رسائی

ٹیکسٹ سائیز

رنگوں کے اختایارات

مونوکروم مدھم رنگ گہرا

پڑھنے کے ٹولز

علیحدگی پیمائش

وسائل

» گائیڈ

موضوعات

الیکشن کی تحقیق کے لیے آن لائین ٹولز

یہ مضمون ان زبانوں میں بھی دستیاب ہے

تصویر: جی آئی جے این کے لیے مارسیل لو

تصویر: جی آئی جے این کے لیے مارسیل لو

چونکہ انتخابات کا انعقاد کرنے والے 150 سے زیادہ ممالک میں انتخابی قوانین، شہری آزادی اور غالب معلوماتی چینلز مختلف ہیں، اس لیے کوئی ایک بھی تفتیشی ٹول یا تکنیک نہیں ہے جو ہر جگہ یکساں طور پر موثر ہو سکے۔

لیکن تحقیقات کے تمام مقاصد کے لیے قائم کردہ ٹولز اور طریقوں کا ایک چھوٹا گروپ ہے جو بہت سے، یا یہاں تک کہ زیادہ تر، ممالک اور انتخابی موضوعات کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

یہاں انتہائی ورسٹائل تکنیک کی دو مثالیں ہیں:

انتخابی تشدد کو ٹریک کرنے کے لیے "جیو کوڈ” کا استعمال۔ گوگل میپس پر "یہاں کیا ہے” ٹیگ سے کسی واقعے کے لوکیشن کے نقاط کو کاپی کرنے کے بعد، رپورٹرز اس سٹرنگ کو ٹویٹ ڈیک میں "جیو کوڈ:” کی اصطلاح کے ساتھ چسپاں کر سکتے ہیں،اور ایک مقرر ریڈیئس، اس علاقے سے تمام سوشل میڈیا پوسٹس اور ویڈیو کو ایک کالم میں چینل کر سکتے ہیں۔ بیلنگ کیٹ نے یہاں اقدامات بیان کیے ہیں۔

بولین تلاش۔ رپورٹر کی ڈیجٹل تکنیکوں میں کتنی محارت حاصل ہے اس سے فرق نہیں پڑتا، دنیا بھر کے سرکردہ تفتیشی رپورٹرز گوگل کی ڈیٹا تلاش کرنے کی طاقت کو لیزر فوکس کرنے کے لیے بولین گوگل سرچ طریقہ پر انحصار کرتے ہیں – یا تو قائم کردہ سرچ آپریٹرز کے مجموعے کے ساتھ، یا جدید ترین گوگل "ڈورکس” سے۔

اور یہاں دو ٹولز کی مثالیں ہیں:

جیو کوڈز کا استعمال ٹوئٹر کے ذرائع کو ٹریک کرنے یا اس کی تصدیق کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ تصویر: سکرین شاٹ

ایلف ڈیٹا بیس۔ صحافیوں نے او سی سی آر پی کے ایلف دستاویز کے لیکس ڈیٹا بیس کے ذریعے دنیا کے مختلف حصوں میں انتخابات سے متعلق جرائم کا کامیابی سے پتہ لگایا ہے۔

حالیہ حدود کے باوجود – جس میں فیس بک نے نئے اکاؤنٹس کھولنے کو معطل کر دیا ہے – کراؤڈ ٹینگل ٹول کو فیس بک اور انسٹاگرام انتخابات سے متعلق غلط معلومات کی مہمات کو ٹریک کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

ہر سال تفتیشی صحافیوں کے لیے صرف چند نئے ہمہ مقصدی ٹولز نمودار ہوتے ہیں، اور بہت کم اب بھی انتخابی نگرانی کے لیے موزوں ہیں۔ ہم دو نئے ورسٹائل ٹولز کا خاکہ پیش کریں گے جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ممالک میں گہرائی میں انتخابی رپورٹنگ کرنے کے لے لیےیہ فوری مدد کر سکتے ہیں۔ جی آئی جے این کی طرف سے انٹرویو کیے گئے ان ماہرین میں جین لیٹوینینکو – سیاسی انتہا پسند گروپوں کی ایک سرکردہ تفتیش کار، اور ہارورڈ یونیورسٹی کے شورنسٹین سینٹر میں ایک سینئر فیلو – اور پرو پبلیکا کے مینیپولیشن کے گرو کریگ سلورمین شامل تھے۔

وی ویریفائی ٹویٹر ایس این اے ٹول: الیکشن سے متعلق گفتگو کا نقشہ اور بات چیت ٹریک کیسے کریں

کبھی ویڈیو کی توثیق کے لیے صرف ایک اچھا ٹول سمجھے جانے والا مفت ان ویڈ پلگ ان حال ہی میں ایک طاقتور، ہمہ جہت سوشل میڈیا ٹریکنگ، کھوجنے، اور ڈیٹا ویژولائزیشن ٹول بن گیا ہے۔ اور یہ خاص طور پر ان صحافیوں کے لیے موزوں ہے جو انتخابات کے پیچھے اثر انداز ہونے والوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

