رسائی

ٹیکسٹ سائیز

رنگوں کے اختایارات

مونوکروم مدھم رنگ گہرا

پڑھنے کے ٹولز

علیحدگی پیمائش

رپورٹنگ

موضوعات

اپنے سمارٹ فون سے بہتر تصاویر کیسے لیں

یہ مضمون ان زبانوں میں بھی دستیاب ہے

تصویر: پکسلز

اسمارٹ فون ہماری ناچتی گاتی توسیع ہوتے ہیں- ہمیشہ ہمارے گھر، کام ، کھیل میں تسلسل کے ساتھ موجود رہتے ہیں۔ ان میں سے اکثر میں کچھ لیپ ٹاپس سے زیادہ بڑی ہارڈ ڈرائیوز اور زیادہ طاقتور پروسیسرز ہوتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ صرف ایک ہی چیز جو یہ نہیں کرسکتے وہ ہے اونچی عمارتوں سے کودنا۔

ایپ مارکیٹ میں سالانہ 80 بلین ڈالرز کا تبادلہ ہوتا ہے، 6 ملین ایپز میں سے انتخاب کیا جا سکتا ہے، کام سے متعلق مختلف قسم کے اوزار صحافی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ایک قابلیت جو موبائل صحافیوں یا  موجوز(mojos)  میں ہمیشہ زیرِ بحث رہتی ہے وہ کیمرہ ہے۔ اعلیٰ درجے کی ایپس جیسے کہ بیسٹ کیم، فلمک پرو اورکیمرا پلس ایک معیاری سمارٹ فون کیمرہ کو تقریباً ڈیجیٹل سنگل لینز ریفلیکس کیمرہ یا DSLR میں تبدیل کر دیتی ہیں۔

ان اور دیگر جدید ترین ایپلی کیشن ایپس کے بارے میں بہت کچھ لکھا گیا ہے، لیکن آئیےعام آئی فون کیمرا کی خصوصیات پر گہری نگاہ ڈالیں۔ جدید خصوصیات والی ایپس استعمال کرنے سے قبل ان خصوصیات میں مہارت حاصل کرنی چاہیے۔

میں ویڈیو سیکھنے کے لئے موجو ٹرینر نہیں بنا۔ میرا تجربہ ویڈیو کے زریعے کہانی بیان کرنا ہے- پرائم ٹائم ٹی وی کے لیے ہزاروں کہانیوں کی تیاری، ہدایت کاری ، تحریر اور شوٹنگ کرنا۔ لہذا، میرا نقطہ نظر بہت ہی عملی اور تجربہ کی بنیاد پر ہے۔

موجو سیکھنے والے مجھ سے اکثر پوچھتے ہیں، "کیا مجھے فلمک ایپ خریدنے کی ضرورت ہے؟” میرا آسان جواب ایک سوال ہے: "کیا آپ کو اس کی ضرورت ہے؟” اکثر وہ نہیں جانتے۔ لہذا، میں پوچھتا ہوں: "کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا اسمارٹ فون کیمرا ایپ صرف فوٹو بٹن زیادہ دیر دبانے سے ویڈیو ریکارڈ کرسکتا ہے؟”

میرا مشورہ: اپنے موجودہ کیمرہ ایپ کی تمام خصوصیات سیکھیں اور صرف تب اعلیٰ درجے کی ایپ خریدیں جب آپ کو مزید خصوصیات کی ضرورت ہو۔

جی آئے جی این  کے لیے پچھلے آرٹیکل میں اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا کہ کیسے معلوم کیا جائے کہ آپ کو نئے فون کی ضرورت ہے۔ تو، فرض کریں کہ آپ کے پاس ایسا سمارٹ فون ہے جس سے آپ معقول حد تک مطمئن ہیں۔ میں اپنی مثال کے لیے اپنا فون- آئی فون 12 پرو میکس استعمال کروں گا۔ مگر جتنی بھی خصوصیات کی بات کی جا رہی ہے وہ iOS 14 پر چلنے والے پرانے ماڈلز- جو کہ گزشتہ سال جاری ہونے والا آپریٹنگ سسٹم ہے- اور دیگر پلیٹ فارمز بشمول اینڈرائڈ پر بھی دستیاب ہیں۔

