمپنیاں نووو نورڈسک، ایلی للی اور سانو فی عالمی منڈی کے تقریباً 90 فیصد حصے پر قابض ہیں۔ ان کی نئی اینالاگ اقسام تازہ پیٹنٹس اور ڈیوائس تحفظات کی متعدد تہوں کے تحت رہتی ہیں جس سے ایک پرانی دوا کے گرد وہ رکاوٹ کھڑی ہو جاتی ہے جسے ٹورس نے "جدید پیٹنٹ رکاوٹ” کا نام دیا۔

پیرو میں انسولین بنانے والوں اور درآمد کنندگان کو ٹیکس میں چھوٹ تو ملتی ہے، مگر اس کے باوجود انسولین کی قیمتیں کم نہیں ہوئیں۔ سرکاری اسپتالوں میں اکثر انسولین کی قلت رہتی ہے، جس کے باعث مریضوں کو نجی طور پر انسولین خریدنی پڑتی ہے اور یوں وہ عموماً ہر ماہ اپنی کم از کم اجرت کا 10 سے 20 فیصد خرچ کر دیتے ہیں۔ جب اسپتالوں میں اسٹاک ختم ہو جاتا ہے تو لوگ دوا کی خوراک کم کر دیتے ہیں یا بالکل ہی استعمال کرنا چھوڑ دیتے ہیں، جس کا انجام پیچیدگیوں، معذوری یا موت کی صورت میں نکلتا ہے۔

ٹورس کی ٹیم کو پتہ چلا کہ 2024 میں پیرو میں ایک نئی کلینیکل گائیڈ لائن جاری کی گئی تھی جس میں انسولین اینالاگ کو ابتدائی علاج قرار دیا گیا تھا۔ "مسودہ آخری لمحے میں تبدیل ہوا تھا… تفصیل نووو نورڈسک کے انسولین اینالاگز کے لیے تھی،” انہوں نے وضاحت کی۔

اس گائیڈ لائن میں ایک اہم کردار ایک معروف ذیابیطس ماہر کا تھا جو نووو نورڈسک کے مالی تعاون سے چلنے والے بچوں کے ذیابیطس پروگرام کی سربراہی بھی کرتے ہیں۔ یہ مالی تعلق عوام کو فراہم کی گئی دستاویزات میں ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔

اس کیس نے دکھایا کہ کس طرح مارکیٹ کی طاقت، ضابطہ کاری اور طبی رہنمائی ایک دوسرے سے منسلک ہیں اورصحافی کس طرح ان میں سے ہر دھاگے کا پیچھا کر سکتے ہیں۔

زیادہ قیمت والی ادویات کے پیچھے  پوشیدہ "دیواریں”

ٹورس نے بتایا کہ کس طرح ادویہ سازی کی اجارہ داریاں ساختی دیواروں کا ایک سلسلہ قائم کرتی ہیں جو یہ طے کرتا ہے کہ کس کو دوا تک رسائی ملے گی اور کس کو نہیں۔

ٹورس نے بتایا کہ منڈی میں طاقت کا یہ ارتکاز چند کمپنیوں کو شرائط طے کرنا کا اختیار دیتا ہے: کون سی ادویات مارکیٹ میں آئیں گی اور کس قیمت پر۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اجارہ داریاں کس طرح سستی، پرانی یا متبادل ادویات کو مریضوں تک پہنچنے سے روکتی ہیں اور آخر میں اس کی قیمت مریض ہی ادا کرتے ہیں۔

پیٹنٹ کی دیوار

"جب کسی دوا کا پیٹنٹ ختم ہونے کے قریب ہوتا ہے تو کمپنیاں معمولی سی تبدیلیوں کے ساتھ نئے پیٹنٹ دائر کر دیتی ہیں،” ٹورس نے کہا۔ اکثر انہیں صرف معمولی تبدیلیوں جیسے خوراک میں ردوبدل، بہتر آلات، یا تیاری کے عمل میں چھوٹی تبدیلیوں کے ذریعے اپنے منافع بخش پیٹنٹ حقوق برقرار رکھنے کی اجازت مل جاتی ہے۔