یورپی یونین کی طرف سے فنڈنگ، اور کئی میڈیا تنظیموں کے درمیان مہارت کے تعاون کے ساتھ – بشمول ایجنس فرانس پریس اور دوشے ویلے۔ان ویڈ کے وی ویریفائی پروجیکٹ نے حال ہی میں صارفین کے لیے متعدد خصوصیات کا اضافہ کیا ہے۔ ان میں عالمی حقائق کی جانچ کرنے والی تلاش کی خصوصیت، فیس بک کے موجودہ کھوجنے والے ٹول، کراؤڈ ٹینگل کے لیے ایک سادہ ٹیکسٹ فائل (سی ایس وی) فیچر؛ اور ایک "چیک جیف” فنکشن جو آپ کو خود بخود تبدیل کی گئی تصاویر کو اصل کے ساتھ کنٹراسٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے، تاکہ سامعین جعلی تصویر کو فوری طور پر پہچان سکیں۔

لیکن، ماہر ڈس انفارمیشن صحافیوں کے لیے، ممکنہ گیم چینجر وی ویریفائی کا نیا ٹویٹر ایس این اے ٹول ہے۔

"یہ،” لیٹوینینکو نوٹ کرتی ہیں، "ان ویڈ میں ایک بہت ہی پیارے ٹولز کا جائزہ تھا۔”

سلورمین اتفاق کرتے ہیں: "یہ صحافیوں کے لیے سوئس آرمی کے چاقو کی طرح ہے۔”

وی ویریفائی ٹویٹر ایس این اے پر کلک ہونے کے قابل گرافیکل ڈیٹا کا چھوٹا سا حصہ – یہاں جس میں سب سے بڑے انفلوئنسرز کو دکھایا گیا ہے جو یو ایس کیپیٹل میں 6 جنوری 2021 کی بغاوت کے ارد گرد انتخابی سازشی تھیوری کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ تصویر: اسکرین شاٹ

وی ویریفائی ٹویٹر ایس این اے ٹول پر کلک کرنے کے قابل، گرافیکل ڈیٹا کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ – جس میں ان بڑے اداکاروں کو دکھایا گیا ہے جو یو ایس کیپیٹل میں 6 جنوری 2021 کی بغاوت کے ارد گرد انتخابی سازشی تھیوری کو آگے بڑھا رہےتھے۔ تصویر: سکرین شاٹ

ٹول پروفائل

وی ویریفائی ٹویٹر ایس این اے نہ صرف ٹویٹر پر سیاسی گفتگو اور دھوکہ دہی کی مہمات کو ٹریک کر سکتا ہے – اور نقشہ بنا سکتا ہے، بلکہ بیانیہ کو آگے بڑھانے والے افراد کی طرف بھی اشارہ کر سکتا ہے، اور قابل ذکر طور پر، ان تنظیموں اور ویب سائٹس کی فہرست بھی بنا سکتا ہے جو ممکنہ طور پر ان مہمات سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔ یہ ان 25 سائٹس کی فہرست بناتا ہے جو عام طور پر ٹویٹر کے وہ صارفینشیئر کرتے ہیں جنہوں غلط معلومات کی اصطلاحات کو بھی استعمال کیا ہوتا ہے، اور کنکشن کے تفصیلی نقشے تیار کر کے بھی۔ (جب جی آئی جے این نے فرانس، کمبوڈیا، اور تیونس کے آن لائن انٹیلی جنس ماہرین کے ساتھ ایک حالیہ ویبینار میں سب سے زیادہ مشترکہ سائٹس کی اس خصوصیت کا تذکرہ کیا، تو انہوں نے "واقعی؟” اور "ہو ہی نہیں سکتا ” جیسے تبصروں کے ساتھ بے ساختہ ردعمل ظاہر کیا)۔

اس ٹول کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو مقامات، کوڈنگ کی مہارت، یا یہاں تک کہ آپ کے اپنے گرافکس کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ صرف سرچ بار میں تلاش کی اصطلاحات یا ہیش ٹیگز ٹائپ کرتے ہیں، اور تاریخ کی حد شامل کرتے ہیں، اور پھر ڈاؤن لوڈ کے قابل چارٹس، کلک کے قابل فعال صارفین، اور متعلقہ ویب سائٹ کی فہرستوں کا حیرت انگیز طور پر تفصیلی، قابل رسائی سلسلہ صفحہ تیزی سے سامنے آ جاتا ہے۔