سیٹنگز میں کیمرہ کنٹرول

شوٹ کرنے سے قبل کیمرہ کی سیٹنگز میں جا کر وہاں موجود مختلف آپشنز کا جائزہ لیں۔ میں نے صرف چند کا ذکر کیا ہے۔

فارمیٹ: آپ اپنے ماڈل کے مطابق، دو یا تین ترتیبات (settings) دیکھیں گے: "High Efficiency” (ایچ ای آئی وی / ایچ وی ای سی) فائلوں کے سائز کو کم کرے گا۔ "Most Compatible” (JPEG / H264) بڑی فائلیں تخلیق کرتا ہے; "ProRAW” 10 bit فائلیں ہیں جو ڈرامائی اثر میں کھینچنے کے بعد تخلیق کی جا سکتی ہیں (آئی فون 12 پرو اور میکس میں دستیاب ہیں)۔ اچھی تصویر بنانے کے لئے JPEG فائلیں فون کی کمپیوٹیشنل طاقت کا استعمال کرتی ہیں۔ ایڈیٹنگ کے بغیر پرو را تصاویر تنصیلات سامنے لانے والی یا آنکھوں کو بھانے والی نہیں ہوں گی۔ وہ سفید توازن اور نمایاں روشنی پر بہتر کنٹرول پیش کرتے ہیں، اور سائے اور جلد کے رنگوں میں مزید متحرک حد مہیا کرتے ہیں۔ تفتیشی صحافیوں کے لئے سوال یہ ہے کہ: کیا آپ کو اس حد تک اپنی تصویروں پر محنت درکار ہے یا وقت ہوگا؟

ویڈیو ریکارڈ کرنا: اپنے ریکارڈنگ فریم کی شرح اور ریزولوشن کا انتخاب کریں۔ ریزولوشن جس قدرزیادہ ہوگی، مجموعی طور پر معیار بہتر ہوگا، لیکن آپ کو زیادہ جگہ (memory/space) درکار ہو گی۔ عام طور پر،1080P "ہائی ڈیفینیشن” پر ریکارڈ کرنا ٹھیک ہے، لیکن آپشنز میں کم کوالٹی 720Pاور بہترین کوالٹی 4K بھی موجود ہیں۔ اگر فون پر اسٹوریج ایک مسئلہ ہے تو کم ریزولوشن استعمال کریں۔ ایپل کے "اسپیس سیور” آپشن میں 1 منٹ کی 720P کی 30 فریم فی سیکنڈ کی ویڈیو آپ کے فون پر لگ بھگ 40 ایم بی اسپیس لیتی ہے، جبکہ 4K کے لئے یہ 70 ایم بی ہے۔ 30 ایف پی ایس آن لائن وٍڈیو کے لئے معیاری ہے (اور فریم کی یہ شرح امریکہ میں براڈ کاسٹر بھی استعمال کرتے ہیں)؛ 24 ایف پی ایس زیادہ فلمی اثر دیتا ہے، اور کچھ ایپس 25 ایف پی ایس کو فعال کرتی ہیں، جو یورپ اور آسٹریلیا میں ٹی وی نشریاتی تقاضوں کے مطابق ہیں۔ میرا مشورہ یہ ہے کہ جب تک آپ کو واقعتا ضرورت نہ ہو اور اگر آپ ان فریم ریٹس میں ایڈیٹ نہیں کرسکتے ہیں تو ، 24 یا 25 ایف پی ایس میں ریکارڈ نہ کریں۔

سلو مو میں ریکارڈ کرنا: آئی فون کے موجودہ ماڈلز 120 یا 240 فریم فی سیکنڈ کے حساب سے سلو موشن ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ (یہ تھوڑا حیرت انگیز لگے گا مگر آہستہ ویڈیو کے پلے بیک کے لئے تیز رفتار میں شوٹ کرنا ہوتا ہے)

سٹیریو ساؤنڈ ریکارڈ کرنا: کیا آپ کو سٹیریو ایک ایسے آلے پر چاہئیے جو سپلٹ یا حیققی ملٹی ٹریک ریکارڈ نہیں کرتا؟ اگر آپ کو دہرا موجو جیسا سٹیریو چاہئیے تو آپ ایڈیٹ کرتے ہوئے دوسرا مونو ٹریک شامل کر سکتے ہیں۔