ضابطہ جاتی دیوار

بہت سے ممالک میں پیچیدہ حیاتیاتی ادویات کی متبادل ادویات کی منظوری کے لیے مکمل ضابطہ جاتی فریم ورک موجود نہیں ہے۔ پیرو میں ایک بایوسیمی لر انسولین ۲۰۱۶ سے منظور شدہ ہے لیکن ضابطہ جاتی خلا کے باعث اس کا استعمال محدود ہے۔ ٹورس نے وضاحت کی کہ واضح رہنمائی کے بغیر ڈاکٹر بایوسیمی لر متبادل تجویز کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔

ہدایات کی دیوار

ہر ملک میں اپنائی جانے والی کلینیکل ہدایات نسخہ نویسی کی عادات اور خریداری کے فیصلوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ پیرو میں ان ہدایات میں کی گئی ترامیم نے یہ ظاہر کیا کہ کس طرح مفادات کے غیر ظاہر شدہ ٹکراؤ قومی پالیسی کو متاثر کرتے ہیں اور منڈی کو کارپوریٹ مفادات اور مہنگی مصنوعات کی جانب موڑ سکتے ہیں۔

خریداری کی دیوار

قلت، بکھری ہوئی خریداری اور بجٹ میں کٹوتیاں ادویات تک مستقل رسائی کو مشکل بنا دیتی ہیں۔ ٹورس نے طویل قطاروں، سرنجوں کے دوبارہ استعمال اور ان خاندانوں کا ذکر کیا جو سرکاری نظام کے ذریعے انسولین حاصل نہ کر پانے کے باعث اپنی طاقتِ خرید سے باہر خریداری پر مجبور ہوتے ہیں۔

اثر و رسوخ کی دیوار

کمپنیاں اکثر شفاف انکشاف کے بغیر طبی تقریبات، تربیت اور عطیات کے پروگراموں کو مالی مدد فراہم کرتی ہیں۔ ”زیادہ تر طبی تقریبات منعقد کرنے کے لیے کمپنیاں مالی امداد فراہم کرتی ہیں،“ ٹوریس نے نشاندہی کی۔ کمپنیوں کے عطیہ پروگرام ڈاکٹروں کو متاثر کرنے اور کمپنیوں کے پیٹنٹ شدہ مصنوعات کے لیے منڈی میں ترجیح پیدا کرنے کے لیے ایک تجارتی حکمتِ عملی کے طور پر منعقد کیے جاتے ہیں۔

یہ تعلقات خاموشی سے نسخہ نویسی کے رجحانات تشکیل کرتے ہیں اور کم لاگت والی متبادل ادویات کو اپنانے میں تاخیر کا سبب بنتے ہیں۔

یہ کہانیاں کیوں اہم ہیں

ادویہ سازی کی اجارہ داریاں جان بچانے والے علاج تک رسائی کو تشکیل دیتی ہیں، خاص طور پر کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں۔ ٹورس نے اس بات پر زور دیا کہ ان ڈھانچوں کو بے نقاب کرنے کے لیے صرف پیٹنٹس اور ضوابط پر ہی توجہ دینا کافی نہیں ہے بلکہ ہر رکاوٹ کے پیچھے موجود انسانی اثرات پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔

صحافی کیا کر سکتے ہیں

ٹورس نے ادویات کی منڈیوں کی تحقیق کرنے والے صحافیوں کے لیے عملی اقدامات بتائے:

ایک دوا سے آغاز کریں۔ ایک ایسی ضروری دوا کی نشاندہی کریں جو مہنگی ہو یا اکثر قلت کا شکار رہتی ہو۔ اس کا بین الاقوامی غیر تجارتی نام یعنی آئی این این تلاش کریں۔ اس سے اس کے پیٹنٹ خاندان کا پتا چلے گا۔

