بینن ہربرٹ اولوکا، ایڈیٹر افریقہ
بینن یوگنڈا کا ایک ملٹی میڈیا صحافی ہے اور دی واچ ڈاگ کے نام سے قائم ایک تحقیقاتی صحافت کے ادارے کے بانیوں میں شامل ہے بینن نے بحیثیت رپورٹر اور ایڈیٹر کے دی ایسٹ افریقن، ڈیلی مانیٹر اور دی آبزرور جیسے اخبارات کیساتھ کام کیا ہے علاوہ ازیں بینن نے کچھ عرصہ رائٹرز نیوز ایجنسی اور بی بی سی ورلڈ کیساتھ کام کیا ہے فری لانسر کے طور پر بینن کا کام مختلف موقر روزناموں میں شائع ہو چکا ہے افریقہ کی سطح پر بینن کو تین دفعہ صحافتی اعزازات کیساتھ نوازا گیا ہے سی این این اور رائٹرز کیطرف سے دئیے جانے والے اعزازات اس کے علاوہ ہیں