میرا مشورہ: اگر آپ کو دو مختلف ٹریکس کی آڈیو ریکارڈنگ چاہئیے- مثلا، دو مختلف انٹرویو کے ذرائع، یا مرکزی اور پس منظر کی آوازوں کو مکس اور ایڈیٹ کرنے کے لئے- تو ایک الگ ریکارڈر جیسے کہ زوم H1 کی ضرورت ہو گی۔

اسکرین پر کیمرہ کنٹرول کرنے کے آئیکن:

تصویر بشکریہ: ایوو برم

فلیش: دستی یا خود کار سینسنگ آپشن کے ذریعے فلیش آن کریں

ایچ ڈی آر: اس کا مطلب ہے "اعلی متحرک حد” جو گہرے سائے اور انتہائی تیز روشنی  والی صورتحال میں بہتر تصاویر لینے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ ایچ ڈی آر موڈ میں، کیمرا تین تصاویر لیتا ہے:

معیاری روشنی میں ایک تصویر

زیادہ روشنی کی ایک تصویر جس میں سائے کی تفصیلات آ سکیں

کم روشنی کی ایک تصویر جو چمک کی سطح کو کم کرے تاکہ سفید حصوں کی چمک کم کر کے زیادہ تفصیلات دکھائی جا سکیں۔

حتمی تصویر ان تینوں کا ایک مجموعہ ہوتی ہے۔ ایچ ڈی آر کو آن یا آف کیا جا سکتا ہے ( سیٹنگز میں موجود کیمرہ میں جا کر) یا خود کار موڈ پر چھوڑا جا سکتا ہے، جو ایپ کو سائے یا تیز روشنی محسوس ہونے پر خود ہی کام کرنے لگ جاتا ہے۔ دستی طریقے میں سکرین کے اوپری بائیں حصے پر ایچ ڈی آر دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹائمر: یہ آپ کو سیلفی کے لئے دو طرح کے وقت طے کرنے کے آپشن دیتا ہے ( 3 یا 10 سیکنڈ) 

مختلف وضع کے فریم

فوٹو: علیحدہ تصویر کھینچنا، یا کافی ساری ساکت تصاویر اکٹھے کھینچنا، پورٹریٹ یا لینڈسکیپ طریقے سے۔ یہ ساکت تصاویر ہو سکتی ہیں یا لائیو تصاویر جو ہلتی ہیں جب آپ انہیں چھوئیں۔ فوٹو موڈ میں کیمرہ خود کار طریقے سے فوکس کرتا ہے، یا آپ پیلے بکسے کو ہلا کر تھوڑی دیر کے لئے دبا کر خود فوکس کر سکتے ہیں۔ بعد آنے والے ماڈلز میں ‘Quick Take ‘ آپشن میں سفید شٹر کو دبا کر رکھنے سے ویڈیو محرک ہو جاتی ہے، اور اسے دائیں طرف ہلانے سے ویڈیو لاک ہو جاتی ہے۔ مربع یا "اسکوائر” موڈ میں انسٹاگررام جیسے متعدد سوشل میڈیا ایپس کے لئے بہترین اسکوائر فریم کی تصاویر کھینچی جا سکتی ہیں۔ بعد میں آنے والے فون کے ماڈلز میں بائیں جانب موجود تیر کے نشان پر کلک کر کے فریم کے مختلف آپشنز سامنے لائے جا سکتے ہیں۔

تصویر بشکریہ: ایوو برم

پورٹریٹ: یہ فیلڈ کی گہرائی کا اثر بناتا ہے، جس میں آپ ایک ایسی تصویر بنا سکتے ہیں جس میں کوئی تیز چیز (کوئی بھی موضوع جس کی آپ تصویر بنا رہے ہوں) ہو اور بعد میں آپ اپرچر یا ایف سٹاپ بدل سکتے ہیں- جس سے آیا ایک دھندلا یا توجہ کے مرکز سے باہر، یا زیادہ فوکس والا پس منظر بنا سکتے ہیں، جو کہ تصویر کھینچنے کے بعد بھی کیا جا سکتا ہے۔ پورٹریٹ موڈ میں تصویر کھینچیں، اپنے کیمرہ رول یا گیلری میں تصویر پر جائیں، ایڈیٹ پر کلک کریں، اور یہاں سے ایف سٹاپ میں تبدیلی کر کے زیادہ نمبر کی طرف جا کر فیلڈ میں گہرائی زیادہ کریں، جو کہ پس منظر کو زیادہ دکھائے گا، یا کم نمبر کی طرف جائیں تاکہ فیلڈ کی گہرائی کم کر کے سامنے موجود شے کو زیادہ واضع کیا جائے باقی سب چیزوں کو دھندلا کر کے۔

