رسائی

ٹیکسٹ سائیز

رنگوں کے اختایارات

مونوکروم مدھم رنگ گہرا

پڑھنے کے ٹولز

علیحدگی پیمائش

Raphael Hünerfauth for GIJN

English

گلوبل انویسٹیگیٹو جرنلزم نیٹ ورک کی رکنیت کے اہل وہ ادارے ہیں جو غیر منافع بخش ہوں، غیر سرکاری ہوں، صحافتی شعبے میں تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہوں یا تحقیقاتی صحافت اور ڈیٹا جرنلزم کے فروغ کیلئے کوشاں ہوں۔ اگرچہ ہم ہر شعبے میں تحقیقاتی کام کرنے والے صحافیوں کو معاونت فراہم کرتے ہیں لیکن کوئی صحافی (اپنی ذاتی حیثیت میں) اس نیٹ ورک کا رکن نہیں بن سکتا اور نہ ہی سرکاری یا غیر سرکاری منافع بخش ادارے اسکی رکنیت کے اہل ہیں۔

تحقیقاتی صحافت کی تعریف کچھ یوں کی جاتی ہے کہ یہ نئی معلومات کے بارے میں کھوج لگانے کا ایک باقاعدہ اور منظم عمل ہے۔ اسں معلومات کی جستجو میں اکثر عوامی ریکارڈ بھی استعمال کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں بعض اوقات  اہم معلومات تک رسائی ہوتی ہے تاہم اس ساری جدوجہد کا مقصد طاقتور لوگوں کو عوام کے سامنے جواب دہ بنانا اور سماجی انصاف کا حصول ہے۔ تحقیقاتی صحافت کے بارے میں مزید مواد کا مطالعہ کرنے کیلئے آپ ہمارے ریسورس سنٹر سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔

گلوبل انویسٹیگیٹو جرنلزم نیٹ ورک کی رکنیت کیلئے درخواست دینا پڑتی ہے جس کی منظوری ہمارا بورڈ دیتا ہے۔ عام طور پر بورڈ کا اجلاس سال میں تین بار ہوتا ہے لہذا درخواست پر کارروائی میں کچھ مہینے لگ سکتے ہیں۔ اگر آپکا ادارہ رکن بننے کے اہل ہے تو ضرور درخواست دیں۔

رکنیت کی اہلیت کے بارے میں دوبارہ واضح کر دیں کہ اس مقصد کیلئے غیر منافع بخش و خیراتی ادارے، ممبرشپ فورمز، ٹرسٹس، این جی اوز، یونیورسٹی سطح کے صحافتی تعلیمی مراکز اور اس معیار کے دیگر ادارے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ اس وقت گلوبل انویسٹیگیٹو جرنلزم نیٹ ورک کیساتھ 82 ممالک سے 211 ادارے بطور رکن منسلک ہیں۔

ہماری رکنیت محدود ہے:

• ان گروپس تک جو تحقیقاتی صحافیوں کو تنظیموں اور نیٹ ورکس کی شکل میں منظم کرتے ہیں۔

• ان اداروں تک جو تحقیقاتی صحافت کرتے ہیں یا مختلف طریقوں سے اس عمل میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جیسا کہ متعلقہ مواد کی تنہا یا دوسروں کیساتھ ملکر اشاعت کرنا۔

• ایسے گروپس، مراکز اور ادارے جنکی سرگرمیوں کا بیشتر حصہ تحقیقاتی صحافیوں کی تربیت سے متعلق ہو۔

رکنیت کے خواہشمند ادارے کو اس بات کے شواہد فراہم کرنا ہونگے کہ ان کا زیادہ تر کام کسی نہ کسی طریقے سے تحقیقاتی صحافت سے متعلقہ ہے جیسا کہ تربیتی پروگرام، تشہیر، تحقیقاتی عمل میں مالی یا تکنیکی معاونت، رپورٹنگ اور اسکی اشاعت۔

اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ درخواست گزار ایک فعال ادارہ ہے ہم اس کے بحیثیت غیر منافع بخش ادارہ اندراج، کل وقتی عملہ، چلانے کیلئے دستیاب مالی وسائل، فعال ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر موجودگی جیسے عوامل کا بھی جائزہ لیتے ہیں۔

رکنیت کیلئے کوئی فیس درکار نہیں لیکن رکن تنظیموں سے یہ توقع بہرحال کی جاتی ہے کہ وہ ہمارے نیٹ ورک کی سرگرمیوں میں فعال انداز میں حصہ لیں اور اعلی صحافتی معیار قائم کریں جیسا کہ غلطیوں سے پاک، آزاد، شفاف اور غیر جانبدارانہ صحافت ہے۔ رکن تنظیموں سے یہ بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے سٹاف کو دوسالہ گلوبل انویسٹیگیٹو جرنلزم کانفرنس میں شرکت کیلئے بھیجیں۔

ایسی تنظیموں کی رکنیت بورڈ کی منظوری سے منسوخ کر دی جاتی ہے جو فعال نہ ہوں، اعلی صحافتی معیار یا اپنی غیر منافع بخش حیثیت برقرار نہ رکھ پائیں۔