سسٹم ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 15,000 ٹویٹس حاصل کرسکتا ہے۔ شاذ و نادر صورتوں میں جہاں اور بھی ٹویٹس شامل ہوں گی – جیسے کہ خاص طور پر وائرل کی ورڈز، یا عمومی کلیدی الفاظ کے مجموعے، جیسے "چوری بند کرو” – رپورٹرز تاریخ کی حد کو کم کرکے اپنی تلاش کو کم کرسکتے ہیں۔

یہ انتخابی تحقیقات میں کس طرح مدد کرتا ہے۔

تفتیشی صحافیوں کے لیے خاص دلچسپی: وی ویریفائی ٹویٹر ایس این اے ٹول مواد کی بجائے صارفین اور ان کے رابطوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے – جس سے سیاسی پیغامات کے پیچھے اثرانداز ہونے والوں اور فائدہ اٹھانے والوں کی فوری انسائیٹ ملتی ہے۔

مثال کے طور پر، جب جی آئی جے این نے ٹول کے سرچ بار میں "لو جہاد” ٹائپ کیا – ہندوستان میں انتخابات اور نئے قوانین کو متاثر کرنے والے ایک پریشان کن ہندو قوم پرست سازشی تھیوری کا حوالہ دیتے ہوئے – حالیہ دو ہفتوں کے ٹائم فریم کے ساتھ، ٹول نے 4,300 انفرادی ٹویٹس حاصل کیں اور ان سے وابستہ ریٹویٹ اور لائکس کی تعداد۔ ٹول نے مٹھی بھر ٹویٹر اکاؤنٹس کو شارٹ لسٹ کر دیا جنہوں نے مہم میں بڑے پیمانے پر کردار ادا کیا، یا تو اس وجہ سے کہ وہ ایک یا دو بار پوسٹ کرنے والے مقبول انفلوئنسرز ہیں، یا وہ ٹرول، بوٹس، یا نظریاتی انتہا پسند ہیں جو فی گھنٹہ متعدد پیغامات پوسٹ کرتے ہیں۔ اس مہم کے لیے سرفہرست شیئررز کے طور پر درج ویب سائٹس میں ایسی کمپنیاں تھیں جو اسلامو فوبک بیان بازی سے فائدہ اٹھانے کے لیے تجارتی سامان فروخت کرتی تھیں۔ ہم نے 25 سب سے زیادہ فعال اکاؤنٹس کی فہرست میں سے پہلا ‘ٹاپ ٹویٹر’ جس پر کلک کیا تھا اس نے ہندو قوم پرست پالیسیوں کی مخالفت کے خلاف سخت وارننگز پوسٹ کی تھیں۔

اے ایف پی میڈیا کے سربراہ اور وی ویریفائی کے بانی، ڈینس ٹیسویو نے جی آئی جے این کو ایک ڈیمو دیا کہ انتخابی گفتگو اور غلط معلومات کی مہمات کی چھان بین کرتے وقت کیسے رپورٹر ٹویٹر ایس این اے ٹول کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس ڈیمو نے انکشاف کیا کہ ٹول بہت سی دوسری چیزوں کے ساتھ دکھا سکتا ہے:

ایک ببل میپ چارٹ، جس میں رپورٹرز، ایک نظر میں، غلط معلومات کے بیانیہ کو بڑھاوا دینے والوں کی شناخت کر سکتے ہیں – نارنجی بلبلے کے ساتھ ایسے لوگوں یا بوٹس کی نشاندہی کرتے ہیں جنہوں نے ایک دن میں پانچ سے 14 بار دعوے کو آگے بڑھایا، اور سرخ بلبلے فی دن یا اس سے زیادہ 15 بار پوسٹ کرنے والوں کو دکھاتے ہیں۔

ڈاؤن لوڈ کے قابل لائن پلاٹ میں انتخابی بیانیے کی ایک "پروپیگیشن ٹائم لائن” – تاکہ رپورٹرز سابقہ ​​خبروں کے واقعات سے غلط معلومات کے اضافے کو جوڑ سکیں۔ (ٹیسویو بتاتے ہیں کہ آپ گراف پر ٹائم بارز کو ایڈجسٹ کرکے ٹائم لائن کو آسانی سے سکڑ سکتے ہیں، اور اسپائکس پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں)۔

20 سب سے زیادہ ریٹویٹ کیے گئے صارفین، ممکنہ طور پر مشہور شخصیات یا سیاستدانوں کی شناخت کرتے ہیں جو اشتعال انگیز دعوے کی توثیق کرتے ہیں۔

20 سب سے زیادہ فعال صارفین، ممکنہ طور پر ٹرولز، اثر انداز کرنے والے، یا بوٹس کی نشاندہی کرتے ہیں جو جھوٹ کو بڑھانے کے لیے ذمہ دار ہیں، اور اسے ٹاپ ٹرینڈنگ کی فہرستوں میں شامل کرتے ہیں۔