پینوراما: پینوراما تصویر بنانے کے لئے فون کو عمودی (پورٹریٹ) طریقے سے پکڑیں، شٹر کا بٹن دبائیں اور تصویر بناتے ہوئے تیر کے نشان کی طرف فون کو گھمائیں۔

ویڈیو: پورٹریٹ (عمودی) یا لینڈسکیپ (افقی) طریقے سے ویڈیو بنائیں۔ طریقے کا انتخاب کرتے ہوئے جس بھی پلیٹ فارم کے لئے ویڈیو بنا رہے ہیں، اسے مدِ نظر رکھیں۔

سلو موشن: (اوپر پڑھیئے)

ٹائم لیپس: وقت گزرنے کی (یا تیزرفتار) ویڈیو بنانے کیلئے کیمرہ منتخب وقفوں سے فوٹیج حاصل کرتا ہے۔ جب آپ وقت گزر جانے کے وضع کو منتخب کرتے ہیں اور شٹر بٹن کو دباتے ہیں تو، آپ کا کیمرا وقتا فوقتا فوٹیج ریکارڈ کرتا ہے (ہر 6 سیکنڈ کے لئے 1 سیکنڈ ، لہذا اگر آپ 60 سیکنڈ ریکارڈ کرتے ہیں تو آپ کے پاس 10 سیکنڈ کی ویڈیو ہوگی) جب تک کہ آپ دوبارہ شٹر بٹن کو نہ دبائیں۔ وقفہ اوقات کو تبدیل کرنے کے لئے مفت ہائپرلیپس ایپ کا استعمال کریں۔ وقفہ کے کچھ موثراوقات یہ ہیں: ٹریفک اور تیزرفتار بادلوں کے لئے 1 سیکنڈ۔ غروب آفتاب ، طلوع آفتاب ، یا آہستہ چلتے بادلوں کے لئے 1-3 سیکنڈ۔

نائٹ موڈ: آپ کے تازہ ترین آئی فون پر کم روشنی میں آپ کا فون خود بخود نائٹ موڈ آن کر دے گا۔ نائٹ موڈ بٹن دبانے اور سلائیڈراستعمال کرکے آپ شاٹ کی لمبائی میں تبدیلی کرسکتے ہیں۔ کسی بھی کیمرے کی طرح ، جب آپ سست رفتار شٹر اسپیڈ کا استعمال کرتے ہیں، آپ کو اپنے کیمرے کو مستحکم رکھنا ہوگا۔

فوکس اور ایکسپوژر

تصویر بشکریہ: ایوو برم

تصاویر اور ویڈیو میں فوکس اور ایکسپوژر کو بہتر کرنے کے طریقے:

جس چیز کو واضع کرنا چاہتے ہیں اس پر فوکس کریں

شوٹ کے دوران شے سے اپنا مناسب فاصلہ برقرا رکھیں تاکہ فوکس کرنے میں آسانی ہو، اگر آپ فوکل پوائنٹ کو دھندلا نہیں کرنا چاہتے تو بہت قریب جانے سے اجتناب کریں۔

آٹو فوکس کا استعمال کریں اور پھر بہتری کے لئے مینوئل سیٹنگ کا استعمال کریں۔

پورٹریٹ لیتے ہوئے جلد کے رنگ کو ایکسپوز کریں۔

عام طور پر، دھندلی تصویر سے بچنے کے لئے زیادہ روشنی والے حصے کو مزید روشنے دینے سے اجتناب کریں اور تفصیل کھونے سے بچنے کے لئے سائے سے۔ سب سے ضروری کیا ہے اس کا فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔

عام طور پر کسی شے کو کیمرے کی آنکھ میں بند کرتے ہوئے روشنی آپ کے کاندھے کے اوپر ہونی چاہئیے مگر اثر کے لئے لائٹ کی جانب شوٹ کرنے سے نا گھبرائیں۔