رکنیت کے فوائد:

• بورڈ آف ڈائریکٹرز اور دوسالہ کانفرنس کی جگہ کے انتحاب میں ووٹ کا حق

• کانفرنسوں، ورکشاپوں اور ہیلپ ڈیسک تک ترجیحی رسائی

• ادارے کومستحکم بنانے، اس کے لئے فنڈنگ، رپورٹنگ اور ٹیکنالوجی کے بارے میں مفت راہنمائی

• رکن ادارے کے منفرد کام کی مختلف زبانوں میں تشہیر

• رعایتی یا مفت سافٹ وئیر تک رسائی

• تحقیقاتی صحافت کے عالمی سطح پر فروغ کے حوالے سے جاری عمل میں شمولیت کا موقع

• مشکل وقت میں بھرپور تعاون کی فراہمی

گلوبل انویسٹیگیٹو جرنلزم نیٹ ورک کیا کرتا ہے؟

• رپورٹنگ کے حوالے سے راہ نمائی پر مبنی مواد، تحقیقاتی اور ڈیٹا جرنلزم میں جدت کے بارے میں مضامین، ادارہ چلانے کے حوالے سے نئے طریقے، سکیورٹی اور قانونی مسائل سے نبٹنے کے بارے  میں ضروری ہدایات۔ واضح رہے کہ 2018 میں 272 لکھاریوں کے 385 مضامین سات مختلف زبانوں میں شائع ہوئے تھے۔

• مختلف ممالک میں کام کرنیوالے تحقیقاتی صحافیوں کے درمیان رابطے بڑھانا، یاد رہے کہ 77 ممالک سے ہمارے ساتھ 144 ادارے بحیثیت رکن منسلک ہیں۔

• دو سالہ کانفرنس کا انعقاد کرنا، 2001 سے لیکر اب تک ہم 140 ممالک سے 8000 سے زائد صحافیوں کو اپنی بین الاقوامی کانفرنسوں میں لا چکے ہیں۔

• دو سالہ ایشیائی کانفرنس برائے تحقیقاتی صحافت کا انعقاد اور اسکے علاوہ علاقائی سطح پر کانفرنسوں اور ورکشاپس کے لئے معاونت فراہم کرنا۔

• دنیا بھر کے صحافیوں کی تحقیقاتی طریقہ کار اور تیکنیکی معاملات کے بارے میں صلاحیت بڑھانے کیلئے ورکشاپس، سیمینارز، لیکچرز، آن لائن ویڈیوز اور ویبی نارز کا اہتمام کرنا۔

• متعلقہ مواد کی سوشل میڈیا کے ذریعے آٹھ زبانوں میں اشاعت اور اسطرح سے دنیا کے مختلف خطوں میں کام کرنیوالے صحافیوں کو ایک دوسرے کیساتھ رابطے میں لانا۔

• تحقیقاتی صحافت کے بارے میں تازہ ترین مواد کی اشاعت ٹپس اور ٹولز، تحقیقات کا طریقہ کار، اعلی معیار کے مضامین، نئے ماڈل اور احتسابی صحافت کے مستقبل پر بحث و مباحثے، باور رہے کہ ہماری ویب سائٹس ایک دن میں 100 ممالک میں دیکھی جاتی ہیں۔

• ہم آٹھ زبانوں میں استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے درکار مواد شائع کرتے ہیں علاوہ ازیں فیلوشپ، ایوارڈز، فنڈنگ اور دیگر پیشہ وارانہ دلچسپی کی خبریں ویب سائٹس دیکھنے والوں تک لاتے ہیں۔

• ہمارا ہیلپ ڈیسک مختلف ممالک سے صحافیوں کی طرف سے بھیجے گئے سوالات کا جواب دینے میں مصروف رہتا ہے۔ 2012 سے اب تک ہمیں 8500 سے زائد اس قسم کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

• رواں سال میں صحافت کے بارے میں ہونے والے اہم پروگراموں کے بارے میں تفصیلات اپنے کیلینڈر پر آویزاں کی جاتی ہیں تاکہ دلچسپی رکھنے والے صحافی آگاہ رہیں۔

• دو سالہ بین الاقوامی کانفرنس کے دوران خطرات کا مقابلہ کرتے ہوئے بہترین صحافت کرنیوالوں کو گلوبل شائیننگ لائٹ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

جی آئی جے این کے رکنیت کے لیے درخواست

جی آئی جے این میں رکنیت کے لیے درخواست دینے کے لیے  اس لنک پر جائیں اور فارم پُر کریں۔ رکنیت کا فیصلہ جہ آئی جے این بورڈ آف ڈائریکٹرز کرتا ہے ، جو سال میں تین بار ملتا ہے۔ درخواست دینے سے پہلے ، یقینی بنائیں کہ آپ کی تنظیم ہماری رکنیت کے معیار کے مطابق ہے: یہ ایک غیر منافع بخش یا تعلیمی ادارہ ہونا چاہیے جو تحقیقاتی رپورٹنگ اور متعلقہ ڈیٹا صحافت کی حمایت میں فعال طور پر کام کرے۔