پیٹنٹ ڈیٹابیس استعمال کریں۔ بنیادی اور ثانوی پیٹنٹس، ان میں ہونے والی توسیعات اور تسلسل کا نقشہ بنانے کے  لیے ڈبلیو آئی پی او پیٹنٹ سکوپ، یو ایس پی ٹی او اور اسپیس نیٹ میں تلاش کریں۔

ہدایت ناموں کے مسودات کا موازنہ کریں۔ کلینیکل ہدایت ناموں کے مسودہ اور حتمی ورژن طلب کریں اور بغیر وضاحت کی گئی تبدیلیوں کی نشاندہی کریں۔

خریداری اور قیمتوں کا تجزیہ کریں۔ ایف او آئی اے کی درخواستیں دائر کریں۔ قومی قیمتوں کا آزاد پیداواری لاگت کے تخمینوں سے موازنہ کریں جیسے ایم ایس ایف کی ذیابیطس اور انسولین کی لاگت پر حالیہ تحقیق۔

مفادات کے ٹکراؤ کی جانچ کریں۔ طبی ماہرین اور ادویہ ساز کمپنیوں کے درمیان روابط کی تحقیق کریں کیونکہ ان کے مابین بہت سے روابط سرکاری دستاویزات میں درج نہیں ہوتے۔

انسانی اثرات کے بارے میں لکھیں۔ مریضوں اور ڈاکٹروں کے انٹرویوز کریں۔ بہت سی تحقیقات ایک کیس سے شروع ہوتی ہیں جو بڑی ساختی رکاوٹوں کو بے نقاب کرتا ہے۔

ٹورس کے مطابق اصل سبق یہ ہے کہ ان منڈیوں کو سمجھا جا سکتا ہے اور اسی لیے انہیں چیلنج بھی کیا جا سکتا ہے۔ درست ٹولز کے ساتھ صحافی بلند قیمتوں اور محدود مسابقت کے پیچھے موجود ڈھانچوں کو بے نقاب کر سکتے ہیں اور عوام کو باخبر بنا سکتے ہیں۔ ان کے بقول پہلا قدم سادہ ہے: ایک دوا منتخب کریں، نظام میں اس کے سفر کی پیروی کریں اور دیکھیں کہ سراغ کہاں لے جاتا ہے۔

ہمارے مضامین کو تخلیقی العام لائسنس کے تحت مفت، آن لائن یا پرنٹ میں دوبارہ شائع کریں۔

اس آرٹیکل کو دوبارہ شائع کریں


Material from GIJN’s website is generally available for republication under a Creative Commons Attribution-NonCommercial 4.0 International license. Images usually are published under a different license, so we advise you to use alternatives or contact us regarding permission. Here are our full terms for republication. You must credit the author, link to the original story, and name GIJN as the first publisher. For any queries or to send us a courtesy republication note, write to hello@gijn.org.

اگلی کہانی پڑھیں

نیوز رومز اے آئی چیٹ بوٹس کو کس طرح اپنی رپورٹنگ بڑھانےاور اعتماد قائم کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں

فلپائن سے لے کر برطانیہ تک، بہت سے بڑے نیوز رومز نے اپنے آے آئی چیٹ بوٹس بنائے ہیں جو صرف اس سائٹ کے قابل اعتماد رپورٹنگ آرکائیو اور جانچ شدہ ڈیٹا بیس کو بطور ماخذ مواد استعمال کرتے ہوئے جواب دینے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

آوارڈز

میکسکو، پیرو، نائیجریا اور مصر ست گلوبل شائینگ لائٹ آورڈ جیتنے والی دلیر تحقیقات

یہ تینوں فاتحین اور خصوصی اقتباس حاصل کرنے والے ترقی پذیر یا منتقلی والے ممالک کی شاندار صحافت کی نمائندگی کرتے ہیں، جو خطرے میں یا خطرناک حالات میں انجام دی گئی ہیں۔