غلط معلومات والے کلیدی الفاظ پر مشتمل ٹویٹس میں 20 "سب سے زیادہ ذکر کردہ” لوگ۔ اکثر یہ پاپولسٹ لیڈر ہوتے ہیں، یا بل گیٹس جیسی یادگار عوامی شخصیات۔

ایسے نقشے جو انتخابی موضوع کے بارے میں گفتگو میں صارفین اور ہیش ٹیگز کے درمیان روابط کو تصور کرتے ہیں، ان کے اثر و رسوخ کے لیے قابل کلک بلبلوں کے ساتھ۔

ایک انٹرایکٹو ہیٹ میپ، جسے ٹسویو کا کہنا ہے کہ ممکنہ خودکار بوٹس کی شناخت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر اکاؤنٹ صبح کے اوائل کے اوقات میں اپنے مطلوبہ مقام پر بہت زیادہ پیغامات پوسٹ کر رہا ہے۔

25 ویب سائٹس جو اکثر پوسٹس میں شیئر کی جاتی ہیں جن میں آپ کے کلیدی الفاظ شامل ہوتے ہیں، جو رپورٹرز کو ان سائٹس پر کلک کرنے اور ان کو دریافت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یا وہ یو آر ایل کے ساتھ والے باکس کو بھی چیک کر سکتے ہیں، "ٹویٹر ایس این اے جمع کروائیں” پر کلک کریں اور سسٹم اس سائٹ کا ذکر کرنے والی دیگر ٹویٹس کے لیے وہی مکمل تلاش کرے گا۔ (جب ہم نے امریکی 2020 کے انتخابات سے پہلے ایک ہفتے کے عرصے کے دوران "اینٹیفا” اور "فائرز” کو تلاش کیا، سرفہرست مشترکہ سائٹس کی فہرست میں روسی ریاستی میڈیا سائٹس اور ‘بلیو لائیوز میٹر’ سائٹس شامل ہیں – بلیک لائیوز میٹر کے خلاف امریکہ میں دائیں بازو کی تحریک ۔)

اینٹیفا کیمیٹل رائٹ پر ٹویتر ایس این اے ہیش ٹیگز کا نقشہ، جس میں رپورٹرز انٹرایکٹو نوڈز پر کلک کر سکتے ہیں اور ٹول کے اندر کنکشنز کو فالو کر سکتے ہیں۔ تصویر: اسکرین شاٹ

WeVerify Twitter SNA tool bubble map

انتیفا کیپیٹل رائیٹ کانسپرسی  پر تلاش سے ایک ٹویٹر ایس این اے ہیش ٹیگز کا نقشہ، جس میں رپورٹرز انٹرایکٹو نوڈس پر کلک کر سکتے ہیں اور ٹول کے اندر کنکشنز کو فالو کر سکتے ہیں۔ تصویر: سکرین شاٹ

ٹویٹر ایس این اے اور دیگر جدید ٹولز تک مفت رسائی حاصل کرنا

وی ویریفائی ٹویٹر ایس این اے ٹول تک رسائی حاصل کرنے کے لیے، رپورٹرز کو وی ویریفائی کے اعلی درجے کے فیچرز کے گروپ کے لیے درخواست دینے اور رجسٹر کرنے کی ضرورت ہوگی (ذیل میں آسان اقدامات)۔ لیٹوینینکو خبردار کرتے ہیں کہ آپ کو ممکنہ طور پر ایک ایسا ای میل ایڈریس جمع کرانے کی ضرورت ہوگی جو ایک نیوز سائٹ یا دیگر تحقیق پر مبنی تنظیم سے منسلک ہے تاکہ مفت، جدید ٹولز اکاؤنٹ دیا جا سکے۔ (لہذا اپنے ذاتی جی میل یا پروٹون میل اکاؤنٹ کو درج کرنے سے گریز کریں۔)

لیکن اس عمل سے اپنے آپ کو مایوس نہ ہونے دیں۔ درخواست میں صرف چند منٹ لگتے ہیں۔ ٹسویو اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ وی ویریفائی صرف بد عقیدہ اداکاروں تک رسائی دینے سے گریز کرنا چاہتا ہے، کیونکہ ٹول محققین، انسانی حقوق کے گروپوں اور تفتیشی صحافیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

کروم ایکسٹینشن پلگ ان سے کم واقف رپورٹرز کے لیے، ٹول کو فعال کرنے اور رجسٹر کرنے کا عمل مبہم معلوم ہو سکتا ہے (جیسا کہ اس مصنف کے لیے تھا!)، اس لیے احتیاط سے ان اقدامات پر عمل کریں:

