رسائی

ٹیکسٹ سائیز

رنگوں کے اختایارات

مونوکروم مدھم رنگ گہرا

پڑھنے کے ٹولز

علیحدگی پیمائش
Postulez pour une bourse pour GIJC23.
Postulez pour une bourse pour GIJC23.

رپورٹنگ

جی آئی جے این کے عالمی تحقیقاتی صحافتی کانفرنس میں شرکت کے لیے فیلوشپس

یہ مضمون ان زبانوں میں بھی دستیاب ہے

گلوبل انویسٹی گیٹو جرنلزم کانفرنس (جی آئی جے سی) تحقیقاتی اور ڈیٹا صحافیوں کا ایک اولین بین الاقوامی اجتماع ہے، جو ہر دو سال میں ایک بار منعقد ہوتا ہے۔ 2023 میں، یہ کانفرنس 19 سے 22 ستمبر تک سویڈن کے شہر گوتھنبرگ میں منعقد ہوگی، اور اس کی مشترکہ میزبانی جی آئی جے این، لینیس یونیورسٹی میں فوجو میڈیا انسٹی ٹیوٹ، اور فاریننگ گراونڈے جرنلیسٹر، سویڈن کی تحقیقاتی صحافیوں کی قومی تنظیم کر رہے ہیں۔ کانفرنس کا مقام عالمی معیار کا سویڈش نمائش اور کانگریس کا مرکز ہے۔

جی آئی جے سی 23، 150 سے زیادہ جدید ترین پینلز، ورکشاپس، اور نیٹ ورکنگ سیشنز، سرحد پار تعاون اور آن لائن تلاش سے لے کر ڈیٹا کے جدید تجزیہ تک پیش کرے گا۔ آپ کو موسمیاتی تبدیلی، جمہوریت کے لیے خطرہ، ڈیٹا جرنلزم، جرائم اور بدعنوانی، تدریس و تربیت، اور پائیداری کی حکمت عملیوں پر خصوصی ٹریکس ملیں گے — علاوہ ازیں تازہ ترین حفاظتی نکات اور 100 ممالک سے اپنے ساتھیوں کے ساتھ نیٹ ورک اور تعاون کرنے کا موقع۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ فیلڈ میں بہترین صحافیوں سے جدید ترین ٹولز اور تکنیکوں کے بارے میں سیکھ سکتے ہیں۔

ہمارے سپانسرز اور شراکت داروں کے تعاون سے، یہ کانفرنس ترقی پذیر اور منتقلی ممالک میں قائم اور امید افزا صحافیوں، اور حق رائے دہی سے محروم کمیونٹیز کے صحافیوں کے لیے، اس باوقار تقریب میں شرکت کے لیے 150 سے زیادہ فیلو شپس پیش کر رہی ہے۔ مقابلہ سخت ہے، لہذا آپ کو ہمیں اس بات پر قائل کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ جی آئی جے سی 23 کی پیش کردہ تربیت کا بھرپور استعمال کریں گے۔

نوٹ: کانفرمس میں شمولیت کے لیے انگریزی زبان میں روانی ضروری ہے، کیونکہ کانفرنس کے پینل اور ورکشاپس انگریزی میں منعقد کی جائیں گی۔ براہ کرم اپنی فیلوشپ کی درخواست انگریزی میں جمع کروائیں۔

درخواست کی آخری تاریخ: فروری 28، 2023۔ کامیاب ساتھیوں کو 1 مئی 2023 تک ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا.

فیلوشپ میں کیا شامل ہے، اس میں شمولیت کے لیے کیا ضروری ہے اور درخواست فارم کے لیے یہاں کلک کریں۔

ہمارے مضامین کو تخلیقی العام لائسنس کے تحت مفت، آن لائن یا پرنٹ میں دوبارہ شائع کریں۔

اس آرٹیکل کو دوبارہ شائع کریں


Material from GIJN’s website is generally available for republication under a Creative Commons Attribution-NonCommercial 4.0 International license. Images usually are published under a different license, so we advise you to use alternatives or contact us regarding permission. Here are our full terms for republication. You must credit the author, link to the original story, and name GIJN as the first publisher. For any queries or to send us a courtesy republication note, write to hello@gijn.org.

اگلی کہانی پڑھیں

سٹیزن لیب کے ڈائریکٹر رون ڈیبرٹ، سویڈن کے گوتھنبرگ میں GIJC23 میں اپنی کلیدی تقریر کے دوران تفتیشی صحافیوں کو درپیش ڈیجیٹل سیکورٹی خطرات پر خطاب کر رہے ہیں۔

خبریں اور تجزیہ صحافتی آزادی

سائبر جاسوسی ایک وبا ہے جس کا سامنا دنیا بھر کے صحافیوں کو ہے

تحقیقاتی صحافیوں کے اب تک کے سب سے بڑے اجتماع کو متنبہ کیا گیا ہے کہ رپورٹرز سائبر جاسوسی کی وبا کا سامنا کر رہے ہیں، اور ڈیجیٹل سیکورٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے برے اداکاروں کو بے نقاب کرنے کے لیے جارحانہ کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

2023 Global Shining Light Award winners GIJC23

آوارڈز تقسیم اور تشہیر

نائیجیریا، وینزویلا، جنوبی افریقہ، اور شمالی مقدونیہ کی تحقیقات نے گلوبل شائننگ لائٹ ایوارڈز جیتے

گلوبل شائننگ لائٹ ایوارڈ ترقی پذیر یا منتقلی والے ممالک میں واچ ڈاگ جرنلزم کو اعزاز دیتا ہے، جو خطرے کے تحت یا خطرناک حالات میں انجام دیا جائے – 2023 میں 84 ممالک سے ریکارڈ 419 کہانیا شامل تھیں نائیجیریا، جنوبی افریقہ، وینزویلا، بنگلہ دیش، شمالی مقدونیہ اور یوکرین سے آنے والی کہانیا فاتحین میں شامل ہوئیں۔

رابطے اور نیٹ ورکنگ

عالمی تحقیقاتی صحافتی کانفرنس 2023: پروگرام

یہاں ہمارے اگلے کانفرنس کے شیڈول پر ایک ابتدائی نظرڈالیں، جہاں ہم توقع کرتے ہیں کہ گوتھنبرگ، سویڈن میں 19-22 ستمبر کو ریکارڈ 2,000 صحافی ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