رسائی

ٹیکسٹ سائیز

رنگوں کے اختایارات

مونوکروم مدھم رنگ گہرا

پڑھنے کے ٹولز

علیحدگی پیمائش

تقریب

جی آئی جے سی 2025 میں شمولیت کے لیے فیلوشپ پروگرام

یہ مضمون ان زبانوں میں بھی دستیاب ہے

گلوبل انوسٹیگیٹو جرنلزم کانفرنس سے کا مخفف جی آئی جے سی ہے، عالمی سطح پر تحقیقاتی اور ڈیٹا کے ساتھ کام کرنے والے صحافیوں کس سب سے بہترین اجتماع ہے۔ 2025 میں یہ کانفرنس نومبر 20 اور 24 کے درمیان مالائیشیا میں منقعد کیا جائے گا اور جی آئی جے این کے ساتھ اس کی میزبانی ملائیشیاکینی کر رہا ہے، جو 1999 میں بنائی گئی ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے اور بین الاقوامی اور مقامی سطح پر میڈیا میں کی گئی شراکتوں کے لیے، صحافتی آزادی پر پختگی کے لیے اور اپنی گہرائی سے کی گئی رپورٹنگ کے لیے پہچانا جاتا ہے۔ کانفرنس مشہور زمانہ کوالالمپور کنونشن سنٹر میں کیا جائے گا۔

جی آئی جے سی 2025 کے بارے میں مذید تفصیلات اور تازہ ترین معلومات کے لیے ہمارے کانفرنس ویب سائٹ دیکھیے۔

جی آئی جے سی 25 میں 150 سے زیادہ نئی مہارتوں پر مبنی پینلز، تازہ ترین ٹولز پر مبنی ورکشاپس اوراعلی درجے کے نیٹورکنگ سیشنز شامل ہوں گے۔ ہم آن لائین معلومات ڈھونڈے کے طریقہ کار، صحافیوں کے سرحد پار تعاون کے بہترین طریقوں، جلاوطنی سے صحافت کے لیے ہدایات اور کئی ایسے موضوعات پر گفتگو کریں گے۔ کانفرنس میں ایسے صحافی شرکت کریں گے جنہوں نے طاقت ور لوگوں کے احتساب کے لیے اختراعی طریقوں کا استعمال کیا ہے، اور کئی ایسے صحافی جنہوں نے جنہوں نے ایسے ماحول میں کام کرنا سیکھا ہے جہاں صحافتی آزادی تنگ ہے اور خطرات کے باوجود پختہ تحقیقات پر کام کیا ہے۔ سیٹلائیٹ، مصنوذہانت، ماحولیاتی تبدیلے، ڈیٹا پر مبنی صحافت کے ماہرین بھی شامل ہوں گے۔ یہ دنیا بھر میں 100 سے زائد ممالک میں موجود اپنے ساتھیوں سے ملنے کا موقع بھی ہے۔

اپنے ساتھیوں اور سپانسرز کے ساتھ مل کر ہم عالمی جنوب اور تاریخی طور پر کم نمائندگی والے گروہ کے لیے ایک فیلوشپ پروگرام بھی پیش کر رہے ہیں تاکہ وہ اس تقریب میں حصہ لے سکیں۔ فیلوشپس کے کے لیے مقابلہ سخت ہے اس لیے آپ کو ہمیں یقین دیلانے کی ضرورت ہے کہ آپ کانفرنس سے ملی ٹریننگ کے مواقع کا بہترین استمعال کریں گے۔

فیلوشپس، عالمی کانفرنس اور جی آئی جے این کے ذیرنظر اور مواقعوں کے بارے میں مزید اور نئی معلومات کے لیے آپ ہمارے ایی میل نیوز لیٹر کو سب سکرائب کر سکتے ہیں.

اہلیت کا معیارد

فیلوشپ حاصل کرنے کے لیے کسی اشاعات میں، آن لائن، ٹیلی وژن، ویڈیو، ریڈیو، دستاویزی فلم یا ملٹی میڈیا صحافی کے طور پر ایک ترقی پزیر ملک میں مستقل ملازمت ہونی چاہیے

  • تحقیقاتی یا ڈیٹا جرنلزم میں ترجبہ بھی منفی ہے
  • ہم ایسے صحافیوں کو ترجیح دیتے ہیں جن کا طالق عالمی جنوب سے ہو یا ایسے گروہ کا حصہ ہوں جن کی تاریخی طور پ کم نمائندگی رہی ہے۔ اہل ممالک کی مکمل فہرست دیکھیں۔ اگر آپ ایک اسیے ملک سے ہیں جو اس فہرست میں شامل نہیں لیکن آپ کانفرنس میں شامل ہونے کا خرچہ نہیں اٹھا سکتے تو فیلوشپ کے لیے درخواست دیں اور آڈیسشنل نوٹس کے زمرے میں ہمیں اپنے بارے میں اور معلومات فراہم کریں۔

فیلوشپ میں کیا شامل ہے

  •  کوالالمپور، ملائیشیا تک اور اپنے شہر واپسی تک کا حوائی جہاز کا کرایہ
  • چار راتوں کے لیے ہوٹل کا کمرہ
  • کوالا لمپور عالمی ہوائی اڈے سے ہوٹل تک کا کرایہ
  • 20 نومبر کے شام ہونے والے کاکٹیل ریشپشن میں شمولیت
  • کانفرنس کے دنوں پر ناشتہ
  • کانفرنس کے دنوں پر دوپہر کا کھانا
  • 23 نومبر کو رات کے کھانے کا ساتھ ہونے والے آوارڈز میں شمولیت
  • کانفرنس کی رجسٹریشن

ہماری کوشش جاری ہے کہ فیلوشپس کے لیے جتنے زیادہ سے زیادہ پیسے اکھٹے کریں۔ روایتی فیلوشپس کے علاوہ جی آئی جے این کچھ امیدواروں کو جزوی فیلوشپ بھی دے رہا ہے جن میں کانفرنس میں شامل ہونے کے کچھ لاگت ادا کی جا سکتی ہے۔ فارم بھرتے وقت آپ سے یہ پوچھا جائے گا کہ آپ جزوی رفاقت میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ نہیں۔

نوٹ: فیلوشپس میں ملائیشیا میں روازنہ خرچے کے پیسے، ویزا کا خرچہ اور اپنے ملک میں ہوائی اڈے تک اور واپسی کا کرایہ شامل نہیں ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد صحافیوں کو تعلیم فراہم کرنا ہے اور فیلوز سے یہ تواقع رکھی جاتی ہے کہ وہ اس جدوجہد میں ان اخراجات کا خرچہ خود اٹھائیں۔

درخواست کی آخری تاریخ: 31 جونری 2025۔ کامیاب فیلوز کو ایی میل کے ذریعے 15 اپریل تک رابطہ کیا جائے گا

درخواست دینے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں۔

ایپلیکیشنز کی زیادہ مقدار کی وجہ سے، ہم آپ کو آپ کی درخواست کی حیثیت کے بارے میں انفرادی طور پر اپ ڈیٹ نہیں کر سکیں گے۔ براہ کرم اہلیت کے معیار، ضروریات کے رہنما خطوط اور درخواست فارم کو پڑھنے کے لیے وقت نکالیں۔ اگر آپ کو جواب نہیں ملتا ہے، تو آپ ہمیں fellowships@gijn.org پر لکھ سکتے ہیں۔