اس لنک پر پلگ ان کا صفحہ کھولیں۔

کروم میں شامل کریں آئیکن پر کلک کریں؛

سکرین کے اوپری دائیں کونے میں جیگسا کے ٹکڑے پر کلک کریں، اور ٹول کو پن کریں۔

ان ویڈ آئیکن پر کلک کریں جو آپ کے ٹول بار میں ظاہر ہونا چاہیے، اور ‘لاگ ان’ پر کلک کریں۔

پاپ اپ کے نیچے ‘رجسٹر’ آئیکن تلاش کریں، اور اپنا پیشہ ور صحافی والا ای میل ایڈریس درج کریں۔ (اگر آپ کے پاس صرف ذاتی ایڈریس ہے، تو ‘فیڈ بیک’ میسج باکس پر کلک کریں اور وضاحت کریں کہ آپ صحافی ہیں)؛

اپنے ای میل پر بھیجے گئے کوڈ کو بازیافت کریں، اسے اسی لاگ ان آئیکون کے نیچے درج کریں – اور پھر آپ کو ایڈوانسڈ ٹولز بشمول ٹویٹر ایس این اے تک مکمل رسائی حاصل ہونی چاہیے۔ "اوپن ٹول باکس” ڈراپ ڈاؤن پر کلک کرکے شروع کریں۔

وی ویریفائی ٹویٹر ایس این اے ٹول کی حدود

لیٹوینینکو نے خبردار کیا ہے کہ یہ فیچر ان ممالک میں کم موثر ہو گا جہاں واٹس ایپ، فیس بک یا ٹیلیگرام جیسے پلیٹ فارمز غالب ہیں، اور ٹویٹر کو ووٹرز بہت کم استعمال کرتے ہیں۔ تاہم، لیٹوینینکو اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ایس این اے ٹول ان ممالک میں اب بھی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ ان انتخابات میں ملوث غیر ملکی اداکار – جیسے کہ انتخابی مبصرین، بین الاقوامی میڈیا، اور ڈس انفارمرز – ممکنہ طور پر ٹویٹر استعمال کریں گے، اور ان کے موضوع گفتگو کو ٹریک کیا جا سکتا ہے۔ ٹسویو کا کہنا ہے کہ اسے کراوڈ ٹینگل کے ساتھ مل کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، جو فیس بک، ریڈیٹ اور انسٹاگرام کو تلاش کر سکتا ہے۔

جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے، ٹویٹر ایس این اے ٹول ایک وقت میں 15,000 ٹویٹس حاصل کر سکتا ہے، یہ ممکنہ طور پر بہت بڑا گھاس کا ڈھیر ہے جس میں سوئیاں تلاش کرنا ہیں۔ لہٰذا عقلمندی یہ ہے کہ آپ اپنی تلاش کی اصطلاحات یا کسی بھی وائرل انتخابی دعووں پر تاریخ کی حد کو جتنا ممکن ہو کم کریں۔

آخر میں، جب کہ ٹول کے ذریعے تیار کردہ پلاٹ گرافس اور پائی چارٹس کو ڈاؤن لوڈ کرنا آسان ہے، لیکن متعلقہ ہیش ٹیگز گرافک کے لیے کوئی ملتے جلتے آپشنز نہیں ہیں، لہذا اگر آپ ان چارٹس کو اسٹور یا شائع کرنا چاہتے ہیں تو سکرین شاٹس کافی ہوں گے۔

یو اے/پب ٹول: برے انتخابی اداکاروں کے لالچ کا استعمال کرتے ہوئے ان کے نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنا

جب کریگ سلورمین جیسا ایک سرکردہ آن لائن کھوجی کہتا ہے کہ ” مجھے امید ہے کہ اس پیشکش سے آپ کو اگر صرف ایک چیز یاد ہو گی”، تو یہ اس بات کو نوٹ کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔

یہی بات پرو پبلیکا کے میڈیا مینیپولیشن کے ماہر نے یونیورسٹی آف فلپائن کے زیر اہتمام ایک حالیہ انتخابی رپورٹنگ ورکشاپ میں کہی، یہ بیان کرنے کے بعد کہ انہوں نے انتخابات سے متعلق ویب سائٹس کے پیچھے گمنام افراد کو ٹریک کرنے کے لیے اسے ” یو اے/پب ٹول ” کا نام دیا۔

سلورمین نے اپنی پیشکش میں اس وقت تک تقریباً دو درجن دلچسپ، وقت بچانے والے ٹولز کو پہلے ہی بیان کیا تھا، تو انہوں نے کیوں سوچا کہ یہ ملٹی سٹیپ یو اے/پب طریقہ انتخاب کے نگرانوں کے لیے جاننا سب سے اہم ہے؟

سب سے پہلے کیونکہ، بظاہر پیچیدہ کوڈ کے باوجود جس کا آپ سامنا کرتے ہیں، اس کے لیے درحقیقت کسی بھی جدید مہارت کی ضرورت نہیں ہے۔ اور دوسرا، کیونکہ یہ ذاتی لالچ کا فائدہ اٹھاتا ہے جو بہت سے انتخابی بد عقیدہ اداکاروں کو تحریک دیتا ہے۔