کم روشنی کی صورت میں کیمرے کی زیادہ حرکت سے بچنے کے لئے ٹرائی پوڈ کا استعمال کریں۔

زوم کرنے سے اجتناب کریں کیونکہ آسانی سے زوم کرنا مشکل ہے، گو کہ آئی فون 12 پرو میں 4 ایکس آپٹیکل زوم رینج اور 10 ایکس ڈیجیٹل زوم رینج موجود ہے۔ اگر زوم کرنے کی ضرورت ہو تو کوشش کریں کہ آپٹیکل زوم کا استعمال کریں کیونکہ یہ شاٹ کو کم نہیں کرتا اور زیادہ فوکس کرتا ہے۔

متعدد لینز والے سمارٹ فون

تصویر بشکریہ: ایوو برم

زیادہ تر سمارٹ فونز کے دو لینز ہوتے ہیں۔ نئے آئی فونز میں تین ہو سکتے ہیں: الٹرا وائیڈ : 13 ایم ایم (120° فائل کا نظارہ)۔ f/2.4 اپرچر؛ وائیڈ: 26 ایم ایم (1.7 یو ایم پکسلز بڑا سینسر) ؛ ٹیلی فوٹو 65 ایم ایم، f/2.2 اپرچر۔ وائیڈ لینز کا بڑا سینسر ہوتا ہے، جسکا مطلب ہے روشنی کے معاملے میں زیادہ حساس پکسلز (پکسلز کی تفصیلات بیان کرتا میں یہ مضمون پڑھیں)۔

آخر میں، اپنے کیمرہ کی سیٹنگز سے مت گھبرائیں، انکے فنکشن کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے ان کے ساتھ کھیلیں۔ فریمنگ آپ کی کہانی سنانے کے لئے اہم ہے، سیٹنگز میں موجود گرڈ سکرین کو آن کریں تاکہ آپ کے مرکزی موضوع یا شے پر توجہ دینے میں مدد ہو سکے۔ ترتیبات (سیٹنگز)، یا آئی ایس او (کیمرے کے سینسر کی الیکٹرانک حساسیت)، یا سفید توازن پر قابو پانے کے لیے اعلیٰ درجے کی تصویر یا ویڈیو کے لئے بامعاوضہ ایپ کی تلاش کریں۔

اعلی درجے کی ویڈیو کے لیے فلمک پرو ایپ اور اعلی درجے کی ساکت تصاویر کے لئے کیمرا+ استعمال کریں۔ 

________________________________________________________

ایوو برم ایک صحافی اور ایوارڈ یافتہ ٹیلی ویژن پروڈیوسر ہیں، جو آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں مقیم ہیں۔ ان کا لا ٹروب یونیورسٹی میں پرائم ٹائم پروگرامنگ اور میڈیا میں لیکچر دینے کا 30 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ موبائل صحافت کے ایک علمبردار ، ایوو برمم میڈیا ، ایک موجو اور ویب ٹی وی کنسلٹنسی چلا رہے ہیں۔ ان کی تازہ ترین کتاب "دی موجو ہینڈ بک: تھیوری ٹو پراکسیس” ہے۔

ہمارے مضامین کو تخلیقی العام لائسنس کے تحت مفت، آن لائن یا پرنٹ میں دوبارہ شائع کریں۔

اس آرٹیکل کو دوبارہ شائع کریں


Material from GIJN’s website is generally available for republication under a Creative Commons Attribution-NonCommercial 4.0 International license. Images usually are published under a different license, so we advise you to use alternatives or contact us regarding permission. Here are our full terms for republication. You must credit the author, link to the original story, and name GIJN as the first publisher. For any queries or to send us a courtesy republication note, write to hello@gijn.org.

اگلی کہانی پڑھیں

Karachi Sewerage and Water Board corruption investigation, Dawn newspaper

‎کراچی کی واٹر سپلائی چین میں کرپشن اور ’ٹینکر مافیا‘ پر تحقیقات

کراچی کے پانی کی فراہمی کے بحران کی تحقیق کرنت والی ٹیم نے جی آئی جے این کو بتایا کہ انہوں نے یہ کہانی کیسے کی — اور پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں تحقیقاتی صحافت کو کس قسم کی مشکلات کا سامنا ہے