انتخابات میں نمایاں شخصیات، چاہے مہم کا عملہ ہو یا خصوصی دلچسپی کے لابیسٹ یا عطیہ دہندگان، یہ نہیں چاہتے کہ عوام کو معلوم ہو کہ وہ مخصوص انفرادی ویب سائٹس کے پیچھے اصل قوت ہیں۔ مثال کے طور پر، ان سائٹس میں نفرت انگیز تقریر یا غلط معلومات، یا غیر ملکی طاقتوں سے غیر قانونی روابط ہو سکتے ہیں۔

کیا وہ اپنے آپ کو پوشیدہ رکھنے کے لیے ان ویب سائٹس کے لیے "کریڈٹ” قربان کرنے کو تیار ہیں؟ ہاں، اور بہت سے لوگ اپنے ناموں کو ہٹانے کے لیے ڈومین کی رازداری کی ترتیبات کا انتخاب کر سکتے ہیں اور کرتے ہیں۔ لیکن کیا وہ اشتہار کی آمدنی کو قربان کرنے کے لیے بھی تیار ہیں جو ان سائٹس کی بدولت کم ہوتی ہے؟ شاید نہیں، سلورمین وجہ بیان کرتے ہیں – جو تحقیقاتی رپورٹرز کو زہریلی، انتخابات سے متعلق ویب سائٹس کے پیچھے لوگوں کا پتہ لگانے کی اجازت دیتی ہے۔

یو اے/پب ٹول: برے انتخابی اداکاروں کے لالچ کا استعمال کرتے ہوئے ان کے نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنا

جب کریگ سلورمین جیسا ایک سرکردہ آن لائن کھوجی کہتا ہے کہ ” مجھے امید ہے کہ اس پیشکش سے آپ کو اگر صرف ایک چیز یاد ہو گی”، تو یہ اس بات کو نوٹ کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔

یہی بات پرو پبلیکا کے میڈیا مینیپولیشن کے ماہر نے یونیورسٹی آف فلپائن کے زیر اہتمام ایک حالیہ انتخابی رپورٹنگ ورکشاپ میں کہی، یہ بیان کرنے کے بعد کہ انہوں نے انتخابات سے متعلق ویب سائٹس کے پیچھے گمنام افراد کو ٹریک کرنے کے لیے اسے ” یو اے/پب ٹول ” کا نام دیا۔

سلورمین نے اپنی پیشکش میں اس وقت تک تقریباً دو درجن دلچسپ، وقت بچانے والے ٹولز کو پہلے ہی بیان کیا تھا، تو انہوں نے کیوں سوچا کہ یہ ملٹی سٹیپ یو اے/پب طریقہ انتخاب کے نگرانوں کے لیے جاننا سب سے اہم ہے؟

سب سے پہلے کیونکہ، بظاہر پیچیدہ کوڈ کے باوجود جس کا آپ سامنا کرتے ہیں، اس کے لیے درحقیقت کسی بھی جدید مہارت کی ضرورت نہیں ہے۔ اور دوسرا، کیونکہ یہ ذاتی لالچ کا فائدہ اٹھاتا ہے جو بہت سے انتخابی بد عقیدہ اداکاروں کو تحریک دیتا ہے۔

انتخابات میں نمایاں شخصیات، چاہے مہم کا عملہ ہو یا خصوصی دلچسپی کے لابیسٹ یا عطیہ دہندگان، یہ نہیں چاہتے کہ عوام کو معلوم ہو کہ وہ مخصوص انفرادی ویب سائٹس کے پیچھے اصل قوت ہیں۔ مثال کے طور پر، ان سائٹس میں نفرت انگیز تقریر یا غلط معلومات، یا غیر ملکی طاقتوں سے غیر قانونی روابط ہو سکتے ہیں۔

کیا وہ اپنے آپ کو پوشیدہ رکھنے کے لیے ان ویب سائٹس کے لیے "کریڈٹ” قربان کرنے کو تیار ہیں؟ ہاں، اور بہت سے لوگ اپنے ناموں کو ہٹانے کے لیے ڈومین کی رازداری کی ترتیبات کا انتخاب کر سکتے ہیں اور کرتے ہیں۔ لیکن کیا وہ اشتہار کی آمدنی کو قربان کرنے کے لیے بھی تیار ہیں جو ان سائٹس کی بدولت کم ہوتی ہے؟ شاید نہیں، سلورمین وجہ بیان کرتے ہیں – جو تحقیقاتی رپورٹرز کو زہریلی، انتخابات سے متعلق ویب سائٹس کے پیچھے لوگوں کا پتہ لگانے کی اجازت دیتی ہے۔

یو اے/پب ٹول کام کیسے کرتا ہے

لاکھوں ویب سائٹس کے پیچھے لوگوں نے مفت گوگل ایڈسینس سروس کے لیے سائن اپ کیا ہے، جو خود بخود ان کی سائٹس کو اشتہارات سے بھر دیتی ہے۔ ان اشتہارات سے آمدنی حاصل کرنے کے لیے، ویب سائٹ کے مالک کو اپنی ویب سائٹ کے سورس کوڈ میں ایک منفرد ایڈسینس کوڈ سٹرنگ شامل کرنے کی ضرورت ہے – جو ہمیشہ "پب-” سے
شروع ہوتا ہے۔

اسی طرح، لاکھوں سائٹ کے مالکان نے مفت گوگل اینالیٹکس سروس کے لیے بھی سائن اپ کیا ہے، جو انہیں اپنے سامعین کا سائز اور وہ کس جگہ سے تعلق رکھتے ہیں دکھاتا ہے۔ اس ڈیٹا کو حاصل کرنے کے لیے، انہیں ان تمام سائٹس پر ایک سادہ، منفرد کوڈ بھی شامل کرنا ہوگا جو وہ کنٹرول کرتے ہیں، جو ہمیشہ "یو اے-” سے شروع ہوتا ہے۔

سائٹ کے مالکان عام طور پر ایک ہی آئی ڈی ٹیگز استعمال کرتے ہیں، اس لیے گوگل جانتا ہے کہ انہیں رقم اور ڈیٹا دونوں کس کو بھیجنا چاہیے۔

رپورٹرز یا تو شناخت کرنے والے پب یا یو اے ٹیگز کو کسی بھی ویب سائٹ کے سورس کوڈ میں تلاش کر سکتے ہیں (ذیل میں وہ مراحل دیکھیں)، اور انہیں تین مفت ٹولز میں سے کسی میں چسپاں کر سکتے ہیں –بلٹ ود،سپائے آن ویب، یا ڈی این سلیٹکس– اور تیزی سے دیگر تمام سائٹس کو دیکھ سکتے ہیں جو وہی ڈیٹا ٹیگ یا پیسے کمانے کے ذرائع استعمال کرتی ہیں۔ اس طرح، وہ ممکنہ طور پر پراسرار انتخابی سائٹس کے پیچھے موجود نیٹ ورکس اور افراد کو تلاش کر سکتے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یو اے/پب طریقہ غیر فعال یا یہاں تک کہ طویل عرصے سے مردہ ویب سائٹس کے ساتھ بھی کام کرتا ہے۔ لہذا رپورٹرز ممکنہ طور پر یہ جان سکتے ہیں کہ انتخابی مہم کے ایک ہی اداکاروں نے پہلے انتخابی چکروں میں موقع پرست غلط معلومات سے کیسے فائدہ اٹھایا، یا وہ کن مختلف ڈومین نیٹ ورکس کا حصہ تھے۔ سلورمین کا کہنا ہے کہ جن رپورٹرز نے وے بیک مشین براؤزر ایکسٹینشن کو پہلے سے انسٹال کر رکھا ہے وہ اپنی عام یو اے/پب تلاش کے دوران خود بخود پاپ اپ پیغامات حاصل کر سکتے ہیں – آپ کو اس حقیقت سے آگاہ کرتے ہیں کہ اس ٹول میں آپ کی تحقیقات میں سابقہ ​​سائٹس کی کاپیاں محفوظ کر دی گئی ہیں۔ پھر آپ آرکائیو شدہ صفحات پر وہی ٹیگز تلاش کرنے کے لیے وہی سادہ یو اے/پب تلاش کا طریقہ استعمال کر سکتے ہیں۔ "کیا یہ ایک حیرت انگیز، انتہائی آسان چیز نہیں ہے؟” سلورمین کہتے ہیں. "یہ آپ کو فوراً بتاتا ہے، کیونکہ آپ کے پاس ایکسٹینشن انسٹال ہے، اور پھر آپ وہی سورس کوڈ ٹریک کر سکتے ہیں۔”

"یہ سب سے بنیادی طریقہ ہے جسے میں ویب سائٹس کو آپس میں جوڑنے کے لیے استعمال کرتا ہوں،” سلورمین نے نتیجہ اخذ کیا۔ "اگرچہ یہ تکنیکی معلوم ہو سکتا ہے، یہ واقعی سیدھا ہے، اور میں واقعی صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ ان سائٹس پر اس پر عمل کریں جو آپ انتخابات میں ان سامنے آتی ہیں۔”

وہ کہتے ہیں کہ ایڈسینس "پب” پبلشر آئی ڈی، خاص طور پر، ایک مضبوط اشارہ کی نمائندگی کرتی ہے کہ ایک ہی شخص یا گروپ بظاہر غیر منسلک سائٹس کے پیچھے ہے۔ "ایک ہی پبلشر ٹیگ سے منسلک اشتہارات سے کمائی گئی رقم سب ایک ہی اکاؤنٹ میں جائے گی،” وہ بتاتے ہیں۔ "یہ بہت کم ہے کہ میں اپنی سائٹ پر کسی اور کی گوگل پبلشر آئی ڈی ڈالوں گا، کیونکہ وہ میرے اشتھاراتی ڈسپلے سے تمام پیسے کمائیں گے۔”

اس طریقہ کے لیے یو اے/پب ٹیگز کیسے تلاش کریں۔

کسی بھی ویب پیج کی سفید جگہ پر دائیں کلک کریں، اور "ویو سورس کوڈ” یا "صفحہ کا ماخذ دیکھیں” پر جائیں۔

ظاہر ہونے والے تمام سورس کوڈ سے خوفزدہ نہ ہوں۔ ایڈیٹ مینیو پر کنٹرول ایف ۔ یا "فائینڈ” کا استعمال کریں ماخذ کوڈ صفحے پر "یو اے۔” یا "پب۔” تلاش کرنے کے لئے۔

اس پورے ٹیگ کو کاپی کریں جو آپ کو مل سکتا ہے – بشمول یو اے یا پب اور اس کے بعد آنے والے نمبر۔

ڈی این سلیٹیکس ڈاٹ کام کھولیں اور کاپی شدہ ٹیگ کو سرچ بار میں چسپاں کریں۔ تلاش کو کسی دوسرے ویب سائٹ کے ڈومینز کی ایک قابل کلک فہرست بھیجنی چاہئے جس نے وہی آمدنی یا تجزیاتی ٹیگ استعمال کیا ہو۔ نوٹ: اس میں اب ناکارہ سائٹیں شامل ہو سکتی ہیں جو ماضی میں ٹیگ استعمال کرتی تھیں۔

اسی مختصر عمل کو سپائے آن ویب اوربلٹ ود ٹولز کے ساتھ دہرائیں کیونکہ اضافی نتائج اکثر پاپ اپ ہوتے ہیں، بشمول غیر فعال سائٹس۔ سلورمین کا کہنا ہے کہ بلٹ ود صرف اس ویب سائٹ کے یو آر ایل کے ساتھ کام کرتا ہے جس کی آپ تحقیقات کر رہے ہیں، لیکن صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ سائٹس کے درمیان منفرد تعلق کی تصدیق کے لئے یو اے اور پب نمبروں کو دستی طور پر تلاش کریں۔

آرکائیو شدہ صفحات پر یو اے/پب تلاش کو دہرائیں جو آپ کو وے بیک مشین پر ملتے ہیں۔

اپنی حاصل کردہ معلومات کی تصدیق یا انہیں بڑھانے کے لئے اپنے یو آر ایلز کو ہوازولوجی ڈاٹ کام اور ڈومین بِگ ڈیٹا ڈاٹ کام پر دیکھیں اور یو اے/پب سرچ سے حاصل ہونے والی معلومات کی موجودہ ہسٹری کو تلاش کریں۔

___________________________________________________________

Rowan Philp, Senior Reporter, GIJNروون فلپ جی آئی جے این کے رپورٹر ہیں۔ روون پہلے جنوبی افریقہ کے سنڈے ٹائمز کے چیف رپورٹر تھے۔ ایک غیر ملکی نامہ نگار کے طور پر، وہ دنیا کے دو درجن سے زائد ممالک کی خبروں، سیاست، کرپشن اور تنازعات پر رپورٹ کر چکے ہیں۔

ہمارے مضامین کو تخلیقی العام لائسنس کے تحت مفت، آن لائن یا پرنٹ میں دوبارہ شائع کریں۔

اس آرٹیکل کو دوبارہ شائع کریں


Material from GIJN’s website is generally available for republication under a Creative Commons Attribution-NonCommercial 4.0 International license. Images usually are published under a different license, so we advise you to use alternatives or contact us regarding permission. Here are our full terms for republication. You must credit the author, link to the original story, and name GIJN as the first publisher. For any queries or to send us a courtesy republication note, write to hello@gijn.org.

اگلی کہانی پڑھیں

Anti-government protestors in Dhaka, Bangladesh

بنگلہ دیش میں پولیس تشدد کی دستاویزسازی کے لیے سوشل میڈیا کی کھدائی اور قبرستانوں کا دورہ

"ہماری ترجیح یہ سامنے لانا تھا کہ حکومت کیا چھپا رہی ہے۔” یہ کہنا ہے ضیمہ اسلام کا جنہوں نے بنگلہ دیش میں ہونے والے اہم اور پرتشدد اہتجاج پر رپورٹنگ کی۔